1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اب آئی فون کے ذریعے دیوار کے پار دیکھنا ممکن ہوگیا

'جنرل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از پاکستانی55, ‏31 جولائی 2014۔

  1. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    نیویارک (نیوز ڈیسک) امریکی موبائل کمپنی فلر (Flir) سسٹمز نے ایک ایسا آئی فون کور تیار کیا ہے جس کے ذریعے دیواروں کے پار اشیاءکو دیکھا جاسکتا ہے۔ اس ”آئی فون کیس“ میں ایک انفراریڈ کیمرا اور ایک وی جی اے (VGA) کیمرا نصب ہے۔ یہ ”تھرمل امیجنگ“ کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ اس کا انفراریڈ کیمرہ تھرمل امیج (حرارت سے بننے والی تصویر) مہیا کرتا ہے جسے VGA کیمرے سے حاصل ہونے والی لائیو فوٹیج میں خم کردیا جاتا ہے اس طرح صارف کے موبائل سکرین پر دیوار کے دوسری جانب موجود اشیاءبھی دیکھی جاسکتی ہیں۔ یہ کور بنانے والی کمپنی کے مطابق اس کے ذریعے دیواروں میں پائپوں کی پوزیشن درست انداز میں دیکھی جاسکتی ہے، گھر کی تاروں میں خرابیاں ڈھونڈی جاسکتی ہیں، لیکج والے مقامات کی کسی حادثے سے قبل نشاندہی کی جاسکتی ہے اور جھاڑیوں میں چھپے جانوروں کا پتہ بھی لگایا جاسکتا ہے۔ اس کیس میں بیٹری بھی نصب ہے اور اس کی قیمت 350 امریکی ڈالر رکھی گئی ہے۔ اسے اگست میں فروخت کے لئے پیش کیا جائے گا۔
    http://dailypakistan.com.pk/daily-bites/31-Jul-2014/127818
     
    زیرک اور محبوب خان .نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں