1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اردو بقلم _ آصیؔ

'آپ کے مضامین' میں موضوعات آغاز کردہ از Asif Rehan asi, ‏10 اکتوبر 2018۔

?

کیا اردو بحثیت قومی زبان عملی طور پہ نافذ ہونی چاہیے ؟

  1. جی ہاں!

    3 ووٹ
    100.0%
  2. فقط سرکاری اداروں میں

    0 ووٹ
    0.0%
  3. وقت کیساتھ انگریزی کو ہی اپنانا چاہیے

    0 ووٹ
    0.0%
  1. Asif Rehan asi
    آف لائن

    Asif Rehan asi ممبر

    شمولیت:
    ‏8 اکتوبر 2018
    پیغامات:
    30
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    ملک کا جھنڈا:
    متحدہ عرب امارات سے ایک پاکستانی کے دل کی آواز۔۔۔۔
    ایک زمانہ تھا جب اردو رابطے کی زبان تھی۔ جوں جوں اہلِ زبان اس جہانِ فانی سے کوچ کرتے گئے اردو کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک ہونے لگا اور اس میں دیگر زبانوں کے الفاظ کی کثرت ہونے لگی۔ موجودہ نسل کے جوان اردو میں انگریزی ہندی اور پتا نہیں کون کون سی زبانوں کے الفاظ شامل کرکے گفتگو کرتے ہیں جبکہ نئی نسل جسے پاکستان کا مستقبل کہا جاتا ہے انگریزی کا جملہ مکمل کرکے آخر میں یا درمیان میں ”ناں“ ” ہاں“ کا اضافہ کرکے سمجھتے ہیں ہم اردو بول سکتے ہیں۔ بد قسمتی سے ہمیں احساس ہی نہیں کہ ہم کس بے دردی سے اپنی خوبصورت قومی زبان کا قتل عام کر رہے ہیں۔ اردو کی موجودہ شکل میں دیگر زبانوں کی آمیزش اس قدر ہو چکی ہے کہ اب یہ معلوم کرنا دشوار ہو جاتا ہے کون سا لفظ کس زبان سے تعلق رکھتا ہے۔ اربابِ اختیار کو اس قومی ورثے کے تحفظ کیلئے اقدام اٹھانے چاہیئے یا پھر انتظار کریں کہ ہم اپنے بچوں کو یا وہ اپنے بچوں کو بتایا کریں گے کہ ایک وقت تھا جب ہمارے ہاں اردو بولی اور سمجھی جاتی تھی پھر ہم ترقی پسند ہوگئے۔۔۔۔۔۔۔
     
    Last edited: ‏10 اکتوبر 2018
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں