1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اسلام ہے عروج پہ خدمت عمر کی ہے ۔۔عثمان غنی ؔخیال فریدی

'منقبتِ اہل بیت و صحابہ رض و اولیائے کرام' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضوان, ‏28 اگست 2020۔

  1. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    اسلام ہے عروج پہ خدمت عمر کی ہے
    انصاف کیوں نہ ہو کہ عدالت عمر کی ہے

    ایسا مقام ایسی سعادت عمر کی ہے
    دیکھو نبی کے ساتھ ہی تربت عمر کی ہے

    رب سے کہا حضور نے اے ربِ ذوالجلال
    کر دے عطا کہ دین کو ضرورت عمر کی ہے

    ہوتا ہے تیری رائے پہ قرآن کا نزول
    دینِ محمدی میں یہ عزّت عمر کی ہے

    دریا بھی اسکے حکم کے آگے ہے سرنگوں
    یعنی کے پانیوں پہ حکومت عمر کی ہے

    مارا جو اُس نے زور سے دُرّہ زمین پر
    فوراً رُکا ہے زلزلہ ہیبت عمر کی ہے

    اے کاش ہم بھی ایسے ہی چاہیں حضور کو
    جیسے غنی ؔ حضور سے چاہت عمر کی ہے
    ----
    عثمان غنی ؔخیال فریدی
     
    محمد شہزاد نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. محمد شہزاد
    آف لائن

    محمد شہزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏20 جون 2018
    پیغامات:
    1,738
    موصول پسندیدگیاں:
    3,172
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ جزاک اللہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں