1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

استغاثہ بہ بارگاہ محمد رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از احمد رضا فہر قادری (ارفق), ‏13 مئی 2020۔

  1. احمد رضا فہر قادری (ارفق)
    آف لائن

    احمد رضا فہر قادری (ارفق) ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2020
    پیغامات:
    13
    موصول پسندیدگیاں:
    20
    ملک کا جھنڈا:
    مری ہستی ہوئی جاتی ہے بے دم یا رسول اللہ
    کرم فرمائیے نور مجسم یا رسول اللہ

    رہے روشن چراغ عشق پیہم یا رسول اللہ
    حوادث کر سکیں اس کو نہ مدھم یا رسول اللہ

    کورونا کا ہے برپا قہر پیہم یا رسول اللہ
    خدارا دور فرما دیجے یہ غم یا رسول اللہ

    مری تشنہ لبی کو یوں بجھانا در پہ بلوا کر
    لگا کر لب عطا فرمانا زم زم یا رسول اللہ

    حسد کی آگ ٹھنڈی ہو تنفر ختم ہو جاے
    اخوت ہو مسلمانوں میں باہم یا رسول اللہ


    بلائیں دور ہو جائیں گھٹائیں لطف کی چھائیں
    کرم فرمائیے ہیں آپ اکرم یا رسول اللہ

    مرے عصیاں کے زخموں کا مداوا کیجیے آقا
    عطاؤں کا کرم کا دیجے مرہم یا رسول اللہ

    خدا نے گرچہ آخر میں تمہیں مبعوث فرمایا
    کیا تم کو مگر سب پر مقدم یا رسول اللہ

    تمہیں اللہ نے مختار کل کا تاج بخشا ہے
    تمہاری ملکیت میں ہیں دو عالم یا رسول اللہ

    تمھاری ذات کو اللہ نے بے عیب رکھا ہے
    تمھارا نام نامی غیر معجم یا رسول اللہ

    تمہاری نعت میں لکھتا رہوں لکھتا رہوں ہر دم
    میں ارفق ہوں مجھے کر دیجے ارقم یا رسول اللہ

    احمد رضا فہر قادری ( ارفق)
    قصبہ پورن پور ضلع پیلی بھیت، یوپی، انڈیا
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں