1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

الزرقاوی

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از سموکر, ‏11 جون 2006۔

  1. سموکر
    آف لائن

    سموکر ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    859
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    میں نے حال ہی میں عراق میں مارے جانے والےالقاعدہ کے شدت پسند رہنما ابو مصعب الزرقاوی کی موت پر مائیکل برگ کا تبصرہ دیکھا۔ کہا جاتا ہے مائیکل کے جوان سال بیٹے نک برگ کو سال دو ہزار چار میں الزرقاوی نے خود اپنے ہاتھوں سے بے دردی سے ذبح کیا تھا۔

    مائیکل برگ نے جمعرات کو امریکی پریس میں زرقاوی کی موت پر اپنے تبصرے میں کہا ’انتقام کے پر تشدد چکر نے مزید انتقام کو جنم دیا ہے۔ کسی بھی انسانی زندگی کا زیاں ہم سب کا زیاں ہے اور الزرقاوی کی موت کی صورت میں وہ زیاں دوگنا ہے، اس لیے کہ وہ ایک سیاسی شخصیت تھی اور اس کی موت سے انتقام کی ایک اور لہر بھڑک اٹھے گی۔ انتقام جس میں الزرقاوی نے حصہ لیا اور جس انتقام میں جارج بش حصہ لے رہا ہے۔ انتقام جس کی جڑیں ماقبل تاریخ کے زمانوں میں جاتی ہیں اورانتقام نے کبھی کوئی مسئلہ حل نہیں کیا‘۔

    ایک سوال کہ کیا اب صورت حال کا خاتمہ ہوجائےگا؟ اس کے جواب میں اس نے کہا کہ ’ہر والدین جو اپنا بچہ کھوتے ہیں ان کےلیئے بچے کے وجود کا کبھی خاتمہ نہیں ہوتا۔ میں اپنی موت کے دن بھی اپنے بیٹے کے بارے میں سوچ رہا ہوں گا‘۔

    مائيکل برگ اب ڈیلاویر ریاست سے ریپبلیکن پارٹی کے رکن کے مدمقابل گرین پارٹی کی طرف سے امریکی کانگریس کا انتخاب لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا ’جارج بش زرقاوی سے بہت بڑا دہشت گرد ہے۔ الزرقاوی سے تو دو سو قتل منسوب ہوں گے جبکہ جارج بش ڈیڑہ لاکھ لوگوں کے قتل کے ذمہ دار ہیں۔ وہ ہر بارہ منٹ کے بعد مزید ایک قتل کے مرتکب ہوتے ہیں‘۔
     
  2. پٹھان
    آف لائن

    پٹھان ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    514
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    اس میں کوئی شک نہیں
     

اس صفحے کو مشتہر کریں