1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

انار کھائیں،صحت پائیں ...

'میڈیکل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏1 دسمبر 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    انار کھائیں،صحت پائیں ...

    سرما کا بے حد رسیلا اور لذیذ پھل ہمارے ہاں نہایت شوق سے کھایا جاتا ہے۔کھٹا میٹھا انار کس قدر اہمیت کا حامل ہے اس کا اندازہ یوں بھی لگایا جا سکتا ہے کہ اس کا ذکر نہ صرف قرآن پاک میں آیا ہے بلکہ اسے جنت کا پھل بھی کہا جاتا ہے
    لذیذ اور خوش ذائقہ ہونے کے علاوہ اس میں کئی ایسے غذائیت بخش اجزاء پائے جاتے ہیں جو دوسرے پھلوں سے زیادہ بہتر ہیں۔انار غذائیت سے بھر پور پھل ہے یہ تو ہم سبھی جانتے ہیں لیکن اس کی شفائی خوبیوں سے بیشتر لو گ واقف نہیں ہیں۔انار کھانے سے آپ کی صحت پر کیا مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں آئیے اس بارے میں آپ کو تفصیل سے بتائیں۔

    گردوں کے لیے انار کا استعمال بے حد فائدے مند ہے۔انار کا عرق گردوں کو کسی قسم کا نقصان پہنچنے سے بچاتا ہے اور زہریلے مادوں سے گردوں کو محفوظ رکھتا ہے۔

    انار جگر کی حفاظت بھی کرتا ہے اور جگر کا جو حصہ کسی بیماری کی وجہ سے متاثر ہوا ہو اس کے لیے بھی بے حد فائدے مند ہے۔

    انار جسم کے مدافعتی نظام کوطاقت ور بناتا ہے ۔انار کے دانوں اور اس کے جوس میں بیماریوں سے محفوظ رکھنے والے قدرتی نظام کو توانا کرنے والے وٹامن سی کی قابلِ ذکر مقدار ہوتی ہے،اور سردیو ں میں آپ کے جسم کو وٹامن سی کی بڑی مقدار کی ضرورت ہوتی ہے جس سے جلد کی خشکی اور بالوں کے کئی مسائل حل ہونے میں مدد ملتی ہے۔

    انار میں الرجی دور کرنے کی بھی صلاحیت ہوتی ہے۔اس میں ایک جزو ’’پولیفینولز ‘‘ بھی ہوتا ہے جن کا تعلق مختلف الرجیز سے ہوتا ہے۔

    ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ صحت مند رہے اور اس کا چہرہ بھی ہشاش بشاش نظر آئے۔اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ کے جسم کو ضروری وٹامنز کی مناسب مقدار ملتی ر ہے،اور خون کی کمی بھی نہ ہو۔اس کے باوجود ہمارے ہاں آج لوگوں کی بڑی تعداد خون کی کمی کا شکار ہے۔جسم کی اس کمی کو دور کرنے کے لیے انار کا استعمال بہترین مانا جاتا ہے۔جسم میں خون کی کمی سے پیدا ہونے والی کمزوری کو دور کر کے قوت بحال کرتا ہے۔انار چہرے کو بھی ترو تازہ کرتا ہے اور جلد سے کیل مہاسے ختم کرتا ہے۔یہ جسم سے پانی کی کمی کو دور کرتا ہے ،اس کے علاوہ جسم میں موجود اضافی کیلوریز کو بھی کنٹرول کرتا ہے۔جو افراد موٹاپے سے پریشان ہیں اگر وہ اپنی خوراک میں انار کا استعمال شروع کر دیں تو موٹاپے پر با آسانی قابو پایا جا سکتا ہے۔اگر کوئی وزن گھٹانا چاہتا ہو تو اسے بھی چاہیے کہ سرما میں انار لازمی کھائیں۔اس میں موجود ریشہ آپ کی بھوک کم کرتا ہے ۔ڈائٹنگ کرنے والوں کے لیے یہ مئوثر غذا ہے۔

    انار کا استعمال چہرے سے عمر رسیدگی کے اثرات کو بھی ختم کرتا ہے۔اس میں موجود اینٹی آکسیڈینٹس کی وافر مقدار پائی جاتی ہے۔

    ماہرینِ صحت کی جانب سے کی گئی ایک تحقیق کے مطابق انار کھانے سے کینسر کا خطرہ بڑی حد تک کم ہو جاتا ہے۔ایک تحقیق کے مطابق انار کے دانوں کا جوس اور پورے انار کا عرق استعمال کرنے سے سرطان کے خلیات بے جان ہو جاتے ہیں۔اسی طرح چھاتی کا سرطان پیدا ہونے کا خطرہ بھی کم ہو جاتا ہے۔

    جوڑو ں کی تکلیف دور کرنے اور سوزش کے عارضے میں بھی انار کو مفید پایا گیا ہے۔اس کے علاوہ ایسے افراد جنہیں یاداشت کی کمزوری کا مسئلہ ہو وہ انار کا استعمال لازمی کریں۔یہ الزائمر کے بڑھنے کی رفتار گھٹا دیتا ہے۔انار کے پتوں کو پیس کر ٹکیہ سی بنا لیں اور باندھ کر دُکھتی آنکھوں پر رکھیں تو آنکھوں کی سرخی اور درد میں آرام ملے گا۔


     

اس صفحے کو مشتہر کریں