1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ارشادات نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

'سیرتِ سرورِ کائنات صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم' میں موضوعات آغاز کردہ از بےباک, ‏26 فروری 2009۔

  1. بےباک
    آف لائن

    بےباک ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2009
    پیغامات:
    2,484
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    ارشادات نبوی۔ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

    - ہمیں دکھاوے اور نام و نمود کے تباہ کن جذبے سے بہت ہوشیار اور چوکنا رہنا ہوگا ورنہ ساری محنت برباد ہوجائے گی ۔

    - بہترین کلام اللہ کی کتاب اور بہترین سیرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سیر ت ہے ۔ جس کی پیروی کی جانی چاہیے۔

    - میں نے جہنم کی آگ سے زیادہ خطرناک چیز نہیں دیکھی کہ جس سے بھاگنے والا سو رہا ہے اور جنت سے زیادہ عمدہ چیزنہیں دیکھی کہ جس کا چاہنے والا سو رہا ہے ۔

    - سچائی کے ساتھ معاملہ کرنے والا امانت دار تاجر قیامت کے دن نبیوں، صدیقوں اور شہیدوں کے ساتھ ہوگا۔

    - اپنے مال کو بیچنے میں کثرت سے قسمیں کھانے سے بچو۔ یہ وقتی طور پر تو تجارت کو فروغ دیتی ہیں لیکن آخرکار برکت کو ختم کر دیتی ہے۔

    - وہ شخص جو اشیاء ضرورت کو نہیں روکتا بلکہ وقت پر بازار میں لاتا ہے تو وہ اللہ کی رحمت کا مستحق ہے اور اسے اللہ رزق دے گا اور وہ شخص جو احتکار کرتا ہے وہ لعنت کا مستحق ہے ۔

    - مزدور کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے اس کی مزدوری دے دو ۔

    - اللہ کی لعنت ہو رشوت دینے والے پر اور رشوت لینے والے پر ۔

    - باپ اپنی اولاد کو جو کچھ دیتا ہے اس میں سے سب سے بہتر عطیہ اس کی اچھی تعلیم و تربیت ہے ۔

    - جب انسان مرجاتا ہے تو اس کا عمل ختم ہوجاتا ہے مگر تین قسم کے اعمال ایسے ہیں کہ ان کا ثواب مرنے کے بعد بھی ملتا رہتا ہے ۔ (۱) صدقہ جاریہ ، (۲) ایسا علم چھوڑ جائے جس سے لوگ فائدہ اٹھائیں ۔(۳) نیک لڑکا جو اس کے لئے دعا کرتا ہے ۔

    - مسلمانوں کے گھروں میں سب سے بہتر گھر وہ ہے جس میں کوئی یتیم ہو ، اور اس کے ساتھ اچھا سلوک کیاجاتا ہو ۔

    - بے زبان جانوروں کے بارے میں اللہ سے ڈرو ۔ ان پر اچھی حالت میں سوار ہو اور اچھی حالت میں ان کو چھوڑو ۔ ان کو بھوکا رکھنا اور زیادہ کام لینا خدا کے غضب کا باعث ہے ۔

    - دوسروں کی مصیبت پر خوشی کا اظہار نہ کر ۔ ورنہ اللہ اس پر رحم فرمائے گا اور مصیبت ہٹا دے گا اور تجھے مصیبت میں مبتلا کردے گا۔

    - جھوٹ بولنا کسی حال میں بھی جائز نہیں ۔ نہ تو سنجیدگی کے ساتھ اور نہ ہی مذاق کے طور پر اور یہ بھی جائز نہیں کہ تم میں سے کوئی اپنے بچے سے کسی چیز کے دینے کا وعدہ کرے اور پھر پورا نہ کرے ۔

    - دلوں کے زنگ کو دور کرنے کے لئے آدمی موت کو بہت یاد کرے اور دوسرا یہ کہ قرآن کی تلاوت کرے۔

    - خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ جب میرا بندہ مجھے یاد کرتا ہے اور میری یاد میں جب اس کے دونوں ہونٹ ہلتے ہیں تو اس وقت میں اس کے ساتھ ہوتا ہوں ۔

    شمعون (یہودا کا پوتا اور جناب عیسیٰ کا حواری) نے رسول خدا سے کہا : مجھے جاہل کی علامتیں بیان فرما دیں.
    آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا:

    • اگر اس کے ہم نشیں ہو گے تو تم کو رنج پہنچائے گا ۔
    • اگر اس سے الگ رہوگے توتم کو برا بھلا کہے گا ۔
    • اگر کوئی چیز تم کو دے گا تو احسان جتائے گا۔
    • اگر تم اس کو کچھ دو گے تو نا شکری کرے گا۔
    • اگر اس سے کوئی راز کی بات کہو گے تو (اس کو فاش کرکے ) تمھارے ساتھ خیانت کرے گا۔
    • اگر اس سے تم نے کوئی راز کی بات کی تو (افشائے راز کا) الزام تم پر رکھے گا۔
    • اگر بے نیاز و مال دار ہو جائے گا تو مغرور سرکش ہوجائے گا اور سختی سے پیش آئے گا۔
    • اگر فقیر ہوگا تو خدا کی نعمتوں کا انکار کرے گا اور گناہ کی پروا نہیں کرے گا۔
    • اگر خوش ہوگا تو طغیان و زیادہ روی کرے گا۔
    • اگر غمگین ہوگا تو نا امید ہوجائے گا ۔
    • اگر روئے گا تو نالہ و فریاد کرے گا۔
    • نیکوں کی غیبت کرے گا۔
    • اگر ہنسے گا تو اس کی ہنسی قہقہ ہوگی۔
    • خدا کو دوست نہیں رکھے گا اور قانونِ الہی کا احترام نہیں کرے گا۔
    • خدا کو یاد نہیں کرے گا۔
    • اگر تم اس کو خوش کردو تو تمھاری تعریف کرے گا اور تعریف میں لاف و گزاف سے کام لے گا جو باتیں تمھارے اندر نہیں پائی جاتیں تمھاری نیکیوں کے عنوان سے تم میں گنوائے گا۔
    • اگر تم سے ناراض ہوجائے تو ساری تعریفوں کو ختم کردے گا اورتمھاری طرف ناروا چیزوں کی نسبت دے گا۔

    پیش کنندہ اور دعاؤں کا طلب:بےباک
     
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: ارشادات نبی :saw:

    السلام علیکم بےباک بھائی ۔
    نیک فرمودات ہم تک پہنچانے کے لیے بہت شکریہ ۔ جزاک اللہ ۔
    لیکن آپ کی اس بات کی مجھے سمجھ نہیں‌آئی ۔ براہ کرم ذرا سمجھا دیجئے
    آپ نے لکھا
    یہ شمعون کون تھا؟ اور اگر حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا ساتھی تھا تو کم و بیش 600 سال بعد آنحضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیسے سوال و جواب کر لیا ؟

    امید ہے آپ مجھ بےعلم کی معلومات میں‌اضافہ فرمائیں گے۔ شکریہ
     
  3. بےباک
    آف لائن

    بےباک ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2009
    پیغامات:
    2,484
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    Re: ارشادات نبی :saw:

    شمعون (عیسی علیہ السلا م کے حواری یہودا کی نسل سے تھا جو ان کی آل واولاد سے تھا) جو اس وقت موجود تھا ،چھ سو سال میں نسل تو نہیں ختم ہوٕئی ، البتہ لکھنے والے نے صرف پوتا لکھنے پر اکتفا کیا جو غلط ہے ، وہ ان کی نسل لکھ سکتا تھا ، ۔
    شکریہ جناب بہت ہی اچھا کیا ، کیونکہ یہ معلومات پرانی کتب سے ملتی ہیں ، ان میں کاتب حضرات جوں کا توں لکھتے جاتے ہیں ، عقل و شعور سے خامیاں نکالی جا سکتی ہیں ، میں آپ کا ممنوں ہوں
     
  4. بےباک
    آف لائن

    بےباک ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2009
    پیغامات:
    2,484
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    Re: ارشادات نبی :saw:

    ارشادات پیارے نبی :saw:

    " اپنی خوراک پاکیزہ و حلال کرو تمہاری دعا قبول ہوگی "

    " جہاں بھی ہواللہ سے ڈرتے رہو "

    " برائی ہوجاۓ تواسے ختم کرنے کے لیے نیکی کرو "

    " لوگوں سے حسن اخلاق سے پیش آؤ "

    " حرام کردہ اشیاء سے بچوسب سے زيادہ عبادت گزاربن جاؤ گے "

    " اللہ تعالی کی تقسیم پرراضي رہو تم سب سے مالدار ہوجاؤ گے "

    " لوگوں کے لیے بھی وہی پسندکروجواپنے پسندکرتے ہو "

    " زیادہ نہ ہنسو یہ دل کومردہ بنا دیتا ہے "

    " ظلم قیامت کے اندھیروں میں سے ہے "

    " اللہ سے ڈرو اوراپنی اولاد میں عدل سے کام لو "

    " آگ سے بچواگرچہ کھجورکے کچھ حصہ سے ہی "

    " مظلوم کی آہ سے بچو "

    " میزان میں سب سے رزنی اخلاق حسنہ ہيں "

    " تاخراورآرام اللہ کی جانب سےاورجلدبازي شیطان کی جانب سے ہے "

    " قلت مال حساب وکتاب میں کمی کا باعث ہے "

    " غصہ نہ کروتوجنت ملے گی "

    " ہمیشہ کیے جانے والے اعمال اللہ تعالی کومحبوب ترین اعمال ہیں اگرچہ وہ تھوڑا ہی ہو "

    " اللہ تعالی کی محبوب ترین جگہ مساجد ہیں "

    " اللہ تعالی کی مبغوض ترین جگہ بازارہيں "

    " اللہ تعالی کووہ کھانا محبوب ہے جس پرہاتھ زیادہ ہوں " یعنی کھانےوالے زیادہ ہوں ۔

    " اللہ تعالی کوبندے کی محبوب ترین کلام سبحان اللہ وبحمدہ ہے "

    " لوگوں میں سے اللہ کومحبوب ترین وہ ہے جولوگوں کوسب سے زيادہ نفع دے "

    " اللہ تعالی کومحبوب ترین عمل مسلمان کوحاصل ہونے والی خوشی ہے "

    " جوغصہ سے باز رہتا ہے اللہ تعالی اس کے عیوب کی پردہ پوشی کرتا ہے "

    " برااخلاق اعمال کواس طرح خراب کرتا ہے جس طرح سرکہ شھد کو "

    " اللہ تعالی کومحبوب ترین اخلاق حسنہ کامالک شخص ہے "

    " دنیا سے بچ کررہو کیونکہ یہ سبزباغ ہے "

    " اپنی زبان کی حفاظت کرو "

    " مونچھیں کٹاؤ اورداڑھی بڑھاؤ "

    " امانت والے کی امانت واپس کرو "

    " اپنے خائن سے خیانت مت کرو "

    " اللہ تعالی سے قبولیت کے یقین کے ساتھ دعامانگو "

    " نفرت نہیں خوشخبری پھیلاؤ "

    " مشکلات نہیں آسانی پیداکرو "

    " دائیں ہاتھ اوراپنے سامنے سے کھاؤ "

    " جب اللہ تعالی مال دے تواللہ کی نعمت کا اثرآپ پردیکھا جانا چاہیۓ "

    " تمہارے جب کسی قوم کا عزت والا آۓ تواس کی عزت واحترام کرو "

    " اگرتم آنے والے کے دین اوراخلاق کوپسند کرتے ہوتو اس کی شادی کردو "

    " جب اللہ تعالی کسی گھروالوں سے بھلائ چاہتا ہے توان میں نرمی پیدا کردیتا ہے "

    " جب کسی سے براسلوک کربیٹھو توپھراچھا سلوک کرو "

    " جب کسی چيزکا کھٹکا پیدا ہوجاۓ تواسے ترک کردو "

    " فیصلہ عدل کےسے کرو "

    " جب گھرمیں داخل ہوتوگھروالوں کوسلام کرو "

    " جب تمہیں اللہ کی یاد دلائی جاۓ توغلط کاموں سے رک جاؤ "

    " جب اللہ تعالی کی طرف سے تمہیں بغیرطمع ولالچ اورمانگے رزق ملے تولےلو "

    " جب اللہ تعالی سے مانگو توجنت الفردوس کا سوال کرو "

    " جب تمہيں اپنی نیکی اچھی لگے اوربرائی بری محسوس ہو تو آپ مومن ہیں "

    " جب اذان سنو تواللہ کی طرف بلانے والے کی دعوت قبول کرو "

    " جب اذان سنو توجواب میں موذن کی طرح تم بھی کہو "

    " جب تم میں سے کسی کوغصہ آجاۓ تووہ خاموشی اختیارکرے "

    " آدمی کوغصہ آجاۓ تواعوذباللہ کہنے سے غصہ جاتا رہے گا "

    " جب کسی نے منافق کو اے میرے سردار کہا تواس نےاپنے رب کوغضب دلایا "

    " جب تم نماز پڑھوتوالوداعی نماز پڑھو "

    " جب وضوء کرواورلباس پہنوتودائيں طرف سے شروع کرو "

    " جب اپنے کسی مسلمان بھائی کو ملو تو اسے سلام کہو "

    " اپنی نماز میں موت کویاد رکھو "

    " تم اہل زمین پررحم کرو تم پرآسمان والارحم کرے گا "

    " دنیاسے زھد اختیارکرواللہ تمہیں اپنامحبوب بنا لے گا "

    " اللہ سےحیاء کرو جس طرح کہ حیاء کرنے کا حق ہے "

    " سر اوراس میں جوکچھ ہے " اس کی حفاظت کرو

    " پیٹ وغیرہ " کی حفاظت کرو

    " اپنی ضروریات کی کامیابی کے لیے رازداری سے تعاون حاصل کرو "

    " جس پ ربھی نعمت کی گئی اس سے حسد کیا جاتا ہے "

    " وضوء کی حفاظت مؤمن ہی کرتا ہے "

    " سلام کرنے میں بخل کرنے والا سب سے زیادہ بخیل ہے "
     
  5. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: ارشادات نبی :saw:

    سبحان اللہ ۔ :saw: :saw: :saw: سبحان اللہ

    جزاک اللہ بےباک بھائی ۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں