1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ادیبوں اور شاعروں کی دلچسپ باتیں

'اردو ادب' میں موضوعات آغاز کردہ از کاشفی, ‏8 نومبر 2007۔

  1. کاشفی
    آف لائن

    کاشفی شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏5 جون 2007
    پیغامات:
    4,774
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    بنارس میں مسلم ایجوکیشنل کانفرنس کا جلسہ ہو رہا تھا۔ کسی بات پر اختلاف ہوا اور پھر ہنگامہ برپا ہو گیا۔ ایک غوغا تھا اور فضا میں لٹھ لہرا رہے تھے۔ منتظمین نے حاضرین کو قابو کرنے کی بہت کوشش کی لیکن شور نہ تھما۔ بالآخر مولانا حبیب الرحمن شروانی نے حفیظ جالندھری سے درخواست کی کہ وہ اس ہنگامے کو کسی طرح رفع کریں۔ وہ اٹھے اور "سلام اے آمنہ کے لال اے محبوب سبحانی" والی نعت پڑھنی شروع کر دی۔ ان کی پر اثر آواز کا گونجنا تھا کہ سناٹا طاری ہوگیا اور لوگ مدحت نبی :saw: سننے میں مشغول ہوگئے۔

    -------------------

    مشہور مزاح نگار رشید احمد صدیقی کہتے ہیں۔ جب جگر مراد آبادی میرے ہاں تشریف لاتے ہیں تو میں چند باتوں کا خاص خیال رکھتا ہوں۔ جگر صاحب کی صحت بالعموم اچھی نہیں ہوتی، اپنے دوست ڈاکٹروں کو بلا کر ان کا معائنہ کراتا ہوں اور ان کے تجویز کردہ علاج اور پرہیز پر ان سے عمل کراتا ہوں۔ وہ معلوم نہیں کہاں کہاں کا چکر لگا کر آتے ہیں، ان کے پاس میلے کپڑوں، چادروں اور تولیوں کا انبار ہوتا ہے، دھوبی بلوا کر یہ سب کچھ اس کے حوالے کرتا ہوں۔ نائی کو بلا کر ان کی داڑھی کی نوک پلک درست کراتا ہوں۔ علی گڑھ میں ان کے مداحوں کو منع کرتا ہوں کہ ان کو جگہ جگہ لیے نہ پھریں، میرے ہاں ان کا کلام سنیں نہ اپنا سنائیں۔ جگر صاحب کے پاس جو نقدی ہوتی ہے اسے ضبط کر لیتا ہوں تاکہ وہ روپے اس طرح نہ خرچ کریں جس طرح بعض حکومتیں دوسری حکومتوں پر خرچ کرتی ہیں۔ انہیں خدا حافظ کہنے نہیں جاتا کیوں کہ وہ اس سوز وگداز سے رخصت ہوتے ہیں جیسے آخری ملاقات ہو، اس طرح رخصت ہونا یا رخصت کرنا میرے بس کی بات نہیں۔

    -------------------

    مولانا حسرت موہانی کو لکھنو ریڈیو اسٹیشن والوں نے کسی پروگرام میں شرکت کے لیے بلایا اور ایک معقول معاوضہ پیش کیا۔ انہوں نے معصومانہ انداز میں کہا، اتنی بڑی رقم لے کر ہم کیا کریں گے؟ ریڈیو والوں نے بہت اصرار کیا تو تین آنے لیے اور کہا، کانپور سے لکھنو تو میں مفت پہنچ گیا۔ اب ریل کے تیسرے درجے میں بیٹھ کر واپس جاؤں تو کرایہ تین آنے لگے گا، اتنے پیسے ہی دے دیجیے۔ مولانا اسمبلی کے ممبر بنے تو ہر ممبر کے لیے پچھتر روپے یومیہ الاؤنس مقرر تھا۔ انہوں نے یہ رقم لینے سے انکار کر دیا بلکہ الٹا احتجاج کیا کہ اتنی بڑی رقم الاؤنس میں دینا غریب عوام کے ساتھ بڑا ظلم ہے۔

    -------------------

    میر باقر علی دلی کے آخری داستان گو تھے۔ ہمیشہ داستان امیر حمزہ سناتے تھے۔ جنگ کا نقشہ کھینچتے، شاہی دربار کا حال سناتے یا عورتوں کا بناؤ سنگھار بیان کرتے، ایک ایک تفصیل میں کئی کئی گھنٹے اور کئی کئی نشستیں گزار دیتے۔ کسی نے پوچھا کہ میر صاحب، یہ داستان کبھی آپ نے ختم بھی کی ہے؟ بولے "عمر بھر میں ایک دفعہ۔" داستان گوئی کے لیے انہوں نے ہر علم کا باقاعدہ مطالعہ کیا تھا اور یہ وسیع معلومات اپنی داستان میں سمو دیتے تھے۔ اور تو اور جب دلی میں طبیہ کالج کھلا تو انہوں نے ساٹھ برس کی عمر میں اس میں داخلہ لیا اور سند فراغت حاصل کی۔ افسوس، آخری عمر میں انہیں چھالیا بیچ کر پیٹ پالنا پڑا۔

    -------------------

    عنایت اﷲ دہلوی سرسید کے شاگرد خاص تھے۔ انہیں انگریزی سے اردو میں ترجمہ کرنے کی بہت مہارت تھی، کئی ضخیم کتابوں کا انہوں نے ترجمہ کیا۔ انہیں ایک عحیب عادت تھی، کاغذ کا پورا صفحہ بغیر نقطوں کے لکھتے، پھر شروع صفحہ سے الفاظ پر نقطے لگانے شروع کرتے اور جلدی جلدی آخرتک یہ کام مکمل کرتے۔ نتیجہ یہ ہوتا کہ کسی حرف پر ایک کی بجائے تین نقطے لگ جاتے اور کسی پر دو کی بجائے ایک۔ ایسا بھی بارہا ہوا کہ جس حرف پر نقطہ لگنا چاہیے تھا، وہ خالی رہ جاتا اور جس حرف پر کوئی نقطہ نہ ہوتا اس پر نقطے لگ جاتے۔
     
  2. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    بہت دلچسپ معلومات ہیں۔ :lol:
     
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بہت معلوماتی مزاح لگتا ہے۔
     
  4. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    ایک شخص اقبال کے پاس آیا اور بولا کہ عشق کی انتہا کیا ہے۔ اقبال نے کہا کہ عشق لامتناہی ہے اس کی کوئی انتہا نہیں۔ وہ بولا تو پھر آپ کے اس شعر کا کیا مطلب کہ “تیرے عشق کی انتہا چاہتا ہوں“۔ اقبال نے کہا کہ شاید آپ نے دوسرا مصرعہ نہیں پڑھا کہ “میری سادگی دیکھ کیا چاہتا ہوں“
     
  5. کاشفی
    آف لائن

    کاشفی شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏5 جون 2007
    پیغامات:
    4,774
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    بہت اچھے بھائی۔

    بہت اچھے بھائی۔
     
  6. لاحاصل
    آف لائن

    لاحاصل ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2006
    پیغامات:
    2,943
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    اچھی لڑی ہے
     
  7. کاشفی
    آف لائن

    کاشفی شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏5 جون 2007
    پیغامات:
    4,774
    موصول پسندیدگیاں:
    16

    آپ بھی کچھ شیئر کریں نا۔۔
     
  8. مریم سیف
    آف لائن

    مریم سیف ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏15 جنوری 2008
    پیغامات:
    5,303
    موصول پسندیدگیاں:
    623
    ملک کا جھنڈا:
    میں بھی تعریف کر دوں؟؟ لیکن پھر مجھے کچھ شیئر کرنے کے لئے مت کہیے گا۔۔ کیونکہ میرے پاس ایسا کچھ نہیں۔۔ :121: خیر۔۔ بہت اچھی معلومات ہیں۔۔
     
  9. کاشفی
    آف لائن

    کاشفی شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏5 جون 2007
    پیغامات:
    4,774
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    اس لڑی کو بھی آگے بڑھاؤنگا جلد ہی۔۔انشاء اللہ
     
  10. چیٹرcheater
    آف لائن

    چیٹرcheater ممبر

    شمولیت:
    ‏26 دسمبر 2007
    پیغامات:
    147
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    ایک دن مرزا، فتح الملک بہادر کو ملنے گئے، جب غلام گردش میں پہنچے تو خدمت گار نے صاحبِ عالم کو اطلاع دی کہ مرزا نوشہ صاحب آ رہے ہیں، وہ کسی کام میں مصروف تھے، بلا نہ سکے۔ مرزا وہیں ٹہلتے رہے۔

    صاحبِ عالم نے کچھ دیر کے بعد ملازم کو پکار کر کہا۔ "ارے دیکھ، مرزا صاحب کہاں ہیں۔"

    مرزا نے وہیں سے جواب دیا۔ "غلام، گردش میں ہے۔"
     
  11. کاشفی
    آف لائن

    کاشفی شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏5 جون 2007
    پیغامات:
    4,774
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    بہت اچھے چیٹر صاحب۔۔۔
    --------------------------------------------------------------------
    مولانا شبلی نعمانی اورینٹل کالج لاہور کے پروفیسر مولانا فیض الحسن سے پڑھنے کے لیے خاص طور پر لاہور آئے لیکن مولانا کی مصروفیت کی وجہ سے انہیں وہی وقت ملا جب وہ گھر سے کالج کے لیے روانہ ہوتے۔ اتنی سی مسافت طے کرنے کے دوران میں جو مختصر وقفہ ہوتا، اس میں وہ اپنے استاد سے اعلی عربی ادب پڑھتے۔ البتہ جب مولانا کالج کی چھٹیاں گزارنے اپنے وطن سہارنپور آتے تو شبلی نعمانی ان سے بھرپور استفادہ کرتے۔
     
  12. مجیب منصور
    آف لائن

    مجیب منصور ناظم

    شمولیت:
    ‏13 جون 2007
    پیغامات:
    3,149
    موصول پسندیدگیاں:
    70
    ملک کا جھنڈا:
    بھت خوب کاشفی بھائی
     
  13. مریم سیف
    آف لائن

    مریم سیف ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏15 جنوری 2008
    پیغامات:
    5,303
    موصول پسندیدگیاں:
    623
    ملک کا جھنڈا:
    چیٹر اور کاشفی۔۔ بہت خوب۔۔ میرے پاس یہاں کچھ شیئر کرنے کے لئے تو نہیں ہے۔۔ لیکن یہ سلسلہ مجھے بہت پسند ہے۔۔
     
  14. مجیب منصور
    آف لائن

    مجیب منصور ناظم

    شمولیت:
    ‏13 جون 2007
    پیغامات:
    3,149
    موصول پسندیدگیاں:
    70
    ملک کا جھنڈا:
    کافی

     
  15. مجیب منصور
    آف لائن

    مجیب منصور ناظم

    شمولیت:
    ‏13 جون 2007
    پیغامات:
    3,149
    موصول پسندیدگیاں:
    70
    ملک کا جھنڈا:
    لگتاہے فورم میں کوئی مسئلہ ہوگیا کہ لکھنے کے بعد کچھ شو نہیں کرتا یا تھوڑا کچھ شو کرتاہے
     
  16. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جناب آپ تو جو کچھ بھی لکھتے ہیں ۔ وہ سارا شو ہوجاتا ہے
    اور ماشاءاللہ آپ کی درجن بھر فوٹوز تواتنی تیزی سے شو ہورہی ہیں کہ غور سے دیکھ بھی نہیں سکتے۔ :hasna:
     
  17. بزم خیال
    آف لائن

    بزم خیال ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 جولائی 2009
    پیغامات:
    2,753
    موصول پسندیدگیاں:
    334
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ادیبوں اور شاعروں کی دلچسپ باتیں

    عبدالحمید عدم کو کسی صاحب نے ایک بار جوش سے ملایا اور کہا:یہ عدم ہیں۔عدم کافی جسامت والے آدمی تھے۔جوش نے ان کے ڈیل ڈول کو بغور دیکھا اور کہنے لگے:

    عدم یہ ہے تو وجود کیا ہو گا؟
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    ایک مولانا کے جوش صاحب کے ساتھ بہت اچھے تعلقات تھے۔کئی روز کی غیر حاضری کے بعد ملنے آئے تو جوش صاحب نے وجہ پوچھی۔کہنے لگے:کیا بتاؤں جوش صاحب،پہلے ایک گردے میں پتھری تھی اس کا آپریشن ہوا۔اب دوسرے گردے میں پتھری ہے۔

    میں سمجھ گیا۔جوش صاحب نے مسکراتے ہوئے کہا۔الله تعالیٰ آپ کو اندر سے سنگسار کر رہا ہے۔
     
  18. بزم خیال
    آف لائن

    بزم خیال ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 جولائی 2009
    پیغامات:
    2,753
    موصول پسندیدگیاں:
    334
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ادیبوں اور شاعروں کی دلچسپ باتیں

    پنجاب یونیورسٹی کے رجسٹرار ایس پی سنگھا کے گیارہ بچوں کے نام کا آخری حصہ“ سنگھا” تھا۔ جب ان کے ہاں بارہواں لڑکا پیدا ہوا تو شوکت تھانوی سے مشورہ کیا کہ اس کا کیا نام رکھوں۔ اس پر شوکت صاحب نے بے ساختہ کہا:آپ اس کا نام بارہ سنگھا رکھ دیجیے۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    ایک ناشر نے کتابوں کے نئے گاہک سے شوکت تھانوی کا تعارف کراتے ہوئے کہا: آپ جس شخص کا ناول خرید رہے ہیں وہ یہی ذات شریف ہیں۔ لیکن یہ چہرے سے جتنے بے وقوف معلوم ہوتے ہیں اتنے ہیں نہیں۔

    شوکت تھانوی نے فوراً کہا: جناب مجھ میں اور میرے ناشر میں یہی بڑا فرق ہے۔ یہ جتنے بے وقوف ہیں،چہرے سے معلوم نہیں ہوتے۔
     
  19. بزم خیال
    آف لائن

    بزم خیال ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 جولائی 2009
    پیغامات:
    2,753
    موصول پسندیدگیاں:
    334
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ادیبوں اور شاعروں کی دلچسپ باتیں

    ایک ناشر نے کتابوں کے نئے گاہک سے شوکت تھانوی کا تعارف کراتے ہوئے کہا: آپ جس شخص کا ناول خرید رہے ہیں وہ یہی ذات شریف ہیں۔ لیکن یہ چہرے سے جتنے بے وقوف معلوم ہوتے ہیں اتنے ہیں نہیں۔

    شوکت تھانوی نے فوراً کہا: جناب مجھ میں اور میرے ناشر میں یہی بڑا فرق ہے۔ یہ جتنے بے وقوف ہیں،چہرے سے معلوم نہیں ہوتے۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    کسی مشاعرے میں مجاز اپنی غزل پڑھ رہے تھے۔ محفل پورے رنگ پر تھی اور سامعین خاموشی کے ساتھ کلام سن رہے تھے کہ اتنے میں کسی خاتون کی گود میں ان کا شیر خوار بچہ زور زور سے رونے لگا۔مجاز نے اپنی غزل کا شعر ادھورا چھوڑتے ہوئے حیران ہو کر پوچھا: بھئی!

    یہ نقش فریادی ہے کس کی شوخیِ تحریر کا؟
     
  20. صدیقی
    آف لائن

    صدیقی مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏29 جولائی 2011
    پیغامات:
    3,476
    موصول پسندیدگیاں:
    190
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ادیبوں اور شاعروں کی دلچسپ باتیں

    بہت خوب جناب
     
  21. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ادیبوں اور شاعروں کی دلچسپ باتیں

    ہاہا
    بہت دلچسپ لڑی ہے
     

اس صفحے کو مشتہر کریں