1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اسپرین سرطان سے بچاتی ہے

'میڈیکل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏30 مئی 2007۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    نوٹ :​
    (اس تحریر کی کوئی ذمہ داری ارسال کنندہ پر ہرگز نہیں ہے)​


    اسپرین ’سرطان سے بچاتی ہے‘



    ایک تحقیق کے مطابق روزانہ اسپرین لینے سے آپ معدے کے سرطان سے بچ سکتے ہیں۔
    برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ پانچ سال تک روزانہ تیس ملی گرام اسپرین کھانے سے آپ کو کینسر کے خلاف دفاع حاصل ہو جاتا ہے۔

    عام طور پر زیادہ طویل عرصے تک اسپرین کھانے سے اس لیے منع کیا جاتا ہے کہ اس سے معدے کے سرطان کا خطرہ ہوتا ہے لیکن حالیہ تحقیق کرنے والی ٹیم کا کہنا ہے کہ جن لوگوں کو پہلے سے ہی سرطان کا خطرہ ہو ان کے لیے یہ مفید ہو سکتی ہے۔

    مذکورہ تحقیق میں ماضی میں سات ہزار پانچ سو افراد پر کی جانی والی مختلف تحقیقوں کے دوران جمع کیے جانے والے اعداد و شمار سے استفادہ کیا گیا ہے۔ تحقیق کے دوران ان افراد کا بیس سال تک مطالعہ کیا گیا جن کے نمونےانیس سو ستر اور اسی کی دھائیوں میں بڑے پیمانے پر کی جانے والی دو تحقیقوں کے دوران جمع کیے گئے تھے۔

    ٹیم کا کہنا تھا کہ اسپرین کے اثرات دیکھنے کے لیے دس برس کا طویل عرصہ درکار تھا کیونکہ اس مرض کے ابتدائی آثار ظاہر ہونے اور اس میں مبتلا ہو جانے میں اتنا عرصہ لگتا ہے۔

    ماضی میں بھی اسپرین پر کئی مرتبہ تحقیق ہو چکی ہے لیکن ایسا پہلی مرتبہ کیا گیا ہے کہ تحقیق میں شامل افراد کو دوا کی مختلف مقدار طویل عرصے تک کھلانے کے بعد اس کے اثرات کا جائزہ لیا گیا ہے۔

    تحقیق کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ ایسے شخص کے لیے سرطان ہونے کے امکانات دو سے چار گنا تک بڑھ جاتے ہیں جس کے گھرانے میں کسی دوسرے شخص کو یہ مرض ہو چکا ہو۔

    تحقیق کرنے والی ٹیم کے سربراہ پروفیسر پیٹر روتھویل کا کہنا تھا: ’ ہم اصل میں یہ کہہ رہے ہیں کہ وہ افراد جنہیں سرطان ہونے کے خطرات زیادہ ہیں، اسپرین کھانے سے ان خطرات میں کوئی ڈرامائی اضافہ نہیں گا۔‘

    انہوں نے مزید کہا ’ ایسے افراد کو معدے میں خون آنے کا خطرہ تو شاید ہو سکتا ہے لیکن ان کے جسم میں سرطان پیدا کرنے والے خلیوں کی تعداد خاطر خواہ کم ہو جائے گی۔ اسی لیے میں کہتا ہوں کہ ایسے افراد کے لیے روزانہ اسپرین کھانے میں کوئی حرج نہیں۔‘

    تحقیق پر تبصرہ کرتے ہوئے بوسٹن کے ایک ہسپتال کے ماہر ڈاکٹر اینڈریو چین نے لکھا ہے کہ اس کے نتائج متاثر کن ہیں لیکن یہ نتائج اس بات کی اجازت نہیں دیتے کہ ڈاکٹر عام لوگوں کو سرطان سے بچاؤ کے لیے اسپرین تجویز کرنا شروع کر دیں۔

    http://www.bbc.co.uk/urdu/science/story ... r_sq.shtml
     

اس صفحے کو مشتہر کریں