1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

'انشاء اللہ' لفظ جرمنی کی معروف لغت میں درج

'فروغِ علم و فن' میں موضوعات آغاز کردہ از زنیرہ عقیل, ‏7 جنوری 2020۔

  1. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    جرمنی کی معروف ترین لغت Duden میں عربی لفظ 'انشاء اللہ' کو اب جرمن لفظ کے طور پر شامل کرلیا گیا۔

    اس لغت میں انشاء اللہ کے معنی 'اگر اللہ نے چاہا' کے طور پر درج کیے گئے ہیں۔

    اسپٹنک کی رپورٹ کے مطابق لغت میں اس 'انشاء اللہ' کے ہجے İNSCHALLAH کے طور پر لکھے گئے۔

    فی الحال اس لفظ کو صرف لغت کی ویب سائٹ پر درج کیا گیا ہے تاہم پرنٹ ورژن میں کب تک درج کیا جائے گا اس حوالے سے کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

    لفظ 'انشاء اللہ اہل اسلام کی جانب سے کثرت سے استعمال کیا جانے والا لفظ ہے جو کسی کام کے خیریت سے ہوجانے کی امید پر بطور دعا کہا جاتا ہے۔

    جرمنی میں تقریباً 5 لاکھ مسلمان ہیں اور یہ یورپ میں مسلمانوں کی دوسرے نمبر پر سب سے بڑی تعداد ہے۔

    واضح رہے کہ duden جرمنی کی مقبول ترین لغت ہے جو سال 1880 سے شائع ہورہی ہے اور اب اس کا 27ویں ورژن آرہا ہے۔
     
    intelligent086 اور شکیل احمد خان .نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں