1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اب ہمیں درد دل کی دوا چاہیے (غزل)

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از نوشین فاطمہ عبدالحق, ‏26 جولائی 2015۔

  1. نوشین فاطمہ عبدالحق
    آف لائن

    نوشین فاطمہ عبدالحق ممبر

    شمولیت:
    ‏11 جولائی 2015
    پیغامات:
    76
    موصول پسندیدگیاں:
    129
    ملک کا جھنڈا:
    اب ہمیں درد دل کی دوا چاہیے
    ان کیے ہر گنہ کی سزا چاہیے

    کوئی حسرت نہ رہ جائے پھر عشق میں
    ہوش ہو یا جنوں , انتہا چاہیے

    سارا عرصہ تو گزرا خزاں جھیلتے
    پھول کے واسطے اب فضا چاہیے

    عشق تو پڑھ لیا مکتب عشق میں
    مرشدی اب جنوں کی دعا چاہیے

    اک عدو کی حسیں یاد جو ساتھ ہے
    زندگی کے لیے اور کیا چاہیے؟

    عاشقی کا ہنر جو نہیں جانتے
    نوشی ! ہم کو انہی سے وفا چاہیے۔
     
    Last edited: ‏26 جولائی 2015
    پاکستانی55، ملک بلال اور دُعا نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. دُعا
    آف لائن

    دُعا ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مارچ 2015
    پیغامات:
    5,102
    موصول پسندیدگیاں:
    4,604
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب سسو۔۔بہت عمدہ
     
    پاکستانی55 اور نوشین فاطمہ عبدالحق .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    نوشین ماشاءاللہ اچھا کلام ہے ۔
    کچھ جگہوں پر وزن آگے پیچھے محسوس ہو رہا ہے۔ اس پر تھوڑی مزید توجہ کی ضرورت ہے۔ :)
     
    Last edited: ‏27 جولائی 2015
    پاکستانی55 اور نوشین فاطمہ عبدالحق .نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. نوشین فاطمہ عبدالحق
    آف لائن

    نوشین فاطمہ عبدالحق ممبر

    شمولیت:
    ‏11 جولائی 2015
    پیغامات:
    76
    موصول پسندیدگیاں:
    129
    ملک کا جھنڈا:
    :p_rose123:
    شکراً
     
  5. نوشین فاطمہ عبدالحق
    آف لائن

    نوشین فاطمہ عبدالحق ممبر

    شمولیت:
    ‏11 جولائی 2015
    پیغامات:
    76
    موصول پسندیدگیاں:
    129
    ملک کا جھنڈا:
    نہیں ہو رہا سر ! میں اپنے کلام کو اصلاح کے بغیر نشر نہیں کیا کرتی ۔ الحمدللہ عروضی پیچیدگیوں سے کافی حد تک واقف ہوں ۔ میرا ہر شعر اساتذہ کی طرف سے سند یافتہ ہو کر ہی آب حیات پیتا ہے ۔
    آپ نشاندہی کریں کہاں کہاں ایسا لگتا ہے ، میں وضاحت پیش کرتی ہوں ۔
    :)
     
    Last edited by a moderator: ‏27 جولائی 2015
    فیاض أحمد، غوری اور ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    بہت اچھی بات ہے پھر تو۔ میں علم عروض سے بالکل نا بلد ہوں لیکن شاعری پڑھنے کا کچھ ذوق رکھتا ہوں۔ بہت ممکن ہے میں غلطی پر ہوں۔ آپ ذرا اس کلام کی تقطیع فرمائیے اگر ممکن ہو تو :)
     
    پاکستانی55 اور نوشین فاطمہ عبدالحق .نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. نوشین فاطمہ عبدالحق
    آف لائن

    نوشین فاطمہ عبدالحق ممبر

    شمولیت:
    ‏11 جولائی 2015
    پیغامات:
    76
    موصول پسندیدگیاں:
    129
    ملک کا جھنڈا:
    جی ۔ یہ بحر متدارک مثمن سالم ہے جس کے ارکان ہیں "فاعلن فاعلن فاعلن فاعلن"
    اب ہمیں = فاعلن
    درد دل = فاعلن
    کی دوا = فاعلن
    چاہیے = فاعلن

    ان کیے = فاعلن
    ہر گنہ = فاعلن
    کی سزا = فاعلن
    چاہیے = فاعلن

    کوئی حس = فاعلن
    رت نہ رہ = فاعلن
    جائے پھر = فاعلن
    عشق میں = فاعلن

    ہوش ہو = فاعلن
    یا جنوں = فاعلن
    انتہا = فاعلن
    چاہیے = فاعلن

    کیا ساری غزل کی کروں یا کافی ہے ؟ :)
     
    ملک بلال، نظام الدین اور پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. نوشین فاطمہ عبدالحق
    آف لائن

    نوشین فاطمہ عبدالحق ممبر

    شمولیت:
    ‏11 جولائی 2015
    پیغامات:
    76
    موصول پسندیدگیاں:
    129
    ملک کا جھنڈا:
    باقی یہ صرف آپ کا انکسار اور تواضع ہے ۔ ورنہ عروض سے بالکل نابلد شخص کو "تقطیع" کے مطلب کا نہیں پتا ہوتا ۔
    :)
     
    ملک بلال اور غوری .نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    واہ واہ
    یقینا آپ کی شاعری مستند ہے اور خاص طور پر آپ خود بھی عروض و بحر سے اچھی طرح واقف ہیں۔
    میری شاعری بھی تمام کی تمام میرے استاد محترم کی طرف سے اصلاح شدہ ہے اس لئے مجھے کبھی کسی نقص کا احتمال نہیں رہتا۔

    زور قلم اور ذیادہ؛ اگرچہ ہر شعر خون جگر سے کہا جاتا ہے۔

    میں نے شاعری ترک کردی اس لئے کہ مزید خون دیگر امور کے لئے محفوظ کرلوں۔
     
    نوشین فاطمہ عبدالحق نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. نوشین فاطمہ عبدالحق
    آف لائن

    نوشین فاطمہ عبدالحق ممبر

    شمولیت:
    ‏11 جولائی 2015
    پیغامات:
    76
    موصول پسندیدگیاں:
    129
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ !
    اور کون کون سے امور ہیں جن میں خون جگر جلا کرتا ہے ؟
    :soch:
     
  11. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    بے وفائی اور بے ایمانی
     
    نوشین فاطمہ عبدالحق نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. نظام الدین
    آف لائن

    نظام الدین ممبر

    شمولیت:
    ‏17 فروری 2015
    پیغامات:
    1,981
    موصول پسندیدگیاں:
    2,049
    ملک کا جھنڈا:
    واہ جناب کیا کہنے ۔۔۔۔ بہت عمدہ ۔۔۔۔ ڈھیروں داد و تحسین
     
    نوشین فاطمہ عبدالحق نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. نوشین فاطمہ عبدالحق
    آف لائن

    نوشین فاطمہ عبدالحق ممبر

    شمولیت:
    ‏11 جولائی 2015
    پیغامات:
    76
    موصول پسندیدگیاں:
    129
    ملک کا جھنڈا:
    یہ امور تو دور حاضر میں حددرجہ ارزاں ہو چکے ہیں ۔
    نہ کسی کا خون جلتا ہے نہ تکلیف ہوتی ہے ۔ روزمرہ کے معمولات میں شامل ہو کر عادت کی حیثیت اختیار کر چکے ہیں ۔
    :)
     
  14. نوشین فاطمہ عبدالحق
    آف لائن

    نوشین فاطمہ عبدالحق ممبر

    شمولیت:
    ‏11 جولائی 2015
    پیغامات:
    76
    موصول پسندیدگیاں:
    129
    ملک کا جھنڈا:
    ڈھییییییروں شکریہ !
    :)
     
    نظام الدین نے اسے پسند کیا ہے۔
  15. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    آپ جس قبیلےکے لوگوں کی بات کررہی ہیں وہ محض نظرآنے والے انسان ہیں مگر ان میں انسانیت کی کوئی رمق نہیں ہوتی۔
    انھوں نے اپنا ایمان اور اپنی انسانیت کو تھوڑے سے فائدے کے عوض فروخت کردیا ہے۔
    اہل ذوق اور اہل وفاء آج بھی سچی اقدار پر کسی قسم کا سودا نہیں کرتے۔
     
    نوشین فاطمہ عبدالحق نے اسے پسند کیا ہے۔
  16. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ :)
    آپ کی وضاحت سے میرا تذبذب دور ہو گیا۔ باقی آپ کا حسنِ ظن ہے میرے بارے میں۔
    خوش رہیں
    بہت جئیں :)
     
    نوشین فاطمہ عبدالحق نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں