1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اسرائیلی دشت گردی تصاویر کے آیئنے میں

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از commando, ‏5 جنوری 2009۔

  1. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    دہشت گرد اسرائیل دنیا کے نقشے سے مٹنے کے قریب ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔انشاء اللہ ۔۔۔

    سبحان اللہ وبحمد سبحان اللہ العظیم۔۔۔صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم


    Terrorist - American Leaders Stand with Israeli Terrorism

    More than two hundred American leaders (world powerful terrorists) from across the political spectrum have come out strongly in support of Israeli Terrorism against innocent Muslims of Palestine.

    Terrorist - President Barack Obama
    [​IMG]

    Terrorist - Speaker of the House Nancy Pelosi (D-CA)
    [​IMG]

    Terrorist - House Republican Leader John Boehner (R-OH)

    [​IMG]

    Terrorist - Senate Majority Leader Harry Reid (D-NV)

    [​IMG]

    Terrorist - Senate Minority Leader Mitch McConnell (R-KY)
    [​IMG]

    Terrorist - Former President George W. Bush
    [​IMG]

    Terrorist - Former Secretary of State Condoleezza Rice
    [​IMG]

    Terrorist - Governor Arnold Schwarzenegger (R-CA)
    [​IMG]
     
  2. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    السلام علیکم مبازر صاحب ۔
    آپ سے درخواست ہے کہ آئندہ پیغامات اردو ہی میں ارسال کیجئے۔ شکریہ :flor:
     
  3. فواد -
    آف لائن

    فواد - ممبر

    شمولیت:
    ‏16 فروری 2008
    پیغامات:
    613
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    Fawad – Digital Outreach Team – US State Department

    شايد اعداد وشمار کی روشنی ميں مثبت بحث کرنے کے مقابلے ميں جذباتی تنقيد کرنا آسان کام ہے۔

    ميں نے اس حقيقت سے انکار نہيں کيا کہ ميں يو – ايس – اسٹيٹ ڈيپارٹمنٹ کے ليے کام کرتا ہوں بلکہ ميں نے اپنی پوسٹ کے آغاز ميں اپنی وابستگی واضح کی ہے۔ آپ نے يہ نتيجہ کيسے اخذ کر ليا کہ ميں پاکستانی نہيں ہوں۔ کيا کسی بھی موضوع کے حوالے سے اپنی راۓ قائم کرنا آپکی قومی وابستگی سے مشروط ہونا چاہيے؟

    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
    digitaloutreach@state.gov
    http://usinfo.state.gov
     
  4. نوید
    آف لائن

    نوید ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مئی 2006
    پیغامات:
    969
    موصول پسندیدگیاں:
    44
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
    امید ہے کہ سب خیریت سے ہونگے


    فواد صاحب :zuban: اعداد و شمار والا کم از کم ایک پیغام آپ نے سابقہ صفحے پر نظر انداز کر دیا ہے :suno:

    خوش رہیں
     
  5. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    میری باتیں کسی کو بری لگیں تو ایڈوانس معذرت طلب کرتی ہوں :hpy:
    میں نے "ہماری اردو" کے فورم میں ایک بات نوٹ کی ہے۔ اگر کوئی طاہر القادری صاحب کے گروپ کے خلاف بات کرتا ہے تو پہلے تو اسکی خوب کان کھنچائی ہوتی ہے اور پھر بعد میں اس کو بین کر دیا جاتا ہے۔ امریکہ کے بارے میں فواد بھائی نے جو بھی لکھا سب لوگ ان کے پیچھے پنجے جھاڑ کے پڑ گئے ہیں۔
    میرے جیسے کئی لوگ یہاں نورتھ امریکہ میں رہتے ہیں وہ اگر ایک ڈالر کی چیز بھی خریدتے ہیں تو اس کا کافی سا حصہ ٹیکس کی صورت میں کٹتا ہے۔ وہی ٹیکس حکومت اسرایئل کی مدد کے لیئے بھیجتی ہے۔ سوچا جائے تو ہم سب ہی اس کے ذمہ دار ہیں :takar:
     
  6. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    معاف کیجئے گا بہن جی۔
    لیکن آپ کی باتوں کا کوئی سر پیر میری سمجھ میں نہیں آیا۔ آپ نے ایک ہی سانس میں 3 مختلف باتیں کر ڈالی ہیں۔

    اللہ تعالی آپکو خوش رکھے۔ آمین
     
  7. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    جانے دیں باتوں کے سر پیر کو۔۔۔دعا کے لیئے شکریہ اور آمین
     
  8. گجر123
    آف لائن

    گجر123 ممبر

    شمولیت:
    ‏1 دسمبر 2008
    پیغامات:
    177
    موصول پسندیدگیاں:
    0
     
  9. وسیم
    آف لائن

    وسیم ممبر

    شمولیت:
    ‏30 جنوری 2007
    پیغامات:
    953
    موصول پسندیدگیاں:
    43
    السلام علیکم گجر بھائی ۔
    فواد بھائی بےچارے تو پہلے ہی بتا چکے ہیں کہ وہ ملازم ہیں اور انکی نوکری ہی یہی ہے کہ جیسے تیسے کرکر کے امریکہ کو دنیا میں فرشتہ ثابت کرتے رہیں۔
    ایک بات پتھر پر لکیر کی طرح عالمی حقیقت بن چکی ہے کہ دہشت گردی صرف وہی ہوگی جو ایک مسلمان کسی غیر مسلم کو مارے گا ۔ خواہ ایک فلسطینی بچہ غلیل میں پتھر رکھ کر اسرائیلی ٹینک بردار کو مارے تو وہ دہشتگردی ہوگی ۔ گناہ ہوگا۔ عالمی قوانین کے مطابق جرم ہوگا۔ اور جواباً اسرائیلی یہودی اس بچے کو گولی سے اڑا دے تو یہ نیک کام " عالمی قوانین کے مطابق " دہشتگردی کے خاتمے کی جانب مستحسن قدم ہوگا۔
    امریکی فوجیں عراق و افغانستان میں ہزاروں یا شاید لاکھوں نہتے اور معصوم بچوں عورتوں کو موت کے گھاٹ اتار دیں، وہ سب عالمی قوانین کے عین مطابق نیک قدم ہوگا۔ افغانستانی و عراقی مسلمانوں کی شادی بیاہ و بارات پر میزائیل مار ڈالیں تو وہ صرف ٹیکنیکل غلطی کہلائے گی ۔ ہندوستان میں اگر ا نتہا پسند ہندوؤں کے ہاتھوں 300 عیسائی مار دیے جائیں تو انکے لیے دہشتگردی کا لفظ بہ تکرار نہیں آئے گا۔ انتہا پسند ہندو مسلمانوں کے گاؤں کے گاؤں جلا کر سینکڑوں مسلمان معصوم بچوں ، عورتوں اور نہتے لوگوں کو زندہ جلا ڈالیں ۔و ہاں دہشتگردی کی کوئی تعریف لاگو نہیں آئے گی ۔

    سی این این ، فوکس اور دیگر امریکی نیوز چینلز دیکھ لیں ۔ ممبئی دھماکوں‌ میں ایک یہودی بچے کی " آیا " کی دردناک کہانی آج بھی دہرائی جاتی نظر آئے گی ۔ لیکن فلسطین کے 1500 مرنے والوں میں کوئی " دردناک" کہانی ان نیوز چینلز کے لیے دستیاب نہیں۔

    لیکن دوسروں سے زیادہ قصور تو خود ہم مسلمانوں کا ہے۔ زوال و انحطاط اور بےحمیتی و بےغیرتی کے اس گڑھے میں گر چکے ہیں جہاں " عزت ، عظمت ، وقار، غیرت " جیسے الفاظ ہی بےمعنی لطیفے لگتے ہیں۔ مسلمان دنیا آج بھی یہودیوں کے میکڈونلڈز کھا کر کم و بیش 5 ملین ڈالرز روزانہ اسرائیل کو پہنچا رہی ہے۔ مسلمان سموکرز آج بھی فلپ مورس کمپینی کے تیار کردہ سگریٹ پی کر روزانہ 5۔9 ملین ڈالرز اسرائیل کو دے رہے ہیں۔ دیگر روزمرہ کی مصنوعات کا نفع بھی ملینز میں ہے جو ہم روزانہ اسرائیلی یہودیوں کو مسلم کشی اور انکے " گریٹر اسرائیل" کے نقشے پر عمل درآمد کے لیے انہیں مہیا کررہے ہیں۔ وہ گریٹر اسرائیل جس کی سرحدیں حجاز مقدس تک پھیلی نظر آتی ہیں۔ وہ گریٹر اسرائیل جس کے قائم ہوجانے کے بعد مکہ و مدینہ بھی اسرائیلی ریاست کا حصہ ہوں گے۔ اور مجھے یقین ہے کہ موجودہ سعودی حکمران اور دیگر چند عرب حکمران اپنی ملوکیت، آمریت، بادشاہت کے تحفظ کے لیے اس مجوزہ مذموم منصوبے پر اندرون خانہ پوری طرح اسرائیل و امریکہ کیا ساتھ دے رہے ہیں۔

    علامہ اقبال :ra: نے سچ ارشاد فرمایا تھا

    وائے ناکامی ، متاعِ کارواں جاتا رہا
    کارواں کے دل سے احساسِ زیاں جاتا رہا​

    متاعِ کارواں کے لٹ جانے کا دکھ تو اپنی جگہ بجا ہے۔ لیکن علامہ فرماتے ہیں کہ اس سے بھی زیادہ ناکامی اور افسوسناک امر یہ ہے کہ ہمیں تو اپنے لٹ جانے کا بھی ادراک نہیں رہا۔ ہم اپنی اپنی فیملیز کے ساتھ مغرب و یورپ سمیت دنیا بھر میں موجیں اڑا رہے ہیں کہ دنیا بھر میں جو کچھ ہورہا ہے ۔ ہماری طرف سے جائے بھاڑ میں ۔۔۔ میری زندگی، میری فیملی، میرے بچے مطمئن ہیں تو " سب اچھا ہے" ۔

    لیکن علامہ اقبال :ra: نے ہی ہم مسلمانوں کو اس بےحسی و بے عملی کا انجام بھی بتا دیا

    نہ سمجھو گے تو مٹ جاؤ گے اے ہندوستان والو
    تمھاری داستاں تک بھی نہ ہو گی داستانوں میں​
     
  10. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    وسیم جی ہمارہ فیملیاں پاکستان میں بھی ھیں اور اللہ بہتر جانتا ھے پاکستان سے کس قدر محبت ھیں ہمیں ایسا تو مت کہیں آپ

    ویسے ہم لوگ کیا دوسروں پہ تنقید کیے بنا کیا کسی مسلہ کا حل نہیں ڈھونڈ سکتے کیا
     
  11. الف
    آف لائن

    الف ممبر

    شمولیت:
    ‏1 اگست 2008
    پیغامات:
    398
    موصول پسندیدگیاں:
    3
    مجھے تو وسیم صاحب کی تحریر نے بہت متاثر کیا ہے۔ واقعی اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھنے سے اپنی ہی غلطیاں نظر آتی ہیں۔

    خوشی صاحبہ ۔ آپ کی بات بھی درست ہے کہ بنا تنقید کیے مسئلہ کا حل ڈھونڈا جائے۔
    لیکن کیا کیا جائے کہ غلطی کو غلطی کو کہنا پڑے گا۔ جھوٹ کو جھوٹ اور جرم کو جرم نہیں بولیں گے تو سچ، عدل ا انصاف سے اسکا امتیاز کیسے ہوگا ۔

    ویسے آپ کوئی ایسی تحریر لکھیں جس میں کسی پر تنقید بھی نہ ہو اور موضوع پر بات بھی ہوجائے ۔
     
  12. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم۔
    وسیم بھائی ۔ آپ نے بہت دردناک حقائق بیان کیے ہیں۔
    خدا تعالی ہمیں اپنی کوتاہیوں کا اعتراف کرنے اور اپنی اصلاح کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

    وسیم بھائی ۔ یورپ ، امریکہ یا مغرب میں رہنا بذات خود تو کوئی جرم نہیں۔
    لیکن اگر آپ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ ہمیں پاکستان اور دیگر مسلمانوں کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کی طرف بھی توجہ دینی چاہیے تو آپ کا کہنا بجا ہے۔ میرا خیال ہے کہ یورپ ، امریکہ میں رہنے والوں کو اپنے اپنے وطن میں غریب مسلمانوں کی حمایت کے لیے اور اپنے اپنے ممالک میں معاشرتی اصلاح کے لیے ذاتی و اجتماعی طور پر اپنی بساط کے مطابق حصہ ضرور لینا چاہیے۔
    یہاں ایک دلچسپ بات یہ بھی مشاہدے میں آئی ہے کہ ہم اپنی فیملی کے لیے رقمیں بھیجتے ہیں اور جب بھی پاکستانی معاشرے کی اصلاح کی بات آتی ہے تو ہم پاکستان میں " زرمبادلہ" بھیجنے کا احسان جتاتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ حالانکہ اگر اپنی فیملیز یا رشتہ داروں کے علاوہ پاکستانیوں کی آفات و مصائب میں مدد کی شرح نکالی جائے تو شاید نتیجہ صفر ہی نکلے ۔
    اللہ تعالی ہم سب مسلمانوں کو ایک دوجے کا دکھ درد سمجھنے اور باہم درد بانٹنے والا بنا دے۔ آمین
     
  13. فواد -
    آف لائن

    فواد - ممبر

    شمولیت:
    ‏16 فروری 2008
    پیغامات:
    613
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    Fawad – Digital Outreach Team – US State Department

    کسی بھی عراقی شہری کی ہلاکت يقينی طور پر قابل مذمت ہے۔ ليکن يہ حقیقت ہے کہ عراق ميں زيادہ تر شہريوں کی ہلاکت دہشت گرد تنظيموں کی کاروائيوں کا نتيجہ ہے جو دانستہ بے گناہ شہريوں کو نشانہ بنا رہے ہيں۔ کار بم دھماکوں اور اغوا براۓ تاوان ميں ملوث يہ لوگ صرف اور صرف اپنی مرضی کا نظام نافذ کرنے ميں دلچسپی رکھتے ہيں۔

    ميں آپ کو ايک عراقی تنظيم کی ويب سائٹ کا لنک دے رہا ہوں جس کا امريکی حکومت سے کوئ تعلق نہيں ہے۔ اس ويب سائٹ پر آپ عراق ميں ہلاک ہونے والے تمام شہريوں کے نام، ان کے کوائف اور ان واقعات کی تفصيل پڑھ سکتے ہيں جن کے نتيجے ميں يہ شہری ہلاک ہوۓ۔ يہ اعداد وشمار آپ کو عراق ميں بے گناہ شہريوں کے حوالے سے حقيقی صورت حال سمجھنے ميں مدد ديں گے۔

    http://www.iraqbodycount.org/database/

    عراق جنگ کے آغاز سے اب تک قريب 95 ہزارعراقی ہلاک ہو چکے ہيں۔ اس ميں کوئ شک نہيں کہ يہ ايک عظيم سانحہ ہے۔ بے گناہ شہريوں کی موت اس ليے بھی قابل مذمت ہے کيونکہ فوجيوں کے برعکس وہ ميدان جنگ کا حصہ نہيں ہوتے۔ اس وقت عراق ميں بے شمار مسلح گروپ دہشت گردی کی کاروائيوں ميں دانستہ بے گناہ شہريوں کو نشانہ بنا رہے ہيں۔ عراق ميں موجود ان تنظيموں کے نام اور انکی کاروائيوں کے نتيجے ميں ہلاک ہونے والے عراقيوں کے حوالے سے کچھ اعداد وشمار۔

    http://img76.imageshack.us/my.php?image ... 002if6.jpg

    ايران عراق جنگ ، الانفال کی تحريک يا 1991 ميں ہزاروں کی تعداد ميں عراقی شيعہ برادری کا قتل عام اس بات کا ثبوت ہے کہ اگر صدام کا دور حکومت مزيد طويل ہوتا تو بے گناہ انسانوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری رہتا۔


    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
    digitaloutreach@state.gov
    http://usinfo.state.gov
     
  14. فواد -
    آف لائن

    فواد - ممبر

    شمولیت:
    ‏16 فروری 2008
    پیغامات:
    613
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    Fawad – Digital Outreach Team – US State Department

    ہندوستان ميں مسلمانوں کے قتل عام کے واقعے کے حوالے سے امريکی حکومت کی مبينہ حمايت يا "خاموشی" کے حوالے سے آپ کی راۓ حقائق کے منافی ہے۔

    امريکی حکومت رنگ، نسل،قوميت اور مذہبی وابستگی سے قطع نظر بے گناہ افراد کے قتل کی مذمت کرتی ہے۔

    ہندوستان ميں گجرات کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم اور اس ضمن ميں چيف منسٹر نريندر مودی کے کردارکی امريکی حکومت کی جانب سے ہر سطح پر شديد تنقيد کی گئ تھی۔

    اس ضمن ميں يہ بات بھی قابل توجہ ہے کہ گجرات کے چيف منسٹر نريندر مودی نے امريکہ منتقلی کے ليے باقاعدہ سفارتی ويزہ کی درخواست دی تھی ليکن ان کی يہ درخواست گجرات کے واقعات ميں ان کے کردار کے سبب مارچ 21، 2005 کو امريکی اسٹيث ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے مسترد کر دی گئ۔ يہ بات بھی قابل توجہ ہے کہ ان کا پہلے سے موجود ويزٹ ويزہ بھی منسوخ کر ديا گيا تھا جو کہ ايک انتہائ غير معمولی عمل تھا۔ امريکی اسٹيٹ ڈيپارٹمنٹ کی سرکاری ويب سائٹ کا يہ لنک اس کا ثبوت ہے۔

    http://www.state.gov/p/sca/rls/rm/2005/43701.htm
    اس خبر کو بھارتی ميڈيا نے بھی رپورٹ کيا تھا۔

    http://timesofindia.indiatimes.com/arti ... urpg-1.cms

    يہاں پر ميں يہ واضح کر دوں کہ گجرات ميں مسلمانوں کے قتل عام کی نہ توامريکی حکومت نے حمايت کی تھی اور نہ ہی اس کو نظرانداز کيا تھا۔ اس کے برعکس کانگريس کے بہت سے نامور ارکان کی جانب سے گجرات کے چيف منسٹر کے اقدامات کے خلاف باقاعدہ مہم چلائ گئ تھی۔

    http://timesofindia.indiatimes.com/arti ... urpg-2.cms

    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
    digitaloutreach@state.gov
    http://usinfo.state.gov
     
  15. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
  16. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    وسیم بھائی اتنی اچھی پوسٹ کے لیئے میں کیسے شکریہ ادا کروں
    اور نعیم بھائی یہ تھا میری باتوں کا سر پیر جسے میں تو مناسب الفاظ میں نہیں لکھ سکی لیکن یہ کام وسیم بھائی نے بہت اچھے انداز میں کر دیا ہے۔ وسیم بھائی کا ایک بار پھر شکریہ!
     
  17. فواد -
    آف لائن

    فواد - ممبر

    شمولیت:
    ‏16 فروری 2008
    پیغامات:
    613
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    Fawad – Digital Outreach Team – US State Department

    امريکی صدر کو کئ دہائ پرانے فلسطين کے مسلۓ کی بنياد پر دہشت گرد قرار دينا غير منطقی اور غيرمنصفانہ ہے – خاص طور پر اس حقيقت کہ پيش نظر کہ انھيں صدارت کا عہدہ سنبھالے ابھی محض دو ہفتے ہی گزرے ہيں۔

    فلسطين کے مسلۓ کے حوالے سے صدر اوبامہ کی راۓ اور انکی حکومت کی پاليسياں ان کے حاليہ بيانات سے عياں ہيں۔

    "ہم اسرائيل اور فلسطين، دونوں کو يہ نہيں بتا سکتے کہ ان کے حق ميں کيا بہتر ہے۔ دونوں فريقين کو کچھ فيصلے کرنا ہوں گے۔ ليکن ميرے خيال ميں وقت آ گيا ہے کہ دونوں فريقي‍ن اس حقيقت کو سمجھ ليں کہ دونوں نے اب تک جو روش اپنائ ہے اس کے نتيجے ميں وہ اپنے عوام کو تحفظ اور خوشحالی فراہم نہيں کر سکتے۔ اس کے مقابلے ميں دونوں فريقين کو مذاکرات کی ميز پر واپس جانا ہو گا۔"

    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
    digitaloutreach@state.gov
    http://usinfo.state.gov
     
  18. فواد -
    آف لائن

    فواد - ممبر

    شمولیت:
    ‏16 فروری 2008
    پیغامات:
    613
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    Fawad – Digital Outreach Team – US State Department

    آپ کی اطلاع کے ليے عرض ہے کہ يو- ايس – اسٹيٹ ڈيپارٹمنٹ ميں کام کرنے کے ليے جو تنخواہ مجھے ملتی ہے وہ اس سے کہيں کم ہے جو مجھے امريکہ ميں کسی نجی کمپنی ميں کام کرنے کے عوض ملتی اور ميرے پاس اس کے مواقع موجود تھے ليکن ميں سمجھتا ہوں کہ ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم ميں کام کر کے مجھے اس بات کا موقع مل رہا ہے کہ ميں دوسرے فريق یعنی امريکہ کا نقطہ نظر بھی جان سکوں اور اپنے ہم وطنوں کو اس سے آگاہ کر سکوں۔

    ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم کے ممبر کی حيثيت سے مجھے يہ موقع ملتا ہے کہ ميں مختلف فورمز پر اہم موضوعات کے حوالے سے اپنے ہم وطنوں کے الزامات، تحفظات اور انکی شکايات امريکی حکام تک پہنچاؤں اور ان کا موقف حاصل کر کے آپ کے سوالوں کا جواب دوں۔ مقصد آپ کو قائل کرنا نہيں بلکہ آپ کو دوسرے فريق کے نقطہ نظر سے آگاہ کرنا ہے تا کہ آپ حقائق کی روشنی ميں اپنی راۓ قائم کر سکيں۔

    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
    digitaloutreach@state.gov
    http://usinfo.state.gov
     
  19. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    اسرائیل اور اسرائیل کی طرفداری کرنے والوں کو ناجائز اولاد کے بجائے انسان بننا چاہیئے۔۔۔۔۔اسی میں ان سب کی فلاح ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    اسرائیلی اور امریکی دہشت گردی
    ہجڑوں کی اولاد امریکی اور اسرائیلی
    [​IMG]
     
  20. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم ۔
    کاشفی بھائی ۔ دل دہلا دینے والی خبر ہے۔
    جھوٹ ، کذب، ڈھٹائی کی انتہا یہ ہے کہ ہر مغربی میڈیا پر اسرائیلی یہی کہتے پھرتے ہیں کہ حماس نے غزہ میں سویلینز کو " ہیومین شیلڈ" کے طور پر استعمال کیا ہے۔ حالانکہ یہ تصویر سب سے بڑا ثبوت ہے کہ یہ گھٹیا سوچ اور حرکت کون کرتا ہے۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں