1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

انناس کے طبی فوائد

'میڈیکل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏22 اکتوبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    انناس کے طبی فوائد
    upload_2019-10-22_2-39-24.jpeg
    حکیم محمد رشید
    انناس کا ذائقہ شیریں ترشی مائل ہوتا ہے۔ اس کا مزاج سرد و تر درجہ دوم ہے۔ اس کی مقدار خوراک دو تولہ سے پانچ تولہ تک ہوتی ہے۔ اس کے حسب ذیل فوائد ہیں۔ ٭: انناس مفرح اور مقوی قلب ہوتا ہے۔ ٭: جگر اور معدہ کو طاقت دیتا ہے۔ ٭: انناس دیر سے ہضم ہوتا ہے۔ ٭: دافع خفقان ہے۔ ٭: صفرا کی گرمی کو تسکین دیتا ہے اور یرقان میں مفید ہے۔ ٭: پختہ انناس میں وٹامن سی وافر مقدار میں پائی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ اس میں کاربوہائیڈریٹس‘ وٹامن اے‘ کیلشیم اور پروٹین بھی پائے جاتے ہیں۔ ٭: پیشاب آور ہے اس لئے ریت گردہ و مثانہ کو خارج کرتا ہے۔ ٭:لاغر اور سرد مزاج والوں کو قوت بخشتا ہے۔ ٭:اس کے شیرے سے چاول پکائے جاتے ہیں جو بہت لذیذ ہوتے ہیں۔ ٭: بند پیشاب کو جاری کرنے کیلئے انناس دو تولہ پانی میں رگڑ کر پلانا فوری فائدہ دیتا ہے۔ ٭:انناس کھانے سے دانت مضبوط ہوتے ہیں۔ ٭: مصفی ٰ خون ہے۔ ٭: بدہضمی دور کرنے کیلئے انناس کی دو پھانکیں لیں اور ان پر نمک اور کالی مرچ چھڑک کر استعمال کرنا مفید ہوتا ہے۔ ٭: گھبراہٹ دور کرتا ہے اور جسم کو موٹا کرتا ہے۔ ٭: انناس بلغم بڑھتا ہے۔ ٭: تازہ انناس کا رس نکال کر پینے سے خناق کا مرض دور ہو جاتا ہے۔ ٭: انناس پیچش اور مروڑ میں مفید ہوتا ہے اس کے ٹکڑوں کو خالص شہد میں دو چار دن رکھ کر استعمال کیا جائے تو آنتوں کے سدے دور ہو جاتے ہیں۔ ٭: گلے کے امراض میں انناس کو ہمراہ سیاہ توت کا شربت استعمال کرنا مفید ہوتا ہے۔ ٭: بخار کی حالت میں انناس معدہ کی اصلاح کرتا ہے۔ ٭: بچوں کی صحت و تندرستی کیلئے انناس کا کھانا زیادہ مفید ہے۔ ٭: لیموں اور سکنجبین کے ہمراہ انناس کا استعمال یرقان میں بے حد مفید ہے۔ ٭: انناس کا شربت دل‘ دماغ جگر اور معدہ کو طاقت دیتا ہے۔ اس کے بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ انناس کا گودا ایک پائو‘ پانی تین پائو لے کر سب سے پہلے انناس کا گودا پانی میں پکائیں پھر چھان کر چینی ملا کر دوبارہ جوش دیں‘ جب گاڑھا ہو جائے تو اتار لیں۔ بس شربت تیار ہے۔ ٭: تازہ انناس کا رس نکال کر پانچ تولے روزانہ استعمال کرنے سے حلق میں لٹکا ہوا گوشت کٹ جاتا ہے۔ اس کا بروقت استعمال حلق کی جملہ بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔ ٭: اس کا رس پینے سے مسوڑھے مضبوط ہوتے ہیں اور مسوڑھوں کی دیگر بیماریاں درست ہوتی ہیں۔ ٭: انناس کا رس گلاب اور مصری ملا کر رات شبنم میں رکھنا اور صبح نہار منہ پینا ‘ دردِ سر صفراوی‘ گردے اور مثانے کی پتھری میں انتہائی مفید ہے۔ ٭: انناس کے پتوں کو رگڑ کر چھان کر پلانے سے آنتوں کے کیڑے مر جاتے ہیں۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں