1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

احادیث مبارکہ :: حضور اکرم علیہ الصلوۃ والسلام کے فرامین

'تعلیماتِ قرآن و حدیث' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏23 نومبر 2006۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: احادیث مبارکہ :: حضور اکرم علیہ الصلوۃ والسلام کے فرامین

    عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رضي الله عنه أَنَّ النَّبِيَّ صلي الله عليه وآله وسلم صَعِدَ الْمِنْبَرَ فَقَالَ : آمِيْنَ. آمِيْنَ. آمِيْنَ. قِيلَ يَا رَسُوْلَ اﷲِ، إِنَّکَ حِيْنَ صَعِدْتَ الْمِنْبَرَ قُلْتَ : آمِيْنَ. آمِيْنَ. آمِيْنَ؟ قَالَ : إِنَّ جِبْرِيْلَ عليه السلام أَتَانِي، فَقَالَ : مَنْ أَدْرَکَ شَهْرَ رَمَضَانَ وَ لَمْ يُغْفَرْ لَهُ، فَدَخَلَ النَّارَ، فَأَبْعَدَهُ اﷲُ. قُلْ : آمِيْنَ. فَقُلْتُ : آمِيْنَ. وَمَنْ أَدْرَکَ أَبَوَيْهِ أَوْ أَحَدَهُمَا فَلَمْ يَبَرَّهُمَا فَمَاتَ فَدَخَلَ النَّارَ فَأَبْعَدَهُ اﷲُ. قُلْ آمِيْنَ. فَقُلْتُ : آمِيْنَ. وَمَنْ ذُکِرْتَ عِنْدَهُ فَلَمْ يُصَلِّ عَلَيْکَ فَمَاتَ فَدَخَلَ النَّارَ فَأَبْعَدَهُ اﷲُ قُلْ : آمِيْنَ. فَقُلْتُ : آمِيْنَ.۔۔۔رَوَاهُ ابْنُ حِبَّانَ وَابْنُ خُزَيْمَةَ.

    ’’حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منبر پر تشریف فرما ہوئے تو تین بار آمین، آمین، آمین فرمایا۔ عرض کیا گیا : یا رسول اﷲ! آپ منبر پر جلوہ افروز ہوئے تو آپ نے آمین، آمین، آمین فرمایا (اس کی کیا وجہ ہے؟)۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : جبرائیل علیہ السلام میرے پاس حاضر ہوئے اور کہنے لگے : جس شخص نے ماہِ رمضان پایا اور اس کی مغفرت نہ ہوسکی تو وہ آگ میں گیا، اسے اﷲ تعالیٰ اپنی رحمت سے دور کر دے۔ (اے حبیبِ خدا!) آپ آمین کہیں۔ اس پر میں نے آمین کہا
    اور
    جس شخص نے ماں باپ دونوں کو پایا یا ان میں سے کسی ایک کو پایا اور ان کے ساتھ نیک سلوک نہ کیا اور مر گیا تو وہ آگ میں گیا۔ اﷲ تعالیٰ اسے اپنی رحمت سے دور کر دے : (اے حبیبِ خدا!) آپ آمین کہیں۔ تو میں نے آمین کہا
    اور
    وہ شخص جس کے پاس آپ کا ذکر کیا گیا اور اس نے آپ پر درود نہ پڑھا اور اسی حالت میں مر گیا تو وہ بھی آگ میں گیا۔ اﷲ تعالیٰ اسے اپنی رحمت سے دور کر دے (اے حبیب خدا!) آپ آمین کہیں تو میں نے آمین کہا۔‘‘


    ابن خزيمة في الصحيح، 3 / 192، الرقم : 1888، وابن حبان في الصحيح، 3 / 188، الرقم : 907، والبخاري في الأدب المفرد، 1 / 225، الرقم : 646، والبزار في المسند، 4 / 240، الرقم : 1405، 9 / 247، الرقم : 3790، وأبو يعلي في المسند، 10 / 328، الرقم : 5922، والبيهقي في السنن الکبري، 4 / 304، الرقم : 8287، والطبراني في المعجم الأوسط، 9 / 17، الرقم : 8994، وفي المعجم الکبير، 2 / 243، الرقم : 2022، والمنذري في الترغيب والترهيب، 2 / 57، الرقم : 1481.
     
    عقرب، پاکستانی55 اور ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    لفظ " کاش " ۔۔ شیطان کا دروازہ کھولتا ہے۔

    فرمانِ نبوی :drood: ہے

    رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا طاقتور مومن اللہ کے نزدیک کمزور مومن سے بہتر اور پسندیدہ ہے ہر بھلائی میں ایسی چیز کی حرص کرو جو تمہارے لئے نفع مند ہو اور اللہ سے مدد طلب کرتے رہو اور اس سے عاجز مت ہو اور اگر تم پر کوئی مصیبت واقع ہو جائے تو یہ نہ کہو کاش میں ایسا ایسا کرلیتا کیونکہ کاش کا لفظ شیطان کا دروازہ کھولتا ہے۔

    صحیح مسلم:جلد سوم:حدیث نمبر 2273
    سنن ابن ماجہ:جلد اول:حدیث نمبر 79
     
    عقرب، پاکستانی55 اور ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ العظیم
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ جناب
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    صدقہ (نیکی) کا بیان
    عَنْ أَبِي ذَرٍّ رضي الله عنه قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اﷲِ صلي الله عليه وآله وسلم : تَبَسُّمُکَ فِي وَجْهِ أَخِيْکَ لَکَ صَدَقَةٌ، وأَمْرُکَ بِالْمَعْرُوْفِ وَنَهْيُکَ عَنِ الْمُنْکَرِ صَدَقَةٌ، وَإِرْشَادُکَ الرَّجُلَ فِي أَرْضِ الضَّلَالِ لَکَ صَدَقَةٌ، وَبَصَرُکَ لِلرَّجُلِ الرَّدِيئِ الْبَصَرِ لَکَ صَدَقَةٌ، وَإِمَاطَتُکَ الْحَجَرَ وَالشَّوْکَةَ وَالْعَظْمَ عَنِ الطَّرِيْقِ لَکَ صَدَقَةٌ، وَإِفْرَاغُکَ مِنْ دَلْوِکَ فِي دَلْوِ أَخِيْکَ لَکَ صَدَقَةٌ. رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَابْنُ حِبَّانَ. وَقَالَ أَبُوْعِيْسَي : هَذَا حَدِيْثٌ حَسَنٌ.

    ’’حضرت ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :
    (مسکراہٹ ) تمہارا اپنے مسلمان بھائی کے سامنے مسکرانا بھی صدقہ ہے،
    (نیکی کا حکم اور برائی سے روکنا) تمہارا نیکی کا حکم دینا اور برائی سے روکنا بھی صدقہ ہے،
    (بھٹکے یا اندھے کو راہ دکھانا) اور تمہارا بھٹکے ہوئے کو راستہ دکھانا بھی تمہارے لیے صدقہ ہے، اور تمہارا کسی اندھے کو راستہ دکھانا بھی تمہارے لیے صدقہ ہے،
    (راستہ صاف کرنا) اور تمہارا راستے سے پتھر، کانٹا اور ہڈی (وغیرہ تکلیف دہ چیز) کا ہٹانا بھی تمہارے حق میں صدقہ ہے
    (مسلمان کے لیے ایثار) اور اپنے ڈول سے دوسرے بھائی کی بالٹی میں پانی ڈالنا بھی صدقہ ہے۔‘‘


    الترمذي في السنن، کتاب : البر والصلة عن رسول اﷲ صلي الله عليه وآله وسلم، باب : ماجاء في صَنَائِعِ المعروف، 4 / 339، الرقم : 1956،
    وابن حبان في الصحيح، 2 / 286، الرقم : 529،
    والطبراني في المعجم الأوسط، 8 / 183، الرقم : 8342،
    والهيثمي في مجمع الزوائد، 3 / 134
     
    احتشام محمود صدیقی اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    خارجی یا خوارج

    عَنْ شَرِيْکِ بْنِ شِهَابٍ قَالَ : کُنْتُ أَتَمَنَّي أَنْ أَلْقَي رَجُلًا مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صلي الله عليه وآله وسلم أَسْأَلُهُ عَنِ الْخَوَارِجِ، فَلَقِيْتُ أَبَا بَرْزَةَ فِي يَومِ عِيْدٍ فِي نَفَرٍ مِنْ أَصْحَابِهِ فَقُلْتُ لَهُ : هَلْ سَمِعْتَ رَسُوْلَ اﷲِ صلي الله عليه وآله وسلم يَذْکُرُ الْخَوَارِجَ؟ فَقَالَ : نَعَمْ، سَمِعْتُ رَسُوْلَ اﷲِ صلي الله عليه وآله وسلم بِأُذُنِي وَرَأَيْتُهُ بِعَيْنِي أُتِيَ رَسُوْلُ اﷲِ صلي الله عليه وآله وسلم بِمَالٍ فَقَسَمَهُ، فَأَعْطَي مَنْ عَنْ يَمِيْنِهِ وَ مَنْ عَنْ شِمَالِهِ، وَلَمْ يُعْطِ مَنْ وَرَاءَهُ شَيْئًا، فَقَامَ رَجُلٌ مِنْ وَرَائِهِ. فَقَالَ : يَا مُحَمَّدُ، مَا عَدَلْتَ فِي الْقِسْمَةِ، رَجُلٌ أَسْوَدُ مَطْمُوْمُ الشَّعْرِ، عَلَيْهِ ثَوْبَانِ أَبْيَضَانِ (وزاد أحمد : بَيْنَ عَيْنَيْهِ أَثَرُ السُّجُوْدِ)، فَغَضِبَ رَسُوْلُ اﷲِ صلي الله عليه وآله وسلم غَضَبًا شَدِيْدًا، وَ قَالَ : وَاﷲِ، لَا تَجِدُوْنَ بَعْدِي رَجُلًا هُوَ أَعْدَلُ مِنِّي، ثُمَّ قَالَ : يَخْرُجُ فِي آخِرِ الزَّمَانِ قَوْمٌ کَأَنَّ هَذَا مِنْهُمْ (وفي رواية : قَالَ : يَخْرُجُ مِنْ قِبَلِ الْمَشْرِقِ رِجَالٌ کَانَ هَذَا مِنْهُمْ هَدْيُهُمْ هَکَذَا) يَقْرَءُوْنَ الْقُرْآنَ لَا يُجَاوِزُ تَرَاقِيَهُمْ، يَمْرُقُوْنَ مِنَ الإِسْلَامِ کَمَا يَمْرُقُ السَّهْمُ مِنَ الرَّمِيَةِ، سِيْمَاهُمُ التَّحْلِيْقُ، لَا يَزَالُوْنَ يَخْرُجُوْنَ حَتَّي يَخْرُجَ آخِرُهُمْ مَعَ الْمَسِيْحِ الدَّجَّالِ، فَإِذَا لَقِيْتُمُوْهُمْ فَاقْتُلُوْهُمْ، هُمْ شَرُّ الْخَلْقِ وَالْخَلِيْقَةِ.
    رَوَاهُ النَّسَائِيُّ وَأَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَالْحَاکِمُ. وَقَالَ الْحَاکِمُ : هَذَا حَدِيْثٌ صَحِيْحٌ. وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيْحِ کَمَا قَالَ الْهَيْثَمِيُّ.


    ’’حضرت شریک بن شہاب نے بیان کیا کہ مجھے اس بات کی شدید خواہش تھی کہ میں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کسی صحابی سے ملوں اور ان سے خوارج کے متعلق دریافت کروں۔ اتفاقاً میں نے عید کے روز حضرت ابوبرزہ رضی اللہ عنہ کو ان کے کئی دوستوں کے ساتھ دیکھا میں نے ان سے دریافت کیا : کیا آپ نے خارجیوں کے بارے میں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کچھ سنا ہے؟ آپ نے فرمایا : ہاں، میں نے اپنے کانوں سے سنا اور آنکھوں سے دیکھا کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمتِ اقدس میں کچھ مال پیش کیا گیا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس مال کو ان لوگوں میں تقسیم فرما دیا جو دائیں اور بائیں طرف بیٹھے ہوئے تھے اور جو لوگ پیچھے بیٹھے تھے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں کچھ عنایت نہ فرمایا چنانچہ ان میں سے ایک شخص کھڑا ہوا اور اس نے کہا، اے محمد! آپ نے انصاف سے تقسیم نہیں کی۔ وہ شخص سیاہ رنگ، سر منڈا اور سفید کپڑے پہنے ہوئے تھا (اور امام احمد بن حنبل نے اضافہ کیا کہ اس کی دونوں آنکھوں کے درمیان (پیشانی پر) سجدوں کا اثر نمایاں تھا)۔ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شدید ناراض ہوئے اور فرمایا : خدا کی قسم! تم میرے بعد مجھ سے بڑھ کر کسی شخص کو انصاف کرنے والا نہ پاؤ گے، پھر فرمایا : آخری زمانے میں کچھ لوگ پیدا ہوں گے یہ شخص بھی انہیں لوگوں میں سے ہے (اور ایک روایت میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : مشرق کی طرف سے ایک قوم نکلے گی یہ آدمی بھی ان لوگوں میں سے ہے اور ان کا طور طریقہ بھی یہی ہوگا) وہ قرآن مجید کی تلاوت کریں گے مگر قرآن ان کے حلق سے نیچے نہ اترے گا وہ اسلام سے اس طرح نکل جائیں گے جیسے تیر شکار سے نکل جاتا ہے۔ ان کی نشانی یہ ہے کہ وہ سرمنڈے ہوں گے ہمیشہ نکلتے ہی رہیں گے یہاں تک کہ ان کا آخری گروہ دجال کے ساتھ نکلے گا جب تم ان سے ملو تو انہیں قتل کردو۔ وہ تمام مخلوق سے بدترین ہیں۔‘‘

    النسائي في السنن، کتاب : تحريم الدم، باب : من شهر سيفه ثم وضعه في الناس، 7 / 119، الرقم : 4103،
    في السنن الکبري، 2 / 312، الرقم : 3566،
    أحمد بن حنبل في المسند، 4 / 421،
    البزار في المسند، 9 / 294، 305، الرقم : 3846،
    الحاکم في المستدرک، 2 / 160، الرقم : 2647،
    ابن أبي شيبة في المصنف، 7 / 559، الرقم : 37917،
    ابن تيمية في الصارم المسلول، 1 / 188.
     
    عقرب، احتشام محمود صدیقی اور پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ جناب
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. ماہا خان
    آف لائن

    ماہا خان ممبر

    شمولیت:
    ‏21 اپریل 2014
    پیغامات:
    7
    موصول پسندیدگیاں:
    10
    ملک کا جھنڈا:
  9. کاکا سپاہی
    آف لائن

    کاکا سپاہی ممبر

    شمولیت:
    ‏24 مئی 2007
    پیغامات:
    3,796
    موصول پسندیدگیاں:
    596
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ العظیم
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    رحمتِ الہی

    حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سُنا کہ

    إنَّ الله خَلَقَ الرَّحْمَةَ يَوْمَ خَلَقَها مِائَةَ رَحْمَةٍ فأمْسَكَ عِنْدَهُ تِسْعاً وتِسْعِينَ رَحْمَةً وأرْسَلَ في خَلْقِهِ كُلِّهِمْ رَحْمَةً واحِدَةً فَلَوْ يَعْلَمُ الكافِرُ بِكُلِّ الّذِي عِنْدَ الله مِنَ الرَّحْمَةِ لَمْ يَيْأسْ مِنَ الجَنَّةِ ولَوْ يَعْلَمُ المُؤْمِنُ بِكُلِّ الَّذِي عِنَدَ الله مِنَ العَذَابِ لَمْ يَأْمَنْ مِنَ النَّارِ

    "اللہ نے جس دِن رحمت تخلیق فرمائی تو ایک سو رحمت تخلیق فرمائی اور اپنے پاس ننانوے رحمت روک رکھیں اور ایک (رحمت) اپنی تمام تر مخلوق میں بھیجی پس اللہ کے پاس جو(99حصے) رحمت ہے اگر کافر وہ ساری کی ساری رحمت جان لے تو کبھی اللہ کی جنّت سے مایوس نہ ہو اور اللہ کے پاس جتنا عذاب ہے اگر ایمان والا وہ سارے کا سارا عذاب جان لے تو جان لے تو کبھی جہنم سے بےخوف نہ ہو"


    صحیح البُخاری /حدیث 6104 / کتاب الرقاق / باب 19

    حضرت عمررضی اللہ عنہ سے روایت ہے
    ایک دفعہ کچھ قیدی حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے سامنے لائے گئے تو ان میں ایک ایسی عورت بھی تھی جو اپنے بچے کو دودھ پلانے کے لیے بے تاب تھی اور وہ قیدیوں میں (اپنا) بچہ ڈھونڈھ رہی تھی جو اسے مل گیا تو اس نے فوراً اس کو پکڑ کر اپنے پیٹ کے ساتھ چمٹا لیا اور اسے دودھ پلانے لگی ( یہ منظر دیکھ کر ) حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے ہم سے فرمایا
    أَتُرَونَ هَذهِ طَارِحَةً وَلَدَهَا في النَّارِ ؟ کیا تُم لوگ (اس عورت کی بچے سے محبت دیکھ کر) یہ گمان کر سکتے ہو کہ یہ عورت اپنے بچے کو آگ میں ڈال دے گی ؟
    ہم سب نے عرض کیا ۔ لَا وَهِيَ تَقدِرُ على أَن لَا تَطرَحَهُ " ہرگز نہیں ۔ اگرچہ یہ عورت ایسا کرنے کی طاقت رکھتی ہو (پھر بھی ایسا نہیں کرے گی )
    تو رحمت العالمین صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا لَلَّهُ أَرحَمُ بِعِبَادِهِ من هذه بِوَلَدِهَا

    جتنی رحمت (اور محبت) یہ عورت اپنے بچے پر کرتی ہے اللہ اپنے بندوں پر اس سے کہیں زیادہ رحمت فرمانے والا ہے

    صحیح البخاری /حدیث5653 /کتاب الادب / باب18
    صحیح مُسلم /حدیث2754 /کتاب التوبہ /باب 4
     
    احتشام محمود صدیقی، الکرم اور پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ
     
  14. چوتھا انسان
    آف لائن

    چوتھا انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏1 دسمبر 2016
    پیغامات:
    237
    موصول پسندیدگیاں:
    49
    ملک کا جھنڈا:
    رسول اللہ (ص) نے فرمایا :
    " جو عورت اس حال میں فوت ہوئی کہ اس کا خاوند اس سے راضی تھا وہ ضرور جنت میں داخل ہوگی "
    ( جامع ترمذی )
     
    پاکستانی55 اور غلام قادر چوہدری .نے اسے پسند کیا ہے۔
  15. غلام قادر چوہدری
    آف لائن

    غلام قادر چوہدری ممبر

    شمولیت:
    ‏28 نومبر 2016
    پیغامات:
    19
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  16. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں