1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اصلاح طلب پہلا نعتیہ کلام ۔۔۔۔۔ بقلم زنیرہ "گُل"

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از زنیرہ عقیل, ‏29 دسمبر 2017۔

  1. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    یا الہی مجھے کعبہ دکھا دے
    رسول اللہ کا روضہ دکھا دے
    کر لوں اک روز قرینے کا سفر
    لکھ دے قسمت میں مدینے کا سفر
    آب زم زم سے میری پیاس بجھا دے
    سبز گنبد کا بھی جلوہ دکھا دے
    میوے کھائے ہیں جہاں بھر کےمگر
    کرم کر دے مجھے عجوہ کھلا دے
    میرے سینے کو کشادہ کر کے
    میرے اعمال سفینہ کر کے
    سچے موتی رُخِ "گُل" پر سجا دے
    میرے مولا مجھے روضہ دکھا دے

    زنیرہ عقیل"گُل"

     
    نعیم، پاکستانی55 اور ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ کریم آپ کو اپنے گھر اور سرکار صلٰی اللہ علیہ وسلم کے در کی حاضر ی بار بار نصیب کرے
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    آمین ثم آمین جذاک اللہ خیرا بھائی میری طرف سے یہی دعا آپ کے لیے بھی ہے
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. ارشد چوہدری
    آف لائن

    ارشد چوہدری ممبر

    شمولیت:
    ‏23 دسمبر 2017
    پیغامات:
    350
    موصول پسندیدگیاں:
    399
    ملک کا جھنڈا:
    شاید آپ نے اپنے اشعار کی تقطیع نہیں کی ۔خیال بہت اچھا ہے مگر وزن پورا نہیں ہے عروض۔کام پہ جا کر اپنے اشعار کی تقطیع کریں
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    مجھے اس کا علم نہیں ہے آپ ہی مدد فرما کر شکریہ کا موقع دیں
     
    نعیم اور ھارون رشید .نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. ارشد چوہدری
    آف لائن

    ارشد چوہدری ممبر

    شمولیت:
    ‏23 دسمبر 2017
    پیغامات:
    350
    موصول پسندیدگیاں:
    399
    ملک کا جھنڈا:
    ایک ویب سائڈ ہے عروض۔کام--اے آر یو یو زی۔کام اس ویب سائڈ پر جائیں ۔آپ کو شاعری سیکھنے کے پورے اسباق اور خود کار سسٹم مل جائے گا آپ اپنا کوئی بھی شعر یا پوری نظم وہاں پر لکھیں پھر تقطیع کا بٹن دبائیں شعر کی تقطیع آ جائے گی جس سے آپ کو شعر کی تقطیع اس کی بحر اور پورے بیرو میٹرز کا پتہ چل جائے گا ۔پھر تصحیح کا بٹن دبائیں آپ کو پتہ چل جاے گا کہ کونسا لفظ فٹ نہیں ہے اُس پر سرخ نشان آ جائے گا آپ لفظ تبدیل کریں آہستہ آہستہ شعر ٹھیک ہو جائے گا۔ کوئی مشکل ہو تو آپ یہاں پر یا ای میل کے ذریعے رابطہ کر سکتی ہیں
     
  7. ارشد چوہدری
    آف لائن

    ارشد چوہدری ممبر

    شمولیت:
    ‏23 دسمبر 2017
    پیغامات:
    350
    موصول پسندیدگیاں:
    399
    ملک کا جھنڈا:
    آپ کے پہلے دو اشعار کو میں نے اس طرح لکھا ۔
    اے خدا مجھ کو تُو کعبہ دکھا دے
    اب نبی کا بھی تُو روضہ دکھا دے
    کر لوں اک روز قرینے کا سفر
    لکھ مقدّر میں مدینے کا سفر
    اب یہ تکنیکی لحاظ سے غلط نہیں ہے---ان اشعار کی بحر ہے ( رمل مسّدس مخبون محذوف) اور اس کے میٹرز ہیں ---فاعلاتن فعلاتن فعلن
     
    زنیرہ عقیل اور نعیم .نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    زنیرہ بہن جیسا کہ ارشد بھائی نے بتایا ۔ شاعری اردو ادب کی بہت اہم علمی و فنی شاخ ہے ۔ اگر آپ واقعی شغف رکھتی ہیں تو بہتر ہے کسی باقاعدہ استاد یا آن لائن استفادہ کرلیں ۔ پھر آپکو اپنے جذبات کے اظہار میں حُسنِ نظم پیدا کرنے میں آسانی ہوگی۔
    یہ لنک مطالعہ فرما لیں۔
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. ارشد چوہدری
    آف لائن

    ارشد چوہدری ممبر

    شمولیت:
    ‏23 دسمبر 2017
    پیغامات:
    350
    موصول پسندیدگیاں:
    399
    ملک کا جھنڈا:
    ایک ویب سائڈ ہے عروض ڈاٹ کام یہاں پر تصحیح کا خودکار نظام موجود ہے۔
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    محترم میں آپ کا مشکور و ممنون ہوں
    اسپتال کی مصروفیات اور وقت کی قلت کی وجہ سے دقت ہو رہی ہے
    کوشش کرینگے اگر زندگی اور حالات نے ساتھ دیا
    انشاء اللہ
    بہت بہت شکریہ جناب
     

اس صفحے کو مشتہر کریں