1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اسلام کی عملی تجربہ گاہ پاکستان اور صیہونی طاقتیں

'آپ کے مضامین' میں موضوعات آغاز کردہ از راجہ محمد عدیل بھٹی, ‏19 مئی 2015۔

  1. راجہ محمد عدیل بھٹی
    آف لائن

    راجہ محمد عدیل بھٹی ممبر

    شمولیت:
    ‏19 مئی 2015
    پیغامات:
    6
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    ملک کا جھنڈا:
    • یہ جوسوہنے دیس مملکتِ خدا داد اسلامی جمہوریہ پاکستان میں گزشتہ کئی سالوں سے ہر طرف انارکی پھیلی ہوئی ہے اور ملک کے اندر خانہ جنگی کی کیفیت اور کشمکش جاری ہے‘ کہیں قتل و غارت ہو رہی ہے تو کہیں خود کش حملے ہو رہے ہیں ‘ کہیں ڈرون حملے ہو رہے ہیں تو کہیں شدت پسندوں سے سکیورٹی فورسز نبرد آزما ہیں ‘ کہیں مسالک کے نام پر جھگڑے ہو رہے ہیں تو کہیں سیاسی بنیادوں پر تصادم ہو رہا ہے ‘ کہیں پولیس گردی ہو رہی ہے تو کہیں پولیس والے قتل ہو رہے ہیں‘ کہیں معصوم بچوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے تو کہیں غریبوں پر مظالم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں ‘ کہیں بھوک ہڑتال کی جارہی ہے تو کہیں پہیہ جام ہڑتال کر کے توڑ پھوڑ کی جا رہی ہے ‘ کہیں لاپتہ افراد کی بازیابی کی دھائی دی جا رہی ہے تو کہیں مہنگائی کیخلاف دھرنا دیا جا رہا ہے ۔ یہ سارے حالات چند طاغوتی و ابلیسی طاقتوں کے پیدا کردہ ہیں تا کہ اسلام کے نام پر حاصل کیا جانے والا یہ پیارا ملک اسلامی جمہوریہ پاکستان پوری دُنیا میں اسلام کی بدنامی‘ تنزلی و تذلیل کا سبب بنے۔
    • مگر انتہائی افسوس کے ساتھ یہ کہنا پڑتا ہے کہ اس مملکت خداداد اسلامی جمہوریہ پاکستان جسے ہمارے آباؤ اجداد نے اپنی جانوں ‘ عزتوں ‘ آبروؤں اور مال کی قربانی دے کر اور خون کی ندیوں میں نہا کر حاصل کیا تھا تا کہ یہاں مسلمان پر امن اور آپس میں باہمی بھائی چارے سے رہیں اور اسلامی تعلیمات کا بغیر کسی روک ٹوک کے آزادی سے پرچار کریں ‘ صد حیف پاکستان کو اس حالت میں لانے والے بھی اسی دھرتی ماں سے تعلق رکھتے ہیں ، جو استعماری ‘ طاغوتی طاقتوں کے آلہ کار بن کر اپنے ہی بھائیوں پر ظلم روا کیے ہوئے ہیں اور اس پیارے ملک میں اغیار کے ساتھ مل کر قتل و غارت گری کا بازار گرم کر رکھا ہے اور اس عظیم الذیشان ملک کو صفحہ ہستی سے مٹانے کے در پے ہیں ۔
    • بابائے قوم حضرت قائد اعظم محمد علی جناحؒ نے شاعر عالم ‘ مفکر پاکستان و عظیم مسلم فلسفی شاعر حضرت علامہ محمد اقبالؒ کے تصور کو عملی جامہ پہناتے ہوئے مملکت خداداد اسلامی جمہوریہ پاکستان کے حصول کیلئے سرتوڑ کوششیں کر کے اسے حاصل کیا ، کیوں کہ بابائے قوم حضرت قائد اعظم محمد علی جناحؒ اس عظیم الذیشان ریاست کو صحیح معنوں میں اسلام کی عملی تجربہ گاہ بنانا چاہتے تھے ‘ مگر اُن کی عمر نے وفا نہ کی ۔طاغوتی ‘ استعماری اور ابلیسی طاقتوں نے اس موقع سے بھرپور فائدہ اُٹھاتے ہوئے ابھی پاکستان اور پاکستان کے عوام سنبھلنے بھی نہ پائے تھے کہ اسی ملک کے چند غداروں سے ساز باز کر کے اس پر قبضہ جما لیا ۔ ان استعماری ‘ طاغوتی اور ابلیسی قوتوں کے ہرکاروں اور چیلوں نے ابھی تک پاکستان کو نہیں چھوڑا اور ہر دور میں ایک نئی شکل میں کوئی نہ کوئی فتنہ برپا کیے رکھتے ہیں تا کہ یہ عظیم الذی وقار ملک کسی طور بھی اسلام کی عملی تجربہ گاہ نہ بن سکے ۔ پاکستان کے یہ غدار نسل در نسل ان صیہونی طاقتوں کے غلام بنے چلے آ رہے ہیں اور ہر دور میں اس پیارے ملک پر جورو ستم اور ظلم کا ایک نیا باب رقم کرتے ہیں ۔
    • ایسے لوگ جو اپنی دھرتی ماں اور ملک کے وفادار نہیں وہ کسی اور کے وفا دار بھی نہیں ہو سکتے ‘ وہ صرف دولت کے پجاری ہوتے ہیں ‘ ان کا دین پیسہ ‘ مذہب پیسہ ‘ ایمان پیسہ ‘ اولاد پیسہ ‘ الغرض ان کا ہر کام پیسہ ہی ہوتا ہے ‘ یہ لوگ اس حد تک آگے جا چکے ہیں کہ اب یہ لوگ پیسے کے بدلے اپنے والدین اور بیوی بچوں کی قربانی دینے سے بھی گریز نہیں کرتے ‘ لیکن ان کا خود کا انجام بھی عبرت ناک ہوتا ہے ‘ آخر کار یہی صیہونی ‘ استعماری‘ طاغوتی اور ابلیسی طاقتیں ان سے مفادات حاصل کر کے ان کے ارد گرد ایسا جال بچھا دیتی ہیں جس سے ان کا بچنا مشکل ہو جاتا ہے اور بالآخر ایسے لوگ اپنے منطقی انجام کو پہنچ جاتے ہیں ‘ اس ساری چال میں صیہونی طاقتوں کی لاٹھی بھی نہیں ٹوٹتی اور سانپ بھی مر جاتا ہے ‘ یعنی کہ کسی کو شک بھی نہیں ہوتا اور صیہونی طاقتیں اپنا کام کر جاتی ہیں ‘ ان صیہونی طاقتوں نے اپنے ناپاک اور مذموم مقاصد کی تکمیل کے حصول کی خاطر مملکت خدا داد اسلامی جمہوریہ پاکستان میں طرح طرح کے جال بچھا رکھے ہیں ‘ آئے روز مسلمان فریب دام میں آکر لقمہ اجل بن رہے ہیں ۔
    • ان سارے پراپیگنڈوں اور اوچھے ہتھکنڈوں کا صرف اور صرف یہی واحد مقصد ہے کہ یہ ریاست اسلام کے نام پر بنی ہے اوریہ اسلام کی عملی تجربہ گاہ ہو گی ‘ اسلئے یہ صیہونی طاقتیں شروع دن سے ہی میر جعفر و میر صادق کے ٹولے کو اپنے ساتھ ملا کر اسلام کی اس عملی تجربہ گاہ کو نیست و نابود کرنے کے در پے ہیں کیوں کہ انہیں معلوم ہے کہ اگر زمین کے اس خطے میں اسلام کی عملی تجربہ گاہ قائم ہو گئی تو وہ دن دُور نہیں جب اس تجربہ گاہ سے لوگ فائدہ اُٹھاتے ہوئے جوق در جوق اسلام جیسے عالمگیر و ہمہ گیر مذہب میں داخل ہو جائیں گے اور یہ ہاتھ ملتے رہ جائیں گے ‘ کیوں کہ پوری کائنات میں واحد اسلام ہی ہے جس کے پاس مکمل فلسفہ حیات اور ضابطہ حیات ہے وہ بھی پاک پروردگار کی طرف سے ودیعت کیا ہوا جبکہ اس کے مقابلے میں دُنیا کے کسی بھی مذہب یا فلاسفر کے پاس اس جیسا مؤثر فلسفہ زندگی گزارنے کیلئے کوئی فلسفہ حیات اور ضابطہ حیات نہیں ہے ۔ اسلئے صیہونی طاقتوں کے پیرو کار اور ابلیس کے یہ چیلے مسلمانانِ عالم اور بالخصوص پاکستان کے مسلمانوں کو اپنا غلام بنا کر ان پر اپنی تعلیمات نافذ کرنا چاہتے ہیں جس کی وجہ سے یہ گھناؤنا اور خونی کھیل اس پاک سرزمین یعنی اسلامی جمہوریہ پاکستان پر کھیلا جا رہا ہے ۔
    • صد حیف کہ اتنا کچھ ہو جانے کے باوجود ہم مسلمانوں کی آنکھیں نہیں کھل رہیں اور یہ سمجھ نہیں پا رہے کہ یہ اصل چال ان صیہونی طاقتوں اور ابلیس کے چیلوں کی ہے جو ہمیں مختلف طریقوں سے ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ جب کہ مسلمان اور بالخصوص پاکستان کے مسلمان آپس میں بٹے ہوئے انتشار کا شکار ہیں ، فرقہ واریت ‘انتہا پسندی ‘ شدت پسندی‘ دہشت گردی‘ ٹارگٹ کلنگ‘ جیسے گھناؤنے جرائم کا ارتکاب کر رہیں حالاں کہ یہ سارا بیج صیہونی طاقتوں کا بویا ہوا ہے ‘ جو ہم نسل در نسل کاٹتے چلے آ رہے ہیں مگر ہمارا ضمیر پھر بھی نہیں جاگ رہا ۔ آج ان صیہونی ‘ استعماری ‘ طاغوتی اور ابلیسی قوتوں سے نبرد آزما ہونے ‘ پنجہ آزما ہونے اور انہیں شکست فاش سے دوچار کرنے کیلئے ہمیں قومی ‘ ملکی ‘ ملی اتحاد و یکجہتی کی اشد ضرورت کے ساتھ ساتھ مسلمانانِ عالم کی یکجہتی کی ضرورت بھی ہے کیوں کہ اسلام دُشمن اور پاکستان مخالف قوتیں آپس میں اتحاد کیے ہوئے ہیں اور ان سب سے بڑھ کر اپنے ہی قافلوں میں چھپے میرجعفر و صادق اور رئیس المنافقین کے پیرور کو ڈھونڈ کر نکالنا ہے اور انہیں نصیحت آموز سبق سکھانا ہے تا کہ پھر کوئی مسلمان ایسی حرکات کا ارتکاب نہ کر سکے ۔ تب کہیں جا کر ہم ان صیہونی طاقتوں کو شکست فاش دے سکیں گے اور مملکت خدا داد اسلامی جمہوریہ پاکستان کو صحیح معنوں میں عالم اسلام کے عظیم فلسفی شاعر ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ اور بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناحؒ کا پاکستان بناتے ہوئے اسلام کی عملی تجربہ گاہ بنا سکیں گے ۔ جہاں پر شفاف و ساز گار ماحول میں اسلام کے سنہرے اور لابدی اصولوں پر عمل پیرا ہو کر دنیاوی و اُخروی کامیابی و کامرانی سے مسلمان ہمکنار ہو سکیں گے اور مسلمانوں کا یہ کردار اور کارنامہ ساری دُنیا کے انسانوں کیلئے رول ماڈل ثابت ہو گا ۔
    • :khudahafiz:
     
    پاکستانی55 اور غوری .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    آپ فکر نہ کریں جس اللہ تعالی نے آج تک اس عظیم مملکت کی حفاظت کی ہے کل بھی دشمنوں کے دانت کھٹے کرکے رہی گی۔۔۔۔۔۔۔ انشاءاللہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں