1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ان ہدایات پر عمل کریں اور اپنے فون کا ذاتی ڈیٹا لیک ہونے سے بچائیں

'انفارمیشن ٹیکنالوجی' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏19 نومبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    ان ہدایات پر عمل کریں اور اپنے فون کا ذاتی ڈیٹا لیک ہونے سے بچائیں
    upload_2019-11-19_23-49-17.jpeg
    اینڈروئیڈ اور آئی فون پر موجود ذاتی ڈیٹا ڈیلیٹ کرنے سے آپ اس کے لیک ہونے کی پریشانی سے بچ سکتے ہیں۔
    فون ڈیٹا لیک ہونے کے زیادہ واقعات اکثر ان دکانوں پر ہوتے ہیں جہاں آپ انھیں ٹھیک کروانے کیلئے دیتے ہیں۔ صارف اپنے فون کا پاس ورڈ عام طور پر دکاندار کو دے دیتے ہیں جس سے اس بات کا قوی احتمال ہوتا ہے کہ وہ اسے اپنے پاس محفوظ کر لے۔

    احتیاطی طور پر ضروری ہے کہ آپ دکاندار کے سامنے اپنا فون ٹھیک کروائیں۔ اس کے علاوہ اگر آپ اپنے فون ڈیٹا ڈیلیٹ کرنا چاہتے ہیں تو اس کو پہلے فیکٹری سیٹنگ پر ری سیٹ کردیں، اس کے بعد مزید اضافی ڈیٹا ڈالیں اور ڈیلیٹ کردیں۔ اس تمام عمل کو متعدد مرتبہ دہرائیں، اس سے آپ کا ضروری ڈیٹا خود بخود ختم ہو جائے گا۔

    اس کے علاوہ ڈیٹا ڈیلیٹ کرنے کیلئے سافٹ ویئرز بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ اس مقصد کیلئے سی کلینر اور اریزر کے سوفٹ ویئر سے اپنا فون کمپیوٹر کے ساتھ لگا کر اس کو ڈیلیٹ کر دیں۔ اس عمل سے کوئی بھی آپ کا ڈیٹا دوبارہ حاصل نہیں کر سکے گا۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں