1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

انڈین آرمی چیف کے بیانات خطےکا امن خطرے میں ڈال رہے ہیں:ترجمان پاک فوج

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏26 اکتوبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    انڈین آرمی چیف کے بیانات خطےکا امن خطرے میں ڈال رہے ہیں:ترجمان پاک فوج
    upload_2019-10-26_3-13-22.jpeg
    پاک فوج میجر جنرل آصف غفورنے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف اپنے سیاسی آقائوں کو خوش کرنے کے لیے مسلسل غیر ذمہ دارانہ بیانات دے کر علاقائی امن کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

    ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹس میں کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف اپنے سیاسی اقائوں کو خوش کرنے کے لیے یہ سب کر رہے ہیں۔ جعلی سرجیکل سٹرائیک کے دعوؤں کے علاوہ ان کے پاس کچھ نہیں ہے۔
    ترجمان پاک فوج نے لکھا کہ بھارتی آرمی چیف اس طرح خطے کے امن کو خطرے میں ڈال رہے ہیں جھوٹی سرجیکل سٹرائیک سے لے کر اب تک بھارتی آرمی چیف کو کوئی کامیابی نہیں ملی۔ انہوں نے بھارتی فوج کو ایک غنڈہ فوج میں بدل دیا ہے، وہ اپنی ہی فوج کو مروا رہے ہیں۔


    میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ بھارتی آرمی چیف بپن راوت کے ہاتھوں پر بے گناہوں کا خون لگا ہے۔ بھارتی فورسز کو پاکستانی مسلح افواج سے کئی بار بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ بھارتی آرمی چیف اپنے ہیلی کاپٹر کو گرانے کے بعد خود ہی ماتم کر رہے ہیں۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں