1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

افطاری بقلم زنیرہ عقیل

'آپ کے مضامین' میں موضوعات آغاز کردہ از زنیرہ عقیل, ‏22 مئی 2018۔

  1. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    مغرب میں ابھی آدھا گھنٹہ تھا بارش کی وجہ سے موسم ٹھنڈا ہونے کی وجہ بھوک پیاس کا احساس زیادہ نہیں تھا
    افطاری کے لیے پھوپھی نے فون کر کے بلایا تھا
    پندرہ منٹ پیدل کا راستہ ہے اس لیے اسپتال سے نکل کر آہستہ آہستہ چلتی ہوئی جب گلی کے کونے میں پہنچی تو سوچا کہ خالی ہاتھ جانا ٹھیک نہیں کچھ لیتی جاؤں یہ سوچ کر افطاری کا کچھ سامان خرید ا جس میں ٹائم لگ گیا اور اب مجھے جلدی ہونے لگی.
    جیسے ہی پھوپھی کے گھر کے قریب پہنچی تو گلی میں کھیلتے ہوئے دو بچوں پر نظر پڑی.
    اذان کا وقت ہو رہا تھا بس 2 منٹ ہی باقی تھے میں نے ان بچوں سے کہا افطاری کا وقت ہے تم لوگ گھر کیوں نہیں جاتے
    ابھی اذان ہوجائےگی.
    ان میں سے ایک بچہ تقریباْ دس یا بارہ سال کا تھا اور دوسرا تیرا سال کا ہوگا بڑی معصومیت سے مجھ سے کہنے لگا کہ ہمارے گھر میں افطاری نہیں ہے
    ماں نے کہا کہ باہر کھیلو.
    میرا دل کٹ سا گیا اور تجسس میں مزید چند سوالات پوچھے
    بچے نے بتایا کہ والد صاحب بہت بیمار ہیں
    امی کو ابو نے باہر جانے سے منع کیا ہے کہ کسی سے کچھ مانگنے کی ضرورت نہیں.
    اس لیے ہم نے دو دن سے کچھ نہیں کھایا. بس ایک ایک کپ دودھ پیا ہے وہ بھی دکان والے سے ادھار میں ابو کے لیے لائے تھے امی نے پانی ملا کر ہمارا بھی حصہ نکال لیا.
    بچے بہت ذہین اور سمجھدار تھے.
    میں نے وہ سامان انکو دینے کی کوشش کی جو افطاری کے لیے خریدی تھی
    لیکن منع کردیا بچوں نے کہنے لگے ابو مارینگے
    کیوں کہ ابو نے منع کیا ہے کہ مجھے موت قبول ہے شرمندگی نہیں
    یہ سن کر مجھے بہت افسوس ہوا
    میں نے ان سے کہا کہ ٹھیک ہے آپ کا گھر کونسا ہے
    انہوں نے اشارے سے بتا دیا
    میں انکے دروازے پر گئی اور انکا دروازہ کھٹکھٹا کر وہ سامان انکے دروازے پر رکھ دیا
    اور خود تیز قدموں سے نکل گئی
    دور سے مڑ کر دیکھا کہ خاتون نے دروازے سے باہر جھانکا کسی کو قریب نہ پا کر سامان اٹھا کر اندر گئی
    بعد میں دیکھا کہ بچے گھر کی طرف دوڑتے گئے کیوں کہ انہوں نے بھی وہ منظر دیکھ لیا تھا.
    یہ کہانی نہیں ایک حقیقت ہے
    لکھنے کا مقصد صرف یہ ہے کہ ہمیں اپنے آس پاس ایسے ضرورت مندوں پر نظر رکھنی چاہیے
    ورنہ ہماری یہ عبادات کس کام کی جو ہمیں انسانیت کا درس نہ دے.

    بقلم زنیرہ عقیل
     
  2. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوبصورت تحریر بہت تلخ سچائی
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    جی محترم یہ ایک تلخ حقیقت ہے
     
  4. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب۔
    اللہ تعالی مزید کی توفیق دے۔
    دنیا میں ہمیشہ ان کو یاد کیا جاتا ہے جو فیض دینے والے ہوں۔
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    آمین
     
  6. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    امید ہے ایک دن بڑا نام ہوگا۔
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ محترم
     
    غوری نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    انسان کی نیکیاں کبھی ضا‏ئ‏ع نہیں جاتیں۔
    اللہ تعالی انھیں محفوظ رکھتے ہیں۔
    دعا یہی کرنا چاہیے کہ ایسی نیکیاں جس قدر اکٹھی ہوسکیں بہترہے۔
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    درست فرمایا آپ نے
    بہت بہت شکریہ
     
  10. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ خیر
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    و اِیاکَ
     
    غوری نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    ابھی تھوڑی دیر پہلے میں گھر کے نیچے تھا کہ ایک وکیل صاحب اپنے بچوں کو موٹر بائیک پر بیٹھا کر اسکول سے گھر لے جارہے تھے کہ ایک بچے کا پاؤں پہيے میں آگیا۔
    بچہ تڑپ کی شدت سے چلایا اور میں بائک کی طرف لپکا۔ شکر ہے بائیک بہت آہستہ تھی اور بچے کا پیر زخمی ہونے سے بچ گیا مگر موچ کی تکلیف سے بچہ کراہ رہا تھا۔
    میں نے بچے کو گود میں اٹھایا اور قریب بنچ پر بٹھایا اور پانی منگوا کر دیا۔

    اس دوران میں نے بچے کے جوتے اتارے اور دیکھا تو کوئی زخم نہیں تھا۔ تاہم گرم گرم چوٹ کی وجہ سے بچہ ابھی بھی خوف زدہ تھا۔ میں نے جیب سے سو روپے کا نوٹ بچے کی جیب میں ڈالا ۔ اور بچے کے باپ کو اسپتال لے جانے کا کہا۔ اس دوران بچہ نارمل ہوگیا اور پھر جب چلایا تو چلنے بھی لگا۔ بچے واقعی معصوم ہوتے ہیں۔ ذرا سی پیار کی بات پہ خوش ہوجاتے ہیں۔
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    میرے بھی پیر میں موچ آئی ہے


    سو روپے کہاں ہیں؟
     
    آصف احمد بھٹی نے اسے پسند کیا ہے۔
  14. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ تعالی آپ کو ہر مشکل سے محفوظ رکھے۔

    اپنا خیال رکھیں۔ اور خوش رہیں۔

    upload_2019-5-4_20-13-54.jpeg
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  15. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ

    لیکن یہ تو ہزار ہیں کھلے کروالیں کہیں سے
     
  16. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏28 نومبر 2017
    پیغامات:
    7,190
    موصول پسندیدگیاں:
    2,273
    ملک کا جھنڈا:
    ایک ٹانگ کے سو دوسری ٹانگ کے سو ، دو ہاتھوں کے دو سو گردن کی ہڈی کے سو ، دو پسلیوں کے تین سو اور چار دانتوں کے پچاس کے حساب سے دو سو ، لیجئے جناب ہزار کا نوٹ پورا ہوگیا ۔ ۔ ۔ مگر کسی اچھے سے ٹرک کا اہتمام کیجئے گا موٹر سائیکل سے کام نہیں چلے گا
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  17. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    یہ کیا تھا؟
     

اس صفحے کو مشتہر کریں