1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

احادیث مبارکہ :: حضور اکرم علیہ الصلوۃ والسلام کے فرامین

'تعلیماتِ قرآن و حدیث' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏23 نومبر 2006۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    عن ابی ھریرۃ :rda: قال: قال رسول اللہ :saw: الایمان بضع وسبعون شعبۃ، فافضلھا: قول لاالہ الا اللہ، و ادناھا: اماطۃ الاذی عن الطریق، والحیاء شعبۃ من الایمان۔
    (متفق علیہ: وھذا لفظ مسلم: صحیح مسلم 63/1/35)


    ترجمہ : حضرت ابو ہریرہ :rda: سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم :saw: نے فرمایا: ایمان کی ستر (70) سے کچھ زیادہ شاخیں ہیں جن میں سب سے افضل لا الہ الا اللہ کا اقرار کرنا ہے اور ان میں سب سے نچلا درجہ کسی تکلیف دہ چیز کا راستے سے دور کر دینا ہے۔ اور حیاء بھی ایمان کی ایک شاخ ہے۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    حدیث نمبر 2- ایمان کی حلاوت

    عن انس :rda: عن النبی :saw: قال: ثلاث من کن فیہ وجد حلاوت الایمان: ان یکون اللہ و رسولہ احب الیہ مما سواھما، وان یحب المرء لا یحبہ الا للہ، وان یکرہ ان یعود فی الکفر کما یکرہ ان یقذف فی النار (وفی روایۃ حلاوۃ الاسلام)
    (متفق علیہ :البخاری 1/14 الحدیث 16)


    ترجمہ: حضرت انس :rda: روایت کرتے ہیں کہ حضور نبی اکرم :saw: نے فرمایا : جس شخص میں تین خصلتیں ہوں گی وہ ایمان کی مٹھاس کو پا لے گا: (پہلی) اللہ (سبحانہ تعالیٰ) اور اسکا رسول :saw: اسے باقی تمام چیزوں سے زیادہ محبوب ہوں، (دوسری) جس شخص سے بھی محبت ہو فقط اللہ کی وجہ سے ہو ، (تین) کفر سے نجات پانے کے بعد دوبارہ (حالتِ) کفر میں لوٹنے کو وہ اس طرح ناپسند کرتا ہو جیسے آگ میں پھینکے جانے کو ناپسند کرتا ہے“۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    حدیث نمبر 3۔ استقامت بالایمان

    عن سفیان بن عبد اللہ الثقفی :rda: قال: قلت : یا رسول اللہ :saw: قل لی فی الاسلام قولا لا اسئل عنہ احدا بعدک (وفی حدیث الاخر: غیرک) قال: قل آمنت باللہ ثم استقم ۔
    (الصحیح المسلم : 38/65/1)


    ترجمہ: حضرت سفیان بن عبداللہ ثقفی :rda: روایت کرتے ہیں کہ میں نے عرض کی : یا رسول اللہ :saw: اسلام کے متعلق مجھے کوئی ایسی بات بتا دیں کہ پھر میں آپ کے بعد (دوسری روایت میں ہے کہ آپ کے سوا) کسی اور سے دریافت نہ کروں۔ آپ :saw: نے فرمایا: کہو ! میں اللہ پر ایمان لایا، پھر اس پر ڈٹ جاؤ۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    حدیث نمبر 4۔ محبتِ رسول(ص) کے بغیر ایمان نامکمل ہے

    عن انس :rda: قال: قال النبی :saw: لا یومن احدکم حتٰی اکون احب الیہ من والدہِ و ولَدِہِ و الناس اجمعین۔
    (متفق علیہ: المسلم : 38/65/1)و فی روایۃ البخاری: عن ابی ھریرۃ :rda: قال: فو الذی نفسی بیدہ و ذکر نحوہ ۔
    (البخاری 14/1/14)

    ترجمہ: حضرت انس :rda: سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم :saw: نے فرمایا: تم میں سے کوئی مومن نہیں ہوسکتا جب تک کہ میں اسے اس کے والد (یعنی والدین)، اسکی اولاد اور تمام لوگوں سے زیادہ محبوب نہ ہوجاؤں۔
    اور بخاری شریف میں حضرت ابو ہریرہ :rda: سے ایک روایت ہے کہ حضور نبی اکرم :saw: نے فرمایا۔ قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضے میں میری جان ہے (اسکے بعد سابقہ الفاظِ حدیث ہیں)۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    Re: چہل احادیث مبارکہ (حضورنبی اکرم(ص)کےفرامین مقدسہ)

    سبحان اللہ نعیم بھائی ۔ آپ نے بہت اچھا اور عظیم لڑی شروع کی ہے۔

    کاش میرا علم بھی اتنا ہوتا کہ میں اپنا حصہ ڈال سکتا۔ لیکن میں آپ کے لیے دعا ضرور کر سکتا ہوں۔
     
  6. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    Re: چہل احادیث مبارکہ (حضورنبی اکرم(ص)کےفرامین مقدسہ)

    سبحان اللہ نعیم صاحب۔
    بہت نیک سلسلہ ہے یہ۔ اللہ تعالیٰ‌ہم سب کو پڑھنے اور عمل کی توفیق دیے۔

    کیونکہ
    عمل سے زندگی بنتی ہے جنت بھی جہنم بھی
    یہ خاکی اپنی فطرت میں نوری ہے نہ ناری ہے​
     
  7. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    حدیث نمبر 5۔ محبتِ رسول(ص) تکمیلِ ایمان ہے

    5- عن انس :rda: قال: قال رسول اللہ :saw: لا یومن عبد (وفی حدیث عبد الوارث: الرجل) حتی اکون احب الیہ من اھلہِ ومالہِ والناس اجمعین
    (رواہ مسلم : 67/1/44)

    ترجمہ: حضرت انس :rda: سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم :saw: نے فرمایا: کوئی شخص مومن ہو ہی نہیں سکتا جب تک میں اس کے نزدیک اسکے اہل، اسکے مال اور تمام لوگوں سے زیادہ محبوب نہ ہو جاؤں۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    حدیث نمبر 6۔ اللہ کے لیے محبت و عداوت رکھنا

    عن ابی امامۃ :rda: قال: قال رسول اللہ :saw: من اَحبّ للہِ، وابغضَ للہِ، واعطی للہِ، ومنعَ للہِ، فقدِ استکمَلَ الایمان۔
    (رواہ ابو داود 220/3 -4681 والحاکم 178/2 - 2694)

    ترجمہ: حضرت ابو امامہ :rda: سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم :saw: نے فرمایا: جو اللہ کے لیے محبت کرتاہے ، اللہ کے لیے عداوت رکھتا ہے، اللہ کے لیے دیتا اور اللہ کے لیے دینے سے ہاتھ روک لیتے ہے وہ اپنا ایمان مکمل کر لیتا ہے۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    Re: چہل احادیث مبارکہ (حضورنبی اکرم(ص)کےفرامین مقدسہ)

    سبحان اللہ۔
    آقا :saw: نے ایمان کا معیار اور پیمانہ بتا دیا۔
    اگر ہم آج مجموعی طور پر اپنے جائزہ لیں تو ہم بہت کم ایمان کی شرائط پر پورا اترتے ہیں۔ رسمی نماز روزہ پڑھتے ہیں لیکن معیارِ ایمان ہماری نظروں سے اوجھل رہتا ہے۔ یا ہم جان بوجھ کر اپنانا نہیں چاہتے۔ اللہ تعالی ہم سب کو ہدایت دے۔ آمین
     
  10. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    Re: چہل احادیث مبارکہ (حضورنبی اکرم(ص)کےفرامین مقدسہ)

    اللہ تعالی ہمیں اپنی اور اپنے محبوب :saw: کی محبت عطا فرمائے۔ آمین
     
  11. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    Re: چہل احادیث مبارکہ (حضورنبی اکرم(ص)کےفرامین مقدسہ)

    آمین ثم آمین۔
     
  12. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    حدیث نمبر 7۔ اللہ کابندوںپرحق اوربندوں کااللہ پرحق

    عن معاذ :rda: قال: کنت رِدف النبی :saw: علی حِمارِ یُقالُ لہُ عُفیر، فقال: یا معاذ ! ھل تدری حق اللہِ علی عبادہِ ، وما حق العبادِ علی اللہ ؟ قُلتُ اللہ و رسولہُ اعلم، قال : فان حق اللہ علی العباد ان یعبُدُوہُ، ولا یُشرکو بِہِ شیئا، وحق العبادِ علی اللہ ان لا یُعذِب من لا یُشرِک بہ شیئا۔ فقُلتُ : یا رسول اللہ !‌افلآ اُبشر بہِ الناس ؟ قال: لا تبشِرھم فیتکِلوا۔
    (متفق علیہ: البخاری: 1049/3- 2701 المسلم :5958/1- 30)



    ترجمہ: حضرت معاذ :rda: روایت کرتے ہیں کہ میں‌حضور نبی اکرم :saw: کے پیچھے عفیر نامی گدھے پر سوار تھا کہ آپ:saw: نے فرمایا: اے معاذ ! کیا تمھیں معلوم ہے بندوں پر اللہ کا کیا حق ہے اور اللہ پر بندوں کا کیا حق ہے ؟ میں نے عرض کی : اللہ اور اسکا رسول:saw: بہتر جانتے ہیں۔ آپ :saw: نے فرمایا : بندوں پر اللہ کا حق یہ ہے کہ وہ صرف اسی کی عبادت کریں اور اسکے ساتھ کسی کو شریک نہ بنائیں، اور اللہ پر بندوں‌کا حق یہ ہے کہ جو شخص شرک نہ کرے وہ اسے عذاب نہ دے۔ میں نے عرض کیا : یارسول اللہ :saw: ! کیا میں یہ خوشخبری لوگوں تک نہ پہنچا دوں ؟ آپ:saw: نے فرمایا: نہیں انہیں یہ خوشخبری نہ دو کہ پھر وہ اسی پر بھروسہ کر کے بیٹھ رہیں گے (اور عمل میں کوتاہی کریں گے)“۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    Re: چہل احادیث مبارکہ (حضورنبی اکرم(ص)کےفرامین مقدسہ)

    سبحان اللہ و جزاک اللہ

    رحمت باری تعالی تو واقعی بہانے تلاش کرتی ہے اپنے بندوں کو معاف کرنے کے۔
    سبحان اللہ
     
  14. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    Re: چہل احادیث مبارکہ (حضورنبی اکرم(ص)کےفرامین مقدسہ)

    سبحان اللہ ۔
    حق فرمایا میرے آقا و مولا سید النبیاء :saw: نے۔
     
  15. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    حدیث نمبر 8- اللہ کیلیےراضی ہونااورمعرفتِ اولیاء

    عن عمرو بن الجموح :rda: قال: قال رسول اللہ :saw: لا یُحقُ العبد حقیقۃ الایمانِ حتی یغضب للہِ و یرضی للہِ، فاِذا فعل ذلک استحق حقیقۃ الایمان، و ان احِبّائی و اولِیائی الذین یذکرُون بذکری و اُذکرُ بذِکر ھم۔
    (الطبرانی: 203/1-651 ، مسند احمد بن حنبل: 430/3-15634)

    ترجمہ: حضرت عمرو بن جموح :rda: روایت کرتے ہیں کہ حضور نبی اکرم:saw: نے فرمایا: بندہ اس وقت ایمان کی حقیقت کو نہیں پا سکتا جب تک کہ وہ اللہ کے لئے ہی (کسی سے) ناراض اور اللہ کے لئے (کسی سے) راضی نہ ہو (یعنی اسکی رضا کا مرکز و محور فقط ذاتِ الہٰی ہو جائے) اور جب اس نے یہ کام کر لیا تو اس نے ایمان کی حقیقت کو پا لیا، اور بےشک میرے احباب اور میرے اولیاء وہ لوگ ہیں کہ میرا ذکر کرنے سے وہ یاد آجاتے ہیں اور ان کا ذکر کرنے سے میں یاد آجاتا ہوں۔ (میرے ذکر سے انکی یاد آجاتی ہے اور ان کے ذکر سے میری یاد آ جاتی ہے یعنی میرا ذکر ان کا ذکرہے اور ان کا ذکر میرا ذکر ہے)“۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  16. لاحاصل
    آف لائن

    لاحاصل ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2006
    پیغامات:
    2,943
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    Re: چہل احادیث مبارکہ (حضورنبی اکرم(ص)کےفرامین مقدسہ)

    سبحان اللہ۔ نعیم صاحب اللہ تعالٰی آپ کو جزا دے
     
  17. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    حدیث نمبر 9- درستگیء قلب کی اہمیت

    9-- عن انس بن مالک :rda: قال: قال رسول اللہ :saw: : لا یستقیمُ ایمانُ عبد حتّیٰ یستقیم قلبہُ، ولا یستقیمُ قلبُہُ حتّٰی یستقیم لِسانہُ، ولا یدخُلُ (الجنۃ رجُل) لا یامنُ جارُہُ بوائقہُ۔
    [align=left:j3qxf7o7](مسند امام احمد بن حنبل :3/198-- 13071)[/align:j3qxf7o7]

    ترجمہ: حضرت انس بن مالک :rda: سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم :saw: نے فرمایا: بندہ کا ایمان اس وقت تک درست نہیں ہوتا جب تک اس کا دل درست نہ ہو اور دل اس وقت تک درست نہیں ہوتا جب تک اسکی زبان درست نہ ہو جائے۔ اور کوئی بھی شخص اس وقت تک جنت میں داخل نہیں ہوسکتا جب تک اسکا پڑوسی اس کی اذیت سے محفوظ نہ ہو جائے یعنی اسکی ذات پڑوسی کے لیے باعثِ امن نہ ہو جائے۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  18. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    حدیث نمبر 10- اخلاقِ ایمان کی 3 صفات

    10- عن اَ نس بن مالک :rda: : اَنّ رسولٌ اللہ :saw: قالَ: ثلاث مِن الایمان: من اذا غضِبَ لَم یُد خِلہُ غضبُہُ فی باطِل، وَ مَن اِذا رضِی لَم یُخرِجہُ رِضاہُ مِن حق، و من اِذا قَدَرَ لَم یَتَعَاطَ مَا لَیسَ لَہُ۔
    [align=left:3ov4ropn](الطبرانی : 1/114--164 و الھیثمی 1/59)[/align:3ov4ropn]

    ترجمہ : حضرت انس بن مالک :rda: سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم :saw: نے فرمایا : “ تین چیزیں اخلاقِ ایمان میں سے ہیں: جب کسی کو غصہ آئے تو وہ غصہ اسے (عملِ) باطل میں نہ ڈال دے، اور جب کوئی خوش ہو تو وہ خوشی اسے حق سے نہ نکال دے اور وہ شخص جو قدرت رکھنے کے باوجود وہ چیز نہیں‌لیتا جو اس کی نہیں (یعنی اختیار کے باوجود ناحق کوئی چیز نہیں لیتا)۔“
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  19. ع س ق
    آف لائن

    ع س ق ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2006
    پیغامات:
    1,333
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    Re: چہل احادیث مبارکہ (حضورنبی اکرم(ص)کےفرامین مقدسہ)

    ماشاء اللہ، نعیم بھائی! اگر ہم اس ایک حدیثِ مبارکہ پر ہی عمل شروع کر دیں تو معاشرہ امن و سکون کا گہوارا بن سکتا ہے۔
     
  20. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: چہل احادیث مبارکہ (حضورنبی اکرم(ص)کےفرامین مقدسہ)

    عسق بھائی ! آپ نے بجا فرمایا۔
    ایک بات عرض کروں ۔ کہ یہ اور ایسے دیگر سماجی اصلاحی قواعد و ضوابط کم و بیش یورپین و دیگر ترقی یافتہ غیر اسلامی معاشروں میں نظر آتے ہیں۔ صرف ہمارے اسلامی معاشروں میں‌ہی مفقود ہیں۔ الا ماشاءاللہ
     
  21. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    Re: چہل احادیث مبارکہ (حضورنبی اکرم(ص)کےفرامین مقدسہ)

    ہماری بد قسمتی یہ ہے کہ ہم نے اصل اسلامی روح کو بھلا کر چند گنی چنی رسوم و رواج کا نام اسلام رکھ لیا ہے۔ جیسے داڑھی بڑھا لینا، عورت کا خیمہ نما نقاب اوڑھ لینا ، نماز روزہ کر لینا۔۔ اور معاملات کو ہم اسلام کے تابع کرنے کو تیار نہیں۔
     
  22. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    حدیث نمبر 11- اتَحاد امت بمثلِ دیوار

    11- عن ابی موسَی:rda: قال: قالَ رسول اللہ :saw: المومن للمومنِ کالبنیانِ یشدّ بعضہُ بعضاً، و شَبّک بینَ اصابِعہِ ۔
    [align=left:21jzkdhx](متفق علیہ : البخاری: 2/863---2314، المسلم : 4/1999---2585)[/align:21jzkdhx]

    ترجمہ : حضرت ابو موسی اشعری :rda: سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم :saw: نے فرمایا : “ ایک مومن دوسرے کے لیے ایک (مضبوط) دیوار کی طرح ہے جس کا ایک حصہ دوسرے حصے کو مضبوط کرتا ہے، اور (اس بات کی وضاحت کے طور پر) آپ :saw: نے اپنے دونوں ہاتھوں کی انگلیاں ایک دوسرے میں ڈالیں۔“
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  23. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    حدیث نمبر 12- اپنے مسلمان بھائی کے ساتھ سلوک

    12---- عن انس :rda: عنِ النبیِ :saw: قال: لا یؤمنُ اَحدُکُم حتّیٰ یُحبّ لاخیہ ما یحبُّ لِنفسہِ ۔
    [align=left:2v3s8lt2](متفق علیہ : البخاری :14/1--13، المسلم: 67/1--45)[/align:2v3s8lt2]

    ترجمہ: حضرت انس :rda: حضور نبی اکرم :saw: کافرمان روایت کرتے ہیں کہ : تم میں سے کوئی اس وقت تک مومن نہیں ہوسکتا جب تک وہ اپنے (مسلمان) بھائی کے لیے بھی وہی پسند نہ کرے جو اپنے لیے پسند کرتا ہے۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  24. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    Re: چہل احادیث مبارکہ (حضورنبی اکرم(ص)کےفرامین مقدسہ)

    سبحان اللہ و جزاک اللہ وھو احسن الجزاء !!
    بہت مفید سلسلہء حدیث ہے۔ اللہ تعالی ہمارے علم و عمل میں برکت فرمائے۔ آمین۔
     
  25. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    حدیث نمبر 13۔ پڑوسی کا ساتھ حسنِ سلوک

    13 ۔ عند ابی شُرَیح :rda: ، انّ النبی :saw: قال: واللہ لا یُومنُ واللہ لا یُومنُ واللہ لا یُومنُ ! قِیلَ : مَن یا رسول اللہ ؟ قال: الذی لا یَامن جارُہُ بَوَائقِہُ ۔

    [align=left:1lwiat1s](متفق علیہ: البخاری :5/2240---5670، المسلم: 1/67--46)[/align:1lwiat1s]

    ترجمہ : حضرت ابو شریح :rda: سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم :saw: نے فرمایا، اللہ کی قسم وہ ایمان والا نہیں، اللہ کی قسم وہ ایمان والا نہیں، اللہ کی قسم وہ ایمان والا نہیں، عرض کیا گیا: یا رسول اللہ :saw: کون ؟ فرمایا :“ جس کا پڑوسی اس کی ایذا رسانی سے محفوظ نہیں“۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  26. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    Re: چہل احادیث مبارکہ (حضورنبی اکرم(ص)کےفرامین مقدسہ)

    نعیم بھائی ۔ اللہ تعالی آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔
     
  27. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    حدیث نمبر 14۔ مسلمان جسدِ واحد ہیں

    14--- عن النعمان بن بشیر (رضی اللہ عنہما) قال: قال رسول اللہ :saw: مثل المومنین فی تَوَادِّھِم و تَرَ احُمھِم و تَعَاطُفِھِم مثَلُ الجسَد، اِذا شتَکَی منہُ عُضو تداعی لہُ سائر الجسدِ بالسَّھرِ و الحُمّی ۔
    [align=left:3ego4p4m](متفق علیہ ۔ البخاری : 5/2238--5665، المسلم: 4/1999--2586)[/align:3ego4p4m]

    ترجمہ: حضرت نعمان بن بشیر (رضی اللہ عنہما) روایت کرتے ہیں کہ حضور نبی اکرم:saw: نے فرمایا: “ مومنین کی مثال ایک دوسرے پر رحم کرنے، دوستی رکھنے اور شفقت کا مظاہرہ کرنے میں ایک جسم کی طرح ہے، چنانچہ جب جسم کے کسی بھی حصہ کو تکلیف پہنچتی ہے تو سارا جسم بے خوابی اور بخار میں اسکا شریک ہوتا ہے (یعنی جسم کے ایک حصے کی تکلیف باقی تمام اعضاء محسوس کرتے ہیں)
     
  28. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    Re: چہل احادیث مبارکہ (حضورنبی اکرم(ص)کےفرامین مقدسہ)

    سبحان اللہ ۔

    کاش آج ہم مسلمان حضور نبی پاک :saw: کی اس حدیث مبارکہ کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے جسدِ واحد بن جائیں اور دوسرے مسلمان بھائیوں کا سچا درد محسوس کرنے والے بن جائیں۔ لیکن یہاں تو ہمارے صدر صاحب یہ فرماتے نظر آتے ہیں

    “ ہم نے پوری اسلامی دنیا کا ٹھیکہ نہیں لے رکھا۔ ہمیں صرف پاکستان کو دیکھنا ہے“
     
  29. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    حدیث نمبر 15- مومن اور مہاجر کی تعریف

    15--- عن عبداللہ بن عمرو (رضی اللہ عنھما) یقول : سَمِعتُ رسول اللہ :saw: یقول: تَدرُونَ مَن المومن؟ قالو: اللہ و رسولہُ اعلم۔ قال: من اَمِنہُ المُومِنونَ عَلیَ اَنفُسِھِم و اموالِھِم، والمُھاجِر مَن ھَجَرَ السُّوء فَاجتَنَبَہُ ۔

    [align=left:2qo1iu0j](مسند امام احمد : 2/206, 215 --- 7017، امام الطبرانی: 3/291---3188)[/align:2qo1iu0j]

    ترجمہ: حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنھما روایت کرتے ہیں “میں نے حضور نبی اکرم :saw: کو یہ فرماتے سنا“: کیا تم جانتے ہو مومن کون ہے ؟ صحابہ کرام (رض) نے عرض کی اللہ اور اسکا رسول :saw: زیادہ جانتے ہیں۔ آپ:saw: نے فرمایا : “ مومن وہ ہے جسے اہلِ ایمان اپنی جان و مال کی حفاظت کے لیے امین بنائیں، اور مہاجر وہ ہے جس نے برائی چھوڑی اور اس سے پرہیز کیا۔“
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  30. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    Re: چہل احادیث مبارکہ (حضورنبی اکرم(ص)کےفرامین مقدسہ)

    آج ایسے لوگ چراغ لے کر بھی ڈھونڈیں تو نہیں ملیں گے۔
    کاش ہم سب ایسے ہی بن جائیں جیسے ہمارے پیارے نبی کریم :saw: ہمیں دیکھنا چاہتے ہیں۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں