1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

" آہ "

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از سلطان میر, ‏7 مئی 2011۔

  1. سلطان میر
    آف لائن

    سلطان میر ممبر

    شمولیت:
    ‏25 جولائی 2006
    پیغامات:
    169
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    ملک کا جھنڈا:
    " آہ "

    ارض وطن کے کوہ و دمن
    ہو گئے ہیں سب پُر فِتن
    حالتِ جنگ میں ہے ہر نفس
    باندھے ہیں سر سے سب نے کفن
    آگ و خون کے اِس کھیل میں
    ہو گیا سُکھ سب کا دفن
    اِک خواب بن کر رہ گیا ہے
    اِس وطن میں چَین و امن
    جو جی حضوری کر نہ سکے
    قسمت ہے اُسکی دارورسن
    جو تھے مُحافظ وہ قاتل بنے ہیں
    کریں فریاد کِس سے اہلِ وطن
    ہیں مُنافق حلیف و حریفِ حکُومت
    ہاں! مِل کر اُجاڑا ہے سب نے چمن
    جو غیروں کے جُوتوں کو تاج سمجھیں
    ہیں حاکم وطن کے وہ ننگِ وطن
    جان و مال سلامت نہ محفُوظ نامُوس
    وحشتیں، دھشتیں ہیں اور تعصب کا چلن
    کوئی معجزہ ہی بچائے تو بچے سُلطاں
    سُلگتے بارُود کے ڈھیر پر ہے اب کے وطن۔
    (سُلطاں)

    ( یا اللہ! میرے وطن کی حفاظت فرما اور اسے غیرتمند حکمراں عطا کر۔ آمین )​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں