1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

انسانی جسم پر موجود تل اور شخصیت

'فروغِ علم و فن' میں موضوعات آغاز کردہ از عبدالمطلب, ‏25 مئی 2016۔

  1. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    چینی اور ہندو جوتشیوں کا ماننا ہے کہ انسان کے جسم پر موجود تل اس کی شخصیت کے بارے میں بہت کچھ بتاتے ہیں۔تل کے جسم کے مختلف حصوں پر موجودگی کے مختلف معانی اور تشریحات ہوتی ہیں۔ ذیل میں اس حوالے سے کچھ بنیادی معلومات فراہم کی جا رہی ہی
    ماتھے کے دائیں حصے پر تل
    یہ تل دولت اور کامیابی کی جانب اشارہ کرتا ہے۔
    بھنوؤں کے نیچے تل
    یہ تل ذہانت اور تخلیقی صلاحیت کی نمائندگی کرتا ہے۔
    چہرے یا ٹھوڑی پر تل
    ایسی خواتین کو جن کے بالائی لب یا ٹھوڑی پر تل ہو خوبصورت تسلیم کیا جاتا ہے۔ یہ تل متوازن اور کامیاب زندگی کی طرف اشارہ کرتا ہے۔
    ناک پر تل
    جن افراد کے ناک پر تل ہو انہیں پیار کا ڈھونگ رچانے اور جلد غصے میں آنے والا سمجھا جاتا ہے۔
    آنکھ میں تل
    ایسا عموماً شاذو نادر ہی ہوتا ہے لیکن دائیں آنکھ میں تل کی موجودگی پیسے کی آسانی سے آمد جبکہ بائیں آنکھ میں تل لاپروائی کی علامت ہے۔
    کان کی لو پر تل
    کانوں پر تل کی موجودگی کو اچھا سمجھا جاتا ہے البتہ دائیں کان کی لو پر تل فرد کے اپنے خاندان کے لیے پرعزم ہونے کی علامت ہے۔
    گال پر تل
    اگر آپ کے دائیں گال پر تل ہے تو تب آپ ایک حساس شخص ہیں اور اگر آپ کے بائیں گال پر تل ہے تو آپ خود میں مگن رہنے والے شخص ہیں۔
    گردن پر تل
    گردن کی کسی بھی جانب تل کی موجودگی آپ کی اچھی شخصیت کی جانب اشارہ کرتی ہے۔
    کاندھے پر تل
    یہ تل اس بات کی علامت ہے کہ اس شخص پر بہت ساری ذمہ داریاں ہیں اور وہ ایک حساس اور عملیت پسند شخص ہے۔
    چھاتی پر تل
    یہ تل فرد کے سست اور تعیشات سے محبت کی علامت ہے۔
    انگلیوں پر تل
    ایسے افراد نہ صرف زندگی میں بہت ساری رکاوٹوں کا سامنا کرتے ہیں بلکہ ان کے دیوالیہ ہونے کابھی خدشہ ہوتا ہے۔
    ہتھیلیوں پر تل
    دائیں ہتھیلی پر تل سے مراد یہ ہے کہ وہ شخص دولت مند ہو گا جبکہ بائیں ہتھیلی پر تل فضول خرچی کی علامت ہے۔
    پیروں پر تل
    ایسے افراد کو اپنی زندگی میں سیاحت کے بہت زیادہ مواقع ملتے ہیں۔
    بازوؤں پر تل
    یہ تل اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہیں کہ آپ بہادر ہونے کے ساتھ اچھے فیصلے کرنے کی صلاحیت کے مالک ہیں۔
    a-68.jpg
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    میں تو بہت ڈرپوک ہوں
     
    عبدالمطلب نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    میں بھی :)
     
  4. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    مگر آپ تو ابھی شاید کنوارے ہین
     
    عبدالمطلب نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    مگر آپ لوگوں نے اتنا ڈرا دیا ہے کہ کنوارہ پن ہی بہتر ہے
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:

اس صفحے کو مشتہر کریں