1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

افغان لیگ سپنر راشدخان ورلڈ کپ کے مہنگے ترین باؤلر

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏20 جون 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    افغان لیگ سپنر راشدخان ورلڈ کپ کے مہنگے ترین باؤلر
    [​IMG]
    ۔9۔اوورزمیں 110رنز دینے اورمیچ میں 11چھکے کھانے کے ریکارڈبناڈالے
    مانچسٹر(سپورٹس ڈیسک)افغانستان کے لیگ سپنر راشد خان کی انگلش بیٹسمینوں ہاتھوں بری طرح درگت بنی جنہوں نے اپنے 9 اوورز میں 110 رنز دے ڈالے جو ورلڈ کپ میں کسی باؤلر کی سب سے مہنگی باؤلنگ کا ریکارڈ بھی بن گیا۔اس سے قبل کیوی میڈیم پیسر مارٹن سنیڈن نے عالمی کپ 1983 میں انگلینڈ کیخلاف 12 اوورز میں 105 رنز دیئے تھے ۔آسٹریلیا کے مک لوئیس ون ڈے میچوں میں سب سے مہنگے باؤلر ہیں جنہوں نے وانڈررز پر کھیلے گئے پروٹیز کیخلاف مشہور ون ڈے میں 113 رنز دیئے تھے ۔ افغان لیگ سپنر راشد خان کیخلاف اس میچ میں دس اوورز کے دوران گیارہ چھکے لگائے گئے جو ون ڈے کرکٹ میں نیا ریکارڈ اور 1999 کے بعد کسی انٹرنیشنل میچ میں ایک باؤلر کیخلاف چھکوں کی سب سے بڑی تعداد بھی ہے ۔آئن مورگن نے راشد خان کیخلاف 7چھکے لگا کر ایک باؤلر کیخلاف اننگز میں زیادہ چھکوں کا نیا ریکارڈ بھی بنایا جو اس ورلڈ کپ میں 22 چھکے لگا چکے ہیں۔حیران کن طور پر انگلینڈ نے عالمی کپ 2007 میں نو میچوں میں 22 چھکے لگائے تھے جو ایک ایونٹ میں اس کی جانب سے سب سے بڑی تعداد تھی۔ورلڈ کپ کے 72 میچوں میں 130 چھکے لگانے والی انگلش ٹیم ابھی تک رواں میگا ایونٹ میں 5میچوں میں 47 چھکے لگا چکی ہے ۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں