1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

استعمال شدہ ٹی بیگز کا استعمال

'قہقہے، ہنسی اور مسکراہٹیں' میں موضوعات آغاز کردہ از مخلص انسان, ‏15 جون 2016۔

  1. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    نیچے درج کی گئی تحریر جب ہم نے پہلی بار پڑھی تو اسی وقت سوچ لیا اس کو اپنی فورم پر پوسٹ کیا جانا چاہیے
    مگر کس لڑی میں
    گھریلو ٹوٹکے کا سوچا مگر تحریر میں سنجیدگی سے زیادہ طنز کا عنصر نمایاں لگا تو ہنسی اورمسکراہٹیں کو چنا
    ویسے آپ احباب کی مرضی ہے آپ اسے سنجیدہ بھی لے سکتے ہیں
    ۔
    ۔
    دنیا بھر میں ٹی بیگز کا صرف ایک بار کا استعمال ہی کیا جاتا ہے اور پھر اسے ناکارہ سمجھ کر ڈسٹ بن میں پھینک دیا جاتا ہے کیونکہ 99 فی صد افراد کے نزدیک ٹی بیگز کا مقصد صرف ایک کپ اچھی چائے بنانا ہے اور کچھ نہیں لیکن یہ جان کر آپ کو حیرت ہوگی کہ ٹی بیگ سے صرف ایک کپ چائے کافی کے علاوہ دیگر کئی طرح سے بھی فائدے حاصل کیئے جاسکتے ہیں ۔ ٹی بیگز میں موجود ان چائے کی پتیوں میں ایسی صلاحتیں اور افادیت پائی جاتی ہیں جن سے آپ کئی کارآمد کام انجام دے سکتے ہیں ۔
    اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے ٹی بیگز سے اسٹرانگ چائے تیار کی جاسکے تو ایک بار استعمال کرنے کے بعد اسے محفوظ کرلیں اور جب اگلی بار چائے بنائیں تو اس ٹی بیگ کو ابال کرچائے تیار کریں اسٹرانگ اور تیز چائے پسند کرنے والوں کے لیے یہ چائے بہترین کام کرے گی ۔ کیونکہ پہلی بار استعمال کرتے وقت یہ پتیاں فریش ہوتی ہیں لیکن ان کا ذائقہ اسٹرانگ نہیں ہوتا البتہ اگلی بار جب ان ٹی بیگز سے دوبارہ چائے کا کپ تیا ر کیا جائے تب ایک شاندار چائے کا کپ تیار ہوتا ہے ۔ یہ طریقہ آپ کسی بھی قسم کی چائے کے ساتھ اپلائی کرسکتے ہیں لیکن اس کا سب سے بہتر نتیجہ گرین اور ریڈ چائے کی ورائٹیز میں ملتا ہے ۔ آپ ان فلیورز سے ایک بار چائے بنانے کے بعد انہیں محفوظ کرلیں اور اگلی بار انہیں استعمال شدہ چائے کی پتیوں سے چائے تیار کریں تو اس کا ذائقہ پہلی بار کی چائے کے ذائقہ سے مختلف ہوگا ۔
    کھانا مزیدار بنائیں
    پاستا ، نوڈلز اور چاولوں میں ذائقہ بڑھانے کے لیے بھی استعمال شدہ ٹی بیگز فائدہ مند ہوتے ہیں ۔ ایک بار ان کی بیگز سے چائے بنانے کے بعد آپ انہیں دوسرے فوڈز آئٹم میں بھی استعمال کرسکتے ہیں ۔ چند استعمال شدہ ٹی بیگز کو ایک پانی کے پیالے میں ڈال کر ابال لیں اس وقت تک جب تک اس کا ذائقہ پانی میں شامل نہ ہو جائے اب ان ٹی بیگز کو نکال لیں اور اس پانی میں پاستا ، چاول ، اور دوسرے اجناس تیار کیئے جاسکتے ہیں ۔ استعمال شدہ ٹی بیگز کے ابلے ہوئے اس پانی میں کھانے تیار کرتے ہوئے آپ ایک بالکل منفرد اور مزیدار ذائقہ سے لطف اندوز ہوسکیں گے ۔
    اس ضمن میں اگر آپ فلیورز کا انتخاب کرلیں تو یہ اور فائدہ مند ثابت ہوں گے۔ جیسے کہ جسمین وغیرہ ۔چائے کے پانی میں چاول ،گرین ٹی کے پانی میں پاستا اور Oatmeal وغیرہ تیار کرکے بہترین ذائقہ کو اپنا سکتے ہیں ۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں