1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اردو سرکاری اور دفتری زبان کب بنے گی؟

'آپ کے مضامین' میں موضوعات آغاز کردہ از عطاءالرحمن منگلوری, ‏30 اگست 2012۔

  1. عطاءالرحمن منگلوری
    آف لائن

    عطاءالرحمن منگلوری ممبر

    شمولیت:
    ‏17 اگست 2012
    پیغامات:
    243
    موصول پسندیدگیاں:
    293
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستان کی قومی زبان اردو کے ساتھ جو سلوک پاکستان میں ہو رہا ہے ،اسے دیکھ کے سر شرم سے جھک جاتا ہے کیونکہ ہماری دفتری اور سرکاری زبان اب تک انگلش ہے۔جب کہ آئینی تقاضا یہ تھا کہ دفاتر اور اندرون ملک تمام امور اردو میں سرانجام پائیں گے۔
    اردو اس وقت دنیا کی بڑی زبانون میں سے ایک ہے۔اردو کی تشکیل میں عربی اور فارسی کے علاوہ دیگر کئی زبانوں کا حصہ بھی ہے۔برصغیر پاک وہند میں مسلم تہذیب و ثقافت کی ترویج میں اردو کا کلیدی کردار ہے جسے فراموش نہیں کیا جا سکتا۔اردو کی اسی اہمیت کے پیش نظر قائد اعظم محمد علی جناح نے قیام پاکستان سے قبل اور بعد میں بھی بارہا اردو کو قومی اور سرکاری زبان قرار دیا۔لیکن افسوس 65 سال گزر گئے مگرغلامی کا طوق اتنا مظبوط ہے کہ ہم گلے سے اتار نہ سکے۔
     
  2. عطاءالرحمن منگلوری
    آف لائن

    عطاءالرحمن منگلوری ممبر

    شمولیت:
    ‏17 اگست 2012
    پیغامات:
    243
    موصول پسندیدگیاں:
    293
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: اردو سرکاری اور دفتری زبان کب بنے گی؟

    موج کوثر کی طرح نرم و رواں ہے اردو
    طبع دشمن پہ مگر پھر بھی گراں ہے اردو
     
  3. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: اردو سرکاری اور دفتری زبان کب بنے گی؟

    یہ اخلاقی جرآت ہمارے حکمرانوں میں کہاں
     
  4. نیرنگ خیال
    آف لائن

    نیرنگ خیال ممبر

    شمولیت:
    ‏29 اگست 2012
    پیغامات:
    96
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: اردو سرکاری اور دفتری زبان کب بنے گی؟

    اگر تھوڑی سی نظر تاریخ کے اوراق پر ڈالی جائے تو آپ دیکھیں گے کہ اردو کبھی بھی سرکاری زباں نہ تھی۔ ابھی صد سال ہی گزریں ہوں گے کہ رسائل و جرائد فارسی میں شائع ہوتے تھے۔ انگریزوں سے قبل فارسی زباں ہی زبان شاہان کو درجہ رکھتی تھی۔ انگریزوں نے اسکا زور توڑنے کے لیئے اردو کو تھوڑی سی ترویج دی مگر پھر انگریزی کا رنگ اس قوم پر چڑھا دیا۔ اب اسکے دو نقصانات ہوئے۔ پہلا تو یہ کہ ہمارا دینی و ادبی ورثہ جسکا دورانیہ تقریباً آٹھ صدیوں پر محیط ہے۔ وہ موجودہ نسل کے لیئے محض اک زبان غیر بن کر رہ گیا۔ دوسرا یہ کہ انگریز خود تو چلے گئے مگر اردو کو سوتیلا کر گئے۔ نتیجہ کے طور پر انڈیا میں‌جو اردو کے ساتھ سلوک ہوا اس پر ساحر جیسے شاعر کو بھی کہنا پڑا
    ع - اردو پر ستم ڈھا کر غالب پر کرم کیوں ہے​
    اب جب ہم جیسے ناپختہ اذہان نے علم حاصل کرنے کا آغاز کیا تو تعلیمی نصاب سارا انگلش میں پایا۔ جو قوم 65 سال میں میٹرک سے اوپر کا نصاب اردو میں‌نہ ڈھال پائی وہ کیا کسی کو الزام دے گی۔ یہ تو اساتذہ اور شعبہ علم سے جڑے لوگوں کا کام تھا کہ دیکھو ہم نے اسے ڈھال دیا اب اسے رائج کرو نہ کہ کسی سیاست دان نے اسے رائج کرنا تھا۔ آخر میٹرک تک کا نصاب بھی تو اردو میں ہے نا!
    اس دوراہے کا نتیجہ یہ نکلا کہ میرے جیسا طالبعلم جو دسویں تک ویسےاردو پڑھتا رہا اور پھر اسے زبان فرنگ میں ہاتھ پاؤں مارنے پڑے تو وہ بیچارہ ویسے ہی ہر میدان میں پیچھے رہ گیا۔ نہ اسے اردو آئی اور نہ انگلش۔ فارسی اور عربی کے علم کی میراث تو اس تک پہنچی نہیں۔
    اب آپ خود مجھے اپنے سینے پر ہاتھ رکھ کر بتائیں کہ کتنے نوجوان ہیں جو افکار اقبال سے آگاہ ہیں۔ آپ سمجھتے ہیں کہ یہ نسل جو بے ربط جملوں کو شعر کہتی ہے۔ جو بناء تحقیق ہر بات آگے چلا دیتی ہیں۔ کل جب اقدار کی مسندوں‌پر بیٹھے گی تو زبان اردو کی ترویج کا سبب بنے گی؟
    میں یہ سمجھتا ہوں کہ شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔ محض سوالات تو ہم عرصہ دراز سے پوچھ رہے ہیں۔ مگر دکھ یہ ہے کہ ان کے جوابات بھی تو ہم نے خود ہی تلاشنے ہیں۔ یاں اس کے لیئے بھی ہم کسی بیرونی مدد یا نظام کی راہ دیکھ رہے ہیں؟
    پتہ نہیں کیا کیا لکھ دیا ہے۔ معذرت چاہتاہوں کہ جواب کچھ لمبا لکھ گیا ہوں غالباً
     
  5. بنت الهدی
    آف لائن

    بنت الهدی ممبر

    شمولیت:
    ‏17 جون 2012
    پیغامات:
    26
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: اردو سرکاری اور دفتری زبان کب بنے گی؟

    انگریزوں کا خوف بے جا نا تھا آپ جو اردو پڑھ کر بعد میں انقلاب کی بات کرتے اور آج جیسے ماحول کو بدلنے کی بات کرتے تو ان کا تو نقصان ھونا تھا نا
    اسی لیے آپکے پائوں سے زمیں کھینچ کر کھا بیٹا لگا رہ ھم سے آگے نکل کر دکھا۔ وہ تو پھلے ھی ٹیپو سلطان بھادر شاہ ظفر سے چڑ چکے تھے لھذا انھوں نے کسی اور بھادر کی پیدائش کے اثرات تک مٹا دیئے
    فارسی و عربی سے جان چھڑائو اردو کا دھوکا کھائو اور لگے رھو انگلش میں
    اگر انگلش سیکھ کر کچھ کیا تو جابر بن حیان کی طرح وہ بھی ھمارا ھو گا (پھلے وہ جابر کو گابر کہ کر اپنا کھتے تھے)۔
     
  6. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: اردو سرکاری اور دفتری زبان کب بنے گی؟

    ہمارے حکمران ہیں امریکہ اور مغرب کے غلام اور کسی کو بھی صحیح طرح سے اردو نہیں آتی۔رحمان ملک کا ویڈیو آپ نے یو ٹیوب پردیکھا ہو گا ،کہ پاکستان کا وزیر ہو کر سورت اخلاص نہیں آتی۔ایسے وزیر اور صدر ہوں تو ان سے آپ کیسی توقع رکھیں گے۔اللہ پاک ہی ہے کہ رحم و کرم کریں اور کوئی محب وطن قیادت آئے تو وہی قیادت قوم اور قومی زبان کی قدر کرے گی۔ان امریکہ اور مغرب سے ڈکٹیشن لینے والوں سے کوئی امید نہیں کہ ملک قوم اور قومی زبان کی کوئی قدروقیمت ہے ان کی نظر میں۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں