سموکر بھائی نے لکھا ہے تم کسی راستے سے آ جانا میرے چاروںطرف محبت ہے تو سموکر بھائی آپ نے میرا کہا نہیں مانہ اور چھٹی کلاس میں داخلہ نہیں لیا کیونکہ یہاں چاروںطرف یعنی دائیں بائیں اور آگے پیچھے کی بات ہو رہی ہے یہ پانچویں اور چھٹی سمت کہاں سے آ گئی
تو کیا اس کا مطلب ہم یہ سمجھیں کہ آپ کے اوپر اور نیچے محبت نہیں ہے آپ کی یہ دونوں سمتیں محبت سے خالی ہیں ؟
آرڈر ۔۔ آرڈر ۔۔۔ آرڈر ۔۔۔ وکیل استغاثہ اور وکیل صفائی کے دلائل و شواہد کے بعد عدالت اس نتیجہ پر پہنچا (کیونکہ نعیم رضا مذکر ہے ) ہے کہ اب یہ شعر چار کی بجائے 6 اطراف پر مشتمل ہو گا اور یوں لکھا جائے گا تم کسی راستے سے آ جانا میرے چھاروں طرف محبت ہے لہذا آئندہ اس شعر کو عدالتِ عظمیٰ کے فیصلے کے مطابق لکھا اور پڑھا جائے۔
شکریہ نیک پروین بہن آپ نے کافی سوچ بچار کے بعد اسے " کچھ بہتر " قرار دیا ہے۔ بہت شکریہ۔ امید ہے اب آئندہ روزانہ رونق افروز ہوتی رہیں گی آپ ۔ انشاءاللہ
خوشی جی ۔ یہ لڑی میری نہیں۔ پہلے صفحے کے پہلے پیغام سے واضح ہوجاتا ہے کہ یہ لڑی " نیک پروین " صاحبہ کی ہے۔