1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

امریک خان کی سادہ سی کہانی

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از سموکر, ‏9 جون 2006۔

  1. سموکر
    آف لائن

    سموکر ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    859
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    پچھلے ایک ہفتے سے پاک بی بی کو نہ اپنے کپڑوں کا ہوش ہے اور نہ کھانے پینے سے کوئی دلچسپی۔ نیند تو ایسا لگتا ہے کہ اس سے ہمیشہ کے لئے روٹھ گئی ہے۔اس میں اب ملازموں کو ڈانٹنے پھٹکارنے کی بھی طاقت نہیں رہی۔ حویلی میں گویا سوگ کا سا سکوت ہے۔
    ہائے ہائے! وہ بھی کیا دن تھے جب پاک بی بی برسوں پہلے اس حویلی میں ادھیڑ عمر سردار امریک خان کی تیسری نئی نویلی دلہن کے طور پر آئی تھی۔سردار کے ہاں کوئی مہینے بھر کا جشن اور لگاتار مجراہوا تھا۔

    عمروں میں فرق اور سٹیٹس اور مزاج میں اونچ نیچ کے باوجود پاک بی بی یہ سوچ کر جھوم جھوم جاتی تھی کہ سردار امریک خان اس پر کس قدر فریفتہ ہے اور جب سردار چند برس بعد بالکل بوڑھا ہوجائے گا تو وہ اسکے مقابلے میں تب بھی جوان ہوگی۔یوں سردار مرتے دم تک اسکے پلو سے بندھا رہے گا۔

    اگر پاک بی بی کا پس منظر کسی متوسط گھرانے کے بجائے جاگیردار گھرانے کا ہوتا تو اسکے دماغ میں یہ بے وقوفانہ سوچ کبھی نہ آتی کہ وہ محض اپنے حسن اور جوانی کے زور پر سردار امریک خان کو قابو میں رکھ سکے گی۔اسے اچھی طرح معلوم ہوتا کہ سردار جیسے جاگیردار اپنے من، فیصلوں اور زندگی کے خود مالک ہوتے ہیں۔

    چنانچہ سال بھر پہلے جب وفا شعار پاک بی بی کی ہمراز ملازمہ نے ایک دن اسے خبر دی کہ سردار امریک خان کا شہر میں آباد ایک مشہور ادھیڑ عمر خاتون صنعتکار اندو بیگم سے چکر چل رھا ہے تو پاک بی بی کو یقین نہ آیا اور اس نے ملازمہ کو شدید جھاڑ پلادی۔

    جب سردار امریک خان رات گئے گھر لوٹا تو پاک بی بی نے پہلی دفعہ دبی زبان سے پوچھا آخر مجھ میں ایسی کیا کمی ہے۔

    جہاندیدہ سردار فوراً معاملے کی تہہ تک پہنچ گیا اور اس نے طیش میں آئے بغیر پاک بی بی کو اپنے قریب کرتے ہوئے غور سے دیکھا اور ہنس پڑا۔پھر پاک بی بی کے کاندھے پر اپنا بھاری ہاتھ رکھتے ہوئے کہا۔

    ’تو کیوں اس غم میں گھلی جارہی ہے بھلیئے لوکے۔دیکھ میرا اگر اندو بیگم سے کوئی معاملہ چل بھی رھا ہے تو اس لئے نہیں کہ تجھ سے دل بھر گیا ہے۔مگر تو کملی نئے زمانے کو کیا جانے۔دیکھ میرے پاس زمین ہے اور اندو بیگم کے پاس فیکٹریاں۔ جب ہم دونوں مل کے کاروباری پارٹنر ہوں گے تو کاروبار میں اگر اندو کا فائدہ ہوگا تو مقامی سیاست میں تیرے امریک خان کی ساکھ بھی تو بڑھے گیا اور تو کیا امریک خان سے کوئی الگ ہے۔تو اس حویلی کی رانی ہے۔خوامخواہ شک کرکے اپنی زندگی تباہ نہ کر۔جا اب جا کے سوجا اور فضول کی باتیں نہ سوچ۔‘

    پچھلے ایک ہفتے سے سردار جو شہر گیا ہے اب تک نہیں لوٹا۔پاک بی بی بہت کم کمرے سے باہر نکلتی ہے۔اسکے کانوں میں ہروقت امریک خان کے الفاظ گونجتے ہیں۔

    خواہ مخواہ شک کرکے اپنی زندگی تباہ نہ کر۔

    http://www.bbc.co.uk/urdu/miscellaneous ... _rza.shtml
     
  2. پٹھان
    آف لائن

    پٹھان ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    514
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    اچھا انداز ہے چوٹ کرنے کا
     
  3. طارق راحیل
    آف لائن

    طارق راحیل ممبر

    شمولیت:
    ‏18 ستمبر 2007
    پیغامات:
    414
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    ملک کا جھنڈا:
    بہت شکریہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
  4. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    واہ ۔ یہ تو بہت اچھی طنزیہ تحریر ہے۔
    میری نظر سے پہلے نہیں گذری تھی ۔
    طارق راحیل بھائی ۔ آپکے بہت شکریہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کا بہت شکریہ :hasna:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں