1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

القاعدہ اور داعش کے درمیان کیا فرق ہے؟

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از لطیف عثمان, ‏10 ستمبر 2015۔

  1. لطیف عثمان
    آف لائن

    لطیف عثمان ممبر

    شمولیت:
    ‏29 جنوری 2015
    پیغامات:
    57
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    ملک کا جھنڈا:
    انتہا پسندی اور دہشت گردی کے باب میں القاعدہ اور داعش کے درمیان گہری ‘نظریاتی’ ہم آہنگی کے باوجود دونوں تنظیموں کے انتظامی معاملات، جنگجوﺅں کی بھرتی اور جدید آلات سے استفادے کے حوالے سے نمایاں فرق تو ہو سکتا ہے ۔ القاعدہ ایسا نام ہیں جس نے دہشتگردی کو پروان چڑھانے میں بنیادی کردار ادا کیا ہے اور درحقیقت داعش ، القاعدہ کا باغی گروہ ہے جو آپس میں چند ہزار ڈالروں کی تقسیم کے معاملے پر ایک دوسرے سے جدا ہو گیا تھا۔ القاعدہ سے نکلے ہوئے سخت گیر گروہ داعش نے دیگر متحارب گروہوں کو دبا دیا ہے اور بتا دیا ہے کہ جہاں جہاں ضرورت پڑی داعش ان گروہوں کے خلاف طاقت کے استعمال سے بھی گریز نہیں کرے گی۔

    دونوں تنظیموں (داعش اور القاعدہ) کے جنگجوﺅں کے بھرتی کے طریقہ کار ضرو ر مختلف ہیں جیسے القاعدہ اپنے جنگجو بھرتی کرنے سے قبل ان کی کئی پہلوﺅں سے جانچ پڑتال کرتی ہے۔ مگر داعش میں بھرتی کا طریقہ کار اتنا سخت نہیں اور ہر وہ شخص جو داعش کے خلیفہ کی بیعت کا اعلان کرے اسے تنظیم میں شامل کر لیا جاتا ہے۔ چاہے وہ مجرمانہ ریکارڈ ہولڈر، منشیات کا عادی ہو اور شدت پسندانہ خیالات کو اپنائے ہوئے اسے محض چند دن ہی کیوں نہ گذرے ہوں وہ داعش میں شمولیت ہی نہیں بلکہ اہم ذمہ داری بھی حاصل کر سکتا ہے۔

    دونوں تنظیموں (داعش اور القاعدہ) کے کردار مسلمانوں کے ساتھ دشمنی اور انتشار پر مبنی ہے یہ خودکش حملے، بم دھماکے، سر قلم کرکے درختوں پر لٹکا دینا، سنگساری، قتل و غارت، مغویوں کو زندہ درگور کر دینا اور مذہبی اور نسلی بنیادوں پر نسل کشی جیسی ظالمانہ انسانیت سوز جرائم کا ارتکاب کر رہے ہیں۔حرکات کا ارتکاب کرتے ہیں ۔ جہاد کا نعرہ لگانے والے دھشتگرد گروپوں جیسے کہ القاعدہ اور د اعش کے نظریات کو قریب سے بھانپنے کے بعد یہ معلوم ہوتا ہے کہ یہ اپنے شدت پسندانہ کارناموں کی توجیہ کے لیے اسلامی جہاد کے مفہوم سے متمسک ہوتے ہیں۔
     
    ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    ایسے دہشت گردوں کی وجہ سے دنیا میں مسلمانوں کے لیے نئی سے نئی مشکلات کھڑی ہو رہی ہیں۔
    اللہ غارت کرے ان ظالموں کو۔
     
  3. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    القائدہ ایک ایسی تنظیم ہے جسے امریکہ، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور اسرائیل کی سرپرستی حاصل ہے۔ انھیں اس لئے بنا گیا تاکہ ان کے ذریعے دہشت گردی کروا کر مسلمان ممالک کی گردن مڑوڑی جاسکے۔ چونکہ مسلمان ممالک بنیادی طور پر امن پسند اور قدرتی وسائل سے مالا مال ممالک ہیں مگر دفاعی اعتبار سے ان کا کوئی پرسان حال نہیں۔ اسی کمزوری کو سامنے رکھتے ہوئے القائدہ کو بار بار استعمال کیا گیا۔ اور پھر عراق، افغانستان اور اسی طرح کے دیگر ممالک میں اتتشار اور بد امنی کو فروغ دیا گیا۔ مگر پاکستانی غیور قوم نے اس تنظیم کو اوائل ایام میں ( ان کے محرکات سے بے خبری کی بنیاد پر) افغانستان جہاد میں بہت سپورٹ کیا۔ مگر آہستہ آہستہ امریکہ کے افغانستان میں آنے کے بعد اور پھر عرب ممالک کی ریشہ دوانیوں کے باعث پاکستان کو معلوم ہوگیا کہ القائدہ ہمارے خلاف تیار کردہ دہشت گرد گروپ ہے۔ اور پھر اسی طرح کے گروپ فلپائن میں ابو سیاف کے نام سے، صومالیہ میں الشباب کے نام سے اور نائیجیریا میں بوکوہارام کے نام سے تباہ کاریاں کررہے ہیں۔

    کیونکہ حق اور باطل میں صاف صاف فرق ہے باطل ایک دن ظاہر ہوکر رہتا ہے۔ پھر مندرجہ بالا ممالک نے شام کو غصب کرنے کا پلان بنایا مگر جو کامیاب نہ ہوسکا۔ اگر شام کی حکومت گر جاتی تو یقین کیجئے پھر ایران اور پاکستان کی بھی اینٹ سے اینٹ اور اس کے بعد روس و چائنہ کو پارہ پارہ کردیا جاتا۔ لیکن شام نے ظالموں کے ارادوں کو مٹی میں ملا دیا۔

    اور پھر شیاطین نے داعش کے نام سے نئی فورس قائم کی جس میں ترکی نے بھی بڑا حصہ ڈالا۔ اور دیگر اسلامی ممالک نے بھرپور مالی مدد کی۔

    کہتے ہیں جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے۔

    عالمی حالات میں خاطر خواہ تبدیلی آتی گئی اور پرانے کھلاڑی افق سے مٹتے گئے (سعودی فرمان روا کی موت، کویتی فرماں روا کی موت، قطر کے بادشاہ کی موت) روسی ترقی، چائنہ کا سپر پاور بننا، ایران کا طاقت ور بننا اور اب پاکستان کا ان طاقتوں کی گرفت سے نکلنا اور اپنے فیصلے خود کرنے کی وجہ سے ہم ان کے چنگل سے نکلنے میں کامیاب ہورہے ہیں اور آج کل ہماری حکومت جو اقدامات لے رہی ہے اس کے باعث القائدہ اور داعش دونوں اپنی موت خود مرجائیں گے۔

    آنے والا ہر دن اصلی مسلمان ممالک کے لئے خوش خبری کا پیامبر ہوگا۔ اور جلد یا بدیر یہ بھی عیاں ہوجائے گا کہ ہماری صفوں میں شامل کون کون سے اسلامی ممالک دشمنوں سے ملے ہوئے تھے۔۔۔۔۔
     
  4. فواد -
    آف لائن

    فواد - ممبر

    شمولیت:
    ‏16 فروری 2008
    پیغامات:
    613
    موصول پسندیدگیاں:
    14

    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    آپ کی دليل ميں وزن ہوتا اگر ٹی ٹی پی، آئ ايس آئ ايس اور القا‏ئدہ جيسی تنظيموں کی سرکردہ قيادت کو کبھی بھی نشانہ نا بنايا جاتا اور حکام کی جانب سے صرف ان تنظيموں کے "سپاہيوں" کو ہی ہلاک و گرفتار کيا جا رہا ہوتا۔

    ليکن ہم جانتے ہیں کہ حقيقت يہ نہيں ہے۔

    چاہے وہ القائدہ، ٹی ٹی پی يا دنيا بھر ميں کوئ بھی ايسی تنظيم ہی کيوں نا ہو جسے دہشت گرد قرار ديا جا چکا ہو، آپ ان کی اہم شخصيات اور سرکردہ قيادت کے خلاف ہماری مشترکہ کاوشوں پر ايک نظر ڈالیں تو آپ پر يہ واضح ہو جاۓ گا کہ ہم نے ان تنظيموں کی قيادت کی جانب سے اپنے کارندوں کو متحرک کرنے، منصوبہ بندی کرنے اور دنيا ميں کہيں بھی دہشت گردی کی کاروائياں کرنے کی ان کی صلاحيتوں کو ختم کرنے کے ليے ہر ممکن کوشش روا رکھی ہے۔

    اگر دہشت گرد تنطيموں کے يہ ليڈر واقعی ہماری کٹھپتلياں ہيں جو اپنے "مريدوں" پر اپنے اثر کو استعمال کرتے ہوۓ ہمارے ايجنڈے کو آگے بڑھاتے ہيں تو پھر ہم مسلسل ان "اثاثوں" کو نشانہ کيوں بنا رہے ہيں؟

    اس دليل ميں فہم اور دانش کا کوئ پہلو بھی ہے؟

    علاوہ ازيں يہ قائدين اور ان کے چاہنے والے اور حمايتی کيونکر اس کٹھ پتليوں کو نچانے والے مالک کے نام پر اپنی زندگيوں کو مسلسل داؤ پر لگا رہے ہيں جو نا صرف يہ کہ ان کو نشانہ بنا رہا ہے بلکہ مقامی حکومتوں کو ہر طرح کا فوجی سازوسامان، تکنيکی مہارت اور لاجسٹک سپورٹ سميت ہر ممکن وسائل فراہم کر رہا ہے تا کہ ان کے محفوظ ٹھکانوں کا خاتمہ کيا جا سکے؟

    کيا آپ ايمانداری سے يہ سمجھتے ہيں کہ يہ دہشت گرد تنظيميں اور ان کے قائدين اس حقيقت کے باوجود ہمارے ايماء پر کام کريں گے کہ ہم نے نا صرف يہ کہ ان کی گرفتاری پر بھاری انعام مقرر کر رکھے ہيں بلکہ فعال طريقے سے اپنے اسٹريجک شراکت داروں کے ساتھ مل کر اس امر کو يقینی بنانے کے ليے کوشاں ہيں کہ يہ تنظيميں اپنے مقاصد ميں کاميابی حاصل نا کر سکيں اور کامياب حملے کرنے کی ان کی صلاحيتوں کو سلب کيا جا سکے؟


    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    digitaloutreach@state.gov

    www.state.gov

    https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

    http://www.facebook.com/USDOTUrdu

    [​IMG]
     
  5. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
  6. فواد -
    آف لائن

    فواد - ممبر

    شمولیت:
    ‏16 فروری 2008
    پیغامات:
    613
    موصول پسندیدگیاں:
    14

    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    کچھ اعداد وشمار پيش ہيں۔

    جولائ 15 2015 تک امريکی حکومت نے آئ ايس آئ ايس کے خطرے سے نبردآزما ہونے کے ليے جاری فوجی مہم کی مد ميں مجموعی طور پر تين اعشاريہ دو ايک بلين ڈالرز کی خطير رقم خرچ کی ہے۔

    اگست 6 سے آئ ايس آئ ايس کے خلاف جاری مہم ميں امريکی حکومت روزانہ نو اعشاريہ چار ملين ڈالرز خرچ کر رہی ہے۔

    امريکی محکمہ دفاع کے مطابق زيادہ تر امريکی اخراجات يعنی کہ 53 فيصد فضائ حملوں ميں استعمال ہوۓ۔

    ستمبر کے مہينے سے آئ ايس آئ ايس کے خلاف جاری مہم ميں روزانہ اوسط اخراجات بڑھ کر نو اعشاريہ نو تک جا پہنچے ہيں، جو کہ اس مہم کے ابتدائ ہفتوں ميں پانچ اعشاريہ چھ ملين ڈالرز يو ميہ تک تھے۔

    ناقابل ترديد حقيقت يہی ہے کہ آئ ايس آئ ايس کے بڑھتے ہوۓ عفريت سے عام شہريوں کی زندگيوں کو محفوظ رکھنے کے ليے امريکی حکومت نے بيش بہا وسائل اور اپنے ٹيکس دہندگان کے کئ بلين ڈالرز خرچ کيے ہيں۔

    آئ ايس آئ ايس کے خلاف امريکی کاوشوں کے ضمن ميں اہم اعداد وشمار اس کالم ميں پيش کيے گۓ ہيں۔

    http://thehill.com/policy/finance/2...billion?utm_source=dlvr.it&utm_medium=twitter

    کيا آپ واقعی يہ سمجھتے ہيں کہ امريکی حکومت آئ ايس آئ ايس کے خلاف يہ تمام وسائل کھپانے کے بعد سی آئ اے کو اس بات کی اجازت دے گی کہ وہ اسی دشمن کو کسی بھی قسم کی مدد يہ سازوسامان فراہم کرے جس کے خلاف ہم برسرپيکار ہيں؟

    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    digitaloutreach@state.gov

    www.state.gov

    https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

    http://www.facebook.com/USDOTUrdu

    [​IMG]
     
  7. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    کیا آپ اس بات سے انکار کر سکتے ہیں کہ داعش کو امریکہ نے ٹریننگ نہیں دی اور اسلحہ نہیں دیا تھا ۔یہ امریکہ کے پیدا کردہ ہیں ۔اس کے بعد اگر دکھلاوے کے لئے یا دنیا کی آنکھوں میں دھول جھوکنے کے لئے تھوڑی بہت کاروائی ہو رہی ہے تو حقیقت بدل تو نہیں جاتی
     
  8. فواد -
    آف لائن

    فواد - ممبر

    شمولیت:
    ‏16 فروری 2008
    پیغامات:
    613
    موصول پسندیدگیاں:
    14

    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    يہ بات دلچسپی کا باعث ہے کہ جو راۓ دہندگان آئ ايس آئ ايس کے دہشت گردوں کے خلاف امريکی عزم اور ارادوں کے حوالے سے شکوک وشہبات کا اظہار کرتے ہيں اور امريکی ميزائلوں کی زد ميں آئ ايس آئ ايس کے محفوظ ٹھکانوں پر حملوں کی ويڈيوز پر مشتمل ثبوت کو بھی ماننے سے انکار کر ديتے ہیں، وہی راۓ دہندگان محض غلطی کی بنياد پر کچھ امريکی ہتھياروں کی آئ ايس آئ ايس کے جنگجوؤں کے ہاتھ لگنے کی خبر کو بنياد بنا کر نا صرف يہ کہ اپنی راۓ بھی قائم کر ليتے ہيں بلکہ اپنی مخصوص سوچ کی تشہير بھی کرنے لگتے ہيں۔ جو شخص بھی کسی بھی نوعيت کی فوجی کاروائ کی اونچ نيچ سے واقفيت رکھتا ہے وہ اس بات کی گواہی دے گا کہ انسانی غلطی، موسمی صورت حال يا جغرافيائ طور پر غلط معلومات سميت ايسے کئ عوامل ہيں جن کی بدولت دشمن کے ہاتھ ميں اسلحے يا ديگر سازوسامان کا چلے جانا کوئ غير معمولی يا انہونی بات نہيں ہے۔

    يہ کوئ سازش نہيں بلکہ ايک ايسی دنياوی حقيقت ہے جو دنيا کی کسی بھی جنگ ميں کسی بھی فريق کے ساتھ پيش آ سکتی ہے۔

    جو راۓ دہندگان کچھ امريکی ہتھياروں کے آئ ايس کے ہاتھ لگنے کی حاليہ خبر کا حوالہ دے کر يہ تبصرہ کر رہے ہيں کہ ايسا کسی غلطی کی بنا پر ہونا "ناممکن" ہے انھيں چاہیے کہ جنگوں کے دوران "فرينڈلی فائر" سے متعلق واقعات اور اس ضمن ميں اعداد وشمار کا جائزہ ليں۔ يہ واقعات اسلحے اور سازوسامان کے دشمن کے ہاتھ لگنے کے مقابلے ميں کہيں زيادہ سنگين نوعيت کے ہوتے ہيں جن ميں غلطی کے نتيجے ميں آپ کے اپنے فوجی يا اتحادی حملے کے زد ميں آ جاتے ہيں۔

    جہاں تک آئ ايس کے جنگجوؤں کے ہاتھوں ميں امريکی ہتھياروں کا سوال ہے تو اس ضمن ميں ٹی ٹی پی اور پاکستان کے قبائلی علاقوں ميں متحرک دہشت گرد تنظيموں کی تشہير کردہ بے شمار ويڈيوز ديکھيں جن ميں ان گروہوں کی جانب سے ان ہتھياروں کی نمايش کی جا رہی ہے جو مختلف مقابلوں کے دوران ان جنگجوؤں نے پاک افواج سے حاصل کيے ہيں۔

    اب اگر کوئ ايسے طالبان ليڈر کی تصوير پوسٹ کرے جس ميں وہ پاکستانی ساخت کا اسلحہ تھامے ہوۓ ہو يا پاک فوج سے چھينی ہوئ کوئ جيپ يا گاڑی چلا رہا ہو تو کيا اس سے فوری طور پر يہ نتيجہ اخذ کيا جانا چاہيے کہ بغير کسی منطق کے پاک فوج خود اسی دشمن کو اسلحہ، سازوسامان اور نقل وحرکت کے ليے وسائل فراہم کر رہی ہے جس کے خلاف وہ نبردآزما ہے؟ اگر طالبان کے جنگجو پاکستانی اسلحے کو استعمال کرتے دکھائ ديں تو کيا اس کا يہ مطلب نکلتا ہے کہ پاکستان ان کو سپورٹ کر رہا ہے؟

    اس ميں کوئ شک نہيں ہے کہ اسلحے اور ديگر سازوسامان کی ترسيل کے ضمن ميں کسی بھی طريقہ کار يا نظام ميں کمی يا کوتائ کا امکان موجود رہتا ہے اور امريکہ بھی اس سے مبراء نہيں ہے۔ تاہم يہ يقين رکھيں کہ اگر غلطی سے ہمارے کچھ ہتھيار آئ ايس آئ ايس کے جنگجوؤں کے ہاتھ لگے بھی ہيں تو اس سے کہيں زيادہ نقصان ہم نے انھيں ان حملوں کے ذريعے پہنچايا ہے جو ہم ميزائلوں کی صورت ميں روزانہ ان کے محفوظ ٹھکانوں پر کر رہے ہيں۔

    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    digitaloutreach@state.gov

    www.state.gov

    https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

    http://www.facebook.com/USDOTUrdu

    [​IMG]
     
  9. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    ساری دنیا جانتی ہے اور میں نے اوپر کچھ ثبوت بھی دئیے ہیں ۔جواب سیدھا اور مختصر دیں ۔یہ حقیقت ہے کہ امریکہ نے اپنے اردن کے بیس میں داعش کو ٹریننگ دی اور انہیں اسلحہ سے لیس کر کے شام بھیجا ۔
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. فواد -
    آف لائن

    فواد - ممبر

    شمولیت:
    ‏16 فروری 2008
    پیغامات:
    613
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    امريکی حکومت کی جانب سے ان جاری عالمی کوششوں کا حصہ بننا جن کا مقصد شام کے عوام کی ايک ظالم حکمران کے خلاف مدد کرنا تھا، ايک جانی مانی اور سرکاری طور پر تسليم شدہ حقيقت ہے۔ ميں نہيں سمجھ سکا کہ کس منطق کے تحت آپ اس بات کو آئ ايس آئ ايس جيسی تنظيم کے ليے ہماری مبينہ مدد کے اپنے بے بنياد الزام کے ليے دليل اور ثبوت کے طور پر پيش کر رہے ہيں؟

    اسد کی حکومت کے خلاف ہمارا اصول پر مبنی موقف صرف ہماری ہی پاليسی نہيں ہے۔ بلکہ حقيقت تو يہ ہے کہ يہ ايک ايسی ظالم حکومت کے خلاف اجتماعی عالمی کوشش ہے جو زبردستی اپنی طاقت مسلط کرنے کے ليے خود اپنے ہی لوگوں کو بے دردی سے قتل کر رہی ہے۔

    صدر اوبامہ نے حال ہی ميں امريکہ اور پانچ عرب ممالک کے اشتراک سے شام ميں آئ ايس آئ ايس کے محفوظ ٹھکانوں پر فضائ بمباری کے موقع پر امريکہ کے اس موقف کا اعادہ کيا کہ "امريکہ اس لڑائ ميں تنہا نہيں ہے"۔

    "اپنی مشترکہ سيکورٹی کو ملحوظ رکھتے ہوۓ امريکہ ان اقوام کے شانہ بشانہ کھڑا ہو کر فخر محسوس کرتا ہے"۔

    چاليس سے زائد اقوام کی جانب سے شام کے لوگوں کی مدد کا فيصلہ ہمارے موقف کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ اسے درست بھی ثابت کرتا ہے۔

    يہ تاثر بالکل لغو اور بے بنياد ہے کہ شام ميں اپوزيشن کو مستحکم کرنے کے ليے ہم کسی بھی طور آئ ايس آئ ايس کے جنگجوؤں کی مدد يا حمايت کر رہے ہيں۔

    حقيقت يہی ہے کہ امريکی حکومت خطے ميں اپنے اسٹريجک اتحاديوں کے ساتھ آئ ايس آئ ايس کے محفوظ ٹھکانوں کو نشانہ بناتی رہے گی – چاہے وہ شام ميں ہوں يا عراق ميں۔

    شام ميں آئ ايس آئ ايس کے ٹھکانوں پر حاليہ امريکی فضائ بمباری کے چند مناظر پيش ہيں جو اس تاثر کو زائل کرنے کے ليے کافی ہيں کہ ہم شام ميں آئ ايس آئ ايس کو مدد فراہم کر رہے ہيں۔

    http://www.cbsnews.com/pictures/u-s-fires-on-isis-in-syria/


    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    digitaloutreach@state.gov

    www.state.gov

    https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

    http://www.facebook.com/USDOTUrdu

    [​IMG]
     
  11. فواد -
    آف لائن

    فواد - ممبر

    شمولیت:
    ‏16 فروری 2008
    پیغامات:
    613
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    وہ راۓ دہندگان جو اب بھی اس بات پر يقین رکھتے ہيں کہ آئ ايس بدستور ايک ايسی قوت کے طور پر ابھر رہی ہے جسے کوئ چھو بھی نہیں سکتا انھيں کچھ زمينی حقائق کا بغور جائزہ لينا چاہيے۔ موصل ڈيم بھی ان سے چھين ليا گيا ہے، امرلي بھی ان کے ہاتھ سے نکل گيا ہے اور اس کے علاوہ سنجار ميں بھی ان کو پسپائ کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

    اس ضمن ميں کوئ ابہام نہيں رہنا چاہيے۔ امريکی فضائ حملوں اور اپنے اتحاديوں کے ساتھ جاری مشترکہ کوششوں نے آئ ايس آئ ايس کی ان شکستوں ميں اہم ترين کردار ادا کيا ہے۔

    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    digitaloutreach@state.gov

    www.state.gov

    http://www.facebook.com/USDOTUrdu

    [​IMG]
     
  12. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    مجھے صرف اس سوال کا جواب چاھیے کہ داعش کو امریکہ نے ٹریننگ دی ہے یا نہیں ،،،، میں ثبوت دئیے ہیں اور یہ سچ ہے کہ داعش کو امریکہ نے ٹریننگ اور اسلحہ دے کر شام میں بھیجا تھا
     
  13. فواد -
    آف لائن

    فواد - ممبر

    شمولیت:
    ‏16 فروری 2008
    پیغامات:
    613
    موصول پسندیدگیاں:
    14

    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    اس حوالے سے کوئ ابہام نہيں ہونا چاہیے۔ امريکی حکومت نے آئ ايس آئ ايس کو باضابطہ ايک عالمی دہشت گرد تنظيم کا درجہ دے رکھا ہے، جس کے بعد اس حوالے سے شک وشہبے کی کوئ گنجائش باقی نہيں رہ جاتی کہ اس تنظيم کی قانونی حيثيت کے بارے ميں ہمارا موقف کيا ہے۔ کسی تنظيم کے بارے ميں اس نوعيت کے فيصلے کی ديگر بے شمار وجوہات کے علاوہ اس بات کو بھی يقینی بنانا ہوتا ہے کہ امريکی دائرہ اختيار کے اندر کالعدم قرار دی جانی والی تنظيم، افراد يا سياسی عنصر کی کسی بھی قسم کی معاشی سرگرمی، تربيت تک رسائ، سازوسامان کی منتقلی، رقم کی ترسيل يا ان سے متعلق بنک اکاؤنٹس کو منجمد کر کے کلی طور پر ان کی معاشی اور عسکری صلاحيت کو غير فعال کيا جا سکے۔

    ريکارڈ کی درستگی کے ليے واضح کر دوں کہ امريکی حکومت نے تو دسبمر 17 2004 ہی کو آئ ايس آئ ايل نامی تنظيم کو اس وقت ايک بين الاقوامی دہشت گرد تنظيم کا درجہ دے ديا تھا جب يہ تنطيم پہلی بار منظر عام پر آئ تھی جس سے امريکی حکومت کے اس مستقل موقف کو جلا ملتی ہے کہ ہم تشدد اور دہشت گردی کی آڑ ميں اپنے ايجنڈے کی تکميل کے ليے اس تنظيم کی جاری مہم کے شروع دن سے مخالف رہے ہيں۔

    http://www.state.gov/j/ct/rls/other/des/123085.htm

    سال 2004 ميں جہاں اس تنظيم کو دہشت گرد قرار ديا گيا تھا وہاں يہ حقيقت بھی واضح کر دی گئ تھی کہ يہ گروہ عراق ميں القائدہ کی باقيات پر مشتمل ہے۔ يقينی طور پر القائدہ کے خلاف دنيا بھر ميں جاری ہماری عالمی کوششيں اور جدوجہد نا تو کبھی مانند پڑی ہيں اور نا ہی انھيں کبھی ترک کيا گيا ہے۔

    اور آخر ميں ان چند خبروں کا حوالہ پيش ہے جن ميں امريکی حکومت کی جانب سے ان امريکی شہريوں کی گرفتاری کا ذکر موجود ہے جو آئ ايس آئ ايس کی کسی بھی حوالے سے مدد کی کوشش کر رہے تھے۔

    http://www.cbsnews.com/news/6-people-charged-in-u-s-with-supporting-isis/

    http://nypost.com/2014/10/06/chicago-teen-arrested-for-trying-to-join-isis/

    http://www.israelnationalnews.com/News/News.aspx/182510#.VN0Ekyu-WzQ

    http://www.washingtonpost.com/world...22e6c4-7afb-11e4-84d4-7c896b90abdc_story.html

    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    digitaloutreach@state.gov

    www.state.gov

    https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

    http://www.facebook.com/USDOTUrdu

    [​IMG]
     
  14. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    آپ کے پاس اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔ ساری دنیا جانتی ہے کہ پہلے القاعدہ کو امریکہ نے بنایا اور پھر دا عش کو اور پھر اسلامی ملکوں کے بے گناہ لوگوں کو مارنے کے لئے ان کی آڑ لے کر چڑھائی کر کے کروڑوں بے گناہ لوگوں کو موت کے گھاٹ اتارا اور کروڑوں کو بے گھر کیا
     
  15. فواد -
    آف لائن

    فواد - ممبر

    شمولیت:
    ‏16 فروری 2008
    پیغامات:
    613
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    اگر آپ کے دعوے کے مطابق امريکہ کا دہشت گرد تنظيموں پر اتنا زيادہ اثر ورسوخ ہے تو پھر ہم نے اپنے ان "اثاثوں" اور ان پر اپنے کنٹرول کو بروۓ کار لاتے ہوۓ نو گيارہ کے خوفناک حملوں کو رکوانے کے ليے کيوں نہيں کچھ کيا؟ اور پھر اسی تناظر ميں يہ سوال بھی اٹھتا ہے کہ اگر دہشت گرد محض ہمارے ہاتھوں کی کٹھ پتلياں ہی ہيں تو پھر ہم نے ان کے خاتمے کے ليے اپنے بيش بہا وسائل کيوں وقف کر رکھے ہيں جن ميں افغانستان کے ميدانوں ميں اپنے فوجيوں کو بھيجنا بھی شامل ہے۔

    کسی دہشت گرد عنصر پر کنٹرول اور اثر حاصل کرنے کی کيا منطق رہ جاتی ہے اگر ہم اس "طاقت" کو سرے سے استعمال ہی نا کريں اور انھی عناصر سے لڑنے کے ليے اپنے فوجيوں کی جان مسلسل خطرے ميں ڈالتے رہيں جو آپ کی دانست ميں ہمارے ايماء پر کام کر رہے ہيں؟

    آپکے تضادات پر مبنی دلائل اور بغير کسی منطق اور شواہد کے فورمز پر تشہير کردہ کہانيوں سے قطع نظر يہ حقيقت فراموش نہيں کرنی چاہيے کہ عالمی سطح پر دہشت گردی کے عفريت کی وسعت اور اس کے پھيلاؤ کی نوعيت ايسی نہيں ہے کہ جسے چند افراد يا ايجنٹ کنٹرول کر سکيں يا اس پر کلی طور پر اثرانداز ہو سکيں۔ يہ تو ايسی سوچ کا شاخسانہ ہے جسکی مذہب کے جعلی لبادے ميں ايک مسخ شدہ نظريے کے ذريعے تشہير کی جا رہی ہے، اور يہ ايک ايسی سوچ ہے جسے اسلامی دنيا کے قريب تمام ہی معتبر مذہبی سکالرز نے يکسر مسترد کر ديا ہے۔

    آپ کی اطلاع کے ليے عرض ہے کہ گزشتہ ايک دہائ کے دوران بے شمار خودکش حملوں کی ويڈيوز موجود ہيں جن ميں ان مکروہ جرائم کے ذمہ دار افراد کو واضح طور پر ديکھا جا سکتا ہے۔ ان ميں سے بے شمار خودکش حملہ آوروں کے تو کوائف کی بھی تصديق کی جا چکی ہے۔ يہی نہيں بہت سے اہم دہشت گرد ليڈروں کو گرفتار يا ہلاک بھی کيا جا چکا ہے۔ ان گرفتار شدگان دہشت گردوں ميں سے کوئ بھی ايسا نہيں ہے جسے ايسا "امريکی ايجنٹ" قرار ديا جا سکے جو واشنگٹن ميں موجود اپنے مبينہ "مالکان" کے ايماء پر اپنی زندگی خطرے ميں ڈال رہا ہو۔

    کيا يہ نہيں ہو سکتا کہ دہشت گرد تنظيميں اور ان سے منسلک مجرم ہی ہيں جو اپنے الفاظ اور اعمال سے اپنے ارادے واضح کر رہے ہيں کہ وہ ہمارے مشترکہ دشمن ہيں اور ہميں ان مشترکہ کاوشوں پر توجہ مرکوز کرنی چاہيے جو ان کے محفوظ ٹھکانوں کو ختم کرنے اور روزانہ کی بنياد پر بے رحم حملے کرنے کی ان کی صلاحيتوں کو سلب کرنے کے ضمن ميں کی جا رہی ہيں۔

    کوئ بھی تعميری ذہن يہ ناقابل ترديد حقيقت ديکھ سکتا ہے۔ ان تنظيموں کا واضح کردہ مقصد اور اس ضمن ميں بے شمار شواہد موجود ہيں۔ غلط تاثرات پر مبنی مبہم سازشی کہانياں ان کے خونی نظريے کو جلا بخشنے کا سبب بنتی ہيں

    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    digitaloutreach@state.gov

    www.state.gov

    https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

    http://www.facebook.com/USDOTUrdu

    [​IMG]
     
  16. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    اسے غور سے پڑھیں تو آپ کو اپنے سوالوں کے بہت سے جواب مل جا ئیں گے ۔۔کہ 9۔11 کس طرح وجود میں لایا گیا اور امریکن گو رنمنٹ کہاں تک جا سکتی ہے ۔اور اپنے مقصد کے لئے اپنی عوام کو بھی مار سکتی ہے
    http://www.serendipity.li/wot/911_a_hoax.htm
    یہ بھی غور سے پڑھیں کہ داعش کو امریکہ نے ٹریننگ دی ہے ۔اس سے پہلے القاہدہ کو بھی امریکہ نے ہی پروان چڑھا یا تھا
    http://www.truthandaction.org/us-trained-isis-forces-jordan-base/2/
    اور ثبوت چاھیں تو بھی میں اپ لوڈ کر سکتا ہوں
    اردو میں پڑھیں
    http://bs.abna24.com/service/america/archive/2014/06/29/619992/story.html


    http://www.tebyan.net/index.aspx?pid=294329
    داعش رہنما ابوبکر بغدادی کون ہے؟
    http://tahaffuz.com/7148/#.Vf0gvpXlv3g
     
    Last edited: ‏19 ستمبر 2015
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  17. فواد -
    آف لائن

    فواد - ممبر

    شمولیت:
    ‏16 فروری 2008
    پیغامات:
    613
    موصول پسندیدگیاں:
    14

    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    يہ ايک ناقابل ترديد حقيقت ہے کہ البغدادی اور آئ ايس آئ ايس کی چھتری کے نيچے کام کرنے والے جرائم پيشہ افراد کا ٹولہ جن مختلف محرکات کی وجہ سے اکٹھے ہوۓ ہيں، ان ميں کوئ بھی امريکی يا مغربی مفادات کی طرف نہيں جاتا۔

    ريکارڈ کی درستگی کے ليے يہ بھی واضح رہے کہ البغدادی کے جذباتيت سے مزين بيانات اور نۓ "فوجيوں" کی بھرتی کی غرض سے تيار کردہ پروپيگنڈہ ويڈيوز ميں اہم ترين عنصر امريکہ اور خطے ميں ہمارے شراکت داروں کے خلاف زہر افشانی ہی ہوتا ہے۔ بلکہ جنوری ميں آئ ايس آئ ايس کے جنگجوؤں سے اپنے خطاب ميں البغدادی نے ان الفاظ کے ساتھ امريکہ کو دھمکی دی تھی۔

    "بہت جلد ہم براہراست آپ کے ساتھ محاذ آرائ کا حصہ ہوں گے۔ ہمارا انتظار کريں کيونکہ ہم آپ پر نگاہ رکھے ہوئے ہيں"۔

    علاوہ ازيں سال 2011 ميں ايبٹ آباد کے کامياب آپريشن کے بعد البغدادی اور اس کے گروہ نے اپنی ويب سائٹ پر اس عزم کا اظہار کيا تھا کہ اسامہ بن لادن کی موت کا بدلہ لينے کے ليے عراق کے طول وعرض ميں سو سے زيادہ حملے کيے جائيں گے۔

    يقينی طور پر آپ امريکی حکومت سے يہ توقع نہيں کر سکتے کہ ہم ايک ايسے فرد کو کسی بھی قسم کی مدد فراہم کريں گے جو نا صرف يہ کہ ايک مسلح گروہ تيار کر رہا ہے بلکہ جو عوامی سطح پر ہمارے شہريوں اور مفادات پر حملوں کا ارادہ بھی ظاہر کر چکا ہے۔

    ريکارڈ کی درستگی کے ليے يہ واضح رہے کہ امريکی وزارت خارجہ نے اکتوبر 4 2011 کو البغدادی کو ايک عالمی دہشت گرد قرار ديتے ہوۓ اس کی گرفتاری اور موت کے ضمن ميں معلومات کی فراہمی کی صورت ميں 10 ملين ڈالرز کی انعامی رقم کا بھی اعلان کيا تھا جس کی اہميت کا اندازہ اس بات سے لگايا جا سکتا ہے کہ بين الا اقوامی دہشت گرد تنظيم القائدہ کے ليڈر ايمن الزھواری پر مقرر کردہ 25 ملين ڈالرز کی انعامی رقم کے بعد يہ سب سے بڑا انعام ہے۔

    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    digitaloutreach@state.gov

    www.state.gov

    https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

    http://www.facebook.com/USDOTUrdu

    [​IMG]
     
  18. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    پوسٹ نمبر 16 میں اگر ثبوت کافی نہیں ہیں تو اور ثبوت بھی میرے پاس ہیں ۔ یہ حقیقت ہے کہ داعش کو امریکہ نے ٹریننگ دے کر مسلم دنیا کا سکون تباہ کر دیا ہے
     
  19. فواد -
    آف لائن

    فواد - ممبر

    شمولیت:
    ‏16 فروری 2008
    پیغامات:
    613
    موصول پسندیدگیاں:
    14

    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    آپ بدستور آئ ايس آئ ايس کے دہشت گردوں کے خلاف ہماری کوششوں، مصمم ارادوں اور عزائم کے حوالے سے سوالات اٹھا رہے ہيں باوجود اس کے کہ اس تنازعے ميں امريکی مداخلت اور اس کی نتيجے ميں جو معاشی قيمت ہم چکا رہے ہيں وہ اس وقت تمام امريکی ميڈيا پر موضوع بحث بنی ہوئ ہے۔ ايسی ہی ايک رپورٹ کا لنک پيش ہے جس سے اس تاثر کی نفی ہوتی ہے کہ آئ ايس آئ ايس کے خلاف امريکی کاوشيں محض دکھاوا ہيں۔

    http://www.thefiscaltimes.com/2014/10/10/New-US-Price-Tag-War-Against-ISIS-40-Billion-Year

    امريکہ کی جانب سے مسلسل فضائ حملے آئ ايس آئ ايس پر دباؤ بڑھانے کا سبب بن رہے ہيں جس کا نتيجہ يہ ہے کہ يہ گروہ اب اپنے روابط، نقل وحرکت اور مختلف علاقوں پر اپنی گرفت کو برقرار رکھنے کے ليے اتنا آزاد نہيں ہے جتنا کہ پہلے تھا۔

    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    digitaloutreach@state.gov

    www.state.gov

    https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

    http://www.facebook.com/USDOTUrdu

    [​IMG]
     
  20. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    آپ کے ہی پیدا کردہ ہیں یہ جراثیم جس سے دنیا کا امن تباہ ہو رہا ہے
     

اس صفحے کو مشتہر کریں