1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

افغان سکیورٹی فورسز کی سرحد پرفائرنگ،پاک فوج کے6جوانوں سمیت 11 زخمی

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏30 اکتوبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    افغان سکیورٹی فورسز کی سرحد پرفائرنگ،پاک فوج کے6جوانوں سمیت 11 زخمی
    upload_2019-10-30_4-30-6.jpeg
    پاکستان اور افغانستان کی سکیورٹی فورسز کے درمیان پاک افغان بارڈر پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔ فائرنگ کی زد میں آ کر پاک فوج کے 6 جوان، خاتون سمیت 5 شہری بھی زخمی ہوئے۔
    پاک فوج کے شبعہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور کے مطابق افغان فورسز نے افغانستان کے ضلع ناری سے بھاری مشین گنز سے فائرنگ کی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق افغان فورسز نے مارٹر گولوں کا بھی استعمال کیا۔ افغان فورسز کی طرف شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔ افغان فورسز کی فائرنگ سے چترال کے گاؤں اروند میں فائرنگ سے پاک فوج کے 5 اہلکار زخمی ہوئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈی جی کے مطابق زخمیوں میں ایک خاتون سمیت 5 شہری بھی زخمی ہوئے، فائرنگ کے جواب میں پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب سے افغان پوسٹوں کندکی اور دلبر کو نشانہ بنایا گیا،دھرتی ماں کے رکھوالوں کی جوابی کارروائی سے افغان پوسٹوں کو شدید نقصان پہنچا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کے مطابق دونوں جانب سے عسکری حکام کے روابط کے فائرنگ کا سلسلہ روک دیا گیا۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں