1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

آگ لگے ایسے سورج کو

'گپ شپ' میں موضوعات آغاز کردہ از سموکر, ‏11 جولائی 2008۔

  1. سموکر
    آف لائن

    سموکر ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    859
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    آج بی بی سی اردو پر ایک بلاگ پڑا جس کو میں آپ دوستوں سے شیئر کر رہا ہوں
    آگ لگے سورج کو

    وسعت اللہ خان 2008-07-10, 13:42


    دنیا میں اس وقت دو سو سے زائد ممالک ہیں۔ ان میں سے ایک ملک ایسا بھی ہے جو روس سے کم از کم دس گنا چھوٹا ہے لیکن جس کا نہری نظام روس کے نہری نظام سے تین گنا بڑا ہے۔

    یہ ملک دنیا میں مٹر کی پیداوار کے لحاظ سے دوسرے، خوبانی، کپاس اور گنے کی پیداوار کے لحاظ سے چوتھے، پیاز اور دودھ کی پیداوار کے لحاظ سے پانچویں، کھجور کی پیداوار کے لحاظ سے چھٹے، آم کی پیداوار کے لحاظ سے ساتویں، چاول کی پیداوار کے لحاظ سے آٹھویں، گندم کی پیداوار کے لحاظ سے نویں اور مالٹے اور کینو کی پیداوار کے لحاظ سے دسویں نمبر پر ہے۔ یہ ملک مجموعی زرعی پیداوار کے لحاظ سے دنیا میں پچیسویں نمبر پر ہے۔ اسکی صرف گندم کی پیداوار پورے براعظم افریقہ کی پیداوار سے زائد اور برِ اعظم جنوبی امریکہ کی پیداوار کے برابر ہے۔ یہ ملک دنیا میں صنعتی پیداوار کے لحاظ سے پچپنویں نمبر پر ہے۔ کوئلے کے زخائر کے اعتبار سے چوتھے اور تانبے کے زخائر کے اعتبار سے ساتویں نمبر پر ہے۔ سی این جی کے استعمال میں اول نمبر پر ہے۔ اسکے گیس کے زخائر ایشیا میں چھٹے نمبر پر ہیں اور یہ دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت ہے۔

    پھر بھی اس ملک کی تہتر فیصد آبادی کی آمدنی دو ڈالر روزانہ سے کم ہے۔ دن کا آدھا وقت یہ ملک بجلی سے محروم رہتا ہے۔ آٹے کے لیے قطاریں لگتی ہیں اور خودکشی کی وجوہات میں اب غربت اور بھوک بھی شامل ہوگئی ہے۔

    آگ لگے ایسے سورج کو
    جس سے میرا گھر جلے
     
  2. عاصف
    آف لائن

    عاصف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 جون 2008
    پیغامات:
    436
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    یہ سب کچھ پڑھنے کے بعد میں اپنے ملک کی حالت ذہن میں لاتا ہوں تو دل خون کے آنسو روتا ہے۔ :hathora: :hathora: :hathora:
     
  3. عاشو
    آف لائن

    عاشو ممبر

    شمولیت:
    ‏4 مئی 2008
    پیغامات:
    1,161
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    واقعی آجکل ہمارے ملک کی کافی افسوسناک صورتحال ہے ۔۔۔ بس اللہ ہی ہے جو ہمیں معاف کرے اور ہم پہ رحم کھائے تو ہمارے حالات بہتری کی طرف جاسکتے ہیں ورنہ تو بظاہر کچھ حوصلہ افزاء بات نظر نہیں آتی ۔۔۔ ہر طرف ایسی صورتحال ہے جس سے سوائے پریشان ہونے کے کچھ نہیں ہو سکتا ۔۔۔ :rona:
     
  4. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    یہ جنت نظیر ملک ہے کونسا ؟ :baby:
     
  5. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    یہ تیرا پاکستان ہے نہ میرا پاکستان ہے
    یہ اسکا پاکستان ہے جو صدر پاکستان ہے
     
  6. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    یہ تیرا پاکستان ہے نہ میرا پاکستان ہے
    یہ اسکا پاکستان ہے جو صدر پاکستان ہے[/quote:w440st3r]
    آجکل تو صدرپاکستان سے زیادہ

    اسکا پاکستان ہے ، زرداری جس کا نام ہے
     
  7. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    یہ تیرا پاکستان ہے نہ میرا پاکستان ہے
    یہ اسکا پاکستان ہے جو صدر پاکستان ہے[/quote:1ty8h0qk]
    آجکل تو صدرپاکستان سے زیادہ

    اسکا پاکستان ہے ، زرداری جس کا نام ہے [/quote:1ty8h0qk]

    زرد آری
     
  8. تنہا روح
    آف لائن

    تنہا روح ممبر

    شمولیت:
    ‏26 جون 2008
    پیغامات:
    439
    موصول پسندیدگیاں:
    4
    زرد آری۔۔۔ کہیں لگا نہ دے ارض پاک پے ضرب کاری
     
  9. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    زرد آری۔۔۔ کہیں لگا نہ دے ارض پاک پے ضرب کاری[/quote:3cmhjatq]

    اللہ کریم رحم فرمائیں
     
  10. ع س ق
    آف لائن

    ع س ق ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2006
    پیغامات:
    1,333
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    بدترین قوم
     
  11. مریم سیف
    آف لائن

    مریم سیف ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏15 جنوری 2008
    پیغامات:
    5,303
    موصول پسندیدگیاں:
    623
    ملک کا جھنڈا:
  12. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    سموکر صاحب ۔ آپ بہت اچھا لکھتے اور اچھی گپ شپ لگاتے ہیں۔
    ہماری اردو پر باقاعدگی سے تشریف لایا کریں نا پلیز :hands:
     
  13. آبی ٹوکول
    آف لائن

    آبی ٹوکول ممبر

    شمولیت:
    ‏15 دسمبر 2007
    پیغامات:
    4,163
    موصول پسندیدگیاں:
    50
    ملک کا جھنڈا:
    پہلے آپ خود تو یہ واضح کریں کہ آپ کتنی بےقاعدگی سے یہاں آتی ہیں
    :201:
     
  14. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    یہ صارفین تشریف کیوں نہیں لاتے
     

اس صفحے کو مشتہر کریں