1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اس کو نہ چھو سکے کبھی رنج و بلا کے ہاتھ

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از راجا نعیم, ‏31 مئی 2006۔

  1. راجا نعیم
    آف لائن

    راجا نعیم ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مئی 2006
    پیغامات:
    96
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    اس کو نہ چھو سکے کبھی رنج و بلا کے

    اس کو نہ چھو سکے کبھی رنج و بلا کے ہاتھ
    <center>اٹھے ہیں‌جس کے حق میں رسولِ خدا کے ہاتھ</center>
    ان کی طرف بڑھیں گے نہ لطفِ خدا کے ہاتھ
    <center>جو پھر گئے رسول خدا سے چھڑا کے ہاتھ</center>
    پہنچے کہاں کہاں‌نہ حبیبِ خدا کے ہاتھ
    <center>کونین کا ہے نظم و عمل مصطفی کے ہاتھ</center>
    محشر میں مجھ پہ سایہ لطفِ رسول ہو
    <center>میں یہ دعا ئیں‌مانگ رہا ہوں اٹھا کے ہاتھ</center>
    عشقِ نبی میں‌ زندہِ جاوید ہوگیا
    <center>نقدِ حیات ٹوٹ نہ پائے فنا کے ہاتھ</center>
    ذکرِ حبیب نے وہ غنی کردیا مجھے
    <center>بیٹھا ہوا ہوں دونوں جہاں سے اٹھا کے ہاتھ</center>
    بے حد و بے شمار خطائیں سہی مگر
    <center>کچھ غم نہیں کہ لاج ہے اب مصطفی کے ہاتھ</center>
    طاعت ہے فرض ہم پہ خدا اور رسول کی
    <center>عزت خدا کے ہاتھ ہے یا مصطفی کے ہاتھ</center>
    وہ خوش نصیب دولتِ کونین پا گئے
    <center>جو پوچھتے تھے اپنا مقدر دکھا کے ہاتھ</center>
    میں‌ہوں گدائے کوچہ آلِ نبی نصیر
    <center>دیکھے تو مجھ کو نارِ جہنم لگا کے ہاتھ</center>
     
  2. مینار پاکستان
    آف لائن

    مینار پاکستان ممبر

    شمولیت:
    ‏4 جون 2006
    پیغامات:
    62
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    Re: اس کو نہ چھو سکے کبھی رنج و بلا

    میں‌ ہوں گدائے کوچہ آلِ نبی نصیر
    <center>دیکھے تو مجھ کو نارِ جہنم لگا کے ہاتھ</center>

    اللہ ہم سب کو ان گداؤں میں شامل کرے۔
    آمین
     
  3. ڈی این اے سحر
    آف لائن

    ڈی این اے سحر ممبر

    شمولیت:
    ‏29 مئی 2006
    پیغامات:
    191
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    بہت خوب راجہ جی !!!

    اِن کی طرف بڑھیں گے نہ لُطفِ خُدا کے ہاتھ

    جو پِھر گئے رسُولِ خُدا سے چُھڑا کے ہاتھ

    شفاعت و رحمت کا حق اطاعت و محبتِ نبی (صلعم) اور بندگئیِ الٰہی کے مُنکران کے لئے چہ معنی دارد ؟

    خوب راجہ جی بہت خوب کہا نصیر صاحب نے !
     

اس صفحے کو مشتہر کریں