1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اس طرح ہو رہی ہے رسولِ زمن کی بات ۔۔ سیدفاضل میسوری

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضوان, ‏9 جون 2020۔

  1. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    اس طرح ہو رہی ہے رسولِ زمن کی بات
    صحرا میں جیسے چھیڑ دے کوئی چمن کی بات

    خوشبوئے خلد روح میں تحلیل کر گئ
    یہ بات ہے ضرور حسین و حسن کی بات

    ہے قدسیوں میں عرش پہ موضوعِ گفتگو
    پہنچی کہاں کہاں نہ تری انجمن کی بات

    زیبائشِ وجود کا رنگ اڑ رہا ہے کیوں
    یہ کون کر رہا ہے ترے پیرہن کی بات

    ظلمت کشا کچھ ایسے ہیں دندانِ مصطفیٰ
    بے سود جن کے سامنے لعلِ یمن کی بات

    عنبر فشاں ہے زلف رسالت پناہ کی
    ایسے میں کیا ہو یاسمن و نسترن کی بات

    صحرا نورد ہے ترا درویش چَین سے
    کرتی ہے مضطرب اسے اپنے وطن کی بات

    مختارِ کائنات کی مدحت کے واسطے
    حدِ فنا تلک ہے رسا میرے فن کی بات

    کی عیب پوشیاں مری طبعِ کریم نے
    ہنگامِ حشر رہ گئ مجھ بد چلن کی بات

    ہے مرجعِ خلائقِ کونین ایک در
    ہر کوئی کر سکے ہے جہاں اپنے من کی بات

    رخسارِ گل پہ شرم سے سرخی مچل گئ
    اللہ رے کیسے کیجیے اس گلبدن کی بات

    آزادیاں نصیبِ غلامِ رسول ہیں
    سنتا نہیں کہیں بھی وہ دار و رسن کی بات

    فاضل میں ایک واصفِ خیر الانام ہوں
    شہرِ ادب میں ہے مرے حسنِ سخن کی بات
    ------
    سیدفاضل میسوری

     
  2. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    اس طرح ہو رہی ہے رسولِ زمن کی بات
    صحرا میں جیسے چھیڑ دے کوئی چمن کی بات
     
  3. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    خوشبوئے خلد روح میں تحلیل کر گئ
    یہ بات ہے ضرور حسین وحسن کی بات
     
  4. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    ہے قدسیوں میں عرش پہ موضوعِ گفتگو
    پہنچی کہاں کہاں نہ تری انجمن کی بات

     
  5. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    زیبائشِ وجود کا رنگ اڑ رہا ہے کیوں
    یہ کون کر رہا ہے ترے پیرہن کی بات

     
  6. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    ظلمت کشا کچھ ایسے ہیں دندانِ مصطفیٰﷺ
    بے سود جن کے سامنے لعلِ یمن کی بات

     
  7. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    عنبر فشاں ہے زلف رسالت پناہ کی
    ایسے میں کیا ہو یاسمن و نسترن کی بات

     
  8. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    مختارِ کائنات کی مدحت کے واسطے
    حدِ فنا تلک ہے رسا میرے فن کی بات

     
  9. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    ہے مرجعِ خلائقِ کونین ایک در
    ہر کوئی کر سکے ہے جہاں اپنے من کی بات

     
  10. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    آزادیاں نصیبِ غلامِ رسول ہیں
    سنتا نہیں کہیں بھی وہ دار ورسن کی بات

     
  11. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    فاضل میں ایک واصفِ خیر الانام ہوں
    شہرِ ادب میں ہے مرے حسنِ سخن کی بات

     
  12. محمد شہزاد
    آف لائن

    محمد شہزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏20 جون 2018
    پیغامات:
    1,738
    موصول پسندیدگیاں:
    3,172
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ ۔ جزاک اللہ
     
  13. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ تعالٰی آپ کو بھی جزائے خیر عطا کرے آمین
     

اس صفحے کو مشتہر کریں