1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اس نے وفا کی اور ہی رسمیں بنائی ہیں

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏25 نومبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:

    اس نے وفا کی اور ہی رسمیں بنائی ہیں
    مجھ سے بڑھا کے غیر سے نظریں ملائی ہیں

    سب دیکھتے ہیں اس کے ہی ایوان کی طرف
    جس نے مری مکان کی اینٹیں چرائی ہیں

    میں جانتی ہوں اس کی عبادت کے مرحلے
    میرے ہی ساتھ اس نے تو عیدیں منائی ہیں

    وہ صبح میرے گھر میں تھا جو شام کھو گیا
    بستر کی اب تلک نہیں شکنیں ہٹائی ہیں

    اشکوں کے بعد اپنا لہو دے کے کاٹ لیں
    سمجھی تھی میں کہ درد کی فصلیں پرائی ہیں
    ٭٭٭
    یاسمین حبیب​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں