1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

امریکہ کےلیےاماں جیراں کی بددعائیں

'ادبی طنز و مزاح' میں موضوعات آغاز کردہ از آزاد, ‏15 جنوری 2009۔

  1. آزاد
    آف لائن

    آزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اگست 2008
    پیغامات:
    7,592
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    امریکہ کےلیےاماں جیراں کی بددعائیں
    گل نوخیز اختر
    اس میں کوئی شک نہیں کہ اماں جیراں ایک Universal Turth ہے۔سیاست کا جتنا اُسے پتا ہے اِتنا تو شائد خود سیاست کوبھی نہیں ہوگا۔۔۔۔۔ اماں کی دوچیزیں محلے میں بڑی مشہور ہیں۔۔۔۔۔ پہلی چیز ہے بددعائیں۔۔۔۔۔اور دوسری بھی یہی ہے۔۔۔۔۔!!!

    اماں”بددعا سپیشلسٹ“ہے۔۔۔۔۔اِیسی اِیسی بد دعا مانگتی ہے کہ عرش کوبھی مخمصے میں ڈال دیتی ہے۔ اماں کی بددعا کی بدولت بے شمار لوگ کیفرکردار تک پہنچ چکے ہیں۔ سنا ہے اماں کی زبان بچپن سے ہی کالی ہے۔۔۔۔۔اتنی زیادہ کہ بچپن میں ایک دفعہ اماں کے باپ نے اُسے زور سے تھپڑ مارا۔۔۔۔۔ اماں نے روتے ہوئے دعا کی۔۔۔۔۔”اللہ کرے ہمارا ابا مر جائے“۔۔۔۔۔اگلے دن ساتھ والا ہمسایہ مرگیا۔۔۔۔۔!!!

    میں اماں کی بددعاوں کا بہت قائل ہوں کیونکہ میں نے اپنی آنکھوں کے سامنے اماں کی بددعاوں کو رنگ لاتے دیکھا ہے، ابھی پچھلے دنوں اماں نے محلے کی ایک لڑکی کولڑائی کے دوران بددعا دی تھی کہ۔۔۔۔۔”جا۔۔۔۔۔اللہ کرے تو کسی گھٹیا ، شرابی اور جواری کے ساتھ بیاہی جائے۔۔۔۔۔ “سنا ہے دودن بعد ہی لڑکی کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے ایک کھلاڑی کا رشتہ آگیا۔

    جب تک اماں کے دل سے کوئی پوری طرح سے نکل نہ جائے،اماں بددعانہیں دیتی۔ اُس کا کہنا ہے کہ بددعا کے لیے نفرت،پہلی شرط ہے اور نفرت بھی وہ جوخلوص ِدل سے کی جائے۔ عراق پرامریکی بمباری کے روز سے اماں مسلسل مجھ سے رابطے میں ہے، روزتازہ صورتحال پوچھتی ہے اور میں روز اُسے بتاتا ہوں کہ اماں آج امریکہ اتحادیوں نے بغداد پر تین سو میزائل فائر کیے۔۔۔۔۔ آج بصرہ پر ڈیزی کٹر بم مارا گیا۔۔۔۔۔آج ام قصر میں لڑائی جاری ہے۔۔۔۔۔اماں بڑے غورسے یہ خبریں سنتی ہے، کل اس نے اِسی طرح جنگ کی تازہ ترین صورتحاک سننے کے بعد ایک ہنکارہ بھرا اور عینک درست کرتے ہوئے مجھ پوچھا!
    ”یہ بتا۔۔۔۔۔ یہ امریکہ اچھا کررہا ہے یابرا۔۔۔۔۔؟؟؟“
    میں گھبراگیا۔۔۔۔۔اور اِدھراُدھر دیکھ کر محتا ط لہجے میں کہا۔۔۔۔۔”بس اماں۔۔۔۔۔یہ تو نہیں پتا کہ کون برا کررہا ہے۔۔۔۔۔لیکن بہرحال عراق کے ساتھ براہورہاہے“
    اماں نے تیکھی نظروں سے میری طرف دیکھا اور قریب پڑا ہوا جھاڑو اُٹھا لیا۔۔۔۔۔”ابے منحوس ۔۔۔۔۔ سیدھی طرح سے بتا کہ امریکہ اچھا کررہاہے برا۔۔۔۔۔؟؟؟“
    میری جان نکل گئی۔۔۔۔۔میں نے جلدی سے گھگھیا کرکہا۔۔۔۔۔”بب۔۔۔۔۔برا کررہا ہے ۔۔۔۔۔ بہت براکررہاہے ۔۔۔۔۔امریکہ۔۔۔۔۔“

    ”ہوں۔۔۔۔۔“اماں نے کچھ سوچا اور پھر جھاڑو نیچے رکھ کر جھولی پھیلالی۔۔۔۔۔میں کانپ گیا۔۔۔۔۔یہ اماں کا خاص سٹائل تھا اور اِس کاایک ہی مطلب تھا کہ اب اماں کی بددعا شروع ہونے والی ہے۔میں نے جلدی سے اماں کے آگے ہاتھ جوڑ دیے۔۔۔۔۔”خدا کے لیے میرے واسطے بددعا نہ کرنا۔۔۔۔۔پہلے ہی دودن سے بڑے اُلٹے سیدھے خواب آرہے ہیں۔۔۔۔۔“
    اماں نے جھولی مزید پھیلائی اور میری طرف دیکھ کرآنکھ مارتے ہوئے بولی۔۔۔۔۔”یہ خصوصی بددعا تیرے لیے نہیں،امریکی اتحادیوں کے لیے ہے۔۔۔۔۔دیکھتا جا۔۔۔۔۔اب”بددعا“عرش پہ جاتی ہے اثر لانے کو ۔۔۔۔۔“اماں گنگنائی اور پورے خشوع وخضوع کے ساتھ شروع ہوگئی۔۔۔۔۔!!!

    اللہ کرے۔۔۔۔۔امریکیوں کے ٹینکوں میں کیڑے پڑیں
    اللہ کرے۔۔۔۔۔صدربش کے تالومیں چھالا نکل آئے
    اللہ کرے۔۔۔۔۔اتحادی فوجیوں کو بواسیر ہوجائے
    اللہ کرے۔۔۔۔۔رمزفیلڈکی ایک اور شادی ہو۔۔۔۔۔ شادی کی رات وہ دلہن کا گھونگھٹ اُٹھائے۔۔۔۔۔آگے سے صدام نکل آئے
    اللہ کرے۔۔۔۔۔سارے امریکی فوجی اپنے جہازوں کی طرح ”جہاز“ ہوجائیں
    اللہ کرے۔۔۔۔۔بش ،پیزا کھائے تو اُسے ”گوئے“ کا سواد آئے
    اللہ کرے۔۔۔۔۔ٹونی بلیر کچن کو باتھ ورم اور چولہے کو کموڈ سمجھنے لگے
    اللہ کرے۔۔۔۔۔کولن پاول کے لوٹے میں مرچیں پڑیں
    اللہ کرے۔۔۔۔۔جوامریکی فوجی ”بصرہ“ میں داخل ہو، اُسے خسرہ“نکل آئے
    اللہ کرے۔۔۔۔۔پینٹاگون کی”پینٹ“۔۔۔۔۔گون ہوجائے
    اللہ کرے۔۔۔۔۔کوفی عنان کا نام۔۔۔۔۔ ”بیوقوفی عنان“پڑجائے
    اللہ کرے۔۔۔۔۔ٹومی فرینکس کویکدم یاد آجائے کہ اُس کا باپ”کون کون“ ہے
    اللہ کرے۔۔۔۔۔صحرائی بچھو امریکی فوجیوں کی پینٹوں میں گھس کر”اِنی“ پادیں
    اللہ کرے۔۔۔۔۔گدھوں کی عالمی ریس ہو۔۔۔۔۔ سی این این فرسٹ اور بی بی سی سیکنڈ آئے

    قارئین سرکار!
    یہ سراسر اماں جیراں کی بددعائیں ہیں جو میں نے جوں کی توں آپ تک پہنچادی ہیں،اگراِن میں سے ایک بھی بددعا قبول ہوگئی تو کم از کم میں تو اماں کے ہاتھ پر فوراَ بیعت کرلو ں گا۔


    نوٹ:- "گل نوخیز اختر" کا یہ مزاحیہ اور طنزیہ کالم "قمراحمد (آزاد)" نے ہماری اُردو کے دوستوں کے لیے خصوصی طور پر ٹائپ کیا۔
    خوش رہیں، مسکراتے رہیں۔ آمین
     
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    :hasna: بہت خوب۔ بددعائیں ہیں۔ :hasna:

    قمر آزاد بھائی ۔ دلچسپ ، مزاحیہ مگر " درد و فکر انگیز " تحریر ، ٹائپ کرنے اور ہم تک پہنچانے کے لیے
    بہت بہت شکریہ :dilphool:
     
  3. آزاد
    آف لائن

    آزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اگست 2008
    پیغامات:
    7,592
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    نوازش، کرم ،مہربانی نعیم بھائی۔۔۔ :dilphool:
     
  4. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    بہت اچھی تحریر ہے شکریہ آزاد بھائی
     
  5. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    بہت شکریہ اس شئیرنگ کے لئے آزاد جی
     
  6. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    بہت مزیدار تحریر اور اچھی بد دعایئں ہیں :hasna: :201:
     
  7. آزاد
    آف لائن

    آزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اگست 2008
    پیغامات:
    7,592
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    راشد بھائی ، خوشی صاحبہ ، اور مسز مرزا بہن آپ سب کی پسندیدگی کا بے حد شکریہ۔ :dilphool:
     
  8. بےباک
    آف لائن

    بےباک ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2009
    پیغامات:
    2,484
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    :salam: آزاد بھائی
    :dilphool: :dilphool: :dilphool: :dilphool: :dilphool: :dilphool:

    سب سے پہلے تو پھولوں کا تحفہ قبول کیجئے ایسی زبردست اور مزے دار شیئرنگ کے لیئے
    میں نے دیکھا ہے کہ آپکی ہر شیئرنگ بہت اچھی اور کمال کی ہوتی ہے لیکن وقت کی کمی کے باعث سب نہیں دیکھ پاتے
    جونہی وقت ملے تو کوشش ہوتی ہے کہ اچھی چیز کو دیکھا جائے اور آج جب آپکی اس شیئرنگ کو دیکھا تو بہت لطف آیا
    زبردست ۔۔۔۔۔۔ہاہاہاہاہاہااہاہا۔۔۔۔۔خوش رہیئے اور ایسے ہی مزےدار و زبردست سی تحاریر ہم سے شیئر کرتے رہیئے
    آمین
     
  9. آزاد
    آف لائن

    آزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اگست 2008
    پیغامات:
    7,592
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    وعلیکم السلام بے باک بھائی :dilphool:
    آپ کی پسندیدگی کا بے حد شکریہ۔۔۔ آپ کا حسنِ نظر ہے بھائی جان ۔۔۔ کوشش کرتا ہوں کے دوستوں کو مسکراہٹوں سے بھر پور چند لمحات فراہم کر سکوں۔۔۔ ایک بار پھر آپ کا بہت بہت شکریہ۔ اللہ آپ کو خوش رکھے۔ آمین :dilphool:
     
  10. بےباک
    آف لائن

    بےباک ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2009
    پیغامات:
    2,484
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    موازنہ : امریکہ اور پاکستان
    امریکہ کو اگر لفظوں میں لکھا جاۓ تو کچھ ایسے ہے،
    زمین ہموار نہیں
    موسم کا اعتبار نہیں
    لوگ وفادار نہیں
    مذہب سے سروکار نہیں
    خلوص سے ہمکنار نہیں
    بدلنے کو تیار نہیں
    وقت مددگار نہیں
    حالات سازگار نہیں
    خدا کے شکرگزار نہیں
    غرض یہ کہ امریکہ کوئی شاہکار نہیں
    مگر اس کے باوجود اس ملک میں کچھ باتیں ایسی ہیں جو اگر پاکستان میں ہوں تو یہ ملک دنیا کا بہترین ملک بن جاۓ،
    فضول تہوار نہیں
    رسومات کا مینار نہیں
    سڑک پر غبار نہیں
    بھکاری کا دیدار نہیں
    نلکوں پر قطار نہیں
    کوئی بندہ بیکار نہیں
    پابندیٔ وقت دشوار نہیں
    تعلیم کا دہرا معیار نہیں
    ایجادات کا شمار نہیں
    کوئی قانون سے آزاد نہیں
    پھر بھی کچھ باتیں ایسی ہیں جو دل کو تڑپاتی ہیں،
    غذا مزے دار نہیں
    کھانے میں اچار نہیں
    گھی کا بگھار نہیں
    چُوڑیوں کی جھنکار نہیں
    بہن کا پیار نہیں
    ابٌا کی پھٹکار نہیں
    داتا دربار نہیں
    قائد کا مزار نہیں
    جگہ جگہ تھوکا ہوا پان اور نسوار نہیں
    گاڑی کے ہارنوں کی چنگھاڑ نہیں
    سب سے زیادہ دیسی گالیوں کی للکار نہیں
    ۔۔۔
     
  11. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب بےباک بھائی ۔
    آزاد بھائی اب یقیناً پاکستان کو اور زیادہ مِس کریں گے۔ :hasna:
     
  12. بےباک
    آف لائن

    بےباک ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2009
    پیغامات:
    2,484
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    ہاہاہاہاہاہہا نعیم بھائی :
    آزاد بھائی کی محبت ہے ، ہمیشہ نئی سے نئی چیز ہمارے مشاہدے میں لاتے ہیں ،
    ،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،

    :horse: :horse: :horse:
     
  13. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    واہ واہ واہ

    کیا خوبصورت نظم ہے آزاد بھائی
     
  14. بےباک
    آف لائن

    بےباک ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2009
    پیغامات:
    2,484
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    راشد بھائی ، آزاد بھائی نے اماں جیراں کی بدعائیں لکھی ہیں ، ان کی بدعاؤں کو دیکھتے ہوئے ،میں نے ایک نظم شئیر کی ہے ،ویسے ثواب کے مستحق دونو ہی ہیں ، کیونکہ چوری کا مال ہے نا ، :dilphool: :dilphool: :dilphool: :dilphool: :dilphool: :hasna: :hasna: :hasna: :hasna: :hasna: :hasna: :hasna:
     
  15. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    میں ساری لڑی پڑھنے کے بعد اس نتیجے پہ پہنچی ہوں کہ کسی کو بددعا نہیں دینی چاہیئے :201: :201: :201: :201:
     
  16. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    سوری
     
  17. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    آپ نے درست فرمایا

    ہلاکو خان جب بغداد میں لوٹ‌مار کررہا تھا تو ایک بزرگ نے انہیں بددعائیں دیں اور کہا کہ تم پر اللہ کا عذاب نازل ہو

    جس پر ہلاکو خان نے بزرگ سے کہا کہ میں خود ہی ایک عذاب ہوں۔
     
  18. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    آپ کا مطلب ھے کہ امریکہ عذاب ھے یا مجھے کوئی بات لگا رھے ھیں ٹھیک سے بتائیں‌تاکہ میں بھی ہنسوں
     
  19. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    ویسے میں سوچ رہی ہوں کہ مجھے اس لڑی میں کچھ نہیں بولنا چاہیئے تھا۔۔۔۔میری تو پوری فیملی امریکہ میں ہے :neu:
     
  20. نیلو
    آف لائن

    نیلو ممبر

    شمولیت:
    ‏8 اپریل 2009
    پیغامات:
    1,399
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    آپی ۔ آپ نے بہت اچھا کیا جو یہاں کچھ نہیں بولی :hasna:
     
  21. آزاد
    آف لائن

    آزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اگست 2008
    پیغامات:
    7,592
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    شاید یہاں کسی کو محسوس ہوا ہو کے یہ بددعائیں اصلی ہیں یا پھر قبول ہو جائیں گی ۔ جبکہ میں نے اور بے باک بھائی نے جو بھی اِس لڑی میں ارسال کیا ہے وہ طنز و مزاح کی صورت میں ہے۔ یہ سب آپ خواتین اور حضرات کی تفریح کے لیے تھا۔ میں تو خود اِس وقت امریکہ میں رہتا ہوں۔ :201: :201: :201: لیکن امریکہ کی غلط پالیسیوں پریہاں گوروں اور اب کالوں کو کھری کھری سنا بھی دیتا ہوں۔ جس کا اپنا ہی "صواد" ہے :a191: :201: :201: :201: :201:
     
  22. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    میں کھری کھری نہیں سناتی ان کی غلط فہمیوں کو دور کرنے کی کوشش کرتی رہتی ہوں :neu: لیکن واقعی آزاد بھائی ہم نے آپ کی تحریر کو سنجیدہ نہیں لیا تھا :hasna:
     
  23. آزاد
    آف لائن

    آزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اگست 2008
    پیغامات:
    7,592
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    میری بہن کس کس غلط فہمی کو دور کریں گی آپ۔ جن کو اب تک یہ ہی نہیں پتا کے پاکستان اور افغانستان دو الگ الگ ملک ہیں۔ یا پاکستان، بھارت کا گذشتہ 62 سال سے حصہ نہیں ہے ۔ یا جن کو یہ ہی نہیں پتا ہو کے پاکستان کس کی غلطیوں کی وجہ سے برے حال میں ہے تو اُن کی غلط فہمیوں کو دور نہیں کیا جاسکتا۔ اِن کا امریکہ کو چھوڑ کر باقی دنیا کے بارے میں "آئی کیو" بہت کم ہوتا ہے۔

    یہ لوگ لکیر کے فقیر ہیں۔ سیاہ فام اب اس بات پر ہی خوشی سے مست ہیں کے ہمارا بندہ صدر بن گیا ہے۔ مجھے تو تب بہت مزہ آتا ہے کے جب میں اِن سے یہ بولتا ہوں کے لالے دی جان گورا صاحب!!! تم امریکی جو کے شخصی آزادی کے چیمپئن اور علمبردار بنے پھرتے ہو۔ ذرا ایک منٹ کے لیے تصور کرو کےجس طرح تم لوگ عراق اور افغانستان میں گھس کر اپنی طرز کا نظام نافذ کر رہے ہو۔ اگر امریکہ میں گھس کر کوئی یہی سلوک تمھارے ساتھ کرئے تو پھر کتنے منٹ زندہ رہوں گے۔ تو میرےاِس سوال پر اِن کا ایک رنگ آتا ہے اور دوسرا رنگ جاتا ہے۔ وہ کہتے ہیں نا کے بولتی بند ہو جاتی ہےاِن کی۔ :201: :201: :201: :201:
     
  24. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    اچھی بات ہے :happy:
     
  25. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    واہ آزاد بھائی ۔ میں‌تو اس بات کے مزے لے رہا ہوں کہ جب آپ کالے یا گورے کو پنجابی میں
    " لالے دی جان ! " کہتے ہوں گے تو وہ کتنا محظوظ ہوتے ہوں گے۔ :hasna:
     
  26. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    وہ فائزہ بیٹی کو پسند ہے ناں لالا۔۔۔ٹیلی ٹبیز والی۔۔وہ وہی سمجھ لیتے ہونگے :hasna:
     
  27. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    اتنی اندر کی خبریں آپکو کہاں سےمل جاتی ہیں ۔ :208:
     
  28. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    پھوپھو بننا اتنا آسان کام نہیں :boxing: :horse:
     
  29. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    اسکا مطلب ماموں ہی بےخبر رہ گیا :baby:
     
  30. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    ویسے اماں جیراں سے معذرت کے ساتھ۔۔۔لڑی کو گپ شپ کی نذر کرنا تو نہیں چاہیئے لیکن پھپھو سے یاد آیا نئی ویڈیو میں فائزہ بیٹی کی بات سن کر فہیم کا ہاسا چھوٹ گیا تھا :hasna: ۔۔۔۔میری بیٹی اسی لیئے اپنے سارے بھایئوں کو کہتی ہے کہ خبردار جو تمھارے بچوں میں سے کسی نے مجھے پھوپھو کہا :hathora: :hasna: :hasna: :hasna:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں