1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

انہیں بھی آزمائیں

'گھریلو ٹوٹکے' میں موضوعات آغاز کردہ از ذوالقرنین کاش, ‏19 مئی 2008۔

  1. ذوالقرنین کاش
    آف لائن

    ذوالقرنین کاش ممبر

    شمولیت:
    ‏25 اپریل 2008
    پیغامات:
    383
    موصول پسندیدگیاں:
    3
    انہیں بھی آزمائیں


    کیڑے مکوڑوں چیونٹیوں اور چھپکلیوں سے پاک باورچی خانے کی حفاظت گھر میں صاف ستھرے ماحول می ضامن ہے اکثر خواتین باورچی خانوں میں رنیگنے والے ان حشرات سے ہونے والے نقصنات کے متعلق پریشان رہتی ہیں ۔اگر باورچی خانے میں چھپکلیاں ہوں تو انہیں باہر نکالنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ مور کا ایک پر باورچی خانے میں لگا دیں اس سے چپکلیاںو دیگر حشرات واپس نہیں آئیں گے ۔
    اکثر سردیوں میں ہونٹ پھٹ جاتے ہیں ۔ اس کے لیے گائے کا کچا دودھ ہونٹوں پر لگائیں ہو نٹ بالکل نہیں پھٹیں گے ۔نوڈلز بناتے وقت اکثر انہیں ابالا جاتا ہے اور گرم پانی نکال لیا جاتا ہے ۔گرم پانی سے نکالنے کے بعد ان کے ایک دوسرے سے چپک جانے کا اندیشہ رہتا ہے ۔اگر ابالے ہوئے نوڈ لز نکالنے کے چند منٹوں بعد اس میں ٹھنڈا پانی ڈالیں تو یہ ایک دوسرے الگ رہیں گے ۔جس کے پاس فریج نہ ہو وہ بچے ہوئے شور بے والے سالن کو ایک برتن میں ڈال لے اور پھر کسی ہوا دار جگہ پر ایک بڑے برتن میں ڈال کر رکھے او راس میں خشک شور بے والا برتن رکھ دے ۔ اس طرح سالن خراب نہیں ہو گا اور ایک اسے گرم کرتے ہوئے مناسب مقدار میں پانی ملاکر شور بے کا رنگ دے سکتی ہیں ۔اگر چہرے پر بھورے تل بہت زیادہ ہوں تو کھٹی لسی سے روازنہ منہ دھونے سے وہ ختم ہو جاتے ہیں کھٹی لسی کے ساتھ ساتھ خالص گلیسرین عرق گلاب میں ملا کر چہرے پر روز مساج کر یں او رگھنٹہ بھر بعد دھولیں ۔بھورے تل اور دیگر داغ دھنبے آہستہ آہستہ مٹنے لگیں گے ۔اگرآپ بھولنے کی عادی ہوں تو چند بادام اور کالی مرچ ملا کر پوڈر بنا لیں اورایک بوتل میں رکھ لیں ۔روزانہ نہا ر منہ اسے ایک چائے کا چمچہ کھا لیا کریں ۔ حافظہ تیز ہوجائے گا اور بھولی باتیں بھی عاد آنے لگیں گی ۔
    استعمال شدہ چائے کی پتی کو ایک الگ برتن میں نکا ل کر خشک کر لیں اب اس کو ایک ململ کے کپڑے پر لگا کر اس سے برتن وغیر ہ صاف کیے جائیں تو وہ چمک اٹھیں گے ۔
    لکڑی کی چیزوں سے دھوئیں یا سیاہی کے دھبے دور کرنے کے لیے مٹی کے تیل میں نو شادر ملا کر لکڑی کی چیزوں پر ملیں ۔دھبے غائب ہو جائیں گے ۔
    موزوں پر اگر بروان جوتے کی پالش لگ جائے تو سہا گہ ملنے سے پالش کا داغ دور ہو جائے گا ۔
     
  2. مریم سیف
    آف لائن

    مریم سیف ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏15 جنوری 2008
    پیغامات:
    5,303
    موصول پسندیدگیاں:
    623
    ملک کا جھنڈا:
    معلومات فراہم کرنے کا بہت شکریہ ۔۔
     
  3. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    یہ مور کا پر اب کہاں سے ملے گا کسی مور کا اڈریس بھی بتا دیا جاتا تو بہتر ھوتا
     

اس صفحے کو مشتہر کریں