1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

انکار . . . مت کرنا . . . . . .

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از نورمحمد, ‏4 اپریل 2011۔

  1. نورمحمد
    آف لائن

    نورمحمد ممبر

    شمولیت:
    ‏22 مارچ 2011
    پیغامات:
    423
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    ملک کا جھنڈا:
    انکار


    بہت ہی دور وادیوں سے یہ صدا آئی
    کہ جب تم پیار کرنا' تو کبھی انکار کے ڈر سے
    کسی کی جیت کے ڈر سے' یا اپنی ہار کے ڈر سے
    کبھی بھی دل کی آوازوں کو تم دل میں نہیں رکھنا
    انہیں ہونٹوں کے زندانوں کے پھر آزاد کر دینا
    کہ جو ایسا نہیں کرتا' اسے افسوس ہوتا ہے

    اسے پھر زندگی میں ہر لمحہ افسوس رہتا ہے
    کہ اس نے زندگی کے بے بہا انمول تحفہ کو
    فقط اندیشہ و افکار پر قربان کر ڈالا
    کہ اس نے چند برسوں کی فقط تکلیف کے بدلے
    زندگی بھر کے پچھتاوے کا یہ عذاب کیوں پالا

    کہ جو ایسا نہیں کرتا
    وہ پھر تنہائی کے وسیع و بے رحم صحرا میں
    محبت کی فقط دو چار بوندوں کو ترستا ہے
    زندگی کے کسی بھی موڑ سے جب وہ گذرتا ہے
    کسی اپنے سے دل کی بات کرنے کو مچھلتا ہے

    وہ جب بیمار ہوتا ہے
    کسی ہمدرد' کسی ہمنوا کو یاد کرتا ہے
    وہ پھر یہ سوچا کرتا ہے
    کوئی ہو جو مجھے' پرہیز کی تاکید کرتا ہو

    کوئی ہو جو میری تکلیف میں خود بھی تڑپتا ہو
    دوا نہ لوں کبھی جو میں تو پھر ڈانٹا بھی کرتا ہو
    کوئی تو ہو . . . . کوئی تو ہو . . جو مجھ سے پیار کرتا ہو.

    انہی سوچوں سے گبھرا کر وہ پھر خود ہی سے لڑتا ہے
    میں اس بے رحم دنیا میں اکیلے جی بھی سکتا ہوں!!!
    مقدر میں ہیں جو لکھے' وہ آنسو پی بھی سکتا ہوں!!!

    مگر وہ ہار جاتا ہے .
    اور جب وہ ہار جاتا ہے
    تو اس کی آنکھ سے چپکے سے اک آنسو لڑھکتا ہے
    اسے پچھتانا پڑتا ہے

    سو جب تم پیار کرنا تو کھی انکار کے ڈر سے
    کسی کی جیت کے ڈر سے' یا اپنی ہار کے ڈر سے
    کبھی بھی دل کی آوازوں کو تم دل میں نہیں رکھنا
    انہیں ہونٹوں کے زندانوں سے بھر آذاد کر دینا

    کہ جو ایسا نہیں کرتا اسے افسوس ہوتا ہے
    کہ جو ایسا نہیں کرتا اسے پچھتانا پڑتا ہے​
     
  2. ارشین بخاری
    آف لائن

    ارشین بخاری ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2011
    پیغامات:
    6,125
    موصول پسندیدگیاں:
    901
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: انکار . . . مت کرنا . . . . . .

    زبردست
    بہت خوب صورت انتخاب ہے
     
  3. نورمحمد
    آف لائن

    نورمحمد ممبر

    شمولیت:
    ‏22 مارچ 2011
    پیغامات:
    423
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: انکار . . . مت کرنا . . . . . .

    شکریہ جناب
     
  4. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: انکار . . . مت کرنا . . . . . .

    بہت خوب محترم ، بہت پسند آئی ۔
     
  5. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: انکار . . . مت کرنا . . . . . .

    نور محمد بھائی ۔
    اچھا انتخاب ہے۔ ماشاءاللہ
     
  6. نورمحمد
    آف لائن

    نورمحمد ممبر

    شمولیت:
    ‏22 مارچ 2011
    پیغامات:
    423
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: انکار . . . مت کرنا . . . . . .

    شکریہ سب کا ۔ ۔ اسی انداز میں " اقرار" پر بھی ان شاء اللہ جلد ہی شیئر کروں گا
     
  7. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: انکار . . . مت کرنا . . . . . .

    نور بھائی بہت ہی خوب زبردست :222:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں