1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

آپ دبلی پتلی ہو سکتی ہیں

'میڈیکل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از معظم, ‏18 فروری 2008۔

  1. معظم
    آف لائن

    معظم ممبر

    شمولیت:
    ‏1 فروری 2008
    پیغامات:
    50
    موصول پسندیدگیاں:
    4
    سلام
    موٹاپے کو گھٹانے کے لئے ہم سے رابطہ کر کےغذائی رِژیم لیں اور اس چارٹ کے مطابق اپنی اشیائے خورد و نوش کو ہماہنگ بنائیں۔ چارٹ حاصل کرنے کے لئے ہمارے یاہو میل پر پیغام بھیجیں۔
     
  2. مریم سیف
    آف لائن

    مریم سیف ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏15 جنوری 2008
    پیغامات:
    5,303
    موصول پسندیدگیاں:
    623
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ ڈاکٹر صاحب۔۔ اللہ کا شکر ہے۔۔ مجھے ایسی کوئی پریشانی نہیں۔۔ لیکن میری ایک دوست بہت پریشان ہے سچی۔۔ دن بدن موٹی ہوتی جا رہی ہے۔۔ میں اسے آپ کا ایڈریس دوں گی۔۔ میرے حوالے سے آپ کو میل کرے شاید۔۔ امبر نام بتایے گی۔۔ اس کی مدد کر دیجیے گا۔۔ پلیزز
     
  3. ساگراج
    آف لائن

    ساگراج ممبر

    شمولیت:
    ‏31 جنوری 2008
    پیغامات:
    11,702
    موصول پسندیدگیاں:
    24
    کیا بات ہے ڈاکڑ صاحب آپ کی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یعنی ایک فورم کی آڑ میں‌دکانداری ہو رہی ہے جی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    اس طرح لوگوں سے رابطے بھی بنیں گے،،،، دکان کے اشتہاروں‌کے پیسے بھی بچیں گے،،،،،،،
     
  4. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    مگر یہ ڈاکٹر معظم اتنی لڑیاں بنا کے خود کہاں چلے گئے اور وہ بندہ موٹا کیوں ہوتا ھے اس لڑی میں‌کیوں نہیں اس بندے بے چارے کی مدد کو گئے :soch:


    اب کسی نے اگر دبلا ہونا ہو تو کوئی کیا کرے
     
  5. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    اس ڈاکدار صاحب نے مختلف ناموں سے اکاؤنٹ بنائے اور ڈاکداری ، لیڈی ڈاکداری اور تعویذ دھاگہ بھی شروع کردیا تھا وسیم بھائی نے ان کے پیغامات میں سے چوری پکڑ لی اور انتظامیہ نے انہیں بین کردیا
     
  6. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    کیا مختلف ناموں‌سی اکاؤنٹ بنانے والے ہرعام صارف کو بین کیا جاتا ھے یا کسی خاص کو بھیِِِِِِِِِِ؟


    میرا مطلب ھے کیا یہ اصول ہر خاص وعام کے لئے ھے؟؟؟؟ہ
     
  7. ڈاکٹر معظم
    آف لائن

    ڈاکٹر معظم ممبر

    شمولیت:
    ‏26 جولائی 2009
    پیغامات:
    1
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    سیات دنیا

    وہی جھگڑا دوبارہ نہیں دہرانا چاہتا، جب سیات کی چال چلی جائے تو شخصیتوں کو مجروح کرنے کے ہزاروں راستے نکل آتے ہیں۔
    مفت مشورہ اور مفت علاج لوگوں تک پہنچایا جائے تو لوگ اسے دکانداری اور اشتہار بازی سمجھتے ہیں، یہ لوگوں کی سوچ ہے تو کوئی ان کی ذہنیت تو نہیں بل سکتا نا۔
    بندہ ہر طبی مشورے اور خدمات کے لئے حاضر ہے اور ضرورتمندوں ہو متعلقہ کتابیں بھی مفت ارسال کیجائیں گی، ایڈمین صاحب کی دعوت نہ ہوتی تو میں دوبارہ اس فورم پر پھر کبھی نہ آتا، خصوصآ خدمت کے لئے۔
     
  8. مجیب منصور
    آف لائن

    مجیب منصور ناظم

    شمولیت:
    ‏13 جون 2007
    پیغامات:
    3,149
    موصول پسندیدگیاں:
    70
    ملک کا جھنڈا:
    ڈاکٹر معظم صاحب کا موقف درست ہے
    خواہ مخواہ ہاتھدھوکر کسی کے پیچھے پڑجانا کوئی دانشمندی نہیں‌ہے
    انھوں نے کسی کا دل نہیں دکھایا ،بچارے ایک اچھا کام کام کررہے ہیں
    یہ کوئی طریقہ تھوڑی ہے کہ مختلف طعنوں سے بچارے کو ہراساں کیا جارہا ہے
    یہ فورم کوئی سیاسی پارٹی یا حکومتی کرسی تھوڑی ہے کہ ایک خاص‌طبقہ قبضہ کرکے بیٹھ جائے
    اور خلاف مزاج ہر شخص‌کے جذبات کو ٹھیس پہنچا یا جائے
    میں‌ایسی باتوں سے قطعا اتفاق نہیں کرتاہوں
    ہر ایک کو اپنا درست کام کرنے کی فل اجازت ہے
     
  9. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    :176::176::176:
     
  10. طاہرہ مسعود
    آف لائن

    طاہرہ مسعود ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جون 2006
    پیغامات:
    293
    موصول پسندیدگیاں:
    43
    ملک کا جھنڈا:
    ہائے کیا واقعی؟ سچ؟
     
  11. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    خوشی صاحبہ ۔ انتظامیہ کے معاملات تو انتظامیہ جانے۔

    لیکن میرا خیال ہے کہ فورم کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی شخص کو بین کرنے کا حق انتظامیہ کے پاس ہے، خواہ وہ ایک ہی نام سے زیادہ اکاؤنٹ بنائے یا ایک ہی اکاونٹ سے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرے۔

    ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ ہم ہر اصول دوسروں پر لاگو کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ خود اپنے گھر میں جمہوریت کے نام پر ایک باپ کبھی اپنی بیوی یا بچوں کو خود سے اختلاف رائے کی اجازت نہیں دیتا۔ ماں باپ اپنی اولاد کو اپنی مرضی کے مطابق تربیت دے کر اپنی مرضی کا انسان بنانا چاہتے ہیں۔ وہاں تو کسی کو کوئی "جمہوریت " نظر نہیں آتی ۔ اولاد کے جوان ہوجانے کے بعد شادی کے مسئلے پر ہمارے معاشرے میں ماں باپ جس طرح اپنی مرضی مسلط کرتے ہیں اسے کسی طرح بھی اسلام اور جمہوریت کے قاعدے میں نہیں لایا جاسکتا۔

    چند دوستوں نے مل کر اگر ایک بزم سجائی ہے اور دوستوں کے اکٹھے مل بیٹھ کر اردو زبان کو فروغ دینے، اسلام اور پاکستان کی محبت دلوں میں جگانے کے لیے اور باہم گپ شپ کرکے ذہنی بوجھ ہلکا کرنے کے لیے ایک جگہ مہیا کی ہے۔ تو کیا ایسے منتظمین دوستوں کو اس محفل کا ماحول خوشگوار رکھنے، اور اتنی محنت سے سجائی گئی اس بزم کی رنگینی کو برقرار رکھنے اور اسے دشمنوں ، حاسدوں اور شریر لوگوں سے محفوظ رکھنے کا کوئی اختیار نہیں ہونا چاہیے ؟؟؟

    مجھے تو ایسی جمہوریت کی سمجھ نہیں آتی ۔ اگر باقی کسی کو آتی ہے تو انہیں ایسی جمہوریت مبارک ہو۔ جس کے نتیجے میں زرداری جیسے لٹیرے، غدار، قاتل اور کمینے لوگ صدارت تک جا پہنچیں۔
     
  12. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    میں نے تو 1 سادہ سا سوال کیا تھا ، اس کا جواب دینے کی بجائے تبصرے شروع ہو گئے اسے میں سوال گندم جواب چنا سمجھوں یا چوری کی داڑھی میں تنکا سمجھوں
     
  13. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    :222::222:
    مرازا بہن آپ کی سمائلی دیکھ کے مجھے بہت ہنسی آئی ، کچھ نہ کہتے ہوئے بھی آپ نے بہت کچھ کہہ دیا

    اوپر والے پھول قبول کیجئے
     
  14. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    میں نے بھی اپنی جوابی رائے پیش کی ہے جو کہ ہر کسی کا حق ہے۔
     
  15. علی عمران
    آف لائن

    علی عمران ممبر

    شمولیت:
    ‏28 فروری 2009
    پیغامات:
    677
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    ویسے اگر یہاں کچھ موٹا ہونے کا نسخہ دیا ہوتا تو میں ڈاکٹر‌صاحب کی دکان کی ساری دوائیاں اس ایک دوائی کے ساتھ خرید لیتا۔۔۔مگر میرے خیال میں ڈاکٹر صاحب خود ایک پتلی سی لکیر والی کمر کے حامل ہوں گے۔۔۔۔اس لئے دبلی پتلی ہونے کا نسخہ ہی بتایا۔۔۔ہاہاہاہا
     
  16. ایلوپیتھی
    آف لائن

    ایلوپیتھی ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اگست 2009
    پیغامات:
    15
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    جسم میں موٹاپا بڑھانے والے خلیےایک نئی سائنسی تحقیق کے مطابق ڈائٹِنگ کے ذریعے انسانوں کے جسم میں موٹاپا بڑھانے والے خلیے کم نہیں ہوتے ہیں۔
    سویڈن میں واقع کیرولِنسکا انسٹیٹیوٹ کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ موٹاپا بڑھانے والے خلیوں کی تعداد بلوغت کے دوران طے پاتی ہے جو کہ بعد میں بھی تبدیل نہیں ہوتی ہے۔
    سائنسی جریدے نیچر میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے ایسے لوگوں پر تحقیق کی جن کا وزن کافی کم ہوگیا تھا لیکن خلیوں کی تعداد میں کوئی کمی نہیں ہوئی۔اس تحقیق کے مطابق اگر کوئی شخص موٹاپا کم کرنے کے لیے ڈائٹنگ کرے تب بھی ایسے خلیوں کی تعداد کم نہیں ہوگی۔
    تاہم برطانیہ میں ایک ماہر صحت نے کہا ہے کہ تندرست رہنے کے لیے کھانا اور ورزش کرنا ضروری ہیں۔ حالیہ برسوں میں مغربی ملکوں میں سائنسدانوں نے موٹاپے کے حل کی تلاش میں بہت تحقیق کی ہے۔ اس دوران اڈیپوکائٹ نامی ایک خلیے پر توجہ دی گئی جو کہ ہماری کمر اور پیٹ کے موٹاپے کی وجہ ہے۔
    تاہم یہ دیکھا گیا ہے کہ جیسے جیسے ہم موٹا ہوتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ اڈیپوکائٹ نامی خلیہ بھی وسیع ہوتا جاتا ہے۔ لیکن سائنسدان اس نتیجے پر نہیں پہنچ سکے کہ موٹاپے کی وجہ صرف اسی خلیے کی وجہ سے ہے یا ساتھ ہی اس خلیہ کی تعداد میں بھی تبدیلی آتی ہے۔ لیکن اگر اس خلیے کی تعداد میں بھی تبدیلی آتی ہے تو شاید یہ کہا جاسکتا ہے کہ وزن گھٹانے سے اڈیپوکائٹ کی تعداد میں کمی کی جاسکتی ہے۔
    برطانیہ میں یونیورسٹی آف لیورپُل کے ڈاکٹر پال ٹریہرن نے کہا کہ موٹاپا کے بارے میں اس تحقیق سے ایک بنیاد فراہم ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اچھا ہوگا اگر ہم ان خلیوں کی تعداد گھٹاکر موٹاپا کم کرسکیں لیکن اس کوشش میں اور بھی طریقِ کار ہیں، جیسے ڈائٹنگ اور ورزش۔
     
  17. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    شکریہ ایلو پیتھی اس مفید معلومات کے لئے
     
  18. ایلوپیتھی
    آف لائن

    ایلوپیتھی ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اگست 2009
    پیغامات:
    15
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    موٹاپے کا وائرس آپ کوبھی لگ سکتا ہے سائنس دانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ کھانسی، نزلہ اور زکام کی طرح موٹاپا بھی دوسرے لوگوں سے لگ سکتا ہے۔ ماہرین نے یقین ظاہر کیا ہے کہ برطانیہ اور دوسرے ملکوں کو مٹاپے کے جس عارضے کا سامنا ہے اس کی وجہ ایک "Adenovrius" (ایڈینووائرس) جرثومہ ہو سکتا ہے۔ ماہرین کے خیال میں تین میں سے کم از کم ایک فرد اس نزلے کا سبب بننے والے وائرس جیسے وائرس کی وجہ سے اوور ویٹ کا شکار ہوتا ہے۔ اسے AD 36 بھی کہتے ہیں اس وائرس سے نزلہ گلے میں خراش ڈائریا، کنجنکسٹیویز کے عارضے لاحق ہوتے ہیں۔ تاہم یہ وائرس ماٹاپے کے سیل کو بڑھاوا دینے کا سبب بھی بنتا ہے جس سے وزن میں اضافہ ہوتا ہے اس حیران کن انکشاف سے ان شواہد میں اضافہ ہوگا کہ برطانیہ میں مٹاپے کی وبا کی سادہ وجہ غیر صحت مندانہ ڈائٹ یا ایکسر سائز کی کمی نہیں ہے ریسرچ میں کہا گیا کے برطانیہ میں اگلے تین سال میں ہر تیسرا برطانوی بالغ اوور ویٹ ہوگا اور برطانیہ سب سے زیادہ موٹے افراد میں امریکہ سے بازی لے جائے گا۔ مٹاپے کی اس وبا کے باعث برطانیہ میں ہر سال 9000 قبل از وقت اموات ہوتی ہیں اور این ایچ ایس کے اس مد میں 10 بلین پونڈ سالانہ خرچ ہوتے ہیں۔ کچھ ماہرین کا کہنا ہے کہ جینز بھی لوگوں کے وزن میں اضافے کی سبب بنتے ہیں۔ ریسرچ کے مطابق چکن اور چوہیوں کا اے ڈی 36 کی وجہ سے تیزی سے وزن بڑھا۔ باوجود اس کے کہ انہیں کوئی اضافی خوراک نہیں دی گئی۔ یہی بندوں میں بہت زیادہ وزن کا سبب بھی پایا گیا۔ اب انسانوں پر ریسرچ سے سامنے آیا کے 33 فیصد موٹے بالغ زندگی کے کسی نہ کسی مرحلے پر اے ڈی 36 سے متاثر ہوئے جبکہ دبلے پتلے لوگوں (مردوں اور عورتوں) میں یہ تناسب 11فیصد ہے۔ پینگنٹن بائیو میڈیکل ریسرچ سینٹر لوزیانا امریکہ کے پروفیسر نکھل دھون دھر نے کہا کہ یہ وائرس تین ماہ تک رہتا ہے اور مٹاپے میں تیزی سے اضافہ کرتا ہے۔
    میڈیکل سیکشن میں دوسری باتیں نہیں اچھی لگتیں، آئیے طبی معالجاتی باتیں کریں۔
    رپورٹ کی صورت میں یہ معلومات پیش کردی ہیں، آپ کے تقاضے کو دیکھ کر ہی معالجاتی و تشخیصی پہلو کو تفصیل سے پیش کیا جائے گا۔
     
  19. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    میرے خداااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااا

    کیا پڑوسیوں کے موٹاپے سے بھی انسان متاثر ہوتا ھے ، میری ہمسائی بالکل عدنان سمیع جیسی موٹی ھے
     
  20. ایلوپیتھی
    آف لائن

    ایلوپیتھی ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اگست 2009
    پیغامات:
    15
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ماں کا دودھ بچے کو موٹا پے سے بچاتا ہے

    ماں کے دودھ میں پائے جانے والے ایڈیپونکٹین نامی پروٹین جسم میں چربی کوقابو میں رکھتے ہےں۔

    امریکی طبی ماہرین نے کہا ہے کہ ماں کے دودھ میں ایک ایسے پروٹین کی موجودگی کا پتہ چلاہے جو بچے کو موٹاپے سے بچانے میں مدد گار ہوتی ہے۔ان کے مطابق مذکورہ پروٹین بدن میں چربی کو ختم کرنے کا عمل انجام دیتی ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ ماں کے دودھ میں اس پروٹین کی موجودگی آئندہ عمر میںبھی بچے میں موٹاپے کو روکنے میں مددگار ہو سکتی ہے۔انہوں کہا کہ اس دریافت سے پہلی مرتبہ ماں کے دودھ اور خوراک کے جزوبدن بننے کے عمل کا پتہ چلا ہے۔ ماں کے دودھ میں ایڈیپونکٹین نامی یہ پروٹین وافر مقدار میں ملی ہے۔ موٹاپے، ذیابیطس اور دل کی شریانوں کی بیماری کے اسباب میں سے ایک سبب بدن میں اس پروٹین کی کمی بھی تصور کی جاتی تھی جبکہ جسم میں ایڈیپونکٹین کی زیادہ مقدار کا مطلب بیماری کی کمی لیا جاتا ہے۔ ماہرین نے کہا کہ ماں کے دودھ میں لیپٹن نامی ایک اور پروٹین بھی ملی ہے جو جسم میں موجود چربی کو قابو میں رکھتی ہے اور بچے کو موٹاپے سے روکتی ہے۔ ماں کا دودھ بچے کی بہتر غذا ہے۔
     
  21. ایلوپیتھی
    آف لائن

    ایلوپیتھی ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اگست 2009
    پیغامات:
    15
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    موٹا ہونے کا خیال

    ویسے اگر آپ کا خیال موٹا ہونے کا ہے تو اس کا نسخہ بھی آپ کو بتائے دیں گے۔
    آپ کہیے تو کہ آپ کو کس چیز کا علاج چاہیے!
     
  22. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    لو جی خوشی بڑی مشکلوں‌سے ڈاکٹروں سے بیڈ ریسٹ کے بہانے جان چھڑا کے آئی ہیں اور اب پھر ۔۔۔۔ڈاکٹر نہیں‌بلکہ پورا شعبہ طب انگریزی بنفس و نفیس علاج کے چکروں میں‌پڑ گئے۔۔۔۔۔۔۔خوشی جی ہوشیار۔۔۔۔ویسے بھی ایلوپیتھی پر کوئی الزام لگا نہیں سکتے کہ پوچھ کے علاج کرنے یا نسخہ بتانے کی کوشش کررہے ہیں۔
     
  23. ایلوپیتھی
    آف لائن

    ایلوپیتھی ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اگست 2009
    پیغامات:
    15
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    جی بغیر مانگے تو خدا بھی نہیں دیتا، تو میں کیوں بغیر سوال کے بتادوں؟
     
  24. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    بہت خوب خان جی



    ایلوپیتھی جی مگر یہاں‌تو آپ پوچھنے کے باوجود جواب نہیں دے رھے، غور سے پڑھیں‌ذرا
     
  25. ایلوپیتھی
    آف لائن

    ایلوپیتھی ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اگست 2009
    پیغامات:
    15
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    لیکن مجھے نہیں سمجھ میں آیا کہ مجھ سے کونسی بات پوچھی گئی ہے جس کا میں جواب نہیں دیا ہے۔
     
  26. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    ایلوپیتھی در اصل خوشی جی کے سوال اب صحتمندانہ ہوگئے ہاں اگر بیمار سوال ہوتے تو آپ ضرور سمجھ جاتے ۔
     
  27. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    غور سے پڑھتے تو سمجھ جاتے آپ ، آپ 2 تین پیغام پلٹ کر پڑھیں کیا پوچھا ھے اور جواب دیں ورنہ آُپ پہ بھی گپ شپ کا الزام لگ جائے گا ہم تو خیر عادی ھیں‌اس کے


    خان جی آپ ماشاءاللہ خوب لکھنے لگے ھیں
     
  28. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    حسن نظر ہے اور بس موقع کی بات ہے ورنہ ہم کہاں اور لکھنا کہاں :computer:
     
  29. ایلوپیتھی
    آف لائن

    ایلوپیتھی ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اگست 2009
    پیغامات:
    15
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    غور سے پڑھتے تو سمجھ جاتے آپ ، آپ 2 تین پیغام پلٹ کر پڑھیں کیا پوچھا ھے اور جواب دیں ورنہ آُپ پہ بھی گپ شپ کا الزام لگ جائے گا ہم تو خیر عادی ھیں‌اس کے
    مجھے تو اب تک نہیں سمجھ میں آیا کہ مجھے کونسا پیغام پڑھنا ہے اور کس بات کا جواب دینا، پلیز وضاحت فرمائیں۔
     
  30. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    چلیں رہنے دیں‌ میں‌تو آپ کو بتانے کی تگ و دو سے ہی دبلی ہو گئی
     

اس صفحے کو مشتہر کریں