1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

امريکہ، اسلام اور مسلمان

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از فواد -, ‏15 ستمبر 2015۔

  1. فواد -
    آف لائن

    فواد - ممبر

    شمولیت:
    ‏16 فروری 2008
    پیغامات:
    613
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    [​IMG]

    مزيد جاننے کے ليے اس لنک پر کلک کریں!

    http://www.northjersey.com/news/hijab-a-key-part-of-ensemble-for-clifton-high-s-best-dressed-girl-1.1364524

    کیا آپ کو معلوم ہے امریکا کے شہر شکاگو کا ایک اسکول رمضان المبارک کے احترام میں عام تعطیل کرتا ہے؟ اس موقع پر طلبا اپنے کلاس رومز کو رنگا رنگ جھنڈیوں سے سجاتے ہیں۔

    [​IMG]

    کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی مسلمان خاتون نے ايک "فون ايپ" تيار کی ہے جس کی بدولت سان فرانسسکو میں تقریبا 600000 بے گھر لوگوں کو کھانا کھلايا جارہا ہے۔

    [​IMG]
    مزيد جاننے کے ليے اس لنک پر کلک کریں

    http://www.independent.co.uk/news/w...omeless-people-in-san-francisco-10348579.html


    [​IMG]

    امریکی شہری واشنگٹن ڈی سی میں افطار سے لطف اندوز ہو رہے ہیں

    تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے مہمان واشنگٹن میں امریکی محکمہ زراعت [يو ايس ڈی اے] ، امریکی ادارہ براۓ بین الاقوامی ترقی اور اسلامک ریلیف کی جانب سے دی جانے والی افطار سے لطف اندوز ہو رہے ہيں۔ [يو ايس ڈی اے] مسلمان ملازمین کی حوصلہ افزائ کے ليے ہر سال رمضان میں افطار کی میزبانی کرتا ہے۔

    [​IMG]

    http://tribune.com.pk/story/947985/meet-laraib-atta-pakistani-visual-effects-prodigy-in-hollywood/

    [​IMG]

    http://dotablast.com/sumail-growing...-bike-to-be-able-to-play-dota-for-more-hours/


    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    digitaloutreach@state.gov

    www.state.gov

    https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

    http://www.facebook.com/USDOTUrdu

    [​IMG]
     
  2. فواد -
    آف لائن

    فواد - ممبر

    شمولیت:
    ‏16 فروری 2008
    پیغامات:
    613
    موصول پسندیدگیاں:
    14


    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


    امريکی صدر اوبامہ کا بالٹی مور ميں مسجد کا دورہ


    [​IMG]


    "آپ مسلمانیاامریکی نہیں بلکہ آپ مسلماناورامریکی ہیں"

    صدر اوبامہ کا مسجد الرحمٰن کی اسلامک سوسائٹی سے خطاب



    [​IMG]


    "امريکی مسلمان ہمارے سپورٹس ہيرو اور کاورباری افراد ہيں"

    صدر اوبامہ کا مسجد الرحمٰن کی اسلامک سوسائٹی سے خطاب



    [​IMG]


    [​IMG]


    "آئی ایس آئی ایل جيسے گروہ قانونی جواز کے لئے بے چین ہیں ... ہميں انہیں قانونی حیثیت نہیں دینی چاہیے" - صدر اوبامہ


    [​IMG]

    [​IMG]

    [​IMG]

    امریکہ کی اولین فلک بوس عمارت شکاگو مین تعمیر ہوئی، جس کا ڈیزائن ایک مسلمان نے تشکيل ديا تھا۔

    صدر اوبامہ کا بالٹی مور کی مسجد الرحمٰن کی اسلامک سوسائٹی سے خطاب


    [​IMG]

    [​IMG]

    [​IMG]

    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    www.state.gov

    https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

    http://www.facebook.com/USDOTUrdu

    [​IMG]
     
  3. فواد -
    آف لائن

    فواد - ممبر

    شمولیت:
    ‏16 فروری 2008
    پیغامات:
    613
    موصول پسندیدگیاں:
    14
  4. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    اس کا مظاہرہ تو ہم دیکھ چکے ہیں
    [​IMG]
     
    Last edited: ‏12 مارچ 2016
  5. فواد -
    آف لائن

    فواد - ممبر

    شمولیت:
    ‏16 فروری 2008
    پیغامات:
    613
    موصول پسندیدگیاں:
    14

    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    ياد رہے کہ امريکی حکومت يا انتظاميہ کے پاس نا تو اس بات کا کوئ اختيار ہے اور نا ہی ہميں اس بات کا کوئ عوامی مينڈيٹ ملا ہے کہ ہم مبالغہ آميز سياسی نعروں اور بيانات پر کوئ قدغن لگائيں يا کسی بھی سياست دان کی جانب سے پيش کيے گۓ دلائل يا نقطہ نظر پر اثرانداز ہونے کی کوشش کريں، چاہے وہ ملک کی باگ ڈور سنبھالنے والی حکومت کی رائج پاليسيوں سے کتنے ہی متصادم، متنازعہ اور مختلف کیوں نا ہوں۔ تاہم يہ کوئ انہونی يا غير مثالی امر نہيں ہے کہ سياسی مہم کے دوران اپنے ايجنڈے کی تشہير کے ليے کسی سياسی شخصيت کی جانب سے مختلف موضوعات پر بحث وتکرار کے ليے تند وتيز جملے اور متنازعہ موقف پيش کيا گيا ہو۔ تمام دنيا ميں اس کی مثاليں موجود ہيں۔ پاکستان ميں بھی ايسی مثاليں موجود ہيں جب سياست دانوں اور افراد کی جانب سے مختلف وجوہات کی بنياد پر امريکی حکومت پر انتہائ مضحکہ خيز الزامات اور ہماری پاليسيوں پر کڑی نقطہ چينی کی گئ ہے۔

    تاہم يہ امر توجہ طلب ہے کہ کچھ راۓ دہندگان بغير کسی تامل کے ايک امريکی سياسی شخصيت کے بيانات کو امريکہ ميں اجتماعی سوچ سے تعبير کر رہے ہيں اور دانستہ امريکہ کی منتخب حکومت اور صدر کے بيانات اور پاليسيوں کو نظرانداز کر رہے ہيں جن ميں متعدد بار اس سوچ کا اعادہ کيا گيا ہے کہ ہم اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ حالت جنگ ميں ہرگز نہيں ہيں۔

    ميں آپ کو يقين سے کہہ سکتا ہوں کہ امريکی آئين اور رائج قوانين اس بات کو يقینی بناتے ہيں کہ تمام شہريوں اور رہائشيوں کو نفرت پر مبنی جرائم سے مکمل تحفظ فراہم کيا جاۓ اور محرکات سے قطع نظر ان جرائم کا ارتکاب کرنے والوں سے کوئ نرمی نا برتی جاۓ۔

    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    digitaloutreach@state.gov

    www.state.gov

    https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

    http://www.facebook.com/USDOTUrdu

    [​IMG]
     
  6. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    اس کا مظاہرہ بھی دیکھا جا چکا ہے ڈانلڈ ٹرمپ کے جلسے سے جس طرح مسلمان خاتون کو پکڑ کر باہر نکلالا گیا تھا ۔ امریکی حکومت اپنی اقلیت کی تذلیل ایک صدارتی امیدوار کے ہاتھوں ہوتی ہوئی دیکھ کر چپ رہی کہ ملک میں ایسا کوئی قانون نہیں ہے ۔ٹرمپ نے اپنی تقریوں میں بار با ر مسلمانوں کو نشانہ بنایا ہے لیکن کوئی کچھ نہ بولا۔
     
  7. فواد -
    آف لائن

    فواد - ممبر

    شمولیت:
    ‏16 فروری 2008
    پیغامات:
    613
    موصول پسندیدگیاں:
    14
  8. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    ایک مسلمان ملازمہ رکھ لینے سے امریکہ کے خیالات مسلمانوں کے بارے میں بدل نہیں سکتے ۔
     
  9. فواد -
    آف لائن

    فواد - ممبر

    شمولیت:
    ‏16 فروری 2008
    پیغامات:
    613
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    مجھ سميت امريکی حکومت کے ليے کام کرنے والے کسی بھی فرد کی مذہبی وابستگی يا اس کی مذہبی سوچ کا امريکی حکوت کی پاليسی سے کوئ تعلق نہيں ہے۔

    امريکی حکومت اور امريکی معاشرہ عمومی طور پر کسی ايک مذہب کی آئينہ دار نہيں ہے۔

    يہ ايک حقيقت ہے کہ امريکہ ميں حکومتی سطح پر فيصلہ سازی کے عمل کا اختيار مسلمانوں، عيسائيوں، يہوديوں يا کسی اور عقيدے يا سوچ سے وابستہ کسی مخصوص گروہ کے ہاتھوں ميں نہيں ہے۔ يہ تمام فيصلے امريکی شہری اپنے مذہبی عقائد سے قطع نظر بحثيت مجموعی امريکی قوم کے مفادات کے تحفظ کے ليے اپنی مخصوص حيثيت ميں سرانجام ديتے ہيں۔

    اس وقت امريکی کانگريس، اسٹيٹ ڈيپارٹمنٹ، امريکی فوج، نيوی، وائٹ ہاؤس اور فيصلہ سازی کے حوالے سے تمام فورمز پر مسلمان موجود ہيں۔ ليکن بحثيت مسلمان ان کی موجودگی نہ ہی انھيں کوئ فائدہ ديتی ہے اور نہ ہی ان کے فرائض کی ادائيگی ميں ان کے راستے ميں کسی رکاوٹ کا سبب بنتی ہے۔ اس کی وجہ بالکل واضح ہے۔ امريکہ ميں جو بھی پاليسياں تشکيل پاتی ہيں، ان کی بنياد کسی مذہب کی بنياد پر نہيں ہوتی۔

    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    digitaloutreach@state.gov

    www.state.gov

    https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

    http://www.facebook.com/USDOTUrdu

    [​IMG]
     
  10. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    مسلہ یہ نہیں کہ آپ سمیت کتنے مسلمان امریکی حکومت کے ملازم ہیں مسلہ یہ ہے کہ امریکی حکومت کی پالیسیاں مسلمانوں کے خلاف ہیں اور ٹرمپ صدر بن گیا تو مسلمانوں کے خلاف اس سے بھی زیادہ سخت رویہ اپنایا جائے گا
     
  11. فواد -
    آف لائن

    فواد - ممبر

    شمولیت:
    ‏16 فروری 2008
    پیغامات:
    613
    موصول پسندیدگیاں:
    14

    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    امريکہ سميت کسی بھی ملک کے ليے يہ ممکن نہيں ہے کہ وہ تمام سياسی، سفارتی اور دفاعی ضروريات کو نظرانداز کر کے مذہب کی بنياد پر خارجہ پاليسی ترتيب دے اور اور اسی بنياد پر ملکی مفاد کے فيصلے کرے۔ اردو فورمژ پر اکثر دوست يہ راۓ ديتے ہيں کہ امريکہ عالم اسلام کا دشمن ہے اور پاکستان کے ساتھ امريکہ کے تعلقات کی نوعيت اسی اسلام دشمنی سے منسلک ہے۔ اسی مفروضے کو بنياد بنا کر سياسی سطح پر ہر واقعے، معاہدے اور ملاقات کو "امريکہ کی اسلام کے خلاف سازشيں" کے تناظر ميں ديکھا جاتا ہے۔

    اگر مذہب کی بنياد پر خارجہ پاليسي کا مفروضہ درست ہوتا تو پاکستان کے صرف مسلم ممالک کے ساتھ اچھے سفارتی تعلقات ہونے چاہيے۔ اسی طرح امريکہ کے بھی تمام غير مسلم ممالک کے ساتھ بہترين سفارتی تعلقات ہونے چاہيے۔ ليکن ہم جانتے ہيں کہ ايسا نہيں ہے۔ حقيقت يہ ہے کہ مسلم ممالک کے مابين بھی سفارتی تعلقات کی نوعيت دو انتہائ حدوں کے درميان مسلسل تبديل ہوتی رہتی ہے۔ امريکہ کے کئ مسلم ممالک کے ساتھ باہمی تعلقات استوار ہيں۔ يہ بھی ايک حق‍یقت ہے کہ دو ممالک کے درميان تعلقات کی نوعيت زمينی حقائق کی روشنی ميں کبھی يکساں نہيں رہتی۔

    عالمی سطح پر دو ممالک کے درميان تعلقات کی نوعيت اس بات کی غماز ہوتی ہے کہ باہمی مفاد کے ايسے پروگرام اور مقاصد پر اتفاق راۓ کیا جاۓ جس سے دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچے۔ اسی تناظر ميں وہی روابط برقرار رہ سکتے ہيں جس ميں دونوں ممالک کا مفاد شامل ہو۔ دنيا ميں آپ کے جتنے دوست ہوں گے، عوام کے معيار زندگی کو بہتر کرنے کے اتنے ہی زيادہ مواقع آپ کے پاس ہوں گے۔ اس اصول کو مد نظر رکھتے ہوۓ يہ کيسے ممکن ہے کہ امريکہ درجنوں اسلامی ممالک ميں ايک بلين سے زائد مسلمانوں کو دشمن قرار دے اور صرف اسی غير منطقی مفروضے کی بنياد پر خارجہ پاليسی کے تمام امور کے فيصلے کرے۔

    اسلام اور امريکہ کے تعلقات کو جانچنے کا بہترين پيمانہ امريکہ کے اندر مسلمانوں کو ديے جانے والے حقوق اور مذہبی آزادی ہے۔ ظاہر ہے کہ اگر آپ دنيا پر ايک خاص سوچ يا مذہب کے بارے ميں ايک راۓ رکھتے ہيں تو اس کا آغاز اپنے گھر سے کريں گے۔

    امريکہ کے اندر اس وقت 1200 سے زائد مساجد اور سينکڑوں کی تعداد ميں اسلامی سکول ہيں جہاں اسلام اور عربی زبان کی تعليم دی جاتی ہے۔ امريکی معاشرے کی بہتری کے ليے مسلمانوں کو ديگر مذاہب کے لوگوں سے بات چيت اور ڈائيلاگ کی نہ صرف اجازت ہے بلکہ اس کی ترغيب بھی دی جاتی ہے۔ امريکی سپريم کورٹ نے قرآن پاک کو انسانی تاريخ ميں ايک اہم قانونی وسيلے کی حيثيت سے تسليم کيا ہے۔ امريکہ کے وہ دانشور اور رہنما جنھوں نے امريکی آئين تشکيل ديا انھوں نے کئ امور پر باقاعدہ قرآن سے راہنمائ لی۔ قرآن پاک کا انگريزی ترجمہ تھامس جيفرسن کی ذاتی لائبريری کا جصہ تھا۔ قرآن پاک کے اسی نادر نسخے پر کانگريس کے مسلم رکن کيتھ ايليسن نے حلف اٹھايا تھا۔

    مسلمانوں کو بحثيت مجموعی امريکی ميں کبھی اجتماعی سطح پر نسلی امتياز اور تفريق کا سامنا نہيں کرنا پڑا جيسا کہ کچھ اور طبقات کو کرنا پڑا ہے۔ امريکہ ميں سياہ فام افريقيوں کو ايک طويل جدوجہد کے بعد اپنے آئينی حقوق ملے تھے۔ خواتين کو ووٹ کا اختيار صرف ايک صدی پرانی بات ہے۔ اسی طرح پرل ہاربر کے واقعے کے بعد امريکہ ميں مقيم جاپانيوں کو باقاعدہ کيمپوں ميں قيد کيا گيا تھا جس کے بعد امريکہ دوسری جنگ عظيم ميں شامل ہوا۔ اس کے مقابلے ميں مسلمانوں کو گيارہ ستمبر کے واقعے کے بعد اس ردعمل کا سامنا نہيں کرنا پڑا جس کی مثال ماضی ميں ملتی ہے حالانکہ 11 ستمبر کے واقعے ميں ملوث افراد نہ صرف يہ کہ مسلمان تھے بلکہ انھوں نے اپنے جرم کو قابل قبول بنانے کے ليے مذہب کا سہارا بھی ليا تھا۔ اس کے باوجود امريکی کميونٹی کا ردعمل مسلم اقليتوں کے خلاف اتنا سنگين اور شديد نہيں تھا۔ يہ درست ہے کہ مسلمانوں کے خلاف کچھ واقعات پيش آۓ تھے ليکن وہ انفرادی نوعيت کے تھے، اس کے پيچھے کوئ باقاعدہ منظم تحريک نہيں تھی۔

    آج بھی چند مواقع پرکانگريس کے سيشن کے آغاز ميں قرآن پاک کی تلاوت کی جاتی ہے۔ مسلمانوں کے اہم رہنماؤں کو کسی متعلقہ معاملے ميں مسلمانوں کا نقطہ نظر کانگريس کی مختلف کميٹيوں کے سامنےپيش کرنے کے ليے باقاعدہ دعوت دی جاتی ہے۔ مسلمان ہر لحاظ سے امريکی معاشرے کا حصہ ہيں۔ ان کے پاس بھی معاشرتی حقوق اور ذمہ دارياں ہيں جو وہ بخوبی انجام ديتے ہيں۔

    ليکن اس کے باوجود امريکہ اور اسلام کے تعلقات کے حوالے سے اکثر سوالات اٹھاۓ جاتے ہيں۔ عام طور پر يہ سوالات جذبات کا اظہار اور الزامات کی شکل ميں ہوتے ہيں۔ مثال کے طور پر – امريکہ عالم اسلام کے خلاف جنگ کيوں کر رہا ہے؟ کيا مشرق وسطی ميں جو کچھ ہو رہا ہے وہ اس بات کا ثبوت نہيں کا امريکہ تہذيبوں کی جنگ کو فروغ دے رہا ہے؟ ان سوالوں کے جواب ميں ميرا بھی ايک سوال ہے کہ جب امريکی حکومت نے اپنے ملک ميں کسی مذہب يا قوم پر پابندی نہيں لگائ تو پھر يہ الزام کيسے لگايا جا سکتا ہے کہ امريکہ پوری دنيا پر ايک خاص نظام، مذہب يا اقدار مسلط کرنے کا خواہش مند ہے ؟

    ميرے نزديک يہ نقطہ بھی نہايت اہم ہے کہ امريکہ ميں اسلام کے تيزی سے پھيلنے کی وجہ يہ ہے کہ امريکہ ميں مقيم بہت سے تعليم يافتہ مسلمانوں نے اپنے مثالی طرز عمل اور برداشت کی حکمت عملی کے ذريعے غير مسلموں کو اسلام کی طرف مائل کيا ہے۔

    آخر ميں صرف اتنا کہوں گا کہ امريکہ اسلام کا دشمن نہيں ہے۔ عالمی تعلقات عامہ کی بنياد اور اس کی کاميابی کا انحصار مذہبی وابستگی پر نہيں ہوتا۔ اس اصول کا اطلاق امريکہ سميت تمام مسلم ممالک پر ہوتا ہے۔

    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    digitaloutreach@state.gov

    www.state.gov

    https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

    http://www.facebook.com/USDOTUrdu

    [​IMG]
     
  12. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    امریکہ تو دنیا کا پولیس مین ہے اس پر نہ کوئی قانون لاگو ہے اور نہ کوئی اصول ۔عراق ،لیبیا اور کہیں اسلامی ممالک امریکہ کی تباہ کاریوں کا زندہ ثبوت ہیں اور اسرائیل کے لئے امریکی پالیسی اور دنیا سے مختلف ہے
     
  13. فواد -
    آف لائن

    فواد - ممبر

    شمولیت:
    ‏16 فروری 2008
    پیغامات:
    613
    موصول پسندیدگیاں:
    14

    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    امريکی حکومت کو "عالمی تھانيدار" کا رول ادا کرنے کی خواہش ہے اور نہ ہی اس کی کبھی کوشش کی گئ ہے۔ ايسی بہت سی مثاليں موجود ہيں جہاں يا تو ديگر ممالک نے معاملات کے تصفيے کے ليے راہنمائ کی ہے يا امريکہ نے دوست اور اتحادی ممالک کے ساتھ مل کر اہم عالمی مسائل کے حل کے ليے اپنا کردار ادا کيا ہے۔ اس حوالے سے ميں بالکنز کی مثال دوں گا جہاں کشيدگی کے خاتمے کے ليے ابتدا ميں يورپی ممالک نے رول ادا کيا تھا۔ مگر صورت حال ميں مزيد ابتری کے بعد امريکہ کو مداخلت کی دعوت دی گئ۔ اسی طرح رووانڈا ميں جب صورت حال خراب ہونا شروع ہوئ تو امريکہ پر بروقت مداخلت نہ کرنے پر کڑی تنقيد کی گئ۔

    يہاں تک کہ کچھ تجزيہ نگار اب بھی امريکہ پر يہ الزام لگاتے ہيں کہ 1989 ميں سويت افواج کی شکست کے بعد امريکہ نے افغانستان ميں اپنا موثر رول ادا نہيں کيا تھا۔

    اس ميں کچھ شک نہيں کہ امريکہ معاشی اور فوجی وسائل کے حوالے سے اس وقت دنيا ميں سرفہرست ہے اور اسی وجہ سے عالمی برادری ميں يہ تاثر پايا جاتا ہے کہ امريکہ کو مختلف عالمی مسائل اور تنازعات کے حل کے ليے نہ صرف اپنے وسائل مہيا کرنے چاہيے بلکہ اپنا موثر رول بھی ادا کرنا چاہيے۔ ليکن اس حقيقت کے باوجود يہ دعوی حقيقت کے منافی ہے کہ امريکہ دانستہ عالمی برادری کی مرضی کے برخلاف محض اپنے عالمی اثرورسوخ ميں توسيع کے ليے دوردراز ممالک پر حملہ کر ديتا ہے۔

    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    digitaloutreach@state.gov

    www.state.gov

    https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

    http://www.facebook.com/USDOTUrdu

    [​IMG]
     
  14. فواد -
    آف لائن

    فواد - ممبر

    شمولیت:
    ‏16 فروری 2008
    پیغامات:
    613
    موصول پسندیدگیاں:
    14

    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    مسلۂ فلسطين – امريکی موقف

    يہ کہنا بالکل غلط اور حقائق کے منافی ہے کہ ہم دونوں ميں سے کسی بھی فريق کی جانب سے دانستہ بے گناہ شہريوں کی ہلاکت کے اقدام کی تائيد کرتے ہيں يا اسی طرح کے واقعات کو منصفانہ سمجھتے ہيں۔

    اس وقت ہماری اولين ترجيح زمين پر کشيدگی ميں کمی لانا ہے اور ہم تمام فريقين پر زور دے رہے ہيں کہ وہ تناؤ ميں کمی لانے کے ليے مل کر کام کريں اور عام شہريوں کی حفاظت کو يقینی بنائيں۔

    ہم اس بارے ميں بالکل واضح ہيں کہ فلسطينی عوام کے ليے رياست کا خواب فريقين کے مابين براہراست مذاکرات کے ذريعے ہی ممکن ہے۔

    امريکی حکومت کی جانب سے اسرائيل کی حمايت کے ضمن ميں تمام تر تنقيد، سوالات اور آراء پڑھی ہيں۔ جيسا کہ ميں نے پہلے بھی فورمز پر متعدد بار واضح کيا ہے کہ امريکی حکومت اس عالمی کوشش کا حصہ ہے جس کی بنياد اسرائيل اور فلسطين کے عوام کی خواہشات کے عين مطابق خطے ميں پائيدار امن کے قيام کا حصول ممکن بنانا ہے۔

    ہم خطے ميں ايک مربوط امن معاہدے کے لیے کوشاں ہيں جس ميں فلسطين کے عوام کی اميدوں کے عين مطابق ايک خودمختار اور آزاد فلسطينی رياست کے قيام کا حصول شامل ہے۔ اس ايشو کے حوالے سے امريکہ پر زيادہ تر تنقید اس غلط سوچ کی بنياد پر کی جاتی ہے کہ امريکہ کو دونوں ميں سے کسی ايک فريق کو منتخب کرنا ہو گا۔ يہ تاثر بالکل غلط ہے کہ امريکہ اسرائيل کی غيرمشروط حمايت کرتا ہے۔ ہم اسرائيل کے بہت سے اقدامات پر تحفظات رکھتے ہيں۔

    ميں يہ بھی ياد دلا دوں کہ سال 2008 ميں غزہ ميں حملے کے بعد امريکہ نے اقوام متحدہ کی سيکورٹی کونسل کی قرارداد نمبر 1860 کی مکمل حمايت کی تھی جس کے تحت مستقل اور پائيدار جنگ بندی اور غزہ سے اسرائيلی افواج کے انخلاء کا مطالبہ کيا گيا تھا۔ اسی قرارداد ميں غزہ کے مکينوں کے ليے خوراک اور طبی امداد کی فراہمی کو يقينی بنانے کا مطالبہ بھی شامل تھا۔

    بہت سے راۓ دہندگان لگاتار امريکہ کی جانب سے اسرائيل کو دی جانے والی امداد کا ذکر کرتے ہیں ليکن اسی پيراۓ اور دليل ميں وہ اس حقيقت کو نظرانداز کر ديتے ہيں کہ امريکی حکومت فلسطين کو معاشی اور ترقياتی مد ميں امداد فراہم کرنے والے ممالک ميں سرفہرست ہے۔ سال 1993 سے يو ايس ايڈ کے توسط سے قريب 3 بلين ڈالرز کی امداد مہيا کی جا چکی ہے۔ اس امداد کے ذريعے جن شعبوں ميں ترقياتی منصوبوں کو سپورٹ فراہم کی گئ ہے ان ميں صاف پانی کی فراہمی، انفراسٹکچر، تعليم، صحت اور معاشی ترقی جيسے اہم شعبہ جات شامل ہيں۔

    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    digitaloutreach@state.gov

    www.state.gov

    https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

    http://www.facebook.com/USDOTUrdu

    [​IMG]
     
  15. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    فلسطینیوں پر اسرائیلی ظلم پر امریکی خاموشی مسلمانوں سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے آفرین ہے آپ پر۔۔۔یار خدا کا خوف کرو ۔۔
     
  16. فواد -
    آف لائن

    فواد - ممبر

    شمولیت:
    ‏16 فروری 2008
    پیغامات:
    613
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    جن شعبوں ميں امريکہ کی جانب سے فلسطين کو امداد فراہم کی گئ ہے ان ميں بنيادی ڈھانچوں کی تعمير جن ميں سکول، کلينک، سڑکوں کی تعمير، پانی کی فراہمی اور صحت وصفائ سے متعلق مختلف منصوبے شامل ہيں۔ اس کے علاوہ معاشی فروغ سے متعلق مختلف منصوبے جن ميں تجارت ميں وسعت، زراعت سے متعلق مختلف کاروباری منصوبوں ميں بہتری اور روزگار کے مزید مواقع کی فراہمی کو يقینی بنانے سے متعلق شعبوں ميں يو ايس ايڈ اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ غزہ اور مغربی کنارے ميں صحت سے متعلق نظام کو مستحکم کرنے، جمہوری نظام حکومت کو تعاون فراہم کرنے اور تعليم کے معيار ميں بہتری کے ليے بھی يو ايس ايڈ ہر ممکن مدد فراہم کر رہا ہے۔

    فلسطين کے عوام کے ساتھ ہمارے طويل المدت تعلق اور جاری کاوشوں کو پرکھنے کے ليے مزيد اعداد وشمار آپ اس ويب لنک پر ديکھ سکتے ہيں۔

    https://www.usaid.gov/west-bank-and-gaza/fact-sheets/gaza


    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    digitaloutreach@state.gov

    www.state.gov

    https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

    http://www.facebook.com/USDOTUrdu

    [​IMG]
     
  17. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    اسرائیل کے ساتھ تو گہرے تعلق ہیں امریکہ کے فلسطینیوں کو مارنے کے لئے مہلک ہتھیار امریکہ ہی اسرائیل کو فراہم کرتا ہے ۔
     
  18. فواد -
    آف لائن

    فواد - ممبر

    شمولیت:
    ‏16 فروری 2008
    پیغامات:
    613
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    جو راۓ دہندگان امريکہ کی جانب سے اسرائيل کو اسلحہ فراہم کرنے کا سوال اٹھاتے ہيں وہ صرف ايک پہلو پر توجہ مرکوز کيے ہوۓ ہيں۔ حقيقت يہ ہے کہ امريکہ دنيا کے بہت سے ممالک کی افواج کو اسلحے کے ساتھ ساتھ فوجی سازوسامان اور تربيت فراہم کرتا ہے۔ ان ميں اسرائيل کے علاوہ اسی خطے ميں لبنان، سعودی عرب اور شام سميت بہت سے ممالک شامل ہيں۔

    اسی ضمن ميں آپ کو يہ بھی باور کروانا چاہتا ہوں کہ امريکی حکومت نے پاکستان اور بھارت، دونوں کو فوجی امداد کے علاوہ تعمير وترقی اور معاشی حوالے سے مستقل بنيادوں پر امداد فراہم کی ہے، باوجود اس کے کہ دونوں ممالک کے درميان کئ بار جنگيں ہو چکی ہيں۔ اس کا يہ مطلب ہرگز نہيں ہے کہ امريکہ دونوں ممالک ميں سے کسی ايک کو دوسرے پر فوقيت ديتا ہے

    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    digitaloutreach@state.gov

    www.state.gov

    https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

    http://www.facebook.com/USDOTUrdu

    [​IMG]
     
  19. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    یعنی امریکی صرف اسلحہ فراخت کر کے دولت اکھٹی کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں اور اس اسلحہ سے کمزور اور نہتے لوگوں کو قتل کرنا جائز ہے ۔یار کیوں لوگوں کو بے وقوف بنا رہے ہو۔ داعش کو ٹریننگ دے کر کہیں اسلامی ملکوں میں تباہی پھیلانا اور کہنا کہ امریکہ مسلمانوں کے لئے نیک رائے رکھتا ہے ۔اپنے آقاؤں کی محبت میں اتنا بھی آگے مت جاؤ ۔
     
  20. فواد -
    آف لائن

    فواد - ممبر

    شمولیت:
    ‏16 فروری 2008
    پیغامات:
    613
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    يہ تاثر کہ امريکی حکومت يا عمومی طور پر مغربی ممالک داعش کے جنگجوؤں کے ہاتھوں ميں اسلحے کی تقسيم سے کسی بھی طور فائدہ حاصل کر سکتے ہيں نا صرف يہ کہ غير منطقی بلکہ تضادات پر مبنی دليل ہے۔ داعش کے دہشت گرد کيونکر اس دشمن سے کسی بھی قسم کی مدد قبول کريں گے جو نا صرف يہ کہ روزانہ ان کے محفوظ ٹھکانوں پر بمباری کر رہا ہے بلکہ ان تمام علاقائ فريقين کو ہر قسم کے وسائل بھی فراہم کر رہا ہے جو داعش کا تعاقب کر رہے ہيں؟

    کسی بھی جنگ يا مسلح تنازعے کے دوران دشمن کے ہاتھ ايسے ہتھيار تک پہنچنا جو ان ہی کے ليے خلاف استعمال کرنے کے ليے بھيجے گۓ ہوں کوئ غير معمولی يا انہونی بات نہيں ہے۔ طالبان اور ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کی ايسی بے شمار تشہيری ويڈيوز موجود ہيں جن میں وہ امريکی ہموی گاڑيوں يا پاکستانی فوج کے اسلحے کی نمائش کرتے دکھائ ديتے ہيں۔ ليکن اس کا يہ مطلب ہرگز نہيں ہے کہ پاک فوج يا امريکی فوجی اس دشمن تک ہتھيار يا وسائل کی منتقلی کے ليے ذمہ دار ہيں يا اس امر کو فائدہ مند سمجھتے ہيں کہ جس دشمن سے وہ نبرد آزما ہيں وہ ان کے اسلحے کو استعمال کر رہا ہے۔

    اس حوالے سے کوئ ابہام نہيں رہنا چاہيے۔ ہم ہر ممکن کوشش کر رہے ہيں کہ اپنے اسٹريجک اتحاديوں کی صلاحيتوں ميں اضافہ کر سکيں تا کہ وہ خطے ميں داعش کے دہشت گردوں کی خونی کاروائيوں کو روکنے ميں اپنا موثر اور فعال کردار ادا کر سکيں۔ اور اس ضمن ميں داعش کی ہتھياروں اور وسائل تک پہنچنے کی صلاحيت کو ختم کرنا اور اس ضمن ميں کی جانے والی کوششيں بھی شامل ہیں۔

    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    digitaloutreach@state.gov

    www.state.gov

    https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

    http://www.facebook.com/USDOTUrdu

    [​IMG]
     
  21. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    سوال یہ ہے کہ امریکہ نے داعش کو بنایا کیوں اور اسے اسلامی ملکوں میں کیوں بھیجا کیا اسے مسلمانوں کے ساتھ ہمدردی سمجھا جائے ؟
     
  22. فواد -
    آف لائن

    فواد - ممبر

    شمولیت:
    ‏16 فروری 2008
    پیغامات:
    613
    موصول پسندیدگیاں:
    14

    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    کس منطق کے تحت آپ ہمارے اوپر ايک ايسی دہشت گرد تنظيم کی حمايت اور اس کی مدد کا الزام لگا رہے ہيں جو اس وقت فضائ بمباری کی ايک ايسی مشترکہ مہم کے سبب اپنے دفاع اور اپنے وجود کو برقرار رکھنے کے ليے تگ ودو کر رہی ہے جس کی رہنمائ خود امريکہ کر رہا ہے اور اس مہم ميں خطے ميں موجود ہمارے ديگر اسٹريجک اتحادی اور شراکت دار بھی شامل ہيں۔

    کيا آپ نہيں سمجھتے کہ يہ ستم ظريفی اور حيران کن امر ہے کہ ايک جانب تو امريکی فوج عراق ميں آئ ايس آئ ايس کے اہم ترين خفيہ ٹھکانوں پر تاک تاک کے حملے کر رہی ہے اور دوسری جانب يہ سرکاری طور پر دہشت گرد قرار دی جانے والی تنظيم نا صرف يہ کہ امريکی شہريوں کے سر قلم کر رہی ہے بلکہ اپنی دہشت گردی کی مہم کو بڑھاوا دينے کے دعوے بھی کر رہی ہے، ليکن ان ناقابل ترديد زمينی حقائق کے باوجود آپ جيسے کچھ ناقدين بھی موجود ہيں جو تجزيے کی آڑ ميں بدستور اپنی اس سوچ کی تشہير پر بضد ہيں کہ جن دہشت گردوں کو ہم نشانہ بنا رہے ہيں وہ ہمارے ہی "قيمتی اثاثے" ہيں۔

    يہ غير حقيقی اور غير منطقی بحث جو اکثر اردو فورمز پر موجود ہے جس کے تحت امريکہ پر آئ ايس آئ ايس سميت دہشت گرد تنظيموں اور آمروں کی پشت پنائ کا لغو دعوی کيا جاتا ہے، اسے پڑھ کر بے ساختہ يہ سوال سامنے آتا ہے کہ يہ قائدين اور جنگجو کس دليل اور محرک کے تحت اس بات پر مجبور ہو سکتے ہيں وہ اپنے اس "دشمن" کے ايما پر اپنی جانوں کو خطرات ميں ڈالنے پر آمادہ ہو جائيں جو نا صرف يہ کہ اپنے تمام تر وسائل استعمال کر کے اتنے ختم کرنے کے درپے ہے بلکہ عالمی سطح پر بھی اور علاقائ سطح پر بھی اپنے شراکت داروں اور اتحاديوں کے ساتھ مل کر بے شمار قدغنوں اور پابنديوں کے ذريعے ان کا ناطقہ بند کر رہا ہے؟


    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    digitaloutreach@state.gov

    www.state.gov

    https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

    http://www.facebook.com/USDOTUrdu

    [​IMG]
     
  23. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
  24. فواد -
    آف لائن

    فواد - ممبر

    شمولیت:
    ‏16 فروری 2008
    پیغامات:
    613
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    [​IMG]

    سماجی پالیسی و تفہیم کے ادارے "انسٹی ٹیوٹ فار سوشل پاليسی اينڈ انڈر سٹينڈنگ" کی طرف سے کئے جانے والے ایک نئے سروے کے مطابق امریکی مسلمان ماڈل شہری ہیں

    http://www.ispu.org/poll

    http://mic.com/articles/139613/musl...l-citizens-according-to-a-new-poll#.3gxZswwkN


    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    digitaloutreach@state.gov

    www.state.gov

    https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

    http://www.facebook.com/USDOTUrdu

    [​IMG]
     
  25. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    اس کا مطلب یہ نہیں کہ امریکی حکومت کی نفرت آمیز پالیسیاں مسلمان ممالک کے خلاف ختم ہو گی ہیں
     
  26. فواد -
    آف لائن

    فواد - ممبر

    شمولیت:
    ‏16 فروری 2008
    پیغامات:
    613
    موصول پسندیدگیاں:
    14

    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    امريکہ نہ ہی اپنی جغرافيائ حدود ميں اضافے کا خواہ ہے اور نہ ہی کسی قوم، مذہب يا گروہ کو ختم کرنے کے درپے ہے اور اس کا ثبوت يہ ہے امريکی آئين کے مطابق امريکی شہريوں کو بغير کسی تفريق کے اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے کی مکمل آزادی حاصل ہے۔ دنيا ميں کتنے ممالک ايسے ہيں جو يہ دعوی کر سکتے ہيں کہ وہاں پر ہر قوم اور مذہب کے لوگوں کو مکمل آزادی حاصل ہے۔ جب امريکی حکومت نے اپنے ملک ميں کسی مذہب يا قوم پر پابندی نہيں لگائ تو پھر يہ الزام کيسے لگايا جا سکتا ہے کہ امريکہ دنيا بھر ميں ايک خاص نظام، مذہب يا اقدار مسلط کرنے کا خواہش مند ہے ؟


    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    digitaloutreach@state.gov

    www.state.gov

    https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

    http://www.facebook.com/USDOTUrdu

    [​IMG]
     
  27. فواد -
    آف لائن

    فواد - ممبر

    شمولیت:
    ‏16 فروری 2008
    پیغامات:
    613
    موصول پسندیدگیاں:
    14

    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    اس ميں کوئ شک نہيں ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کے حوالے سے ہم یقينی طور پر فريق ہيں۔ تاہم اس بات کو بنياد بنا کر يہ موازنہ کرنا ناانصافی ہے کہ ايسے عناصر کی کاروائيوں کا تقابل امريکہ اور نيٹو کی کاوشوں سے کيا جاۓ جو دانستہ اور جانتے بوجھتے ہوۓ دہشت گردی اور تشدد کو اپنے ايجنڈے کی تشکيل اور عوامی سطح پر اپنی مرضی مسلط کرنے کے ليے استعمال کرتے ہيں۔ اس کے مقابلے ميں ہم دنيا بھر ميں عام شہريوں کے خلاف کيے جانے والے مظالم کے ردعمل اور ان کو روکنے کے ليے بادل نخواستہ قوت کا استعمال کر رہے ہيں۔

    يقينی طور پر آپ ہميں اس بات کے ليے قصوروار قرار نہيں دے سکتے کہ ہم نے ٹی ٹی پی اور آئ ايس آئ ايس جيسی دہشت گرد تنظيموں کی کاروائيوں کو روکنے کے ليے کوششيں کی ہيں اور ايک واضح اور مستقل موقف اختيار کيا ہے۔ وہ دہشت گرد تنظيميں جو ناصرف يہ کہ عام شہريوں کو بے دريخ نشانہ بنا رہی ہيں بلکہ ہر اس شخص، ملک اور حکومت کے خلاف حالت جنگ ميں ہيں جو ان کی دقيانوسی سوچ اور طرز فکر کو ماننے سے انکاری ہے۔

    يہ کہنا کہ دہشت گرد تنظيموں کی بجاۓ دنيا کے امن کو اصل خطرہ ان کوششوں سے ہے جو ان تنظيموں کو روکنے کے ليے امريکہ اور ہمارے اتحاديوں کی جانب سے کی گئ ہيں، محض زمينی حقائق سے انکار ہی قرار ديا جا سکتا ہے۔

    اور آخر ميں يہ سوال بھی پوچھنا چاہوں گا کہ آپ کی دانست ميں اگر خطے اور دنيا کو اصل خطرہ امريکہ اور ہمارے اتحاديوں سے ہے تو پھر پاکستان اور افغانستان کی حکومتيں، اقوام متحدہ اور سعودی عرب سميت دنيا کے سرکدہ ممالک دہشت گردی کے خلاف ہمارے موقف کی حمايت کيوں کر رہے ہيں؟ يہی نہيں بلکہ دہشت گردی کے عفريت کو ختم کرنے کے ليے ہمارے ساتھ مکمل تعاون اور اس ضمن ميں مسلسل مدد کیوں فراہم کی جا رہی ہے؟


    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    digitaloutreach@state.gov

    www.state.gov

    https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

    http://www.facebook.com/USDOTUrdu

    [​IMG]
     
  28. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    تو کیا امریکی نظر میں دنیا کا ہر مسلمان دہشت گرد ہے یا مشکوک ہے ۔
     
  29. فواد -
    آف لائن

    فواد - ممبر

    شمولیت:
    ‏16 فروری 2008
    پیغامات:
    613
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


    [​IMG]

    [​IMG]

    پاکستانی نژاد امریکی اداکار فاران طاہر کی فلم ميں پيش کيے جانے روايتی مسلم کرداروں کے خلاف جنگ۔


    https://share.america.gov/actor-faran-tahir-fighting-muslim-stereotypes/


    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    digitaloutreach@state.gov

    www.state.gov

    https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

    http://www.facebook.com/USDOTUrdu

    [​IMG]
     
  30. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    یہاں کچھ تصاویر وہ بھی شیئر کرنی تھی جس میں پاکستان افغانستان عراق میں مسلمانوں کا خون بہایا جا رہا ہے۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں