1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اس خواب میں

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از زیرک, ‏8 نومبر 2017۔

  1. زیرک
    آف لائن

    زیرک ممبر

    شمولیت:
    ‏24 اکتوبر 2012
    پیغامات:
    2,041
    موصول پسندیدگیاں:
    1,017
    ملک کا جھنڈا:
    اس خواب میں

    اک خواب میں آنکھیں ملتے ہوئے
    اک آس کی چھایا ڈھلتے ہوئے
    اک خوف کے من میں پلتے ہوئے
    اب موڑ یہ کیسا آیا ہے
    سنسار پہ رنگ سا چھایا ہے
    آکاش کے رم جھم تاروں نے
    سو روپ دکھاتی بہاروں نے
    ساگر کے پلٹتے دھاروں نے
    اک بات کہی، اک مان دیا
    تن من کو انوکھا گیان دیا
    اک جوت جگائی جیون میں
    اک رنگ اتارا درپن میں
    اک خواب کھلایا ہے من میں
    اس خواب میں جینا مرنا ہے
    اب کام یہی بس کرنا ہے

    مبین مرزا
     
    پاکستانی55، زنیرہ عقیل اور نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    خوب
     
    زیرک اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    عمدہ
    ہندی الفاظ کا استعمال کچھ زیادہ ہے
     
    زیرک اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. زیرک
    آف لائن

    زیرک ممبر

    شمولیت:
    ‏24 اکتوبر 2012
    پیغامات:
    2,041
    موصول پسندیدگیاں:
    1,017
    ملک کا جھنڈا:
    ہمسائیگی کے اثرات کہہ لیں،ویسے عام فہم ہندی الفاظ استعمال ہوۓ ہیں،سنسکرت کے ہوتے تو مشکل ہوتی۔
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    ہاہاہا لشکری زبان ہونے کا فائدہ اٹھا یا جا سکتا ہے
     
    زیرک نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. زیرک
    آف لائن

    زیرک ممبر

    شمولیت:
    ‏24 اکتوبر 2012
    پیغامات:
    2,041
    موصول پسندیدگیاں:
    1,017
    ملک کا جھنڈا:
    اردو کے معنی ہی لشکر یا فوج کے ہیں، ایسے میں کیا کیا جا سکتا ہے،جیسے فوج میں ہر رنگ، زبان،علاقے کے لوگ ہوتے ہیں،ویسے ہی زبان میں بھی چلتا ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ اس میں اضافہ ہوتا رہتا ہے۔
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    اتنا بھی اضافہ نہ ہو جائے کہ اردو کی بجائے ہندی بولنے لگیں
     
  8. زیرک
    آف لائن

    زیرک ممبر

    شمولیت:
    ‏24 اکتوبر 2012
    پیغامات:
    2,041
    موصول پسندیدگیاں:
    1,017
    ملک کا جھنڈا:
    اب شاعر حضرات پہ قدغن تو نہیں لگائی جا سکتی ناں، یہ ہم پہ ہے کہ ہم اسے پسند کریں یا نہ کریں۔ جہاں تک میں نے دیکھا ہے کہ بھارت کے اردو شعرا اردو میں ہندی الفاظ اس لئے استعمال کرتے ہیں کہ نستعلیق اردو نہ جاننے والے بھی اسے بہتر طریقے سے سمجھ سکیں، دوسرا ان کی سرکار اس بات سے خوش ہو جاتی ہے کہ ہندی کو مسلمان بھی اپنا رہے ہیں۔ وجاہات جو بھی ہوں لیکن میرا ماننا ہے کہ زبان کو عام فہم بنائے بغیر اردو کی ترویج زرا مشکل ہے۔
     
  9. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    قد غن کی جرات تو میں نہیں کر سکتی البتہ اردو کی اصل حالت تبدیل ہو رہی ہے کیوں کہ ایک بچی کو اپنے والد محترم کو اسپتال میں دیکھ کر کہتے سنا ”ابو مجھے وشواس نہیں ہو رہا ”
     
    زیرک نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. زیرک
    آف لائن

    زیرک ممبر

    شمولیت:
    ‏24 اکتوبر 2012
    پیغامات:
    2,041
    موصول پسندیدگیاں:
    1,017
    ملک کا جھنڈا:
    جہاں تک میرا خیال ہے اس 'وشواس گھات' کے جرم میں شاعری سے زیادہ انڈین چینلز ملوث ہیں۔
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    آپ نے بجا فرمایا لیکن اردو کا معیار متاثر ہو رہا ہے
    کسی بھی زبان کی شکل بگاڑنا بہت آسان لیکن اسے سدھارنا بہت مشکل کام ہے
    شعراء و ادبا کا اپنا کردار ادا کرنا چاہیے
     

اس صفحے کو مشتہر کریں