1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اعلیٰ کارکردگی کے 12 بہترین اصول ....برائن ٹریسی

'میڈیکل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏7 جنوری 2021۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    اعلیٰ کارکردگی کے 12 بہترین اصول ....برائن ٹریسی

    اعلیٰ کارکردگی کے حصول کے لیے یہاں12 بہترین اصول بیان کیے جا رہے ہیں جن کی روزانہ مشق کرنے سے آپ اپنی شخصیت کو بہتر بنا کر اپنی خواہشات کے مطابق نتائج حاصل کر سکتے ہیں۔
    اصول نمبر 1:وقت کو ترتیب دینے سے آپ کا کام بہتر اور معیاری ہوجاتا ہے۔ ذات کی پہچان علم کے ذریعے حاصل ہوتی ہے۔ وقت کو بہتر انداز میں ترتیب دینے سے آپ کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے، آپ اپنے کام کو اہمیت دیتے ہیں اور بہتر نتائج کے حصول کے لیے دل و جان سے محنت کرتے ہیں۔
    اصول نمبر 2: کام کے معیار کے مطابق صلہ ملے گا۔ جتنی محنت کریں گے اتنا ہی پائیں گے۔ جتنا بونا اتنا کاٹنا کے اصول کے مطابق جب آپ وقت کو ترتیب دے کر زیادہ اور بہتر بوئیں گے تو بلاشک و شبہ آپ زیادہ اور بہتر کاٹیں گے۔ اگر آپ کام کے معیار اور مقدار کو بڑھانا چاہتے ہیں تو آپ کو وہ پیمانہ تلاش کرنا ہوگا جس سے کام کی قدر بڑھ جائے۔
    اصول نمبر 3:وقت کو بہتر انداز میں ترتیب دینے کے لیے خود کو ایک فیکٹری کی حیثیت سے دیکھیں۔ ایک فیکٹری میں تین پیداواری یونٹ ہوتے ہیں، پہلے یونٹ میں خام مال،وقت، پیسہ، محنت اور ذرائع ہوتے ہیں یہی وہ اہم چیزیں ہیں جن سے مصنوعات تیار کی جاتی ہیں۔ دوسرے یونٹ میں پیداواری سرگرمیاں انجام دی جاتی ہیں۔ اس یونٹ میں ہر فرد کی صلاحیت اور کارکردگی مصنوعات کے معیار کا تعین کرتی ہے۔تیسرے یونٹ میں فیکٹری میں تیار کی گئی مصنوعات کے نتائج برآمد ہوتے ہیں۔ مصنوعات کا معیار اور مقدار فیکٹری کی قدرو قیمت کا تعین کرتے ہیں۔ مؤثر اور کامیاب لوگوں اور ناکام لوگوں میں یہ فرق ہوتا ہے کہ کامیاب لوگ ہمیشہ مصنوعات کے نتائج پر توجہ مرکوز رکھتے ہیں جبکہ ناکام اور درمیانے درجے کے لوگ خام مال اور دوسری چھوٹی چھوٹی چیزوں پر اپنی توجہ مرکوز رکھتے ہیں۔ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے لوگ کام کی تکمیل پر نظر رکھتے ہیں جبکہ درمیانی یا اس سے کم کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے لوگ عام سرگرمیوں پر نظر رکھتے ہیں۔بہتر وقت کو ترتیب دینے کے لیے ضروری ہے کہ آپ مسلسل خود سے پوچھیں مجھ سے کیسے نتائج کی توقع رکھی جاتی ہے؟
    اصول نمبر 4: اگر آپ وقت کو بہتر انداز میں استعمال کرتے ہیں تو یقینا بہتر نتائج ملیں گے اس کے برعکس وقت کو بہتر طرز پر استعمال نہ کرنے سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
    اصول نمبر 5: آج دنیا میں سب سے بڑا مسئلہ وقت کی کمیابی ہے۔ لوگوں کے پاس بہت زیادہ دولت تو موجود ہے لیکن ان سے لطف اندوز ہونے کے لیے وقت نہیں ہے۔ اگر ایک دفعہ وقت گزر جائے تو اسے واپس نہیں لایا جاسکتا۔
    اصول نمبر 6:وقت کو ترتیب دینے کا فن ہمیشہ غور و فکر، تدبیر، خود اعتماد ی اور خودی کو منظم کرنے سے پیدا ہوتا ہے۔ لیڈر بننے کے لیے ان صلاحیتوں کا ہونا ضروری ہے۔ وقت کو ترتیب دینا ہی آپ کو اس قابل بناتا ہے کہ آپ مطلوبہ اہداف کو پاسکیں اور اپنی کمپنی میں نمایاں مقام حاصل کر سکیں۔
    اصول نمبر 7:وقت کی ترتیب آپ کو بہتر نتائج دینے پر زور دیتی ہے۔ کامیاب لوگوں کی بنیادی خوبی نتائج دینا ہوتی ہے۔ جب آپ اپنی صلاحیتوں کا ارتکاز نتائج کے حصول کے لیے وقف کر دیتے ہیں اور مکمل جانفشانی سے کام کرتے ہیں تو کامیابی کے امکانات سو فیصد بڑھ جاتے ہیں۔
    اصول نمبر 8:وقت کی ترتیب چستی سے محنت کی ترغیب دیتی ہے ناکام لوگ دراصل کامیاب لوگوں کی نسبت زیادہ محنت کرتے ہیں لیکن وقت کو ترتیب نہ دینے کی وجہ سے وہ نتائج کم دے پاتے ہیں۔
    اصول نمبر 9:وقت کی بہتر ترتیب طاقت، جوش ولولہ اور مثبت ذہنی رویے کا باعث بنتی ہے۔ جب آپ زیادہ نتائج دیں گے تو آپ اپنے بارے میں زیادہ مثبت محسوس کریں گے اور بڑی مقدار میں کام کی تکمیل کرنے سے اضافی قوت پیدا ہوگی جو اس سے بھی بہتر نتائج دینے پر اکسائے گی اور آپ زیادہ جوش اور ولولے سے کام کرینگے۔
    اصول نمبر 10:وقت کو ترتیب دینے کا اصول کردار کی تعمیر کرتا ہے اور آپ کو اعتماد اور یقین محکم کی قوت عطا کرتا ہے جس سے آپ جو چاہیں ، حاصل کر سکتے ہیں۔
    اصول نمبر 11:جتنی زیادہ آپ کامیابیاں حاصل کرتے ہیں اتنا ہی بہتر آپ اپنے بارے میں محسوس کرتے ہیں۔ اور زیادہ کامیابی حاصل کرنے کیلئے آپ دل و جان سے محنت کرتے ہیں۔
    اصول نمبر 12:اب ایک ایک منٹ آپ کے تمام وقت پر مشتمل ہوگا اگر آپ ایک منٹ کو ترتیب دیں گے تو گھنٹے اور دن خود بخود ان میں شامل ہو جائیں گے۔ جتنی زیادہ سختی سے آپ اپنے وقت کو ترتیب دینگے اتنی ہی اعلیٰ کامیابی اور عظیم تر زندگی آپ کا مقدر ہوگی۔


     

اس صفحے کو مشتہر کریں