1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اردو میں حیوانات کے لیے تذکیروتانیث

'اردو ادب' میں موضوعات آغاز کردہ از زنیرہ عقیل, ‏12 دسمبر 2019۔

  1. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    اردو میں حیوانات کے لیے تذکیروتانیث
    حیوانات میں تذکیر اور تانیث کے لیے بعض اوقات بالکل عکس نام آتا ہے جیسے کہ
    بیل گائے
    ناگ ناگن
    مینڈھا بھیڑ ۔۔۔۔۔۔۔ لفظ دنبہ بھی مذکر کے لیے استعمال ہوتا ہے
    بھینسا بھینس
    یا کبھی" الف" کو حذف یا بغیر حذف کے "یا" اور "الف" کا اضافہ کردیا جاتا ہے
    بچھڑا بچھڑیا
    چوہا چوہیا
    چڑا چڑیا
    کتا کتیا ،۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آج کل پنجابی کا لفظ" کتی" بھی مؤنث کے لیے استعمال ہوتا ہے
    بندر بندریا
    یا کبھی "الف" حذف یا بغیر حذف کے آخر میں "یا" لگادی جاتی ہے
    بکر ابکری
    گدھا گدھی
    کوا کوی
    طوطا طوطی
    بلا بلی
    مکڑا۔ مکڑی ۔۔۔لیکن مذکر مکڑا کا استعمال بہت کم ہے
    چیونٹا چیونٹی
    ٹڈا ٹدی
    گینڈا گینڈی
    گھوڑا گھوڑی
    چیتا چیتی
    گیدڑ گیدڑی
    لومڑ لومڑی
    کبوتر کبوتری
    نیولا ۔نیولی
    مرغا مرغی پشتو کا لفظ "مرغ" بھی مذکر کے استعمال ہوتا ہے
    مینڈک مینڈکی
    کبھی آخر میں "نون" اور "یا" کا اضافہ کردیا جاتا ہے
    ہرن ہرنی
    ہاتھی ہتھنی
    شیر شیرنی ببر شیر پشتو کا لفظ ہے جو شیر ہی کہاجاتا ہے
    مور مورنی
    اونٹ اوٹنی
    سانپ سپنی
    بٹیر بٹیرنی
    بھوت بھوتنی
    خرگوش ویسے اس جانور کا نام تو فارسی میں بھی گدھے کے کان والا ہے اب بندہ اس میں تانیث کہاں سے تلاش کریں یعنی مطلق ہے
    کیڑا مطلق ہے
    خچراس میں تو صرف ایک ہی مخلوق ہے جسے نہ نر کہاجاتا ہے اور نہ مادہ
    مگر مچھ مطلق ہے
    مچھلی مطلق ہے بعض لوگ تکلف میں مذکر کے لیے مچھا استعمال کرتے ہیں لیکن میرے خیال میں یہ درست نہیں ہے
    بلبل مطلق ہے
    باز ، شاہین ، عقاب یہ سب ایک ہی پرندے کے نام ہیں اور شہباز ان کے سردار کو کہاجاتاہے مطلق ہے
    کوئل مطلق ہے
    مکھی مطلق ہے
    کیکڑامطلق ہے
    خنزیر، سور مطلق ہے
    مچھرمطلق ہے
    طاؤس مطلق ہے
    مرغابی ۔یہ تین لفظوں کا مرکب ہے مرغ ، آب اور "یا" نسبتی کا اس کا معنی ہے پانی والا مرغ یہ بھی مطلق ہے
    بھیڑیا مطلق ہے
     
    intelligent086 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں