1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

الطاف حسین ۔۔۔ ایک رہنما ایک قائد

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از مخلص انسان, ‏20 اکتوبر 2015۔

موضوع کا سٹیٹس:
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
  1. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستان میں حکمراں طبقہ نے دہرا نظام بنا رکھا ہے ، غریبوں کیلئے الگ اور امیروں کیلئے علیحدہ قانون ہے ۔ الطاف حسین
    حکمراں طبقہ غریب و متوسط طبقہ کو آپس میں لڑاتا ہے ، عوام کو متحد ہو کر اس حکمراں سازشی طبقہ سے نجات حاصل کرنی ہوگی
    میں تاریخی حقائق بیان کرتا ہوں لیکن میری باتوں کو تعصب قرار دیکر اڑا دیا جاتا ہے
    مہاجروں کو دوسرے درجے کا شہری سمجھا جاتا تھا
    الطاف حسین پیدا ہوا تواس نے ظلم کے خلاف آواز بلند کی اور کہا کہ میں کسی کو بلاجواز نہیں ماروں گا نہ ہی مارنے دوں گا
    نوازشریف ،آصف زرداری اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے فوج کے بارے میں سخت زبان استعمال کی لیکن کسی کی تقریر پر پابندی نہیں لگائی گئی جبکہ الطاف حسین کی تقریر اور بیانات نشر کرنے حتی کہ تصویر تک پر پابندی لگادی گئی
    میں نے کئی سال قبل کہا کہ کراچی میں طالبان ، القاعدہ ، لشکرجھنگوی اوردیگر کالعدم تنظیمیں اپنے اڈے قائم کررہی ہیں تواس سے انکار کیا گیا ، اب جنرل عاصم باجوہ نے خود کہا کہ یہ تنظیمیں کراچی میں دہشت گردی کررہی ہیں
    ایک دوسرے سے پیار کریں ، کسی سے نفرت نہ کریں ، آپس میں نہ لڑیں بلکہ ایک دوسرے کا سہارا بنیں
    نائن زیرو عزیزآباد میں ’’ویلنٹائن ڈے‘‘ کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے ٹیلی فونک خطاب
     
  2. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ تعالیٰ نے مجھے سرخرو کردیا اور مجھ پر الزامات لگانے والے ذلیل و رسوا ہوگئے ۔ الطاف حسین
    ہمیں اللہ کا شکر ادا کرتے رہنا چاہئے اور کبھی غرور ، گھمنڈ اور تکبر نہیں کرنا چاہئے یہ صرف اللہ تعالیٰ کی ذات کیلئے ہے
    دیگر سیاسی رہنماؤں نے فوج کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی لیکن پابندی صرف مجھ پر لگائی گئی
    اللہ تعالیٰ نے مجھے منی لانڈرنگ کے الزام سے باعزت بری کردیا لیکن متعصب عناصر میرے خلاف زہر اگلتے رہے
    انشاءاللہ ہمارے دشمنوں کو ہر معاملے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا اور اللہ تعالیٰ ہمیں فتح و کامرانی سے ہمکنار کرے گا
    قائد تحریک الطاف حسین کا برطانوی پولیس کی جانب سے پاسپورٹ واپس ملنے کی خوشی میں نائن زیرو پر کارکنان سے خطاب
     
  3. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستان کی فوج میری اپنی فوج ہے اور میں نے پاک فوج کے خلاف کبھی غیر شائستہ زبان استعمال نہیں کی ، الطاف حسین
    میں، ملک بھرکے غریب محنت کشوں کو خوشحال اور ظالموں کے چنگل سے آزاد دیکھنا چاہتا ہوں، الطاف حسین
    پاکستان میں بہتر نظام حکومت اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے مزید 20 صوبے قائم کیے جائیں ، الطاف حسین
    جیلوں میں قیدیوں کو معمولی جرم کی پاداش میں قید و بند کی صعوبتیں اورغیر انسانی سلوک کا سامنا ہے ، الطاف حسین
    قومی دولت لوٹنے اور اربوں کھربوں روپے کے قرضے معاف کرانے والوں کو کبھی سزا نہیں دی گئی ، الطاف حسین
    بعض اینکرپرسنز اپنے پروگرام میں لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے کے عوض لاکھوں روپے معاوضہ لیتے ہیں ، الطاف حسین
    پاک چائنا اقتصادی راہداری اور دیگر منصوبوں پر بلوچ ، سندھی اور پختون رہنماؤں کے تحفظات ہیں ، الطاف حسین
    میں جب تک زندہ ہوں ، قوم کو حق اور سچ بتاتا رہوں گا ، الطاف حسین
    کراچی پریس کلب پر بھوک ہڑتال کرنے والے ایم کیوایم کے رہنماؤں ، منتخب نمائندوں اور کارکنوں سے ٹیلی فون پر خطاب
     
  4. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
  5. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    چائنا پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبے میں خیبرپختونخوا کے حقوق اور مفادات کا پورا خیال رکھا جائے ۔ الطاف حسین
    مغربی رہداری کو پہلے بنایا جائے ، کے پی کے اور فاٹا کے عوام کو معاشی ترقی میں حصہ دار بنایا جائے
    ضرب عضب میں جہاں فوج نے قربانیاں دی ہیں وہیں خیبرپختونخوا کے عوام نے اس سے زیادہ بڑھ چڑھ کر قربانیاں دی ہیں
    امن کی خاطر خیبرپختونخوا کے لاکھوں افراد کو گھروں سے دربدر ہونا پڑا ، آئی ڈی پیز آج بھی کیمپوں میں کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں
    وزیراعظم نوازشریف چائنا پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے معاہدے کیلئے چائنا گئے تو چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ کے بجائے صرف اپنے بھائی وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو کیوں لے کر گئے ؟ الطاف حسین
    اپنے بھائیوں ، بھانجوں ، بھتیجوں اور رشتہ داروں کو نوازنے کے بجائے جو بھی میرٹ پر پورا اترتا ہو اسے اس کا حصہ ملنا چاہیے
    پاکستان کسی ایک خاندان یا چند خاندانوں کا نہیں بلکہ تمام پاکستانیوں کا ہے ، ہمیں پاکستان کو چند خاندانوں سے چھیننا ہے
    خیبرپختونخوا کے پختونوں اور قبائلی علاقوں کے عوام کے ساتھ ساتھ ہزارے وال کے عوام کے دیرینہ مطالبات پر بھی توجہ دی جائے
    یہ کہاں کا انصاف ہے کہ انتخابات میں خیبرپختونخوا کے بہت سے علاقوں میں عورتوں کو ووٹ ڈالنے سے محروم رکھا جاتا ہے
    ہمیں اپنی ماؤں ، بہنوں ، بیویوں اور بیٹیوں کی عزت کرنی چاہیے اور انہیں اپنی رائے دینے کا حق دینا چاہیے الطاف حسین
    پورے ملک میں سخت محنت کے کام کرنے کیلئے پختونوں کو لایا جاتا ہے ، وہ بلند عمارتیں تعمیر کرتے ہیں لیکن انہیں کچے مکان میسر نہیں ہوتے
    ماضی میں کراچی میں ایک سازش کے تحت پختونوں اور مہاجروں کو آپس میں لڑایا گیا ، مگر ہمارے درمیان کوئی جھگڑا نہیں ، ہم سب بھائی ہیں
    پختون بھائیو ! آؤ ہم قرآن مجید کو بیچ میں رکھ کر ایک دوسرے کو معاف کریں اور ایک دوسرے کو گلے لگائیں ۔ الطاف حسین
    اگر پٹھانوں کو صحیح ٹیچر اور ایماندار لوگ مل جائیں تو صوبہ سرحد نہ صرف ترقی کرے گا بلکہ سب سے زیادہ خوبصورت علاقہ بن جائے گا
    قائد تحریک الطاف حسین کا کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ایم کیوایم خیبرپختونخوا کے کنونشن سے خطاب
     
  6. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    ایم کیوایم کوختم کرنے کی سازشیں ماضی میں بھی ناکام ہوئیں اور انشاءاللہ آئندہ بھی ناکامی سے دو چار ہوں گی ۔ الطاف حسین
    مسلسل ناانصافیوں کے خلاف اور مہاجروں کے حقوق کیلئے ایم کیوایم وجود میں آئی ۔ الطاف حسین
    جب سے ایم کیوایم وجود میں آئی ہے اسے ختم کرنے کی سازشیں کی جاتی رہی ہیں اورآج بھی کی جارہی ہیں
    مہاجروں پر ملک دشمنی اور دہشت گردی کے بیہودہ الزامات لگانے والے عناصر مہاجروں پر ڈھائے جانے والے مظالم کا ذکر نہیں کرتے
    12 مئی کے واقعہ کا ذکر بار بار کیا جاتا ہے لیکن مہاجر بستیوں پر ہونے والے حملوں اور سینکڑوں مہاجروں کے قتل عام کا ذکر نہیں کیا جاتا
    ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر اظہار یکجہتی کے لئے جمع ہونے والے کارکنوں سے فون پر خطاب
    ۔
    ۔
    ۔ ۔ ۔
    [​IMG]
     
  7. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    چاہے کتنی ہی سازشیں کیوں نہ کرلی جائیں اللہ تعالیٰ کی تائید اور پرعزم و وفادار کارکنان میرے ساتھ ہیں ، مجھے کسی چیز کا خوف نہیں ہے۔ الطاف حسین
    وفادار کارکنوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے آگ اور خون کے دریا عبور کئے لیکن حق پرستی کی تحریک کا ساتھ نہیں چھوڑا
    ایم کیو ایم بانیان پاکستان کی تنظیم ہے جنہوں نے پاکستان بنانے کیلئے لاکھوں جانوں کی قربانی دی ، اگر مہاجر نہ ہوتے تو پاکستان نہ بنتا
    ہم نے مہاجروں کے حقوق کیلئے جدوجہد کا آغاز کیا تو ہم پر ریاستی مظالم کے پہاڑ توڑے گئے ، ہمارے ہزاروں کارکنوں کو شہید کردیا گیا
    اس ظلم کو اللہ تعالیٰ دیکھ رہا ہے ، جب وہ ظالموں کی رسی کھینچنے پر آتا ہے تو بڑے بڑے فرعون ، ہامان اور شداد کی سلطنتیں دھری رہ جاتی ہیں
    یہ ڈی سینٹرلائزیشن کی صدی ہے ، پاکستان کو بچانے اور مستحکم کرنے کیلئے 20 صوبے بنانا ہوں گے
    کراچی صوبے میں تمام قومیتوں کو برابری کی بنیاد پر حقوق حاصل ہوں گے اور ان کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں ہوگی
    انشاء اللہ فتح حق پرستوں کا مقدر بنے گی اور حق پرستی کا نظریہ زندہ رہے گا ۔۔۔
    نائن زیرو پرجمع ہونے والے کارکنوں سے خطاب
     
  8. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    میں مورثی اور خاندانی سیاست کے خلاف ہوں ۔ الطاف حسین
    اپنے رشتہ داروں اور خاندان کے افراد کو نواز نے کی بجائے عام کارکنوں کو الیکشن میں ٹکٹ دے کر اسمبلیوں میں بھیجا
    جو لوگ کہتے ہیں کہ آپ اپنا جانشین مقرر کردیں میں ان سے کہنا چاہتا ہوں کہ میں کوئی بادشاہ نہیں ہوں کہ اپنا جانشین مقرر کروں
    جمہوریت اور اظہار رائے کی جتنی آزادی ایم کیو ایم میں ہے اتنی پاکستان کی کسی سیاسی جماعت میں نہیں
    ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت میری صحت کے متعلق جھوٹی افواہیں پھیلائیں گئیں
    اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ میں بالکل خیریت سے ہوں اور اس وقت آپ سے گفتگو کررہا ہوں
    اللہ تعالیٰ نے مجھے لاکھوں کروڑوں چاہنے والے دیئے جو بغیر کسی لالچ کے مجھ سے بے لوث عقیدت رکھتے ہیں
    جناب الطاف حسین کی خورشید بیگم میموریل ہال میں رابطہ کمیٹی اور شعبہ جات کے ذمہ داران سے گفتگو
     
  9. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    میرا چیپٹر اللہ تعالیٰ نے کھولا ہے ، سوائے اللہ تعالیٰ کے دنیا کی کوئی طاقت میرا چیپٹربند نہیں کر سکتی ۔ الطاف حسین
    دنیا کی تاریخ میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی کہ کسی نے 24 سال جلاوطنی میں رہ کر تحریک چلائی ہو
    92 میں بھی پنجاب سے خصوصی طور پر صحافیوں کو کراچی بلا کر انہیں جناح پور کے جعلی نقشے اور ٹارچر سیل دکھائے گئے تھے
    92 میں بھی جبری وفاداریاں تبدیل کرواکر ٹی وی پر پریس کانفرنسوں کے ذریعے الطاف حسین پر جھوٹے الزامات لگوائے جاتے تھے
    ایم کیو ایم کے منتخب عوامی نمائندوں اور کارکنان کو نامعلوم نمبروں سے فون کرکے دھمکیاں دی جارہی ہیں
    رینجرز اہلکار قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جیل میں اسیر کارکنان کی بیرکوں میں گئے
    اسیر کارکنان کو جبری وفاداری تبدیل کروانے کے لئے خالی پروفارموں پر دستخط کروائے جارہے ہیں
    40 سے زائد اسیر کارکنان کو بغیر کسی وجہ کے بند وارڈ کردیا گیا ہے جو سراسر غیر قانونی عمل اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے
    90 پر اظہار یکجہتی کے لئے جمع ہونے والے کارکنان کے اجتماع سے خطاب
     
  10. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    بندوق یا طاقت سے نہیں بلکہ عوام کے اتحاد سے تحریک کے خلاف تمام سازشوں کو ناکام بنائیں گے ۔ الطاف حسین
    سچے نظریاتی کارکنان کسی بھی طرح اپنے شہیدوں کے لہو کا سودا نہیں کریں گے اور تحریک کے دشمنوں کے آگے سرینڈر نہیں کریں گے

    میرا اور کارکنوں کا روحانی اور نظریاتی رشتہ ہے ، سچا روحانی و نظریاتی رشتہ سازشوں اور پروپیگنڈوں سے ختم نہیں ہوسکتا

    پاک کالونی میں صفائی مہم کے سلسلے میں مصروف کارکنوں سے فون پر خطاب
     
  11. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    ایم کیوایم کے خلاف نیا گروپ تشکیل دینے کی کوشش کے پیچھے ا سٹیبلشمنٹ کے بعض عناصر ملو ث ہیں ۔ الطاف حسین
    انشاءاللہ ماضی کی طرح ایم کیوایم کے خلاف یہ سازش بھی ناکام ہوگی
    اسٹیبلشمنٹ نے شروع دن سے مہاجروں کو تسلیم نہیں کیا
    میں تمام اختلافات اور مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہوں
    ایم کیوایم کے باضمیر اور باوفا کارکنوں ، ماؤں ، بہنوں اور بزرگوں کی وفاداری کو خریدا نہیں جاسکا
    نائن زیرو پر کارکنوں سے خطاب

     
  12. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    ایم کیوایم ، کسی ایک طبقہ کی نہیں بلکہ ملک بھر کے محروم و مظلوم عوام کے حقوق کے حصول کی جدوجہد کرنے والی واحد سچی حق پرست تحریک ہے ، الطاف حسین
    ایم کیوایم کی 32 سالہ جدوجہد کے دوران ایم کیوایم کو کچلنے اور صفحہ ہستی سے مٹانے کیلئے انگنت سازشیں کی گئیں ، الطا ف حسین
    تحریک کی بقاء وسلامتی کیلئے حق پرست شہداء ، اسیروں ، لاپتہ اور ثابت قدم کارکنوں اور ان کے اہل خانہ کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی ، الطاف حسین
    ایم کیوایم کا حق پرستانہ پیغام ملک بھرکے غریب و مظلوم عوام کے دلوں کی دھڑکن بن چکا ہے ، الطاف حسین
    عوام ایم کیوایم کے پرچم تلے متحد ہورہے ہیں انشاءاللہ بہت جلد پاکستان میں غریب و متوسط طبقہ کی حکمرانی قائم ہوگی ، الطاف حسین
    ایم کیوایم کے 32ویں یوم تاسیس کے موقع پر بانی و قائد تحریک جناب الطاف حسین کا خصوصی پیغام
     
  13. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ہفتہ کی شب نارتھ ناظم آباد اورلائنزایریا میں ضمنی انتخابات کے سلسلے میں منعقدہ اجتماعات سے بیک وقت خطاب کے موقع پر ملک میں 20 صوبوں کے قیام کامطالبہ کرتے ہوئے یہ نعرہ لگایا ،
    جینے کا منصوبہ ہوگا ۔۔۔ رہنے کو جب صوبہ ہوگا
    اس پر اجتماعات میں موجود عوام نے بھی ان کے ساتھ نعرے لگائے گئے
     
  14. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    ایم کیوایم کو ختم کرنے اور کمزور کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں ، الطاف حسین
    ایم کیوایم کے مینڈیٹ کو نہ کل تسلیم کیا گیا تھا اور نہ آج تسلیم کیا جارہا ہے
    کرمنلائزیشن پالیسی کے تحت روزانہ ہم پرٹارگٹ کلر ، را کے ایجنٹ اور طرح طرح کے الزامات لگائے جارہے ہیں
    اگر ہمیں را کا ایجنٹ بننا ہوتا تو اپنے گھربار ، جائیدادیں اور املاک چھوڑ کر اور آگ اور خون کے دریا عبور کرکے پاکستان کیوں آتے ؟
    میں کسی سے لڑنا نہیں چاہتا بلکہ ڈائیلاگ کے ذریعے تمام مسائل کا حل چاہتا ہوں
    بلدیاتی انتخابات کو ہوئے چھ مہینے ہوگئے لیکن تاحال میئر ڈپٹی میئر کے الیکشن نہیں کرائے گئے ، ہمیں انصاف فراہم کرنیوالا کوئی نہیں ہے
    عوام میں جو شدید احساس محرومی پھیل رہا ہے اسٹیبلشمنٹ اور حکمراں طبقہ کو اس کا کوئی احساس نہیں ہے
    ملک کے حالات انتہائی نازک ہیں ، آج ملک میں جمہوری نظام ہے ، کل کوئی اور نظام بھی آسکتا ہے
    آنے والے دنوں میں کچھ بھی ہوسکتا ہے لہذا کارکنان و عوام حالات پر نظر رکھیں اور اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں
    کراچی سمیت سندھ بھر کے تمام زونوں میں ایم کیوایم کے جنرل ورکرز اجلاسوں سے ٹیلی فونک خطاب
     
  15. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    وزیراعظم اور آرمی چیف نے یقین دہانی کرائی تھی کہ کسی سیاسی جماعت کے خلاف آپریشن نہیں ہوگا لیکن ایک مرتبہ پھر ایم کیو ایم کے ساتھ دھوکہ کیا گیا ۔ الطاف حسین
    ماضی کی طرح ایک بار پھر آپریشن کا رخ ایم کیو ایم کی جانب موڑ دیا گیا
    میں نے گزشتہ دنوں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو خط بھی لکھا مگر تاحال ہمیں انصاف نہیں ملا
    پاکستان میں ریاستی مظالم کے حقائق کو سامنے آنے سے روکا گیا لیکن آج دنیا میں یہ حقائق سامنے آرہے ہیں
    ایم کیوایم کے ذمہ داروں اور منتخب نمائندوں کو اسٹیبلشمنٹ کے بنائے ہوئے ٹولے میں شامل ہونے کیلئے پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے
    تمام تر دھمکیوں اور مظالم کے باوجود ڈرے نہیں ہیں بلکہ ثابت قدم ہیں اوراپنے حلالی ہونے کاثبوت دے رہے ہیں

    کراچی ، حیدرآباد ، میرپورخاص ، سکھر ، نوابشاہ ، ٹنڈوالہیار اور سانگھڑ میں منتخب نمائندوں اورتنظیمی شعبہ جات کے ارکان کے اجلاسوں سے بیک وقت ٹیلیفونک خطاب
     
    انیسه ظفر نے اسے پسند کیا ہے۔
  16. انیسه ظفر
    آف لائن

    انیسه ظفر ممبر

    شمولیت:
    ‏25 دسمبر 2014
    پیغامات:
    219
    موصول پسندیدگیاں:
    145
    ملک کا جھنڈا:
    انشاء اللہ
     
    مخلص انسان نے اسے پسند کیا ہے۔
  17. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    ۔
    ۔
    ۔ ۔ ۔
     
    انیسه ظفر نے اسے پسند کیا ہے۔
  18. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    ناانصافیوں کے خاتمے کیلئے ضروری ہوگیا ہے کہ علیحدہ صوبہ کے قیام کیلئے جدوجہد کی جائے ۔ الطاف حسین
    قیام پاکستان کے بعد سے مہاجروں کے ساتھ تعلیم ، روزگاراور زندگی کے ہرشعبہ میں کھلی ناانصافیاں کی جارہی ہیں
    کوئی بھی سندھ سیکریٹریٹ میں جا کر دیکھ سکتا ہے کہ کلرک سے لیکر چیف سیکریٹری تک تمام عہدوں پرکوئی مہاجر نظر نہیں آئے گا
    اسی طرح کراچی کی پولیس میں بھی مہاجروں کونہیں لیا جاتا ۔ سندھ پبلک سروس کمیشن میں بھی کوئی مہاجر نہیں ہے
    جام صادق علی ، لیاقت جتوئی اور ارباب رحیم کے زمانے میں اکثریت میں ہونے کے باوجود ہمارا وزیراعلیٰ قبول نہیں کیا گیا
    پیپلزپارٹی سے معاہدہ ہوا کہ پولیس میں شہری علاقوں کے لوگوں کو 40 فیصد ملازمتیں دی جائیں گی لیکن ان وعدوں پر عمل نہیں کیا گیا
    تمام شعبہ ء زندگی سے تعلق رکھنے والے مہاجر اکابرین اور پروفیشنلز ہمارا ساتھ دیں اورآگے بڑھ کر عملی جدوجہد میں ہمارا ساتھ دیں
    گلشن اقبال ریزیڈینٹس کمیٹی کے زیراہتمام منعقدہ اجتماع سے خطاب
     
    انیسه ظفر نے اسے پسند کیا ہے۔
  19. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستان میں محنت کش طبقہ کے مسائل کا واحد حل فرسودہ جاگیردارانہ ،وڈیرانہ اورسرمایہ دارانہ نظام کا جڑ سے خاتمہ ہے ، الطاف حسین
    صنعتی پیدواری اداروں سے ٹھیکداری نظام ختم کرکے مزدورں کو تحفظ فراہم کیا جائے
    محنت کش طبقہ کسی بھی معاشرے کی تکمیل کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہوتا ہے ، الطاف حسین
    ایم کیوایم محنت کشوں کے بنیادی حقوق کیلئے عملی جدوجہد کررہی ہے
    محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی پیغام
     
  20. انیسه ظفر
    آف لائن

    انیسه ظفر ممبر

    شمولیت:
    ‏25 دسمبر 2014
    پیغامات:
    219
    موصول پسندیدگیاں:
    145
    ملک کا جھنڈا:
    انشاءاللہ
     
    مخلص انسان نے اسے پسند کیا ہے۔
  21. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    آفتاب احمد کے ماورائے عدالت قتل پر وفاقی و صوبائی حکمرانوں کی بے حسی قابل مذمت ہے ، الطاف حسین
    آفتاب احمد کی شہادت کے المناک واقعہ نے امریکہ سمیت پوری دنیا کی توجہ حاصل کرلی
    آج پوری دنیا یہ کہہ رہی ہے کہ پاکستان میں قانون نافذ کرنے والے ادارے ، مہاجروں پر ظلم کررہے ہیں
    دنیا میں ایسی مثال نہیں ملتی کہ لوگ برسوں تک مسلسل ایک قیادت میں حق پرستی کے پرچم تلے متحد و منظم رہیں
    حق پرستی کا نظریہ اور مشن تحریک کے مخلص اور ثابت قدم ساتھیوں کا اوڑھنا بچھونا بن چکا ہے
    دہشت گردوں کے ذریعہ مہاجرآبادیوں پر مسلح حملے کرائے گئے لیکن مہاجروں نے کبھی غیر مہاجر بستی پر حملہ نہیں کیا
    ایم کیو ایم ایک پر امن جمہوری جماعت ہے جو عوام کے حقوق اور فرسودہ جاگیردارانہ نظام کے خاتمے کیلئے جدوجہد کر رہی ہے
    تہیہ کر رکھا ہے کہ ہم کسی بھی قیمت پر اپنی پر امن جمہوری جدوجہد سے دستبردار نہیں ہوں گے
    حیدرآباد ، میرپورخاص ، سکھر ، نواب شاہ اور ٹنڈوالہیار میں ایم کیو ایم کے ذمہ داروں اور کارکنوں سے بیک وقت ٹیلی فونک خطاب
     
    انیسه ظفر نے اسے پسند کیا ہے۔
  22. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    بھائی کی تو رہنے ہی دو
    جب سے ہوش سنبھالا ہے بھائی کو ہر حکومت میں شامل پایا مگر مظلومیت کا ڈھنڈورا پیٹنا تو عادت ہی ہو گئی ہے
    ضیاءالحق صاحب کے بعد بے نظیر صاحبہ، نواز شریف صاحب مشرف سب کی جتنی بار حکومت آئی ہر حکومت میں شامل رہے اور یہ جو باتیں کرتے ہیں یہ اپنی حکومت میں کیوں پوری نہیں کرتے
    صرف بریف کیسوں سے تو کام نہیں چلےگا نا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سیاست دان صرف اور صرف ڈرامہ کرتے ہیں
    اور عوام کو بے وقوف بناتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔باقی کچھ بھی نہیں ہے
     
  23. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    ہم نے تمام نعرے بند کرکے اب ایک ہی نعرہ اپنا لیا ہے ، اور وہ نعرہ صوبے کا قیام ہے ۔ الطاف حسین
    ملک کی سلامتی و بقاء کیلئے پاکستان میں نئے صوبے بنائے جائیں اور شہری عوام کو بھی ان کا علیحدہ صوبہ دیا جائے
    اپنے صوبے کیلئے چاہے ہمیں کتنی ہی قربانیاں کیوں نہ دینی پڑے ہم اس کیلئے تیار ہیں
    مہاجروں کو ریاستی ظلم وستم کا نشانہ بنایا جارہا ہے ، مہاجروں کو عدالتوں سے بھی انصاف نہیں مل رہا
    آج پاکستان میں ان کی اولادوں کو غدار قرار دیکر ریاستی ظلم وستم کا نشانہ بنایا جارہا ہے
    روزانہ ایم کیوایم کے رہنماؤں کے خلاف ریاست کی جانب سے غداری کی جھوٹی ایف آئی آر درج کرائی جارہی ہے
    جب ایم کیوایم کی صفوں سے جرائم پیشہ عناصر کو نکالا جاتا ہے تو انہیں ایم کیوایم کے مقابل کھڑا کردیا جاتا ہے
    ہمیں کوئی طشتری میں رکھ کر حقوق نہیں دے گا بلکہ ہمیں اس کیلئے جدوجہد کرنی ہوگی اور قربانیاں دینی ہوں گی
    ہم چاہتے ہیں ہماری آنے والی نسلیں عزت و آبرو کے ساتھ زندگی گزار سکیں اور ریاستی طاقت کے بل پر کوئی انکے حقوق غصب نہ کرسکے
    معروف دانشور اورعلمی شخصیت پروفیسر ڈاکٹر حسن ظفر عارف کی ایم کیوایم میں شمولیت کے موقع پرنائن زیرو پر اجتماع سے خطاب
     
  24. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    ہاہاہاہا بھائی مخلص وقت کے ساتھ ساتھ سب کچھ بدل جاتا ہے
    پہلے کہتے تھے منزل نہیں رہنما چاہئے
    جب رہنما ونٹیلیٹر پر چلا گیا
    تو
    اب منزل چاہئے رہنما کو گولی مارو
    اچھی سوچ ہے ویسے

    صرف صوبے سے کام نہیں چلےگا
    صوبہ تو سندھ بھی ہے کوئی شہر یا ملک نہیں
    صوبے بھی چاہئے اور صوبائی خود مختاری بھی چاہئے
    ورنہ صوبہ کس کام کا جس میں اختیارات مرکز کے پاس ہوں
    بلوچستان میں لوگ لکڑی جلا کر کھانا بناتے ہیں گیس نہیں سوئی کے باوجود
    خیبر پختونخواہ والے بجلی سے محروم ہیں تربیلا ڈیم ہونے کے باوجود کیوں کہ مین سوِ چ لاہور میں لگا ہے ہاہاہا

    مرکز کی اجارا داری ختم ہوگی تو پھر یہی صوبہ سندھ بھی ہمارے لئے نعمتِ خدا وندی ہے
     
  25. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    جنرل راحیل شریف پاکستانی حدود میں ڈرون حملہ پر سیاسی جماعتوں کی کانفرنس طلب کریں ۔ الطاف حسین
    کانفرنس میں قومی اتفاق رائے قائم کیا جائے ، جذباتیت کے بجائے غیرت و حمیت پر مبنی فیصلے کیے جائیں
    کرپشن ملک کی سب سے بڑی بیماری ہے لیکن اس بیماری کاعلاج کون کرے گا ؟
    جو لوگ کرپشن میں ملوث ہیں ان کااحتساب ہونا چاہیے لیکن سب سے بڑاسوال یہ ہے کہ احتساب کون کرے گا ؟
    عدلیہ بحیثیت ادارہ بہت ہی قابل احترام ہوتا ہے لیکن ہمارے ملک میں بدقسمتی سے عدلیہ بھی کرپشن سے محفوظ نہیں ہے
    جس طرح اوپر کی منزل تک پہنچنے کیلئے سیڑھی یا لفٹ کی ضرورت ہوتی ہے اسی طرح لوکل گورنمنٹ سسٹم کے بغیر کوئی بھی ملک ترقی کی منزلیں طے نہیں کرسکتا
    پاکستان میں لوکل گورنمنٹ سسٹم کو پنپنے نہیں دیا جاتا ، ملک کا سب سے بڑا شہر کراچی آج بھی بلدیاتی نظام سے محروم ہے
    پاکستان میں نئے صوبوں کا قیام اتنا ہی ضروری ہے جتنا کسی جاں بلب مریض کیلئے وینٹی لیٹر ضروری ہے
    بہتر نظام حکومت کیلئے انتظامی بنیادوں پر نئے صوبے بنائیں جائیں اور انتظامی بنیاد پر سندھ میں ہمارا بھی صوبہ بنایا جائے
    تمام تر مصائب و مشکلات کے باوجود فرسودہ جاگیردارانہ نظام کے خلاف ایم کیوایم کی پرامن جدوجہد جاری ر ہے گی
    ہم کسی سے لڑنا نہیں چاہتے بلکہ امن اور دوستی چاہتے ہیں ، ہم بات چیت کے ذریعے مسئلے کا حل چاہتے ہیں
    نائن زیرو پر رابطہ کمیٹی ، ارکان پارلیمنٹ اور تنظیمی شعبہ جات کے ارکان سے خطاب
     
  26. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    ہم طالبان کوختم کرنے کیلئے امریکہ سے فوجی امداد لیتے ہیں لیکن دوسری طرف طالبان کو پناہ دیتے ہیں ۔ الطاف حسین
    ملا اختر منصور ، اسامہ بن لادن ، خالد شیخ محمد اور القاعدہ اور طالبان کے دیگر بڑے بڑے لوگوں کوپاکستان میں مارا گیا یا پکڑا گیا
    جب امریکہ پاکستان کا یہ دہراعمل دیکھے گا تو کیا وہ دیکھ کرخوش ہوگا ؟ کیا وہ خود کارروائی نہیں کرے گا ؟
    ہمارے بزرگوں نے کوٹہ لینے کیلئے پاکستان نہیں بنایا تھا ، ہم کوٹہ سسٹم کو کسی بھی قیمت پر قبول نہیں کریں گے
    ہمیں کوٹہ سسٹم ، کرپشن ، جاگیردارانہ نظام ، مذہبی انتہاء پسندی ، طالبان ، القاعدہ ، داعش اور فرقہ پرست تنظیموں سے پاک پاکستان چاہیے ،

    ملک میں انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کا قیام ناگزیر ہے ، اس مقصد کے حصول کیلئے کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کریں گے
    ہمارے صوبے میں کسی بھی مذہب ، عقیدے کے ماننے والے یا کسی بھی قومیت کے لوگوں کا وہی حق ہوگا جواردو بولنے والوں کا ہوگا
    صوبہ سندھ میں دس سال کیلئے کوٹہ سسٹم نافذ کیا گیا تھا جو 60 برس گزر جانے کے باوجود آج بھی نافذ ہے
    لاکھوں افغان ، ازبک ، تاجک اور نجانے کس کس ملک کے باشندوں کو پاکستان میں لاکر بسا دیا گیا
    45 سالوں سے بنگلہ دیش میں ریڈ کراس کے کیمپوں میں کسمپرسی کی زندگی گزار نے والے پاکستانیوں کو وطن نہیں لایا جاتا
    سانحہ پکا قلعہ کے شہداء آج بھی انصاف کے منتظر ہیں ، اللہ تعالیٰ نے موقع دیا تو قاتلوں سے قرآن وسنت کی روشنی میں قصاص لیں گے
    نوجوان نسل سانحہ پکا قلعہ اور دیگر سانحات کی تفصیلات سے آگاہی کیلئے اپنے بزرگوں سے دریافت کریں اور کتابچوں کا مطالعہ کریں
    ایم کیوایم کے ذمہ داران تجارتی و کاروباری شخصیات سے رابطہ کرکے سانحہ پکا قلعہ کے شہداء کی یادگار کی تعمیر کرائیں
    سانحہ پکا قلعہ کے شہداء کی 16 ویں برسی پر کراچی ، حیدرآباد ، میرپورخاص ، سکھر ،نواب شاہ ، سانگھڑ اور ٹنڈوالہیار میں اجتماعات سے خطاب

     
  27. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    چھاپے گرفتاریوں کے خلاف کراچی میں رینجرز کے ہیڈکوارٹر کے سامنے پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا، الطاف حسین
    احتجاجی مظاہرے میں سندھ کے غریب سندھی ، بلوچ ، پختون ، پنجابی ، سرائیکی، ہزاروال اور اردو بولنے والے شریک ہوں
    آزادی کے بعد جاگیرداروں کو جاگیریں مل گئیں لیکن غریب سندھیوں کو عزت و وقار نصیب نہیں ہوا
    نام نہاد قوم پرستوں نے " سندھ کارڈ " کو بیچ کر شوگر ملیں بنالیں لیکن غریب سندھیوں کو عزت کی زندگی نہ دلاسکے
    کسی لیڈرکی تقریر یا اظہار رائے پر پابندی عائد کرنا آمرانہ معاشروں میں عام روایت ہے
    ایسا کہیں نہیں ہوتا کہ اس رہنما کی تقریر سننے ، تقریر کے کسی جملے پر ہنسنے اور تالیاں بجانے والوں پر بھی سہولت کاری کے مقدمات درج کردیئے جائیں
    بہتر طرز حکمرانی اورعوام کی فلاح وبہبود کیلئے پاکستان میں مزید صوبوں کے قیام کامطالبہ آئینی ہے
    بعض عناصر یہ گمراہ کن پروپیگنڈہ کر رہے ہیں کہ الطاف حسین ، سندھ دھرتی کو تقسیم کرنا چاہتا ہے
    ہم سندھ دھرتی کو تقسیم نہیں کررہے بلکہ غریب باسیوں کو جاگیرداروں کے مظالم سے نجات دلانا چاہتے ہیں
    سندھ دھرتی ایک ماں ہوگی اور اس کے دونوں بیٹوں میں سے ایک کا نام سندھ ون اوردوسرے کا نام سندھ ٹو ہوگا
    سندھ ون صوبہ تمام قومیتوں کے مظلوم عوام اور سندھ ٹو صوبہ جاگیرداروں اور وڈیروں کا ہوگا
    سندھ ون صوبہ میں ونی ، قرآن مجید سے شادی ، کاروکاری اور غیرت کے نام پر قتل جیسی فرسودہ رسم ورواج کا خاتمہ ہوگا
    ایم کیوایم کوختم کرنے کا خواب دیکھنے والے خود ختم ہوگئے لیکن الحمدللہ ایم کیوایم آج بھی قائم و دائم ہے
    کارکنان کی گرفتاریوں اور انہیں لاپتہ کیے جانے کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنے کے شراکاء سے ٹیلی فونک خطاب
     
  28. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    چھاپے گرفتاریوں کے خلاف کراچی میں رینجرز کے ہیڈکوارٹر کے سامنے پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا، الطاف حسین

    بھائی یہ ڈرامے بازی کیوں؟؟؟؟
    مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچنے دیجیے نا؟؟؟؟
     
    فیصل سادات نے اسے پسند کیا ہے۔
  29. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    جنرل راحیل شریف ، ماورائے عدالت قتل کے ذمہ داروں پر مقدمہ چلا کر سزا دلائیں تو ہم ساری زندگی انہیں سیلوٹ کرتے رہیں گے ۔ الطاف حسین
    جس جس کی کمان میں لوگ غائب کیے گئے یا قتل کیے گئے ہیں انہیں فوج سے نکالا جائے اور ان سب کا کورٹ مارشل کیا جائے
    سرکاری ایجنسیوں کے لوگ کھلم کھلا ایم کیوایم کے رہنماؤں ، منتخب نمائندوں اورذمہ داروں کوفون کرکے کہہ رہے ہیں کہ ضمیرفروش کے بنگلے پر آجاؤ ،تمہاری شیٹ بالکل کلین ہوجائے گی ، یہ سلسلہ چھوڑیں ، ہم سے ہاتھ ملائیں ، ہمیں ساتھ ملائیں گے تواس سے ملک کا بھی فائدہ ہوگا
    مہاجروں کو دشمن نہ سمجھیں ، ان سے ہاتھ ملائیں ، سامنے بیٹھ کربات کریں اور بتائیں کہ کیا شکایت ہے لیکن ہمارے گھرمیں ڈاکے نہ ڈالیں
    پیپلزپارٹی کی حکومت سندھ ، وزیراعلیٰ قائم علی شاہ ، پیپلزپارٹی کے سربراہ آصف زرداری اوربلاول ہمارے بلدیاتی نمائندوں کے ساتھ تعاون کریں ، انہیں ان کا حق دیں توہم بھی کڑے وقتوں میں ان کا ساتھ دیں گے
    آج اے پی ایم ایس او کے نئے جنم کا دن ہے ، کارکنان نئے جذبے کے ساتھ تحریک کیلئے ہرطرح کی قربانیاں دینے کیلئے تیار ہیں
    اے پی ایم ایس او نے اپنی مدر آرگنائزیشن ایم کیوایم کو جنم دیا ، انشااللہ اے پی ایم ایس او علیحدہ صوبے کو بھی جنم دے گی
    تمام حق پرست پنجابیوں ، پختونوں ، بلوچوں ، سندھیوں ، سرائیکیوں ، ہزارے وال ، تمام قومیتوں کودل سے اپنا بھائی سمجھتا ہوں ، وہ بھی مہاجروں کو اپنا بھائی سمجھیں
    اے پی ایم ایس او کے 38 ویں یوم تاسیس کے موقع پر لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں اجتماع سے ٹیلی فونک خطاب

    ۔
    ۔
    ۔ ۔ ۔
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
     
    عبدالمطلب نے اسے پسند کیا ہے۔
  30. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    امجد صابری شہید کی شناخت پاکستان تھی ، انکی شہادت پاکستان کا نا قابل تلافی نقصان ہے ۔ الطاف حسین
    امجد صابری کی شہادت سے پیدا ہونے والا خلا شائد کبھی پر نہ ہوسکے۔ قاتل نہ صرف فن کے دشمن تھے بلکہ دین اسلام کے بھی دشمن تھے
    مہاجر دشمن قوتوں نے امجد صابری کا قتل کرکے صرف مہاجر قوم کونقصان نہیں پہنچایا پاکستان کونقصان پہنچایا ہے
    یا اللہ جس نے امجد صابری کے قتل کا منصوبہ بنایا ، جس جگہ بنا ، جن لوگوں نے مل کے بنایا ، جنہوں نے اس پرعمل کیا ان سب پر اپنا عذاب نازل فرما
    مہاجر دشمن قوتوں نے پاکستان کے ہیرے کو پاکستان سے جدا کر دیا ، پاکستان کی خوبصورتی کو تباہ کر دیا
    قاتل لوگوں سے توچھپ سکتے ہیں اللہ تعالیٰ سے نہیں چھپ سکتے ۔ یہ ایسا صدمہ ہے کہ دل کوچاہے کتنی ہی تسلی دیں لیکن یہ غم کم نہیں ہوسکتا
    تمام محب وطن لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ امجدصابری شہید کیلئے قرآن خوان وفاتحہ خوانی کریں اور ان کی مغفرت کی دعائیں کریں
    عوام بازؤوں پر سیاہ پٹیاں باندھیں اور شہروں ، دکانوں پر سیاہ جھنڈے لہرائیں اورثابت کردیں کہ آپ سب امجد صابری شہید کے گھر والوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں
    دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ امجد صابری شہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ۔ میں امجد صابری شہید کے گھر کے ایک ایک فرد سے اور چاہنے والوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں ، اللہ تعالیٰ انہیں صبردے اور ہم سب کوبھی صبر دے
    امجد صابری شہید کے لئے اعلی سے اعلی یادگار بنائی جائے گی ، ان کی شہادت کے دن کو قومی سوگ کے طور پر منایا جائے گا
    ہر سال فاتحہ خوانی اور محفل سماع کا انعقاد کرکے ان کی روح کو ثواب پہنچایا جائے گا ،
    نائن زیرو پر رابطہ کمیٹی اورشعبہ جات کے ارکان سے گفتگو
     
موضوع کا سٹیٹس:
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

اس صفحے کو مشتہر کریں