1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اللہ کی ایک تقدیر سے دوسری تقدیر کی طرف جانا

'عظیم بندگانِ الہی' میں موضوعات آغاز کردہ از مونا, ‏3 ستمبر 2011۔

  1. مونا
    آف لائن

    مونا ممبر

    شمولیت:
    ‏4 جولائی 2010
    پیغامات:
    115
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    اللہ کی ایک تقدیر سے دوسری تقدیر کی طرف جانا


    اللہ کی ایک تقدیر سے دوسری تقدیر کی طرف جانا
    قضاء واختیار کا سادہ مفہوم یہ ہے کہ اللہ کا فیصلہ اور انسان کی آزادی عمل , حقیقت یہ ہے کہ ہمارے اسلاف ،صالحین ،،علمائے کرام، متقین اور مرشدین کرام ہر معاملے میں عملی پہلو کو زیر بحث لایا کرتے اور تقدیر وتوکل پرکلی تکیہ نہ کرتے اور اس موضوع کی علمی پیچیدگیوں میں کبھی نہ پڑتے ۔

    ایک مرتبہ سیدنا عمر ابن خطاب رضی اللہ تعالی عنہ اپنے دورِ خلافت میں صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہ کی ایک جماعت کے ساتھ ملک شام کے سفر پر روانہ ہوئے ۔ راستے میں کچھ لوگوں نے خبر دی کہ ایک وبائی مرض پھیل رہا ہے۔ یہ سن کر سیدنا عمر رضی اللہ تعالی عنہ نے مہاجرین و انصار صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہ سے مشورہ طلب کیا ۔ مہاجرین اصحاب نے اتفاق رائے کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ ہمیں واپس پلٹ جانا چاہئے۔ سیدنا عمر رضی اللہ تعالی عنہ ان کا مشورہ قبول کرتے ہیں اور واپسی کا حکم دیتے ہیں ۔

    ان میں جلیل القدر صحابیٔ سیدنا ابو عبیدہ بن جراحؓ رضی اللہ تعالی عنہ بھی موجود تھے۔ انہوں نے فرمایا ۔

    اے امیر المومنین ! کیا یہ اللہ کی تقدیر سے فرار نہیں ؟

    حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی اور یہ بات کہتا تو قابلِ مواخذہ ہوتا ۔

    سنو یہ اللہ کی تقدیر سے فرار نہیں بلکہ اللہ کی ایک تقدیر سے دوسری تقدیر کی طرف جانا ہے

    انہوں نے اس موقف کو واضع اس طرح سے کیا کہ اے ابو عبیدہ ! اگر تمہارے پاس چند اونٹ ہوں اور تم ایسی ایک وادی کے دامن میں ہو جس کے ایک جانب ہرا بھرا اور زرخیز علاقہ ہو

    اور دوسری جانب خشک اور بنجر، تو بتاؤ

    کہ اگر تم اپنے اونٹ کو سرسبز علاقے میں لے جاؤ تو کیا یہ اللہ کی تقدیر ہو گی

    اور اگر تم یہ اونٹ خشک اور بنجر خطے میں لے جاؤ تو کیا یہ اللہ کی تقدیر کے خلاف ہوگا

    اس واقعہ میں واضع دلیل ملتی ہے کہ اللہ سبحانہ تعالٰی کی تقدیر پر ایمان و اعتقاد کے ساتھ یہ ضروری ہے کہ بہترین تدبیر ،حکمت عملی، وسائل اور عملی جدو جہد اختیار کی جائے ۔
     
  2. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: اللہ کی ایک تقدیر سے دوسری تقدیر کی طرف جانا

    سبحان اللہ
    کیا دانش بھرا اصلاحی مضمون ہے
     
  3. صدیقی
    آف لائن

    صدیقی مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏29 جولائی 2011
    پیغامات:
    3,476
    موصول پسندیدگیاں:
    190
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: اللہ کی ایک تقدیر سے دوسری تقدیر کی طرف جانا

    ماشاءاللہ اور جزاک اللہ
     
  4. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: اللہ کی ایک تقدیر سے دوسری تقدیر کی طرف جانا

    واہ کیا خوب بات ہے
    شکریہ مونا جی
     
  5. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: اللہ کی ایک تقدیر سے دوسری تقدیر کی طرف جانا

    جزاک اللہ
    تھینکس فار نائس شیئرنگ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں