1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اخلاقِ حمیدہ

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از پاکستانی55, ‏4 فروری 2019۔

  1. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق پاکیزہ کے متعلق ارشاد ہوا: ’’بیشک آپ اخلاقِ عظیمہ کے مالک ہیں ‘‘۔
    روایت ہے کہ حضرت ا نس بن مالک رضی اللہ عنہ نے پیغمبر خدا سے پوچھا :ایمان کی رو سے مسلمانوں میں بہتر آدمی کون ہے؟آپ نے فرمایا:لوگوں میں سے بہتر وہ ہے جس کے اخلاق حمیدہ ہوں کیونکہ بندہ کی خصلتوں میں سب سے بہتر خصلت حسنِ خلق ہے۔اس سے انسان کا ذاتی جوہر معلوم ہوتا ہے اوریہ جوہر نیک اخلاق میں ہی پوشیدہ ہے۔
    حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاقِ حمیدہ کی تعریف جس طرح اللہ تعالیٰ نے فرمائی ،ویسی کسی اورکی تعریف نہیں کی۔بزرگوں کا قول ہے کہ خوش خلق انسان اپنے آپ کو حقیرجانتاہے اوردوسروں کو بڑاخیال کرتا ہے۔اچھے اخلاق والا دوسروں کے لیے تکلیف کا باعث نہیں بنتا ۔وہ خود محنت ومشقت برداشت کرتا ہے لیکن دوسروں کوآرام پہنچاتاہے ۔اپنے مال سے دوسرے کو نفع پہنچاتا ہے جہاں تک ممکن ہوسکے۔ انسان کی خوش اخلاقی ایک اعلیٰ عمل ہے۔ اسے ہر حال میں اختیار کیاجائے یہ دنیا اورآخرت دونوں میں باعث فلاح ہے۔
    حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ دس باتیں مکارمِ اخلاق ہیں۔اللہ تعالیٰ جس کو چاہتا ہے اس کو عنایت کرتا ہے ممکن ہے کہ آدمی میں ہوں اور اس کے باپ میں نہ ہو ں ،غلام میں ہوں اورآقامیں نہ ہوں۔
    اوّل: راست گفتاری ،دوم: لوگوں سے خوش خلقی کابرتائوکرنا،سوم :سائل کو دینا ،چہارم :حسنِ سلوک کااچھابدلہ دینا ،پنجم: صلہ رحمی،ششم: امانت کی حفاظت ،ہفتم: ہمسایہ کے حق کی رعایت ،ہشتم :دوستی کاپاس کرنا،نہم: مہمان کی دعوت ،دہم: جو سب کی اصل ہے وہ حیا ہے۔
    ٭ حضرت نواس بن سمعان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کاارشادہے کہ حسنِ خلق ایک بہترین نیکی ہے۔(مسلم)
    ٭ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:تم میں سے بہترین وہ لوگ ہیں جن کے اخلاق بہت اچھے ہیں ۔(بخاری ومسلم)
    ٭ حضر ت ابوالدرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیںکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کافرمان ہے ، قیامت کے دن نامہ اعمال کی ترازو میں حسنِ خلق سب سے وزنی ہوگا۔(ترمذی)
    ٭ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کسی نے پوچھا وہ کونسی صفت ہے جو انسان کو جنت میں لے جاتی ہے؟ ارشاد فرمایا:
    اللہ کا خوف اورحسنِ خلق۔(ترمذی)

    https://www.nawaiwaqt.com.pk/03-Feb-2019/978686
     
    intelligent086 اور زنیرہ عقیل .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ خیرا کثیرا
     
  3. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    ماشاءاللہ
    عمدہ انتخاب
    جزاک اللہ خیراً کثیرا
     

اس صفحے کو مشتہر کریں