1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

آپ کیسی ہیں

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از شہزادی, ‏25 جون 2006۔

  1. شہزادی
    آف لائن

    شہزادی ممبر

    شمولیت:
    ‏26 مئی 2006
    پیغامات:
    155
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    اڑنا نہ آتا ہو تو پنگا نہیں لینا چاہیے

    [​IMG]

    ’کیسی ہیں‘

    حضرت علی علیہ السلام سے ایک قول یہ بھی منسوب ہے کہ بے وقت کا مذاق دشمنی کا سبب بن سکتا ہے۔
    اس قول کی حقانیت مجھ پر یہ خبر پڑھ کر کھلی کہ سندھ اسمبلی کے بھرے اجلاس میں حکمران اتحاد کے ایک رکن ایشور لعل نے حزبِ اختلاف پیپلزپارٹی کی جواں سال رکنِ اسمبلی شازیہ مری کو ایک سلپ پر یہ لکھ کر بھیج دیا ’’ کیسی ہیں”۔

    اس پر شازیہ مری کے کوئی پانچ ساتھی ارکانِ اسمبلی نے ایشور لعل کی پٹائی کرکے جواب دیا ’’ ایسی ہیں”۔اس واقعے کے بعد اسپیکر نے ایشور لعل سمیت چھ ارکانِ اسمبلی کی رکنیت عارضی طور پر معطل کردی۔

    بظاہر سلپ پر کسی خاتون کو کیسی ہیں لکھ کر بھیج دینا کوئی جرم نہیں ہے۔خاتون حاضِر جوابی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ بھی کہہ سکتی ہیں کہ
    آپ کیسی ہیں خیریت سے ہیں
    یہ کوئی حال پوچھنا نہ ہوا

    لیکن ایشور لعل اس سے پہلے بھی غالباً اسی طرح سے خواتین کا حال پوچھنے کے عادی بتائے جاتے ہیں۔ثابت یہ ہوا کہ حرف مردہ نہیں ہوتے۔لکھنے کا انداز، لہجہ،نیت، پس منظر، گردوپیش کے حالات اور آپ کا سابقہ ریکارڈ یہ سب کا سب جملے کے ڈی این اے ( اپنی ڈی این اے سحر صاحبہ نہیں ) میں شامل ہوتا ہے۔

    اگر میں سپاٹ لہجے میں کسی جاننے والی خاتون سے پوچھوں کہ آپ کیسی ہیں تو نارمل جواب یہ ملے گا کہ خدا کا شکر ہے۔آپ سنائیں آپ کیسے ہیں۔اگر میں کسی اجنبی خاتون سے پوچھوں کہ آپ کیسی ہیں تو غالب امکان ہے کہ وہ مجھے سرتا پاؤں گھور کر ایک کڑوی سی شکل بنا کر نظر انداز کردیں گی یا پھر ایک ناپسندیدہ مسکراہٹ میرے منہ پر دے ماریں گی۔لیکن اگر میں اپنے لہجے کو زرا سا گھمبیر بنا کر، فقرے کو لمبا کھینچتے ہوئے آواز میں لچک ڈال کر پوچھوں کیسسسسسی ہںںںںںںںںںیں۔تو کوئی بھی خاتون کنفیوز ہوسکتی ہیں اور جواب میں آپ کی طبیعت تو ٹھیک ہے سے لے کر چانٹے تک کچھ بھی آ سکتا ہے۔

    مجھے یاد ہے کہ کراچی یونیورسٹی میں ایک طلبا تنظیم کے کارکن نے حریف تنظیم کی ایک خوبرو کارکن ( آج کل خاتون ایک سرکردہ سیاسی شخصیت ہیں) سے بہت ہی آہستگی سے کہا تھا ’’گاڑی لاوے کیا”۔یہ جملہ اتنا بڑا ایشو بنا کہ اس کارکن کو خاتون سے تحریری معافی مانگنا پڑی۔

    یہ وہ دور تھا جب یونیورسٹی کے بد چلن پرہیز گاروں میں مصطفی زیدی کی یہ لائنیں خاصی مقبول تھیں۔
    ایسا کرنا کہ احتیاط کے ساتھ
    اسکے ہاتھوں سے ہاتھ ٹکرانا
    اور اگر ہوسکے تو آنکھوں میں
    بس دوچار اشک بھر لانا
    عشق میں اے مبصرینِ کرام
    یہی تکنیک کام آتی ہے
    اور یہی لے کے ڈوب جاتی ہے

    کیا ایشور لعل ایم پی اے کو کسی نے بھی اس مشہور طوطے کا قول نہیں سنایا کہ
    اڑنا نہ آتا ہو تو پنگا نہیں لینا چاہیے
    وسعت اللہ خان
    بی بی سی اردو ڈاٹ کام

    http://www.bbc.co.uk/urdu/interactivity ... n_zb.shtml
     
  2. فنا
    آف لائن

    فنا ممبر

    شمولیت:
    ‏8 جون 2006
    پیغامات:
    238
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    میرے خیال میں ایشور لعل کو جواب مل گیا کہ کیسی ہیں وہ،
    اس لیے آئندہ وہ کسی سے بھی اس کا حال احوال احتیاط کے ساتھ پوچھیں گے
     
  3. ساجدحسین
    آف لائن

    ساجدحسین ممبر

    شمولیت:
    ‏25 مئی 2006
    پیغامات:
    182
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    یہ ہے پاکستانی اسمبلی

    تمام احباب کو مل کر ان کے لئے دعا کرنی چاہئے۔
     
  4. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    شہزادی آپ الفاظ کی طاقت کی بات کرتی ہیں جبکہ میرا تو اس بات پر بھی یقین ہے کہ سوچ کی بھی طاقت ہوتی ہے۔ دنیا کی تمام ایجادات سوچ کی طاقت ہی کا ثمر ہیں۔
    ایک برازیلی مصنف کا کہنا ہے کہ “اگرآپ کسی کام کا ارادہ کر لیں تو تمام کائنات اس کے مکمل ہونے کی سازش کرتی ہے۔
    سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا یہ اس مصنف کی اپنی سوچ ہے؟ ۔۔۔ بالکل نہیں ۔۔۔ یہ اسلام کا نظریہ ہے ۔۔۔ اور یہ ہماری بدقسمتی ہے کہ ہم اپنی تعلیمات کو بھلا چکے ہیں اور غیر مسلم انہی کے زور پر ترقی کے مدارج طے کر رہے ہیں
     
  5. الف لام میم
    آف لائن

    الف لام میم ممبر

    شمولیت:
    ‏23 مئی 2006
    پیغامات:
    331
    موصول پسندیدگیاں:
    1
  6. پٹھان
    آف لائن

    پٹھان ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    514
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    بالکل درست
     

اس صفحے کو مشتہر کریں