1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اللو والمرجان ۔۔۔۔۔ (صیح بخاری و صیح مسلم کی متفق علیہ احادیث کا مجموعہ )

'تعلیماتِ قرآن و حدیث' میں موضوعات آغاز کردہ از حنا شیخ 2, ‏20 دسمبر 2018۔

  1. حنا شیخ 2
    آف لائن

    حنا شیخ 2 ممبر

    شمولیت:
    ‏6 اکتوبر 2017
    پیغامات:
    1,643
    موصول پسندیدگیاں:
    725
    ملک کا جھنڈا:
    السلام عليكم ورحمة الله وبركاته ،،
    ہمارے پاس #اللو والمرجان ۔۔۔۔۔ (صیح بخاری و صیح مسلم کی متفق علیہ احادیث کا مجموعہ ) کی کتاب ہے جو کے 2 جلد پر مشتمل ہے ،، تو ہم کوشش کر ریں گے کچھ منتخب احادیث ہ ہم آپ سب کے ساتھ شئیر کریں انشا الله
    الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ (2) الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ (3) مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ
    تمام خوبیاں اللہ کو جو مالک سارے جہان والوں کا بہت مہربان رحمت والا روز جزا کا مالک ،
    ایمان اور اس کی خصائل کا بیان
    حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ ایک دن آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں میں تشریف فرما تھے کہ #آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس
    ایک شخص آیا اور پوچھنے لگا کہ ایمان کسے کہتے ہیں ؟
    آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کے ایمان یہ ہے کہ ،،،تم الله پاک کے وجود اور اس کی وحدانیت پر ایمان لاؤ اور اس کے فرشتوں کے وجود پر اور اس (الله ) کی ملاقات کے برحق ہونے پر اور اس کے رسولوں کے برحق ہونے پر اور مرنے کے بعد دوبارہ اٹھنے پر ایمان لاؤ،،،،
    پھر اس نے پوچھا ؟ اسلام کیا ہے ؟
    آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر جواب دیا کہ اسلام یہ ہے کے تم خالص اللہ کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کیسے کو شریک نا بناؤ اور نماز قائم کرو اور زکوت فرض ادا کرو رمضان کے روزے رکھو ،
    پھر اس نے احسان کے بارے میں پوچھا ،، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا احسان یہ ہے کے تم اللہ کی عبادت اس طرح کرو گویا تن اس کو دیکھ رہے ہو اور اگر یہ درجہ حاصل نا ہو تو پھر یہ سمجھو کہ وہ تم کو دیکھ رہا ہے
    پھر اس نے پوچھا کے قیامت کب آئے گی ،،،
    آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ، اس کے بارے میں جواب دینے والا پوچھنے والے سے کچھ زیادہ نہیں جانتا(البتہ ) کچھ نشانیاں بتا سکتا ہوں ،وہ یہ ہیں کہ جب لونڈیاں اپنے آقا کو جنے گی ،اور جب سیاہ اونٹوں کے چرانے والے (دیہاتی لوگ ترقی کرتے کرتے ) مکانات کی تعمیرمیں ایک دوسرے ترقی لے جانے کی کوشش کریں گے (یاد رکھو ) قیامت کا علم ان پانچ چیزوں میں ہے جن کو اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا،پھر نبی اکرم آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت پڑھی ،، سمجھ رکھو کہ اللہ ہی کے پاس قیامت کا علم ہے وہ ہی بارش نازل فرماتا ہے ،اور ماں کے پیٹ میں جو کچھ ہے اسے جانتا ہے کوئی بھی نہیں جانتا کہ کل کیا کچھ کرے گا ،نہ کسی کو یہ معلوم ہے کہ کس میں مرے گا ،یاد رکھو پورا علم والا اور صیح خبروں والا ہے ،،، (لقمان "٣٤ )
    پھر پوچھنے والا پیٹھ پھیر کر چلا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اسے واپس بلا کر لاؤ -لوگ دوڑ پڑے مگر وہ کہیں نظر نہیں آیا -آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یہ جبریل علیہ السلام تھے جو لوگوں کو ان کا دین سکھانے آئے تھے
    -----------------------------------------------------
     

    منسلک کردہ فائلیں:

    Last edited: ‏20 دسمبر 2018
  2. حنا شیخ 2
    آف لائن

    حنا شیخ 2 ممبر

    شمولیت:
    ‏6 اکتوبر 2017
    پیغامات:
    1,643
    موصول پسندیدگیاں:
    725
    ملک کا جھنڈا:
    #باب التکبیر اذا قام من السجود
    مطرف بن عبداللہ رحمتہ اللہ نے بیان کیا کہ میں نے اور حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پیچھے نماز پڑھی تو جب بھی سجدہ کرتے تو تکبیر کہتے ۔اسی طرح جب سر اٹھتے تو تکبیر کہتے ۔جب دو رکعات کے بعد اٹھتے تو تکبیر کہتے جب نماز ختم ھوئ تو عمران بن حصین نے میرا ہاتھ پکڑ کر کہا کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے آج حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز یاد دلا دی یا یہ کہا کہ اس شخص نے ھم۔کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی طرح نماز پڑھائی ۔
    حدیث نمبر ۔۔ 221 ۔۔
    #اللو والمرجان ۔۔۔۔۔ (صیح بخاری و صیح مسلم کی متفق علیہ احادیث کا مجموعہ )
    gplus649634351.jpg
     
  3. حنا شیخ 2
    آف لائن

    حنا شیخ 2 ممبر

    شمولیت:
    ‏6 اکتوبر 2017
    پیغامات:
    1,643
    موصول پسندیدگیاں:
    725
    ملک کا جھنڈا:
    ٹھہرے ہوئے پانی میں پیشاب کرنے کی ممانعت

    حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں میں نے رسول الله صلی الله علیہ وسلم کو فرماتے سنا
    تم میں سے کوئی ٹھہرے ہوئے پانی میں جو جاری نہ ہو پیشاب نا کرئے (اورنا ) پھر اسی میں غسل کرنے لگے
    حدیث نمبر ۔۔ 161 ۔۔
    #اللو والمرجان ۔۔۔۔۔ (صیح بخاری و صیح مسلم کی متفق علیہ احادیث کا مجموعہ
     
  4. حنا شیخ 2
    آف لائن

    حنا شیخ 2 ممبر

    شمولیت:
    ‏6 اکتوبر 2017
    پیغامات:
    1,643
    موصول پسندیدگیاں:
    725
    ملک کا جھنڈا:
    حضرت آئشہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا ،،
    رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا
    جب کتا برتن میں سے کچھ کھا پی لے تو اس کو سات مرتبہ دھولو ( تو پاک ہو جائے گا)

    حدیث نمبر ۔۔ ١٦٣
    #اللو والمرجان ۔۔۔۔۔ (صیح بخاری و صیح مسلم کی متفق علیہ احادیث کا مجموعہ
     
  5. حنا شیخ 2
    آف لائن

    حنا شیخ 2 ممبر

    شمولیت:
    ‏6 اکتوبر 2017
    پیغامات:
    1,643
    موصول پسندیدگیاں:
    725
    ملک کا جھنڈا:
    حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کے
    ایک مرتبہ رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم دو قبروں کے پاس سے گزرے تو آپ صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا کہ ان دونوں کو عذاب دیا جارہا ہے اور کسی بڑے گناہ پر نہیں
    ایک تو پیشاب سے احتیاط ( کے چھٹے ) نہیں کرتا تھا ،،،
    اور دوسرا چغل خوری کیا کرتا تھا ،،
    پھر آپ صلی الله علیہ وسلم نے ایک ہری ٹہنی لے کر بیچ سے دو ٹکڑے کئے اور ہر ایک کی قبر پر گاڑ دیا لوگوں نے پوچھا کہ یا رسول اللہ آپ نے ایسا کیوں کیا ،، آپ صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا '' شاید جب تک یہ ٹہنیاں خشک نا ہوں ان پر عذاب کی کچھ تخفیف رہے

    #اللو والمرجان ۔۔۔۔۔ (صیح بخاری و صیح مسلم کی متفق علیہ احادیث کا مجموعہ

    حدیث نمبر ۔۔ 161 ۔۔
    #اللو والمرجان ۔۔۔۔۔ (صیح بخاری و صیح مسلم کی متفق علیہ احادیث کا مجموعہ
     
  6. حنا شیخ 2
    آف لائن

    حنا شیخ 2 ممبر

    شمولیت:
    ‏6 اکتوبر 2017
    پیغامات:
    1,643
    موصول پسندیدگیاں:
    725
    ملک کا جھنڈا:
    حضرت عائشہ رضی اللہ عنہہ نے بیان کیا لہ نبی کریم صلی الله علیہ وسلم گھر میں تشریف لائے تو یہاں ایک صاھب
    ( حضرت عائشہ کے رضاعی بھائی) بیٹھے تھے آپ صلی الله علیہ وسلم نے دریافت کیا عائشہ یہ کون ہیں ؟ میں نے عرض کیا یہ میرے رضاعی بھائی ہیں ،آپ صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا عائشہ ذرا دیکھ بھال کر چلو ،، کون تمھارہ رضاعی بھائی ہے کیونکہ رضاعت وہ ہی معتبر ہے جو کم سنی میں ہو
    حدیث نمبر ۔۔ 921
    #اللو والمرجان ۔۔۔۔۔ (صیح بخاری و صیح مسلم کی متفق علیہ احادیث کا مجموعہ
     
  7. حنا شیخ 2
    آف لائن

    حنا شیخ 2 ممبر

    شمولیت:
    ‏6 اکتوبر 2017
    پیغامات:
    1,643
    موصول پسندیدگیاں:
    725
    ملک کا جھنڈا:
    حضرت عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیاکہ نبی کریم صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا جب تھم جنازہ دیکھو تو کھڑے ہوجاؤ اور کھڑے رہو یہاں تک کے جنازہ تمہارے آگے سے نکل جائے

    حدیث نمبر ۔۔ 561
    #اللو والمرجان ۔۔۔۔۔ (صیح بخاری و صیح مسلم کی متفق علیہ احادیث کا مجموعہ
     
  8. حنا شیخ 2
    آف لائن

    حنا شیخ 2 ممبر

    شمولیت:
    ‏6 اکتوبر 2017
    پیغامات:
    1,643
    موصول پسندیدگیاں:
    725
    ملک کا جھنڈا:
    عبدالرحمن بن ابی لیلی بیان کرتے ہیں کہ حضرت سہل بن حنیف بن سعد رضی اللہ عنہ قادسیہ میں کسی جگہ بیٹھے تھے اتنے میں کچھ لوگ ادھر سے ایک جنازہ لے کر گزرے تو دونوں بزرگ کھڑے ہوگے ، عرض کیا گیا کہ جنازہ تو ذمیوں کا ہے ( جو کافر ہیں ) اس پر انہوں نے فرمایا کہ نبی کریم صلی الله علیہ وسلم کے پاس سے اسی طرح سے ایک جنازہ گزرا تھا آپ نبی کریم صلی الله علیہ وسلم کھڑے ہو گئے آپ نبی کریم صلی الله علیہ وسلم سے کہا گیا یہ تو یہودی کا جنازہ ہے تو نبی کریم صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا کیا یہودی کی جان نہیں ہوتی ؟
    حدیث نمبر ۔۔ 565
    #اللو والمرجان ۔۔۔۔۔ (صیح بخاری و صیح مسلم کی متفق علیہ احادیث کا مجموعہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں