1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اسے اٹھالو

'ادبی طنز و مزاح' میں موضوعات آغاز کردہ از ساتواں انسان, ‏6 فروری 2020۔

  1. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏28 نومبر 2017
    پیغامات:
    7,190
    موصول پسندیدگیاں:
    2,273
    ملک کا جھنڈا:
    یہ اپنی مرضی سے سوچتا ہے ، اسے اٹھا لو
    اٹھانے والوں سے کچھ جدا ہے ، اسے اٹھا لو
    وہ بے ادب اس سے پہلے جن کو اٹھا لیا تھا
    یہ ان کے بارے میں پوچھتا ہے ، اسے اٹھا لو
    اسے بتایا بھی تھا کہ کیا بولنا ہے ، کیا نہیں بولنا
    مگر یہ اپنی ہی بولتا ہے ، اسے اٹھا لو
    یہ پوچھتا ہے کہ امن و عامہ کا مسئلہ کیوں ہے
    یہ امن و عامہ کا مسئلہ ہے ، اسے اٹھا لو
    اسے کہا تھا جو ہم دکھائیں ، بس اتنا دیکھو
    مگر یہ مرضی سے دیکھتا ہے ، اسے اٹھا لو
    سوال کرتا ہے یہ دیوانہ ہماری حد پر
    یہ اپنی حد سے گزر گیا ہے ، اسے اٹھا لو
     

اس صفحے کو مشتہر کریں