1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

انٹرنیٹ پر صارفین کی نگرانی

'جنرل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از سیف, ‏18 فروری 2008۔

  1. سیف
    آف لائن

    سیف شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2007
    پیغامات:
    1,297
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    انٹرنیٹ پر صارفین کی نگرانی

    برطانیہ کی انٹرنیٹ کمپنیوں نے حکومت کی جانب سے دی گئی اس تجویز کو مسترد کر دیا ہے جس کے تحت کہا گیا تھا کہ انٹرنیٹ کمپنیوں کو مزيد اقدامات کر کے یہ پتہ لگانا چاہیے کہ صارفین انٹرنیٹ پر کیا کر رہے ہیں۔

    انٹرنیٹ فراہم کرنے والی صنعتی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ قانونی اور تکنیکی پیچیدگیاں انہیں محض ایک ذریعہ بننے سے زيادہ کچھ اور کرنے کی اجازت نہیں دیتی ہیں۔

    حکومت کی جانب سے جاری کی گئی ایک دستاویز میں کہا گیا ہے کہ جو لوگ مسلسل معلومات ڈاؤن لوڈ کرتے ہیں اور کاپی رائٹ والے مواد کو تقسیم کرتے ہیں ایسے لوگوں کی انٹرنیٹ کی رسائی پر پابندی ‏عائد کر دی جانی چاہیے۔

    انٹرنیٹ سروس پرووائڈر ایسوسی ایشن کے ایک ترجمان کا کہنا ہے ’ 2002 کے آئی کامرس کے اصولوں کے مطابق انٹرنیٹ کمپنیاں محض ایک ذریعہ ہیں اور پورے نیٹ ورک پر جو مواد موجود ہے اس کے لیے ذمہ دار نہیں ہیں۔‘

    دوسری جانب امریکہ میں کام کاسٹ کمپنی نے جو دستاویزات کمیونیکیشن کے قومی کمیشن کے سامنے پیش کیے ہیں، اس نے اعتراف کیا گیا ہے وہ ساتھ ساتھ نیٹ ورکس کے ٹریفک میں کچھ رکاوٹیں کھڑی کر دیتے ہیں۔

    انٹرنیٹ سروس پرووائڈر ایسوسی ایشن کے ایک ترجمان کا کہنا تھا’ہمیں پتہ ہے انٹرنیٹ فراہم کرنے والی تمام کمپنیاں ٹریفک مینجمینٹ کر رہی ہیں لیکن ان کا یہ قدم تمام صارفین کو بہتر سروسز فراہم کرنے کے لیے ہے۔‘

    ورجن میڈیا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ بھی شام چار بجے سے 9 بجے تک ٹریفک مینجمنٹ پر زور دیتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ’ اگر ضرورت سے زيادہ ڈاؤن لوڈنگ یا پھر دیگر چیزيں ریکارڈ کی جائيں گی تو اس صارف کی سروس پانچ گھنٹوں کے لیے معطل کر دی جائے گی۔‘

    نیٹ مینجمنٹ کی ایک اور کمپنی ایپی ٹرو کے مینجنگ ڈائرکیٹر گاون جونس کا کہنا ہے کہ’ اگر کوئی کمپنی ٹریفک مینجمنٹ نہيں کرتی ہے تو وہ اس کاروبار میں زیادہ دن تک نہيں رہ پائے گی۔‘

    تھنک براڈبینڈ کے مسٹر فرگیوسن کا کہنا ہے کہ ٹریفک مینجمنٹ بھلے ہی عام ہے لیکن انٹر نیٹ فراہم کرنے والی کمپنیاں مختلف طریقہ کار اپناتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ’ٹریفک مینجمنٹ کو بہت اچھی نظر سے نہیں دیکھا جاتا ہے کیونکہ کئی مرتبہ اسے کمپنی کواس سے بینڈ وڈتھ کی قیمت کم کرنے میں مدد ملتی ہے اور صارفین کی امیدیں ٹوٹ جاتی ہیں۔‘
     
  2. سیف
    آف لائن

    سیف شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2007
    پیغامات:
    1,297
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    نہیں بتائیں گے، گوگل کا انکار

    نہیں بتائیں گے، گوگل کا انکار


    گوگل نہیں چاہتا کہ انٹرنیٹ پر تجارتی راز افشا کیے جائیں۔ انٹرنیٹ کا سرچ انجن گوگل امریکی وزارتِ انصاف کی یہ بات ماننے سے انکار کر رہا ہے کہ وہ اسے بتائے کہ لوگ انٹرنیٹ پر کیا دیکھ رہے ہیں۔

    گوگل کو کہا گیا ہے کہ وہ لوگوں کی طرف سے ایک ہفتے میں کی گئی سرچز اور جن ویب سائٹس اور انڈیکس کے لیے یہ کی گئی تھیں کی ان کی معلومات مہیا کرے۔

    محکمۂ انصاف چاہتا ہے کہ وہ یہ ڈیٹا عدالت میں دکھائے تاکہ فحاشی کے خلاف آن لائن قانون بنانے کا جواز پیش کیا جا سکے۔

    محکمۂ انصاف کا خیال ہے کہ اس سے نجی حدود (پرائیویسی) کی خلاف ورزی نہیں ہو گی جبکہ گوگل کا موقف ہے کہ یہ بہت وسیع ہے اور اس سے تجارت کے راز افشا ہونے کا خطرہ ہے۔

    گوگل یہ بھی کہتا ہے کہ مانگ ایک قابلِ تشویش بات ہے اور اس سے ایک نئے باب کا اضافہ ہو جائے گا کیونکہ حکومت جرائم اور دہشت گردی کے خلاف انٹرنیٹ کو زیادہ استعمال کرنا چاہتی ہے۔ تاہم محکمۂ انصاف کے مطابق گوگل کے دوسرے حریف حکومت سے تعاون کر رہے ہیں۔ محکمے نے گزشتہ اگست ڈیٹا کے لیے درخواست دی تھی۔

    محکمہ چاہتا ہے کہ اسے ڈیٹا دیا جائے کہ کسی بھی ایک ہفتے کے اندر کون کون سے سوالات انٹرنیٹ پر پوچھے گئے تھے ان کی تعداد لاکھوں کروڑوں میں ہو سکتی ہے اور محکمے کی یہ بھی مانگ ہے کہ گوگل کے ڈیٹا بیس سے دس لاکھ کوئی سے بھی یکدم چنے گئے انٹرنیٹ کے پتے اسے مہیا کیے جائیں۔

    محکمہ انیس سو اٹھانوے کے چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کا دفاع چاہتا ہے جسے چند قانونی وجوہات کی بنا پر سپریم کورٹ نے روک دیا ہے۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں