1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اللہ تعالی پرویز مشرف سید کو اپنے حفظ و امان میں رکھے آمین

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از مبارز, ‏18 اگست 2008۔

موضوع کا سٹیٹس:
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
  1. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    واقعی بے چارہ پانڈہ بھولا بھالا جو ہوتا ھے یہ
     
  2. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    بسم اللہ الرحمن الرحیم
    سبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم
    صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم
    اللہ تعالی پرویز مشرف سید کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین ثم آمین
    اللہ رب العزت پرویز مشرف سید اور ان کے گھر والوں کو روز قیامت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت نصیب فرما آمین۔۔۔۔اور ان کو جنت میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم ، حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ ، حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ، حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ، حضرت علی کرم اللہ وجہ رضی اللہ عنہ علیہ السلام ، حضرت امام حسن علیہ السلام اور حضرت امام حسین علیہ السلام ، قائد اعظم محمد علی جناح رحمتہ اللہ علیہ، شہید ملت و قائد ملت لیاقت علی خان (اللہ کی رحمت نازل ہو ہر لمحہ ہر پل ان شہید پر) اور شاعر مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبال رحمتہ اللہ علیہ کا پڑوسی بنائے۔۔۔۔آمین ثم آمین۔۔۔آمین بجاہ سیدالمرسلین صلی اللہ علیہ وسلم
    اللہ تعالی اس ملک پاکستان کی حفاظت کرے۔۔۔آمین ثم آمین
    اللہ تعالی پرویز مشرف سید کے دشمنوں کو نیست و نابود کر دے آمین۔۔ثم آمین۔۔
    صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم
    سبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم​
     
  3. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
  4. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    :mashallah: :mashallah:
     
  5. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    جزاک اللہ۔۔خوش رہیں۔۔
     
  6. گجر123
    آف لائن

    گجر123 ممبر

    شمولیت:
    ‏1 دسمبر 2008
    پیغامات:
    177
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    مشرف کی تقریر میں کیا نہیں تھا!

    پڑھیے اور سر دھنیے
    ؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂


    ایک گھنٹے کے خطاب میں لال مسجد کی کاروائی کا کوئی ذکر نہیں تھا


    صدر پرویز مشرف کی آخری تقریر میں زیادہ تر زور اس بات پر رہا کہ ان کے دور میں معاشی ترقی کے لیے کیا کوششیں ہوئیں۔لیکن بعض اہم موضوعات ان کے خطاب سے یکسر غائب تھے۔مثلاً گزشتہ برس نو مارچ کے بعد عدلیہ کے سلسلے میں انہیں انتہائی اقدامات کیوں کرنے پڑے اور نومبر میں ایمرجنسی لگانے کا جواز کیا تھا۔اس بارے میں انکی تقریر میں ایک لفظ نہیں تھا۔حالانکہ یہی دو اقدامات تھے جو بالآخر ان کے زوال کا سبب بنے۔

    صدر مشرف کے خطاب کا متن
    یہ عالی جناب لوگ!
    مشرف کا استعفیٰ: خصوصی ضمیمہ
    اسی طرح مشرف حکومت نو برس تک یہ کریڈٹ لیتی رہی کہ وہ دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں ایک بنیادی کردار ادا کرتی رہی ہے۔لیکن نہ تو صدر مشرف نے اس بنیادی کردار کا کوئی حوالہ دیا اور نہ ہی اس کردار کے نتیجے میں اندرونِ ملک بالخصوص قبائلی علاقوں میں طالبان تحریک کے فروغ یا دہشت گردی کی مسلسل لہر کی روک تھام کے لیے اپنی کامیابی یا ناکامی کے بارے میں بات کی۔بس اتنا کہا کہ نائن الیون کے بعد دہشت گردی نے ایک نیا رخ اختیار کرلیا ہے جسے روکنے کے لیے لوگوں کو عسکری اداروں کا ساتھ دینا چاہیے۔

    لال مسجد کی کارروائی پر مشرف حکومت پر آج تک انگلیاں اٹھ رہی ہیں۔اور اس کارروائی کے بعد دہشت گردی کی لہر مزید پھیلی۔لیکن ایک گھنٹے کے خطاب میں اس بارے میں کوئی حوالہ نہیں ملتا۔


    ایٹمی سائنسداں ڈاکٹر قدیر اور انکے نیٹ ورک کے بارے میں صدر مشرف اکثر یہ کہتے تھے کہ اس نیٹ ورک کے خلاف کاروائی کرکے انہوں نے پاکستان کو عالمی دباؤ سے بچائے رکھا۔لیکن آج کی تقریر میں اس کامیابی کا تذکرہ نہیں تھا



    صدر مشرف پر گزشتہ ہفتے آصف علی زرداری نے یہ الزام لگایا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کی مد میں پاکستان کو اربوں ڈالر کی جو امداد ملی ہے اس میں سے بیشتر رقم کا کوئی حساب کتاب نہیں ہے جبکہ فوج کو اس امداد میں سے صرف پچاس کروڑ ڈالر کے لگ بھگ ملے۔اسی طرح زلزلہ زدگان کی امداد کے لیے جو چھ ارب ڈالر سے زائد موصول ہوئے ان کے خرچ کے بارے میں بھی وقتاً فوقتاً انگلیاں اٹھائی جاتی رہی ہیں۔صدر مشرف اس بارے میں اپنی وضاحت پیش کرسکتے تھے لیکن وہ اس موضوع پر نہیں آئے۔

    جب پرویز مشرف اقتدار میں آئے تو انہوں نے نعرہ لگایا تھا کہ وہ صوبائی ہم آہنگی اور فیڈریشن کے استحکام کے لیے ترجیحاتی کوششیں کریں گے۔تاہم وفاق کا ایک یونٹ بلوچستان ان کے پورے دور میں بدامنی کا شکار رہا اور اکبر بگٹی کی ہلاکت کا بھی واقعہ ہوا۔

    سینکڑوں لوگ لاپتہ ہوگئے اور ہزاروں نے نقل مکانی کی۔تاہم صدر مشرف نے اپنی الوداعی تقریر میں بلوچستان کے تعلق سے صرف یہ جملہ کہا کہ ہم نے کراچی سے گوادر تک کوسٹل ہائی وے بنوائی۔

    ایٹمی سائنسداں ڈاکٹر قدیر کے قضیے کا بھی کوئی تذکرہ نہیں تھا

    ایٹمی سائنسداں ڈاکٹر قدیر اور انکے نیٹ ورک کے بارے میں صدر مشرف اکثر یہ کہتے تھے کہ اس نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کرکے انہوں نے پاکستان کو عالمی دباؤ سے بچائے رکھا۔لیکن آج کی تقریر میں اس کامیابی کا تذکرہ نہیں تھا۔

    صدر مشرف اپنے پورے دور میں مسلسل یہ کریڈٹ لیتے رہے کہ پاک بھارت تعلقات ان کے دور میں جتنے بہتر ہوئے پچھلے کسی دور میں ایسی مثال نہیں ملتی۔تاہم انہوں نے اپنی اس کامیابی کا تذکرہ کرنے سے بھی گریز کیا اور بس یہ جملہ کہا کہ دوہزار ایک میں انہوں نے وہ بحران کامیابی سے ٹالا جو سرحدوں پر بھارتی فوج کے دس ماہ کے اجتماع کے سبب پیدا ہوا تھا۔

    انہوں نے بلدیاتی نظام کے تجربے کا تو کریڈٹ لیا اور یہ بھی کہا کہ جو بھی اس نظام کو نقصان پہنچائے گا وہ دراصل ملک کو نقصان پہنچائے گا تاہم انہوں نے شوکت عزیز سمیت اپنے کسی بھی وزیرِاعظم کو کوئی کریڈٹ دینے سے گریز کیا اور نہ ہی صدارتی ریفرینڈم یا دو ہزار دو کے انتخابات کے نتیجے میں قائم ہونے والے متنازعہ جمہوری ڈھانچے کا دفاع کرنے کی کوشش کی۔

    ماضیِ قریب کی ہر تقریر یا پریس کانفرنس کے برعکس یہ حوالہ بھی نہیں دیا کہ وہ ایک ایسے صدر ہیں جنہیں سابقہ پارلیمنٹ نے پانچ برس کی دوسری مدت کے لیے چنا تھا۔

    کرپشن میں کمی کا انہوں نے سرسری تذکرہ کیا لیکن این آر او کے حق میں یا خلاف ایک بات بھی نہیں کی۔بلکہ وہ نئے حکمرانوں کو یہ دعا دے کر رخصت ہوئے کہ وہ ملک کی ڈوبتی کشتی کو بچا سکیں۔






    وسعت اللہ خان
    بی بی سی اردو ڈاٹ کام، اسلام آباد
     
  7. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    السلام علیکم۔

    دعا کرنے کا صحیح اور افضل طریقہ نماز پڑھ کر مصلے پر بیٹھ کر دعا کرنا ہے۔
    سیاسی منافرت اور دوستانہ ماحول کی خرابی کے اندیشے کے پیشِ نظر اس لڑی کو مقفل کیا جاتا ہے۔
    کسی شخصیت کی عظمت اسکی قومی خدمات مدلل انداز میں‌بیان کرنے سے واضح ہوتی ہے نہ کہ جذباتی قصیدہ آرائی سے۔

    براہ کرم آئندہ ایسی لڑیاں کھولنے سے اجتناب فرمایا جائے۔ شکریہ

    والسلام
     
موضوع کا سٹیٹس:
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

اس صفحے کو مشتہر کریں