1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اللہ پاکستان کو اپنی امان میں رکھے

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از مانی, ‏25 ستمبر 2008۔

  1. مانی
    آف لائن

    مانی ممبر

    شمولیت:
    ‏28 مئی 2006
    پیغامات:
    26
    موصول پسندیدگیاں:
    3
    ملک کا جھنڈا:
    سب سے پہلے تو میں ہماری اردو کی پوری ٹیم کو بہت بہت مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

    ہماری اردو میں کافی دیر بعد حاضری لگائی۔ لیکن کوشش کروں گا کہ اب یہ حاضری لگتی رہے۔

    آج کل حالات ہی بہت خراب ہیں کچھ لکھنے کو دل ہی نہیں کرتا۔ پاکستان کو اللہ تعالیٰ سلامت رکھے۔ اور ہمیں ایک ایسے نا اہل مشیر داخلہ سےجلد از جلد چھٹکارہ دلائے جو اپنی محبوب لیڈر کی حفاظت تو کر نہ سکا۔ لیکن اس کے انعام کے طور پر اسے پورے ملک کی بھاگ ڈور دے دی گئی۔
    اس سے تو ظاہر ہوتا ہے کہ رحمن ملک کو لانے والے اپنے کسی مخصوص ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔ وہ پاکستان میں زیادہ سے زیادہ برے حالات دیکھنا چاہتے ہیں۔

    اس رمضان میں پتہ نہیں کیوں لگ رہا ہے کہ شاید کچھ بہت ہی برا ہونے والا ہے۔ اسلام آباد دھماکے کے بعد پتہ نہیں کیوں دل بالکل بند ہونے کی پوزیشن میں ہے لگتا ہے کہ یہ عید ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    اللہ تعالیٰ میرے تمام خدشات غلط کرے آمین۔
     
  2. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستان مملکت خدادا ہے اور خدا ہی اس کی حفاظت کررہا ہے۔۔۔۔۔اس میں کوئی شک۔۔۔۔اگر ہے تو 61 سالہ تاریخ دیکھیں۔۔۔۔۔چلو دیکھ نہیں سکتے تو پڑھ لیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بہرحال یہی ثابت ہوجائےگا۔۔۔کوئی دعوا نہیں‌ہے مگر فیکٹس اور فگرز تو کم از کم یہی بتا رہے ہیں۔

    سو فکر ضرور کریں مگر پریشان نہ ہوں۔۔۔۔۔بس اگر کچھ بہتری کے لیے کرسکتے ہو تو ٹھیک ورنہ ۔۔۔۔۔کچھ جنگ میں لڑتے ہیں اور کچھ سجدے میں۔۔۔۔۔۔۔شاید دعا کررہے ہوتے ہیں۔۔۔۔۔۔

    مخاطب اس پیغام میں ہم سب ہیں۔۔۔۔۔۔۔جس میں یہ خاکسار بھی شامل ہے۔۔۔۔لفظ خاکسار کو خاکسار تحریک سے نہ ملائیں کہ ریاضی کے متفقہ اصولوں‌کے مطابق ہمارا تعلق بن ہی نہیں‌سکتا۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. ایم اے رضا
    آف لائن

    ایم اے رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏26 ستمبر 2006
    پیغامات:
    882
    موصول پسندیدگیاں:
    6
    :titli: :titli: :titli: ماشاللہ
     
  4. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    اللہ تعالی پاکستان کو اپنی حفاظت میں رکھے
     
  5. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    مانی بھائی ۔
    ہم آپکی دوبارہ آمد کے منتظر ہیں :soch:
     
  6. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    اللہ تعالی میرے پاکستان کو ہمیشہ اپنی حفاظت میں رکھےاور دشمنوں کے شر سے محفوظ رکھے
     
  7. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    آمین یا اللہ
     
  8. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    خان بھائی بہت اچھی باتیں کی ہیں۔ کچھ دیر کے لیئے یوں لگا اپنے ایم اے رضا بھائی کا پیغام ہے :soch:
     
  9. مانی
    آف لائن

    مانی ممبر

    شمولیت:
    ‏28 مئی 2006
    پیغامات:
    26
    موصول پسندیدگیاں:
    3
    ملک کا جھنڈا:
    آجکل ہر کوئی یہ کہہ رہا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری درست تھے۔ اخبارات میں آرٹیکلز بھی آرہے ہیں کہ الیکشن کے بعد بھی کچھ تبدل نہ ہو گا۔ ہمارا سسٹم جب تک درست نہ ہو درستی نہ آئے گی۔
    اصغر خان کیس کے مجرموں کو سزا کون دے گا؟
    جعلی ڈگری پر پانچ سال پارلیمنٹ میں بیٹھ کر قانون شکنی ("قانون سازی ")کرنے والوں کو کون سی عدالت سزا دے گی؟
    لاکھوں کروڑوں کا غبن کرنے والوں کی گردن کون توڑے گا؟
    ہمارے غریب ترین سابقہ ممبران اسمبلی سے یوٹیلٹی بلز کون وصول کرے گا؟

    آخر کب تک؟ ؟ ؟ ؟ ؟ ؟ ۔۔۔۔۔



    پاکستانی عوام جو تبدیلی کا خواب الیکشن دیکھ رہی ہے اس کے لئے ایک لطیفہ۔۔۔۔۔
    ایک میراثی کا بیٹا اپنے باپ سے مخاطب ہوتا ہے۔
    بیٹا : اباجان اگر چوہدری مر جائے تو پھر کون چوہدری بنے گا؟
    باپ: چوہدری کا بیٹا چوہدری بنے گا۔

    بیٹا : اگر اس کا بیٹا بھی مرجائے تو ؟۔
    باپ: اس کا دوسرا بیٹا چوہدری بنے گا۔
    بیٹا : اباجان لیکن اگردوسرا بیٹا بھی مر جائے تو؟
    باپ: تو چوہدری کا کوئی اور بھائی چوہدری بنے گا۔
    بیٹا : اگر وہ بھی مر جائے تو؟
    باپ: (اپنے بیٹے کے سینے میں چوہدری بننے کی خواہش بھانپتے ہوئے پنجابی میں یوں گویا ہوا) "پتر پورا پنڈ وی مر جائے تے توں چوہدری نہیں بن سکدا"۔ ترجمہ بیٹا اگر دیہات میں کوئی فرد بھی زندہ نہ رہے تب بھی تم چوہدری نہیں بن سکتے۔


    اور پاکستانی قوم بھی ایسے ہی حالات سے گزر رہی ہے۔ ہمارا سسٹم ہی ایسا ہے کہ عوامی نمائندگی کا حق کبھی کسی غریب کو نہیں ملے گا۔
     
    نعیم اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جب تک امریکی اور مغربی غلام اقتدار میں آتے رہیں گے -ہمارے ملک کے حالات تبدیل نہیں ہوں گے،پاکستان کے عوام بہت طاقتور اور مضبوط ہیں انھوں نے گذشتہ کہیں سالوں سے بہت سی مشکلات دیکھی ہیں ۔لیکن پھر بھی ہمت نہیں ہارے اور امید ہے اللہ پاک ہمیں ایک اچھی قیادت ضرور عنایت فرمائیں گے-جو غیرت مند ہوگی -اور امریکہ اور مغرب کی غلام نہیں ہو گی آمین
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں